ڈیپازٹس، رقم نکلوانے، اور ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے درمیان اندرونی ٹرانسفرز کے حوالے سے ٹرانزیکشن کی کئی پالیسیاں اہم ہیں۔ ان اصولوں کو جاننے سے آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو ٹاپ اپ کرنے کے تجربے میں بہتری آئے گی۔ یہ مضمون ان پالیسیوں کی وضاحت کرے گا اور متعلقہ مواد کے لئے مددگار لنکس فراہم کرے گا۔
- ڈیپازٹس
- رقم نکلوانا
ڈیپازٹس
مجموعی جائزہ
ٹریڈ کرنے کے لیے، آپ کو ایک ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنانا ہوگا اور اس میں فنڈز ڈیپازٹ کروانے ہوں گے۔ ہر نئے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لئے پہلی بار کا ڈیپازٹ درکار ہوگا اس سے پہلے کے اسے استعمال کیا جا سکے، اور کچھ اکاؤنٹ کی اقسام کے لئے ڈیپازٹ کی کم سے کم رقم ہو گی۔
متعلقہ مواد:
ایک بار جب پہلی بار کے کم سے کم ڈیپازٹ کا تقاضا پورا ہو جاتا ہے، تو بعد کے ڈیپازٹس ادائیگی کے منتخب کردہ طریقے کی کم سے کم رقم کے تقاضے کے مطابق ہو سکتے ہیں۔ ڈیپازٹ کے دستیاب طریقوں کا انتخاب Exness اکاؤنٹ رجسٹریشن کے دوران منتخب کردہ ملک پر منحصر ہے۔
متعلقہ مواد:
ڈیپازٹ کے ہر طریقے کی منفرد شرائط ہوتی ہیں، جیسے کہ ڈیپازٹ کی کم سے کم/زیادہ سے زیادہ حدود، پراسیسنگ کے اوقات، اور اکاؤنٹ کی توثیق کے تقاضے۔ ہمیشہ اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کر کے ادائیگی کے طریقوں کے بارے میں معلومات اور دستیابی کی تصدیق کریں، کیونکہ یہ مینٹیننس کے لیے آف لائن ہو سکتے ہیں۔ عمومی ضوابط کے لیے پڑھنا جاری رکھے، یا مزید کیلئے نیچے دیے گئے کسی بھی لنک کو فالو کریں۔
عمومی اصول
- PA میں موجود Deposit ٹیب سب سے پہلے باآسانی دستیاب طریقوں کو گروپ کرتی ہے، پھر وہ جن کے توثیق کے تقاضے ہوتے ہیں؛ کوئی بھی طریقہ استعمال کرنے کے لیے اپنے Exness اکاؤنٹ کی توثیق کریں۔
- Professional اکاؤنٹ کی قسم کے لیے کم سے کم ڈیپازٹ کا تقاضا ہوتا ہے، جو رجسٹرڈ علاقے کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔ ہمارے اکاؤنٹ کی اقسام والے مضمون میں اکاؤنٹ کی قسم کیلئے کم سے کم کی تصدیق کریں۔
- Standard اکاؤنٹ کی اقسام کم سے کم ڈیپازٹ کا تقاضا نافذ نہیں کرتیں، لیکن طریقے کی کم سے کم ڈیپازٹ کی حد ہو گی؛ PA میں کم سے کم حد کی تصدیق کریں۔
- ادائیگی کے طریقوں کے اکاؤنٹس کا آپ کے مکمل قانونی نام کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا اور آپ کے Exness اکاؤنٹ پر رجسٹرڈ نام سے مماثل ہونا لازمی ہے، ورنہ ڈیپازٹ ناکام ہو جائے گا۔
- ڈیپازٹس اور رقم نکلوانے کا عمل ہمیشہ ایک ہی کرنسی میں انجام دیا جاتا ہے، اس لیے ڈیپازٹس کے دوران کرنسی کو احتیاط کے ساتھ منتخب کریں؛ منتخب کردہ کرنسی کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی کرنسی سے مماثل ہونا ضروری نہیں۔ ٹرانزیکشن کے وقت زر مبادلہ کی شرحوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
