MT4 Android چلتے پھرتے ٹریڈنگ کیلئے بہترین ہے اور اسے چند فوری مراحل میں آسانی سے سیٹ اپ کیا جا سکتا ہے:
- MT4 برائے Android سیٹ اپ کرنا
- اکاؤنٹ کا نظم
- انسٹرومنٹس شامل کرنا اور ہٹانا
- آرڈر کھولنے کیلئے
- آرڈر بند کرنے یا اس میں ترمیم کرنے کیلئے
- چارٹس کنفیگر کریں
MT4 برائے Android سیٹ اپ کرنا
MT4 ڈاؤن لوڈ کریں
سب سے پہلے آپ کو MT4 ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی:
MT4 سیٹ اپ کریں
اکاؤنٹ کا نظم
آپ MT4 کے ساتھ متعدد ٹریڈنگ اکاؤنٹس کا نظم کر سکتے ہیں، اگرچہ سبھی ایک وقت میں فعال نہیں ہو سکتے۔ اپنی ایپ پر مزید ٹریڈنگ اکاؤنٹس شامل کرنے کیلئے مندرجہ ذیل اقدامات فالو کریں۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹ شامل کرنے کیلئے:
- MetaTrader 4 کھولیں اور مرکزی مینو سے اکاؤنٹس کا نظم کریں کو منتخب کریں۔
- + آئیکن پر ٹیپ کریں اور موجودہ اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں کو منتخب کریں۔
- 'Exness' درج کریں اور پھر اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیلئے مناسب ٹریڈنگ سرور منتخب کریں۔
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا نمبر اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ پاس ورڈ درج کریں، پھر سائن ان کریں پر ٹیپ کریں۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ اکاؤنٹس ٹیب پر شامل ہوگیا ہے۔
فعال ٹریڈنگ اکاؤنٹ سوئچ کرنے کیلئے:
- MetaTrader 4 کھولیں اور مرکزی مینو سے اکاؤنٹس کا نظم کریں کو منتخب کریں۔
- آپ جس اکاؤنٹ کو فعال کرنا چاہتے ہیں اکاؤنٹس ٹیب میں اس پر ٹیپ کریں، اگر کہا جائے تو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اسناد درج کریں، پھر سائن ان کریں۔
- MetaTrader 4 اب اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان ہو جائے گا۔
جبکہ آپ MT4 ایپ میں متعدد ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے درمیان سوئچ کر سکتے ہیں، آپ بیک وقت ان سب کا نظم نہیں کر سکتے؛ ایسا کرنے کیلئے ہم MT4 MultiTerminal کی تجویز کرتے ہیں۔
انسٹرومنٹس شامل کرنا اور ہٹانا
انسٹرومنٹس کی ڈیفالٹ فہرست سامنے لانے کیلئے اسکرین کے نیچے بائیں جانب نرخ آئیکن پر کلک کریں۔
انسٹرومنٹس شامل کرنا
اسکرین کے بالائی دائیں کونے میں + پر ٹیپ کریں۔
- علامات کا گروپ منتخب کریں۔
- ان انسٹرومنٹ (انسٹرومٹس) پر ٹیپ کریں جو آپ شامل کرنا چاہتے ہیں۔
- جب آپ ان انسٹرومنٹس کو شامل کر لیں جو آپ نرخ کے ٹیب میں دیکھنا چاہتے ہیں تو نرخ کے ٹیب پر واپس جانے تک واپس جائیں بٹن کو ٹیپ کریں۔
انسٹرومنٹس ہٹانا
- اوپر دائیں جانب موجود پینسل (ترمیم) آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- اوپر دائیں جانب موجود کوڑے دان (حذف) کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- خانوں پر نشان لگا کر حذف کی جانے والی علامت (علامات) کو منتخب کریں۔
