آپ کیلئے دستیاب کئی ٹریڈنگ پلیٹ فارمز میں، آرڈر بند کرنے کے کئی مختلف طریقے موجود ہیں، ہم آپ کی سہولت کی خاطر مراحل کے ساتھ یہاں انہیں درج کریں گے۔
- Exness Trade پر آرڈر بند کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
- Exness Terminal پر آرڈر بند کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
- MT4 پر آرڈر بند کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
- MT5 پر آرڈر بند کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
Exness Trade پر آرڈر بند کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
- Accounts ٹیب میں، کھلے آرڈرز Open ٹیب میں دکھائے جاتے ہیں۔
- آپ جو آرڈر بند کرنا چاہتے ہیں اس پر ٹیپ کریں اور پھر Close Order پر ٹیپ کریں یا بس آرڈر پر بائیں جانب سوائپ کریں اور Close پر ٹیپ کر دیں۔
- ایک ہی انسٹرومنٹ کے متعدد آرڈرز کیلئے، انسٹرومنٹ پر بائیں جانب سوائپ کریں اور Close all پر ٹیپ کریں۔
- آرڈر (آرڈرز) بند کرنے کیلئے Confirm پر ٹیپ کریں۔
- ایک نوٹیفکیشن توثیق کرتی ہے کہ آرڈر (آرڈرز) کو بند کر دیا گیا ہے۔
جزوی طور پر بند کرنا فعال آرڈرز کے چھوٹے حصے کو بند کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ایسا اس صورت میں ممکن ہے اگر آرڈر کا حجم اس ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے لیے کم سے کم لاٹ کی رقم سے کم از کم دو گنا ہو۔
- Accounts ٹیب میں، کھلے ہوئے آرڈرز کو Open ٹیب میں دکھایا جاتا ہے۔
- اس آرڈر پر ٹیپ کریں جسے آپ جزوی طور پر بند کرنا چاہتے ہیں، پھر Partial Close کے ٹیب کو منتخب کریں۔
- بند کرنے کے حجم کی رقم سیٹ اور پھر بند کریں پر ٹیپ کریں۔
- آرڈر جزوی طور پر بند کرنے کیلئے Confirm پر ٹیپ کریں۔
- ایک اطلاع توثیق کرتی ہے کہ آرڈر جزوی طور پر بند ہو گیا ہے۔
- Accounts ٹیب میں، کھلے ہوئے آرڈرز کو Open ٹیب میں دکھایا جاتا ہے۔
- آپ کے کھلے آرڈرز کے نیچے Close all positions پر ٹیپ کریں۔
- ان میں سے ایک آپشن منتخب کریں:
- سبھی کو بند کریں
- منافع والی سبھی بند کریں
- خسارے والی سبھی بند کریں
- Buy والی سبھی بند کریں
- Sell والی سبھی بند کریں
- Confirm پر ٹیپ کریں۔
- ایک نوٹیفکیشن بند ہونے والی اصل پوزیشنز کی تعداد اور نتیجتاً ہونے والے منافع/نقصان کی تصدیق کرتی ہے۔
نوٹ: 'سبھی کو بند کریں' کے آپریشنز انجام دیتے وقت، پوزیشنز پر سرور کی جانب سے ہر آرڈر کے درمیان کچھ ملی سیکنڈز کے اندر ایک ایک کر کے لگاتار عمل درآمد کیا جائے گا۔بند کریں بلحاظ
'بند کریں بلحاظ' کا فنکشن آپ کو دو ہیجنگ شدہ آرڈرز بیک وقت بند کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
- مخالف آرڈرز کے ساتھ متعدد کھلے آرڈرز والا انسٹرومنٹ منتخب کریں اور Close by ٹیب کو منتخب کریں۔
- بند کرنے کیلئے آرڈر منتخب کریں۔
- لاٹس، موجودہ کھلنے اور بند ہونے کی قیمت اور ہونے والے نفع اور نقصان کے ساتھ ایک تصدیقی پیغام دکھایا جائے گا۔
- Confirm پر ٹیپ کریں۔
- ایک نوٹیفکیشن بند ہونے والی اصل پوزیشنز کی تعداد اور نتیجتاً ہونے والے منافع/نقصان کی تصدیق کرتی ہے۔