- درج کردہ معلومات کو دو بار چیک کریں، بشمول اکاؤنٹ نمبرز، تاکہ اپنے ڈیپازٹس میں تاخیر سے بچا جا سکے۔
Exness ڈیپازٹس پر کبھی بھی کوئی فیس لاگو نہیں کرتا، لیکن ادائیگی کے کچھ فراہم کنندگان کرتے ہیں؛ اپنے PA یا فراہم کنندہ کی سائٹ پر منتخب کردہ طریقے کیلئے فیس کی تصدیق کریں۔
پروسیسنگ فیس
Exness عموماً ڈیپازٹس پر پراسیسنگ فیس چارج نہیں کرتی ہے تاہم کچھ ادائیگی کے فراہم کنندگان کر سکتے ہیں۔ ہمیشہ ذاتی علاقہ میں یا اس ادائیگی کے فراہم کنندہ کی سائٹ پر اپنے منتخب کردہ ادائیگی کے طریقہ کیلئے ممکنہ فیس کی توثیق کریں۔
پراسیسنگ کا وقت
ادائیگی کے طریقے کے لحاظ سے پراسیسنگ کے اوقات مختلف ہوتے ہیں، جیسا کہ PA میں دیکھا گیا ہے۔ پروسیسنگ کا وقت اوسط سے لے کر زیادہ سے زیادہ پراسیسنگ کے وقت کو دکھاتا ہے اور اگرچہ اوسط وقت عام طور پر وہ ہوتا ہے جس کی توقع کی جانی چاہیے، تاہم ڈیپازٹس میں دکھائی گئی زیادہ سے زیادہ طوالت لگ سکتی ہے۔
پیش کردہ زیادہ تر ادائیگی کے طریقے فوری پراسیسنگ ظاہر کرتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ ٹرانزیکشن چند سیکنڈ میں بغیر مینوئل پراسیسنگ کے انجام دیا جاتا ہے (اس کا مطلب یہ نہیں کہ ٹرانزیکشن فوری طور پر پراسیسنگ مکمل کر لیتا ہے)۔
اگر زیادہ سے زیادہ پراسیسنگ کا وقت متجاوز ہو جائے تو براہ کرم مزید مدد کیلئے اپنی ٹرانزیکشن ID کے ساتھ سپورٹ سے رابطہ کریں۔
رقم نکلوانا
مجموعی جائزہ
ٹریڈنگ اکاؤنٹس سے رقم نکلواتے وقت کچھ پالیسیوں کو یاد رکھنا انتہائی اہم ہے۔ رقم نکلوانے کے کچھ طریقے غیر توثیق شدہ Exness اکاؤنٹس کے لیے دستیاب نہیں ہیں، لہذا یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ جلد از جلد اپنے Exness اکاؤنٹ کی توثیق کریں۔
متعلقہ مواد:
- میں اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ کیسے ٹرانزیکشن کروں؟
- میں اپنے Exness اکاؤنٹ کی توثیق کیسے کر سکتا ہوں؟
فنڈز ڈیپازٹ کرنے کے لیے استعمال ہونے والا طریقہ رقم نکلوانے کے لیے اہم ہے، کیونکہ زیادہ تر معاملات میں دونوں کے لیے ایک ہی طریقہ استعمال کیا جانا لازمی ہے۔ اگر ڈیپازٹ کے لیے استعمال کیا جانے والا طریقہ رقم نکالنے کے لیے عدم دستیاب ہو جاتا ہے، تو متبادل طریقے استعمال کیے جا سکتے ہیں اگر تعاون یافتہ ہوں (آپ کے PA اور علاقے میں دستیاب ہوں)۔ یہ طریقہ اسی قانونی نام کے تحت رجسٹرڈ ہونا چاہیے جو Exness اکاؤنٹ پر رجسٹرڈ ہے، اور پہلی بار استعمال کرنے پر ادائیگی اکاؤنٹ کی توثیق درکار ہو سکتی ہے۔
ایسی صورتوں میں اپنی ٹرانزیکشن ID کے ساتھ سپورٹ سے رابطہ کریں۔
