MetaTrader 4 اور اپنے iOS آلے کے ساتھ چلتے پھرتے ٹریڈ کریں۔ پڑھنا جاری رکھیں اور ہم آپ کو اس کا طریقہ دکھائیں گے:
ڈاؤن لوڈ، انسٹال اور کنفیگر کریں
iOS صارفین کیلئے نوٹ:
MT4 ایپ برائے iOS صارفین Apple کے ایک حالیہ فیصلے کے بعد سے فی الحال App Store پر ڈاؤن لوڈ کیلئے دستیاب نہیں ہے۔ MetaQuotes جلد ہی ایپ کو واپس آن لائن لانے پر کام کر رہی ہے۔
- اس سے وہ صارفین متاثر نہیں ہوں گے جن کے پاس پہلے سے ایپ انسٹال ہے۔
- تجویز کی جاتی ہے کہ آپ اس دوران اپنی ایپ ان انسٹال نہ کریں۔
- Meta Trader WebTerminal ان صارفین کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے جنہوں نے ایپلیکیشن کو ان انسٹال کر دیا ہے یا ایپ کے غیر دستیاب ہوتے ہوئے ٹریڈ کرنے کیلئے موبائل ٹرمینل استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
اکاؤنٹ کا نظم
آپ MT4 کے ساتھ متعدد ٹریڈنگ اکاؤنٹس کا نظم کر سکتے ہیں، اگرچہ سبھی ایک وقت میں فعال نہیں ہو سکتے۔ اپنی ایپ پر مزید ٹریڈنگ اکاؤنٹس شامل کرنے کیلئے مندرجہ ذیل اقدامات فالو کریں۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹ شامل کرنے کیلئے:
- MetaTrader 4 کھولیں اور ترتیبات منتخب کریں۔
- نیا اکاؤنٹ پر ٹیپ کریں اور موجودہ اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں کو منتخب کریں۔
- 'Exness' درج کریں اور پھر اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیلئے مناسب ٹریڈنگ سرور منتخب کریں۔
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا نمبر اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ پاس ورڈ درج کریں، پھر سائن ان کریں پر ٹیپ کریں۔
فعال ٹریڈنگ اکاؤنٹ سوئچ کرنے کیلئے:
- MetaTrader 4 کھولیں اور ترتیبات پر جائیں۔
- صفحہ کے بالائی حصے پر دکھائے گئے اکاؤنٹ کے برابر میں تیر کے نشان پر ٹیپ کریں۔ آپ موجودہ اکاؤنٹ کے تحت وہ اکاؤنٹ دیکھیں گے جس پر آپ اس وقت ٹریڈ کر رہے ہیں۔ اس کے نیچے، ٹریڈ اکاؤنٹس کے تحت آپ کو ایپ میں شامل دیگر اکاؤنٹس نظر آئیں گے۔
- لاگ ان کرنے کیلئے کسی بھی اکاؤنٹ پر ٹیپ کریں۔
- MetaTrader 4 اب اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان ہو جائے گا۔
جبکہ آپ MT4 ایپ میں متعدد ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے درمیان سوئچ کر سکتے ہیں، آپ بیک وقت ان سب کا نظم نہیں کر سکتے؛ ایسا کرنے کیلئے ہم MT4 MultiTerminal کی تجویز کرتے ہیں۔
ٹریڈ لگائیں
1. ٹریڈنگ آرڈرز کھولیں، ترمیم کریں یا بند کریں
آرڈر کھولنے کیلئے:
- نرخ پر جائیں۔
- اس علامت پر ٹیپ کریں جسے آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں اور پھر ٹریڈ پر ٹیپ کریں۔
- لاٹ سائز درج کریں اور اگر آپ چاہیں تو اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ بھی سیٹ کریں۔
- جب آپ تیار ہوں تو فروخت کرنے کیلئے مارکیٹ کے لحاظ سے فروخت کریں پر ٹیپ کریں یا خریدنے کیلئے مارکیٹ کے لحاظ سے خریدیں پر ٹیپ کریں۔
پھر آپ کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگی کہ آرڈر کامیابی سے کھل گیا ہے۔
موجودہ آرڈرز میں ترمیم کرنے کیلئے:
- ٹریڈ پر جائیں۔
- کسی آرڈر کی تفصیلات دیکھنے کیلئے اس پر ٹیپ کریں (S/L، T/P، آرڈر ID، سویپ وغیرہ)۔
- آرڈر کو دبائیں اور پکڑے رکھیں، پھر ترمیم کریں پر ٹیپ کریں۔
- اسٹاپ لاس اور/یا ٹیک پرافٹ پیرامیٹرز میں ترمیم کریں۔
- تصدیق کیلئے دوبارہ ترمیم کریں پر کلک کریں۔
آپ کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگی کہ آرڈر میں ترمیم ہوگئی ہے۔