اس بارے میں مزید جانیں کہ Exness Trade کیا ہے، Exness Trade کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا طریقہ کیا ہے اور Exness Trade کو سیٹ اپ کرنے کا طریقہ کیا ہے۔
Exness Terminal پر آرڈر بند کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
- آرڈر کیلئے x آئیکن پر کلک کر کے اس ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے چارٹ سے یا پورٹ فولیو ٹیب سے x آئیکن کے ساتھ آرڈر بند کریں۔
- کسی مخصوص انسٹرومنٹ کے لیے تمام فعال آرڈرز کو بند کرنے کی خاطر x آئیکن پر کلک کریں اور ان سبھی کو مارکیٹ کی قیمت پر بند کرنے کی تصدیق کریں۔
- پورٹ فولیو کے علاقے کے نیچے دائیں جانب موجود سبھی کو بند کریں کے بٹن پر کلک کر کے ہر ٹریڈ کردہ انسٹرومنٹ کی تمام کھلی ہوئی پوزیشنز بند کریں۔
نوٹ: Exness Terminal پر Close All استعمال کرتے وقت، آرڈرز پر چند ملی سیکنڈ کے وقفوں کے ساتھ لگاتار عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ عمل درآمد کیلئے درکار وقت آرڈرز کی تعداد کے لحاظ سے تبدیل ہوتا ہے اور آرڈرز کی بڑی تعداد کیلئے پراسیس میں زیادہ وقت لگنا عام بات ہے۔
کسی آرڈر کیلئے خود کار طور پر بند ہونے کا پیرامیٹر سیٹ کرنا
خودکار طور پر بند ہونا مارکیٹ اور زیر التواء دونوں آرڈرز کیلئے خودکار طور پر بند ہونے کے پیرامیٹرز سیٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے؛ اسے آن یا آف ٹوگل کیا جا سکتا ہے اور پیپس، رقم (کرنسی) یا فیصد کی رقم میں انسٹرومنٹ کی قیمت کیلئے اسے ٹیک پرافٹ (TP) اور اسٹاپ لاس (SL) کے لحاظ سے آن یا آف ٹوگل کیا جا سکتا ہے۔
Exness Terminal استعمال کرنے کے طریقے اور Exness ٹرمینلز کیلئے دستیاب تکنیکی اشاروں کے بارے میں مزید جانیں۔
بند کریں بلحاظ کی خصوصیت
WebTerminal کے صارفین موجودہ مخالف آرڈر سے آرڈر بند کرنے کے لیے (مکمل یا جزوی) Close by آپریشنز استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ فنکشن صرف مخالف آرڈرز ہونے کی صورت میں دستیاب ہوتا ہے۔ اگر مخالف پوزیشنز والا کوئی آرڈر نہیں ہے تو آپ کے پاس Close by کا ٹیب موجود نہیں ہوگا۔
بند کریں بلحاظ فنکشن کو استعمال کرنے کے لیے ان مراحل کو فالو کریں:
- کھلے آرڈر پر کلک کریں۔
- Close by ٹیب منتخب کریں۔ اگر آپ کے پاس متعدد مخالف آرڈرز ہیں تو ایک فہرست دکھائی جائے گی۔
- جس کھلے آرڈر کے مخالف آرڈر کو آپ بند کرتا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں۔
MT4 پر آرڈر بند کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
Windows پر:
آرڈر بند کرنے کے متعدد طریقے ہیں:
- آپ جس آرڈر کو بند کرنا چاہتے ہیں اس پر Trade ٹیب میں (Terminal کے علاقہ میں) دو بار کلک کریں، پھر زرد رنگ کے Close By Market بٹن پر کلک کریں۔
- Trade ٹیب میں اپنے آرڈر پر دایاں کلک کریں، Close Order منتخب کریں اور پھر اس کی توثیق کریں۔ One -Click Trading فعال ہونے پر، جب Close Order منتخب کیا جاتا ہے تو آرڈر بند ہو جاتا ہے۔
