- توثیقی دستاویزات جمع کروانا
- چیک کرنا کہ آیا اکاؤنٹ مکمل طور پر توثیق شدہ ہے
- اکاؤنٹ کی توثیق کیلئے وقت کی حد
- غیر توثیق شدہ Exness اکاؤنٹس کے بارے میں
- دوسرے Exness اکاؤنٹ کی توثیق کرنا
جب آپ اپنا Exness اکاؤنٹ رجسٹر کرتے ہیں تو آپ کو معاشی پروفائل مکمل کرنی ہوتی ہے اور شناخت کے ثبوت (POI) اور رہائش کے ثبوت (POR) کی دستاویزات جمع کروانی ہوتی ہیں۔ ہمیں ان دستاویزات کی توثیق کر کے یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کے Exness اکاؤنٹ پر سبھی آپریشنز آپ یعنی اصل اکاؤںٹ ہولڈر کی طرف سے ہی انجام دیے گئے ہیں۔
چند آسان مراحل میں اپنے Exness اکاؤنٹ کی توثیق کرنے کیلئے اپنی دستاویزات اپ لوڈ کرنے کا طریقہ جاننے کی خاطر ذیل میں موجود ویڈیو دیکھیں:
توثیقی دستاویزات جمع کروانا
اکاؤنٹ رجسٹریشن میں معاشی پروفائل مکمل کرنے کے بعد، آپ دستاویز کی توثیق کے مرحلے پر پہنچیں گے۔ یہ دستاویزات بہت اہم ہیں اور ان کا قابل قبول ہونا یقینی بنانے سے توثیقی پراسیس میں کافی زیادہ تیزی آئے گی۔
آپ کو POI اور POR کی توثیق کیلئے دو (2) علیحدہ دستاویزات تیار کرنی ہوں گی۔ مثال کے طور پر، آپ POI کیلئے اپنا پاسپورٹ اور POR کیلئے اپنی رہائش کا یوٹیلٹی بل استعمال کر سکتے ہیں۔
POI دستاویزات حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہونی چاہئیں اور انہیں جمع آوری کے وقت درست ہونا چاہیے۔ POR کی دستاویز کو جمع آوری کیلئے درست ہونے کی خاطر 6 ماہ یا اس سے کم پرانا ہونا چاہیے۔
یہ دستاویز کی کچھ مثالیں ہیں جو آپ جمع کروا سکتے ہیں:
شناخت کا ثبوت (POI):
- بین الاقوامی پاس پورٹ
- شناختی کارڈ
- ڈرائیونگ لائسنس
رہائش کا ثبوت (POR):
- یوٹیلٹی بل (بجلی، گیس، پانی، انٹرنیٹ)
- رہائش کی سند
- ٹیکس بل
- بینک اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ
مندرجہ ذیل کے مطابق اس مرحلے میں بتائی گئی ہدایات پر عمل کریں:
- اپنی توثیقی دستاویزات پر موجود اپنا مکمل نام درج کریں، پھر دستاویزات اپ لوڈ کریں پر کلک کریں۔
- ڈراپ ڈاؤن سے اپنی شناختی دستاویز کے اجراء کا ملک منتخب کریں اور شناختی دستاویز کی قسم منتخب کریں۔ یہ انتخابات ہونے کے بعد آپ کو قابل قبول دستاویزات کی کچھ مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں۔
- اپنی شناختی دستاویز کی ڈیجیٹل کاپی اپ لوڈ کرنے کیلئے دستاویز اپ لوڈ کریں پر کلک کریں۔ آپ اپنی شناختی دستاویز کی تصویر لینے اور اسے اپ لوڈ کرنے کیلئے مندرجہ ذیل آپشن پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔ یقینی بنائیں کہ دستاویز کے تمام کونے فوٹوگراف میں شامل ہیں اور ذاتی تفصیلات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ منسلک ہونے کے بعد، دستاویز جمع کروائیں پر کلک کریں۔
