آپ اپنے VPS کی لاگ ان کی تفصیلات موصول ہوتے ہی ٹریڈنگ کرنا شروع کر سکتے ہیں مگر ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ VPS کی سیٹنگز کو اپنی ضروریات کے مطابق سیٹ کرنے کیلئے کچھ وقت لیں۔
اپنا ترجیحی ٹائم زون سیٹ کرنا
اپنی مرضی کا ٹائم زون سیٹ اپ کرنے کیلئے:
- اسٹارٹ (Windows آئیکن) > کنٹرول پینل> کلاک، زبان اور علاقہ پر کلک کریں۔
- تاریخ اور وقت > ٹائم زون تبدیل کریں کو منتخب کریں۔
نوٹ: اگر آپ ٹائم زون کی تبدیلی انجام دینے سے قاصر ہیں (اپنی کمپنی کے منتظم کی طرف سے اجازتوں کے باعث) تو مدد کیلئے ہماری کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کریں۔
ماہر مشیر (EA) انسٹال کرنا
VPS میں لاگ ان کریں اور ماہر مشیر (EA) ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے ان مراحل کو فالو کریں:
- MetaTrader 4 لانچ کریں۔
- فائل > ڈیٹا فولڈر کھولیں پر کلک کریں۔
- MQL4 فولڈر کھولیں اور ماہر مشیر، اسکرپٹس اور اشاروں کی فائلز کو متعلقہ فولڈرز (ماہر مشیر، اسکرپٹس، اشاروں) میں پیسٹ کریں۔
- MetaTrader 4 کو دوبارہ شروع کریں۔
اگر آپ کا ماہر مشیر (EA) ایک .exe فائل ہے تو اسے اپنے ریموٹ ڈیسک ٹاپ پر محفوظ کریں اور معاونت کیلئے ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔
VPS کو دوبارہ شروع کرنا
VPS کو دوبارہ شروع کرنا مندرجہ ذیل کیسز میں معاون ثابت ہو سکتا ہے:
- VPS سست ہے۔
- ماہر مشیر (EA) درست طور پر انسٹال کیا گیا ہے مگر کام نہیں کر رہا ہے۔
- VPS کے دیگر مسائل۔
اپنا VPS دوبارہ شروع کرنے کیلئے:
- اسٹارٹ (Windows آئیکن) پر کلک کریں۔
- پاور بٹن پر کلک کریں اور دوبارہ شروع کریں کو متنخب کریں۔