- Trade ٹیب میں آرڈر کے دائیں جانب موجود X پر کلک کریں؛ One-Click Trading فعال ہونے پر اس سے آرڈر فوراً بند ہو جاتا ہے۔
آرڈرز بند کرنے کیلئے ان میں سے کوئی بھی طریقہ استعمال کریں۔
نوٹ: مذکورہ بالا مراحل MT4 WebTerminal اور MT4 MultiTerminal پر آرڈر بند کرنے کے طریقے سے مماثل ہیں۔
متعدد بند کریں بلحاظ
3 یا اس سے زائد کھلی ہیجینگ شدہ پوزیشنز کو مکمل یا جزوی طور پر بند کرنے کیلئے:
- Order ونڈو کھولنے کیلئے Trade ٹیب میں کسی بھی ہیجنگ شدہ آرڈر پر دو بار کلک کریں۔
- Type کے تحت، Multiple Close By منتخب کریں اور پھر زرد رنگ کے Close بٹن پر کلک کریں۔
- تمام ہیجنگ شدہ آرڈرز بند ہو جائیں گے؛ بقایا کوئی بھی غیر ہیجنگ شدہ آرڈر کھلا رہے گا۔
Android پر:
- ٹریڈ آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- کسی آرڈر کی تفصیلات دیکھنے کیلئے اس پر ٹیپ کریں (S/L، T/P، آرڈر ID وغیرہ)۔
- آرڈر پر ٹیپ کریں اور دبائے رکھیں، پھر آرڈر کو Close یا Modify کرنے پر ٹیپ کریں۔
- آرڈر بند کرنے کیلئے Close Order پر ٹیپ کریں۔
- آپ کو کارروائی کی توثیق کرنے کیلئے نوٹیفکیشن موصول ہوگی۔
iOS پر:
- ٹریڈ آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- کسی آرڈر کی تفصیلات دیکھنے کیلئے اس پر ٹیپ کریں (S/L، T/P، آرڈر ID وغیرہ)۔
- آرڈر پر ٹیپ کریں اور دبائے رکھیں، پھر آرڈر کو Close یا Modify کرنے پر ٹیپ کریں۔
- آرڈر بند کرنے کیلئے Close Order پر ٹیپ کریں۔
- آپ کو کارروائی کی توثیق کرنے کیلئے نوٹیفکیشن موصول ہوگی۔
MT4 استعمال کرنے کے طریقے اور MT4 کنفیگر کرنے کے طریقے سے متعلق مزید پڑھیں۔
MT5 پر آرڈر بند کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
Windows پر:
آرڈر بند کرنے کے متعدد طریقے ہیں:
- آپ جس آرڈر کو بند کرنا چاہتے ہیں اس پر Trade ٹیب میں (Terminal کے علاقہ میں) دو بار کلک کریں، پھر زرد رنگ کے Close By Market بٹن پر کلک کریں۔
- Trade ٹیب میں اپنے آرڈر پر دایاں کلک کریں، Close Order منتخب کریں اور پھر اس کی توثیق کریں۔ One -Click Trading فعال ہونے پر، جب Close Order منتخب کیا جاتا ہے تو آرڈر بند ہو جاتا ہے۔
- Trade ٹیب میں موجود آرڈر کی دائیں جانب X پر کلک کریں؛ One-Click Trading فعال ہونے کی صورت میں اس سے آرڈر فوراً بند ہو جاتا ہے۔
آرڈرز بند کرنے کیلئے ان میں سے کوئی بھی طریقہ استعمال کریں۔
مکمل بند کریں بلحاظ
کسی ہیجنگ شدہ آرڈر کو مکمل یا جزوی طور پر بند کرنے کیلئے:
- Order ونڈو کھولنے کیلئے Trade ٹیب میں دونوں میں سے کسی بھی ایک ہیجنگ شدہ آرڈر پر دو بار کلک کریں۔
- Type کے تحت، Close By منتخب کریں اور پھر ظاہر ہونے والے علاقے میں آرڈر منتخب کریں۔
- زرد Close بٹن پر کلک کریں۔
- ہیجنگ شدہ آرڈرز اب بند ہوگئے ہیں۔
نوٹ:
جزوی طور پر بند کیے گئے آرڈر کی بند ہونے کی قیمت بند ہونے کی اوسط قیمت کے طور پر دکھائی جائے گی۔ تاہم، Performance ٹیب (آرڈرز کی سرگزشت) آخری ٹریڈ کی بند ہونے کی قیمت دکھائے گا۔
بند ہونے کی اوسط قیمت کیلکولیٹ کرنے کیلئے، مندرجہ ذیل فارمولا ملاحظہ کریں:
بند ہونے کی اوسط قیمت =
(پہلی ٹریڈ کی بند ہونے کی قیمت x پہلی ٹریڈ میں لاٹس کی تعداد) + (دوسری ٹریڈ کی بند ہونے کی قیمت x دوسری ٹریڈ میں لاٹس کی تعداد) / (کُل لاٹس)
مثلاً،
بند ہونے کی اوسط قیمت = (1.05577 x 1) + (1.0558 x 0.5) / (1 + 0.5) = 1.05578
بڑی تعداد میں بند کرنا
یہ خصوصیت آپ کو بیک وقت متعدد آرڈرز بند کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ بڑی تعداد میں آرڈر بند کرنے کی کارروائی انجام دینے کیلئے مندرجہ ذیل مراحل فالو کریں:
- MT5 ٹرمینل میں، ٹریڈ ٹیب پر کلک کریں۔
- کسی بھی کھلی پوزیشن پر دایاں کلک کریں پھر Bulk Operations منتخب کریں۔ آپ کو آرڈرز بڑی تعداد میں بند کرنے کیلئے آپشنز کی فہرست نظر آئے گی۔ ہر آپشن بڑی تعداد میں آرڈر بند کرنے کی مخصوص قسم سے متعلق ہے۔ بڑی تعداد میں بند کرنے کا عمل شروع کرنے کے آپشنز یہ ہیں:
-
سبھی پوزیشنز کو بند کریں: تمام انسٹرومنٹس کے لیے تمام کھلی پوزیشنز کو بند کر دیتا ہے۔
- جب آرڈرز کو ہیج کیا گیا ہو (مکمل یا جزوی طور پر) تو پوزیشنز کو 'بند کریں بلحاظ' کی طرح مخالف پوزیشنز کے لحاظ سے بند کیا جائے گا۔
- Close Profitable Positions: منافع والی سبھی پوزیشنز بند کرتا ہے۔
- Close Losing Positions: خسارے والی سبھی پوزیشنز بند کرتا ہے۔
- Close Sell/Buy Positions: اس سے صرف ایک ہی آرڈر کی قسم والی تمام پوزیشنز بند ہو جاتی ہیں۔
- Close “Symbol” Positions: اس سے صرف ایک ہی علامت/انسٹرومنٹ والی تمام پوزیشنز بند ہو جاتی ہیں۔
- 'قسم' 'علامت' والی پوزیشنز بند کریں: صرف ایک ہی علامت/انسٹرومنٹ کیلئے ایک ہی آرڈر کی قسم والی تمام پوزیشنز بند کریں۔
- Close by “Symbol”: اس سے بند کریں بلحاظ فنکشن کے ذریعے ایک ہی علامت/انسٹرومنٹ کیلئے ہیجنگ شدہ پوزیشنز بند ہو جاتی ہیں۔
-
سبھی پوزیشنز کو بند کریں: تمام انسٹرومنٹس کے لیے تمام کھلی پوزیشنز کو بند کر دیتا ہے۔
نوٹ: جب بڑی تعداد میں آرڈر بند کرنے کا عمل انجام دیا جاتا ہے تو سرور ایک کے بعد ایک آرڈرز انجام دے گا، اس میں ہر آرڈر کے درمیان کچھ ملی سیکنڈز کا وقفہ آ سکتا ہے۔
نوٹ: مذکورہ بالا مراحل MT5 WebTerminal پر آرڈر بند کرنے کے طریقے سے مماثل ہیں۔
Android پر:
- ٹریڈ آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- کسی آرڈر کی تفصیلات دیکھنے کیلئے اس پر ٹیپ کریں (S/L، T/P، آرڈر ID وغیرہ)۔
- آرڈر پر ٹیپ کریں اور دبائے رکھیں، پھر آرڈر کو Close یا Modify کرنے پر ٹیپ کریں۔
- آرڈر بند کرنے کیلئے Close Order پر ٹیپ کریں۔
- آپ کو کارروائی کی توثیق کرنے کیلئے نوٹیفکیشن موصول ہوگی۔
iOS پر:
- ٹریڈ آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- کسی آرڈر کی تفصیلات دیکھنے کیلئے اس پر ٹیپ کریں (S/L، T/P، آرڈر ID وغیرہ)۔
- آرڈر پر ٹیپ کریں اور دبائے رکھیں، پھر آرڈر کو Close یا Modify کرنے پر ٹیپ کریں۔
- آرڈر بند کرنے کیلئے Close Order پر ٹیپ کریں۔
- آپ کو کارروائی کی توثیق کرنے کیلئے نوٹیفکیشن موصول ہوگی۔
MT5 استعمال کرنے کے طریقے اور MT5 کنفیگر کرنے کے طریقے سے متعلق مزید پڑھیں۔