آرڈر بند کرنے کیلئے:
- ٹریڈ پر جائیں۔
- کسی آرڈر کی تفصیلات دیکھنے کیلئے اس پر ٹیپ کریں (S/L، T/P، آرڈر ID، سویپ وغیرہ)۔
- آرڈر کو دبائیں اور پکڑے رکھیں، پھر بند کریں پر ٹیپ کریں۔
- بند کریں پر ٹیپ کر کے تصدیق کریں کہ آپ آرڈر بند کرنا چاہتے ہیں۔
آپ کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگی کہ آرڈر بند کردیا گیا ہے
2. ٹریڈنگ انسٹرومنٹس شامل کریں
مالیاتی انسٹرومنٹس کیلئے نرخ ریئل ٹائم میں آپ کے موبائل ٹرمینل پر دکھائے جاتے ہیں۔ آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ نرخ کیسے دکھائے جائیں: سادہ (علامت، آسک اور بولی کی قیمتیں) یا جدید (آخری ٹک کا وقت، سپریڈ اور زیادہ اور کم قیمتیں شامل کرتا ہے)۔
نرخ ٹیب پر علامت شامل کرنے کیلئے:
- اسکرین کے بالائی دائیں کونے میں + پر ٹیپ کریں۔
- علامات کا گروپ منتخب کریں۔
- انسٹرومنٹ (انسٹرومنٹس) شامل کرنے کیلئے سبز + پر ٹیپ کریں۔
- جب آپ وہ انسٹرومنٹس شامل کر لیں جو آپ نرخ کے ٹیب میں دیکھنا چاہتے ہیں تو ہوگیا پر ٹیپ کریں۔
نرخوں کے ٹیب کی بنیادی ونڈو سے علامت حذف کرنے کیلئے:
- اسکرین کے بالائی بائیں کونے میں ترمیم کریں کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- حذف کی جانے والی علامت (علامات) منتخب کریں۔
- اسکرین کے بالائی دائیں کونے میں سرخ باسکٹ کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- جب آپ انسٹرومنٹ (انسٹرومنٹس) کو حذف کر لیں تو واپس نرخوں کے ٹیب پر جانے کیلئے ترمیم کریں کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
3. چارٹس کنفیگر کرنا
کسی بھی انسٹرومنٹ کیلئے چارٹ کھولنے کے واسطے:
- نرخ پر جائیں۔
- انسٹرومنٹ پر ٹیپ کریں اور پھر چارٹ پر ٹیپ کریں۔
چارٹ کی قسم تبدیل کرنے کیلئے:
- چارٹ میں کہیں بھی ٹیپ کریں، پھر ترتیبات پر ٹیپ کریں۔
- چارٹ کی قسم منتخب کریں۔ آپ موبائل ٹرمینل میں تین قسم کے ریئل ٹائم چارٹس استعمال کر سکتے ہیں: بار چارٹ، کینڈل اسٹک اور لائن چارٹ۔
- واپس جائیں کے بٹن پر ٹیپ کریں۔
ٹائم فریم تبدیل کرنے کیلئے:
- اسکرین کے بالائی بائیں کونے میں موجودہ ٹائم فرہم پر ٹیپ کریں۔
- ٹائم فریم منتخب کریں۔ موبائل ٹرمینل برائے iOS 9 ٹائم فریمز کی معاونت کرتا ہے: M1، M5، M15، M30، H1، H4، D1، W1 اور MN۔
اشارے شامل کرنے کیلئے:
- چارٹ میں کہیں بھی ٹیپ کریں، پھر اشاروں پر ٹیپ کریں۔
- بنیادی ونڈو پر ٹیپ کریں۔
- اشارہ منتخب کریں۔ آپ کے پاس iOS ایپ پر تیس ٹیکنیکل اشاروں تک رسائی موجود ہے۔
- منتخب کردہ اشارے کیلئے ترتیبات کی وضاحت کریں۔
- ہوگیا پر ٹیپ کریں۔
جرنل
MT4 میں اپنے سیشن کیلئے تمام سرگرمی کا ٹریک رکھنے کیلئے، جرنل آپ کے لاگ ان ہوتے ہوئے خودکار طور پر برقرار رکھا جاتا ہے اور یہ روزانہ ریفریش ہوتا ہے۔
اپنے جرنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے:
- ترتیبات پر جائیں۔
- اپنے سیشن کی سرگرمیوں کا لاگ دیکھنے کیلئے جرنل منتخب کریں۔
جرنل خرابیاں ٹریک کرنے کیلئے کارآمد ہے اور اسے اسکرین کے بالائی دائیں حصے پر موجود میل آئیکن پر ٹیپ کر کے ریکارڈ رکھنے کیلئے ای میل بھی کیا جا سکتا ہے۔
خبریں
تازہ ترین معاشی خبروں کے ساتھ باخبر رہیں، سب کچھ MT4 ایپ کے اندر سے!
خبریں تلاش کرنے کیلئے:
- ترتیبات پر جائیں۔
- FXStreet کی جانب سے مضامین کا ایک انتخاب پیش کیے جانے کیلئے خبریں منتخب کریں۔ آپ پورا مضمون تفصیل سے کھولنے کیلئے ہر انفرادی آئٹم پر ٹیپ بھی کر سکتے ہیں۔