- ہٹائے جانے کی تصدیق کیلئے دوبارہ کوڑے دان کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- ہو جانے کے بعد، واپس جائیں کے بٹن پر ٹیپ کریں۔
آرڈر کھولنے کیلئے
- نرخ پر جائیں۔
- اس انسٹرومنٹ پر ٹیپ کریں جس کے ساتھ آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں اور پھر نیا آرڈر پر ٹیپ کریں۔
- اپنے آرڈر کے پیرامیٹرز سیٹ کریں (اسٹاپ لاس، ٹیک پرافٹ، انحراف وغیرہ)
- ابھی ایک مارکیٹ آرڈر پر عملدرآمد کیلئے، مارکیٹ کے لحاظ سے خریدیں یا مارکیٹ کے لحاظ سے فروخت کریں پر ٹیپ کریں۔
- اس کے بجائے ڈراپ ڈاؤن مینو سامنے لانے کیلئے زیر التواء آرڈر سیٹ کرنے کے واسطے (اپنی اکاؤنٹ کی قسم اور انسٹرومنٹ کے لحاظ سے) فوری عمل درآمد یا مارکیٹ نفاذ پر ٹیپ کریں۔
- ڈراپ ڈاؤن مینو سے زیر التواء آرڈرز کی اقسام میں سے ایک منتخب کریں اور اپنے آرڈر کے پیرامیٹرز سیٹ کریں (قیمت، اسٹاپ لاس، ٹیک پرافٹ وغیرہ)۔
- لگائیں پر ٹیپ کریں۔ پھر آپ کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگی کہ آرڈر کامیابی سے کھل گیا ہے۔
آرڈر بند کرنے یا اس میں ترمیم کرنے کیلئے
- ٹریڈ آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- کسی آرڈر کی تفصیلات دیکھنے کیلئے اس پر ٹیپ کریں (قیمت، S/L، T/P، آرڈر ID، وغیرہ)۔
- آرڈر کو ٹیپ کریں اور پکڑے رکھیں، پھر بند کرنے کیلئے آرڈر بند کریں یا ترمیم کرنے کیلئے آرڈر میں ترمیم کریں پھر ٹیپ کریں۔
- اگر آپ آرڈر بند کرتے ہیں تو آپ کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگی۔
- اگر آپ آرڈر میں ترمیم کرتے ہیں تو آپ کے تبدیل کرنے کیلئے ترتیبات پیش کی جائیں گی؛ حتمی شکل دینے کیلئے ترمیم کریں پر ٹیپ کریں۔
چارٹس کنفیگر کریں
کسی بھی انسٹرومنٹ کیلئے چارٹ کھولنے کے واسطے:
- نرخ پر جائیں۔
- انسٹرومنٹس پر ٹیپ کریں، پھر چارٹ کھولیں پر ٹیپ کریں۔
چارٹ کی قسم تبدیل کرنے کیلئے:
- مینو پر ٹیپ کریں، پھر ترتیبات پر ٹیپ کریں۔
- لائن کی قسم پر ٹیپ کریں۔
- آپ موبائل ٹرمینل میں تین قسم کے ریئل ٹائم چارٹس استعمال کر سکتے ہیں: بار چارٹ، کینڈل اسٹک اور لائن چارٹ۔
ٹائم فریم تبدیل کرنے کیلئے:
- چارٹ پر ٹیپ کریں۔
- پاپ اپ سے ٹائم فریم منتخب کریں۔ موبائل ٹرمینل برائے Android 9 ٹائم فریمز کی معاونت کرتا ہے: M1، M5، M15، M30، H1، H4، D1، W1 اور MN۔
اشارے شامل کرنے کیلئے:
- گراف میں ہوتے ہوئے، بالائی مینو میں f آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- مرکزی چارٹ کے برابر میں f+ پر ٹیپ کریں۔
- پیش کیے گئے اشاروں میں سے ایک منتخب کریں۔
- منتخب کردہ اشارے کیلئے اپنی ترجیحات سیٹ کریں۔
- ہوگیا پر ٹیپ کریں۔
MT4 برائے Android سے لاگ فائلز حاصل کرنے کیلئے
خاص طور پر ٹربل شوٹنگ کیلئے کارآمد ہیں، اپنی MT4 ایپ کے ساتھ مسائل کو ڈیبگ کرنے کیلئے آپ سے لاگ فائلز فراہم کرنے کا کہا جا سکتا ہے۔ MT4 برائے Android میں لاگ فائلز حاصل کرنے کا طریقہ جاننے کیلئے لنک فالو کریں۔
مبارک ہو، آپ اب MT4 برائے Android موبائل ایپلیکیشن کو اعتماد سے استعمال کر سکتے ہیں۔