- رہائش کے ثبوت کیلئے تقاضے نوٹ کر لیں، پھر دستاویز اپ لوڈ کرنے کیلئے دستاویز اپ لوڈ کریں پر کلک کریں یا اس کی تصویر لینے کیلئے مندرجہ ذیل آپشن پر کلک کریں۔ یقینی بنائیں کہ دستاویز کے تمام کونے فوٹوگراف میں شامل ہیں اور ذاتی تفصیلات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ منسلک ہونے کے بعد، دستاویز جمع کروائیں پر کلک کریں۔
Exness اکاؤنٹ کی توثیقی دستاویزات پر تفصیلی نظر ڈالنے کیلئے ہم پُرزور تجویز دیتے ہیں کہ آپ مندرجہ ذیل لنک فالو کریں۔
چیک کرنا کہ آیا اکاؤنٹ مکمل طور پر توثیق شدہ ہے
جب آپ اپنے ذاتی علاقہ میں لاگ ان کرتے ہیں تو آپ کی توثیق کا اسٹیٹس ذاتی علاقہ کے بالائی حصے میں دکھایا جاتا ہے۔
آپ کی توثیق کا اسٹیٹس یہاں دکھایا جاتا ہے۔
اکاؤنٹ کی توثیق کیلئے وقت کی حد
آپ کے پہلے ڈیپازٹ کے بعد سے، آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کرنے کیلئے 30 دن دیے جاتے ہیں جس میں شناخت، رہائش اور معاشی پروفائل کی توثیق شامل ہیں۔
توثیق میں باقی دنوں کی تعداد آپ کے ذاتی علاقہ میں نوٹیفکیشن کے طور پر دکھائی جاتی ہے تاکہ ہر بار لاگ ان کرنے پر آپ کیلئے ٹریک رکھنا آسان ہو۔
آپ کے توثیق کے وقت کی حد کس طرح دکھائی جاتی ہے۔
غیر توثیق شدہ Exness اکاؤنٹس کے بارے میں
جس بھی Exness اکاؤنٹ کا توثیقی پراسیس ابھی مکمل نہ ہوا ہو اس پر کچھ پابندیاں عائد ہوتی ہیں۔
ان پابندیوں میں شامل ہیں:
- معاشی پروفائل مکمل کرنے اور ای میل پتہ اور/یا فون نمبر کی توثیق کرنے کے بعد زیادہ سے زیادہ USD 2 000 تک کا ڈیپازٹ (فی ذاتی علاقہ)۔
- اپنے پہلے ڈیپازٹ کے بعد اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کرنے کیلئے 30 دن کی حد۔
- شناخت کے ثبوت کی توثیق کے بعد، آپ کی زیادہ سے زیادہ ڈیپازٹ کی حد USD 50 000 ہوتی ہے (فی ذاتی علاقہ) نیز ٹریڈنگ کی سہولت دستیاب ہوتی ہے۔
- یہ پابندیاں آپ کے اکاؤنٹ کی توثیق مکمل ہونے کے بعد ہٹا لی جاتی ہیں۔
- اگر آپ کے اکاؤنٹ کی توثیق 30 دن کے اندر مکمل نہیں ہوتی تو Exness اکاؤنٹ کی مکمل توثیق ہونے تک ڈیپازٹس، ٹرانسفرز اور ٹریڈنگ فنکشنز دستیاب نہیں ہوں گے۔
30 دن کی مدت کی حد پارٹنرز پر ان کے پہلے کلائنٹ کی رجسٹریشن کے لمحہ سے لاگو ہو جاتی ہے جبکہ مدت ختم ہونے کے بعد پارٹنر اور کلائنٹ دونوں کیلئے رقم نکلوانے سے متعلق کارروائیاں نیز ڈیپازٹس اور ٹریڈنگ غیر فعال ہو جاتے ہیں۔
کرپٹو کرنسی اور/یا بینک کارڈز کے ساتھ ڈیپازٹس کیلئے مکمل طور پر توثیق شدہ Exness اکاؤنٹ درکار ہوتا ہے لہذا انہیں 30 دن کی محدود فنکشن والی مدت کے دوران یا آپ کے اکاؤنٹ کی مکمل توثیق ہونے تک بالکل استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
دوسرے Exness اکاؤنٹ کی توثیق کرنا
اگر آپ کوئی دوسرا Exness اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو آپ وہی دستاویزات استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کے بنیادی Exness اکاؤنٹ کی توثیق کیلئے استعمال ہوئی تھی۔ اس دوسرے اکاؤنٹ کیلئے استعمال کے سبھی اصول اب بھی لاگو ہوں گے لہذا اکاؤنٹ ہولڈر کو توثیق شدہ صارف بھی ہونا چاہیے۔