ادائیگی کے طریقے کی ترجیح رقم نکلوانے کی سب سے اہم پالیسی ہے جسے یاد رکھا جانا چاہیے، اور یہ ڈیپازٹ کے استعمال کردہ طریقوں پر مبنی ہے۔ بینک کارڈز دو قسم کے رقم نکلوانے کے عمل کے تابع ہیں: ریفنڈ کی درخواستیں اور منافع نکلوانا۔ ریفنڈ کی درخواستیں ڈیپازٹ کردہ رقم کا نکلوانا ہے، جن طریقوں سے ڈیپازٹ کیا گیا ہے ان کے تناسب سے (ذیل میں مثالیں شامل ہیں)، اور اسے پہلے مکمل کرنا لازمی ہے؛ جزوی ریفنڈ کی درخواستیں دستیاب ہیں۔ اگر قابل اطلاق ہو تو ریفنڈ کی درخواست کے تقاضے آپ کے PA کے Withdrawal ٹیب کے اوپری حصے میں دکھائے جاتے ہیں۔ منافع کا نکلوانا ریفنڈ کی تمام مطلوبہ درخواستوں کے بعد عمل میں لایا جاتا ہے، اور یہ ٹریڈنگ سے ہونے والے منافع کا متناسب نکلوانے کا عمل ہے (مثالیں ذیل میں شامل ہیں)۔ ہم ذیل میں بیان کردہ ادائیگی کے طریقے کی ترجیح کے بارے میں پڑھنے کی پرزور تجویز کرتے ہیں۔
متعلقہ مواد:
رقم نکلوانے کے ہر طریقے کی منفرد شرائط ہوتی ہیں، جیسے کہ کم سے کم/زیادہ سے زیادہ حدود، پراسیسنگ کے اوقات، اور اکاؤنٹ کی توثیق کے تقاضے۔ ہمیشہ اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کر کے ادائیگی کے طریقوں کے بارے میں معلومات اور دستیابی کی تصدیق کریں، کیونکہ یہ مینٹیننس کے لیے آف لائن ہو سکتے ہیں۔ عمومی ضوابط کے لیے پڑھنا جاری رکھے، یا مزید کیلئے نیچے دیے گئے کسی بھی لنک کو فالو کریں۔
عمومی اصول
- بروقت ٹرانزیکشنز کو یقینی بنانے کے لیےادائیگی کے طریقے کی ترجیح (ذیل میں تفصیلاً بیان شدہ) کی پیروی کرنا لازمی ہے۔
- اس سے پہلے کہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے منافع نکلوایا جا سکے، بینک کارڈ کے ذریعے ڈیپازٹ کرائی گئی پوری رقم کیلئے ریفنڈ کی درخواست کو مکمل کرنا لازمی ہے۔ جزوی ریفنڈ کی درخواستیں کچھ Exness اکاؤنٹس کے لئے دستیاب ہوتی ہیں۔
- کسی بھی وقت جو زیادہ سے زیادہ رقم نکلوائی جا سکتی ہے وہ آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے فری مارجن کے برابر ہوتی ہے۔
- رقم نکلوانے کے لیے عام طور پر وہی طریقہ، وہی ادائیگی کا اکاؤنٹ اور وہی کرنسی درکار ہوتی ہے جو ڈیپازٹ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اگر ڈیپازٹ کرنے کے لیے متعدد ادائیگی کے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں، تو نکلوائی گئی رقم ان طریقوں پر متناسب ہونی چاہیے۔
- اہل ٹریڈرز کو متبادل فراہم کیے جا سکتے ہیں؛ بعض غیر معمولی معاملات میں ہم کامیاب اکاؤنٹ کی توثیق اور اپنے ادائیگی کے ماہرین کی جانب سے منظوری کی بنیاد پر متناسب رقم نکلوانے کے عام اصول کو چھوڑ سکتے ہیں۔
- ادائیگی کے اکاؤنٹ کی توثیق ضروری ہوتی ہے جب ایسے ادائیگی کے سسٹم کو رقم نکلوانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو پہلے استعمال نہ کیا گیا ہو؛ ایسے معاملات میں آپ سے اکاؤنٹ کی ملکیت کے ثبوت کے ساتھ سپورٹ سے رابطہ کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔
- اگر آپ کو ادائیگی کے لچکدار آپشن کے استعمال کے مسترد ہو جانے کا سامنا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ ابھی تک اس طریقے کے لیے اہل نہیں ہے۔ لچکدار آپشنز مختلف عوامل پر منحصر ہوتے ہیں، بشمول اکاؤنٹ کی سرگزشت اور خطرے کا نظم۔
