Exness اکاؤنٹ رجسٹر کرنا ایک بہت فوری اور آسان عمل ہے جو منٹوں میں ہو سکتا ہے۔ ذیل میں موجود ویڈیو ٹیوٹوریل آپ کو اپنا Exness اکاؤنٹ اور ذاتی علاقہ رجسٹر کرنے کا طریقہ بتا سکتا ہے، یا پھر پڑھنے کیلئے مرحلہ بہ مرحلہ گائیڈ بھی موجود ہے۔
ویب پر رجسٹر کرنے کا طریقہ
- Exness ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
- اکاؤنٹ کھولیں پر کلک کریں۔
- اپنی رہائش کا ملک منتخب کریں؛ اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے اور یہ طے کرے گا کہ آپ کیلئے کون سی ادائیگی کی سروسز دستیاب ہیں۔
- اپنا ای میل پتہ درج کریں۔
- دکھائی گئی گائیڈ لائنز پر عمل کر کے اپنے Exness اکاؤنٹ کیلئے پاس ورڈ بنائیں۔
- پارٹنر کوڈ درج کریں (آپشنل)، جو آپ کے Exness اکاؤنٹ کو Exness شراکتی پروگرام میں ایک پارٹنر سے لنک کر دے گا۔
نوٹ: غلط پارٹنر کوڈ کی صورت میں، اس اندراج کی فیلڈ کو صاف کر دیا جائے گا تاکہ آپ دوبارہ کوشش کر سکیں۔
- یہ بتانے کیلئے کہ آپ امریکی شہری نہیں ہیں باکس پر نشان لگائیں، اگر آپ پر یہ لاگو ہوتا ہے۔
- تمام مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے بعد جاری رکھیں پر کلک کریں
مبارک ہو، آپ نے کامیابی کے ساتھ ایک نیا Exness اکاؤنٹ رجسٹر کر لیا ہے اور اب آپ کو آپ کے نئے ذاتی علاقے پر لے جایا جائے گا۔
نوٹ: ذاتی علاقہ ایک کلائنٹ سے تعلق رکھتا ہے۔ آپ دوسرا اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کیلئے ایک ہی ای میل پتہ استعمال نہیں کر سکتے۔ نوٹ کریں کہ رجسٹر کرنے کیلئے استعمال کیے جانے والے فون نمبر کے ملک کا کوڈ رہائش کے ملک کو فالو کرے گا اور اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
Exness کے ساتھ رجسٹریشن کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے، اس وقت بھی!
رجسٹر ہونے کے بعد، آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ اپنے Exness اکاؤنٹ کی مکمل توثیق کر لیں تاکہ ہر اس خصوصیت تک رسائی حاصل کر سکیں جو صرف مکمل طور پر توثیق شدہ ذاتی علاقوں کو دستیاب ہیں۔
نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنانا
ڈیفالٹ طور پر، حقیقی ٹریڈنگ اکاؤنٹ اور ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ (دونوں MT5 کیلئے) آپ کے نئے ذاتی علاقے میں بنتے ہیں تاہم نئے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولنا ممکن ہے۔
اس کا طریقہ یہ ہے:
- اپنے نئے ذاتی علاقہ سے، 'میرے اکاؤنٹس' کے علاقے میں نیا اکاؤنٹ کھولیں پر کلک کریں۔
- دستیاب ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اقسام میں سے نیز یہ انتخاب کریں کہ آیا آپ حقیقی یا ڈیمو اکاؤنٹ پسند کریں گے۔
- اگلی اسکرین مندرجہ ذیل سیٹنگز پیش کرتی ہے:
- حقیقی یا ڈیمو اکاؤنٹ منتخب کرنے کا ایک اور موقع۔
- MT4 اور MT5 ٹریڈنگ ٹرمینلز کے درمیان انتخاب۔
- اپنی زیادہ سے زیادہ لیوریج سیٹ کریں۔
- اپنی اکاؤنٹ کی کرنسی منتخب کریں (نوٹ کریں کہ سیٹ ہونے کے بعد اسے اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیلئے تبدیل نہیں کیا جا سکتا)۔
- اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیلئے عرفی نام بنائیں۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا پاس ورڈ سیٹ کریں۔
جب آپ اپنی سیٹنگز سے مطمئن ہوں تو اکاؤنٹ بنائیں پر کلک کریں۔
- آپ کا نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ 'میرے اکاؤنٹس' ٹیب میں دکھائی دے گا۔
مبارک ہو، آپ نے نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔
Comments
0 comments
Article is closed for comments.