- اپنے PA میں رقم نکلوانے کے اپنے آپشنز دریافت کریں؛ یہ آپ کے رجسٹرڈ علاقے اور اکاؤنٹ کی توثیق کے اسٹیٹس پر مبنی ہیں۔
Exness رقم نکلوانے پر کبھی بھی کوئی فیس لاگو نہیں کرتی، لیکن ادائیگی کے کچھ فراہم کنندگان کرتے ہیں؛ اپنے PA یا فراہم کنندہ کی سائٹ پر منتخب کردہ طریقے کیلئے فیس کی تصدیق کریں۔
ادائیگی کے طریقے کی ترجیح
ادائیگی کے سسٹم کی ترجیح اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ علاقائی مالیاتی ضوابط کی تعمیل کرتے ہوئے بروقت رقم نکلونا ممکن ہو۔ ادائیگی کے مندرج طریقوں کے ذریعے رقم ترتیب وار نکلوائی جانی چاہیے، اس ترجیح کے مطابق:
- بینک کارڈ ریفنڈ کی درخواستیں
- منافع کا نکلوائے جانا (تمام استعمال کردہ ڈیپازٹ کے طریقوں کے ذریعے متناسب نکلوائی جانے والی رقم)۔
ادائیگی کے سسٹم کی ترجیح آپ کے Exness اکاؤنٹ پر لاگو ہوتی ہے، نہ کہ انفرادی ٹریڈنگ اکاؤنٹس پر۔
ادائیگی کے طریقے کی ترجیح کی مثال
آپ نے کل USD 1 000 اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کیے ہیں: USD 700 بینک کارڈ کے ساتھ اور USD 300 Neteller کے ساتھ۔
آپ نے USD 500 کما لیا ہے، اور سب کچھ نکلوانا چاہتے ہیں، بشمول منافع:
- آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں USD 1 500 کا فری مارجن ہے (آپ کے ابتدائی ڈیپازٹ اور منافع کا کل)۔
- ریفنڈ کی درخواستوں کا سب سے پہلے کیا جانا لازمی ہے، ادائیگی کے سسٹم کی ترجیح کی پیروی کرتے ہوئے، یعنی سب سے پہلے آپ کے بینک کارڈ میں USD 700 کو ریفنڈ کرنا۔
- جب تمام بینک کارڈ ریفنڈ کی درخواستیں کامیابی کے ساتھ پراسیس ہو جائیں تو ڈیپازٹس کے تناسب کے لحاظ سے منافع نکلوائیں، جیسے کہ پہلے اپنے بینک کارڈ میں250USD پھر اپنے Neteller اکاؤنٹ میں 150 USD۔
ادائیگی کی ترجیح کا سسٹم اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ Exness منی لانڈرنگ اور ممکنہ فراڈ سے روکنے والے مالی ضوابط کی پیروی کر رہی ہے، جو اسے بغیر کسی استثناء کے ایک لازمی اصول بناتا ہے۔
پراسیسنگ کا وقت
ادائیگی کے طریقے کے لحاظ سے پراسیسنگ کے اوقات مختلف ہوتے ہیں، جیسا کہ PA میں دیکھا گیا ہے۔ پروسیسنگ کا وقت اوسط سے لے کر زیادہ سے زیادہ پراسیسنگ کے وقت کو دکھاتا ہے اور اگرچہ اوسط وقت عام طور پر وہ ہوتا ہے جس کی توقع کی جانی چاہیے، رقم نکلوانے میں دکھایا گیا زیادہ سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
پیش کردہ زیادہ تر ادائیگی کے طریقے فوری پراسیسنگ ظاہر کرتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ ٹرانزیکشن چند سیکنڈ میں بغیر مینوئل پراسیسنگ کے انجام دیا جاتا ہے (اس کا مطلب یہ نہیں کہ ٹرانزیکشن فوری طور پر پراسیسنگ مکمل کر لیتا ہے)۔
اگر زیادہ سے زیادہ پراسیسنگ کا وقت متجاوز ہو جائے تو براہ کرم مزید مدد کیلئے اپنی ٹرانزیکشن ID کے ساتھ سپورٹ سے رابطہ کریں۔