جب آپ Exness VPS سے منسلک ہو جائیں تو ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنی ترجیحات سیٹ کرنے کیلئے کچھ وقت نکالیں۔ Exness VPS کی جانب سے فراہم کردہ ورچوئل کمپیوٹر میں لاگ ان ہوتے وقت مندرجہ ذیل تمام ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔
- اپنا VPS پاس ورڈ سیٹ کریں
- ماہر مشیر (EA) انسٹال کرنا
- VPS کو دوبارہ شروع کرنا
- VPS حذف کرنا
- VPS کی زبان کی تبدیلی
اپنا VPS پاس ورڈ سیٹ کریں
اپنا VPS پاس ورڈ سیٹ اپ کرنے کیلئے ان مراحل کو فالو کریں:
- اپنے Exness VPS لاگ ان اور پاس ورڈ کے ذریعے Exness VPS سے منسلک ہونے کیلئے مراحل فالو کریں۔
- ورچوئل کمپیوٹر میں لاگ ان ہونے کے بعد، اسٹارٹ (Windows آئیکن) مینو پر کلک کریں اور صارف کے اوتار پر کلک کر کے اکاؤنٹ کی ترتیبات تبدیل کریں پر کلک کریں۔
- بائیں طرف موجود مینو سے سائن ان کے آپشنز پر کلک کریں، پھر پاس ورڈ ہیڈر کے تحت تبدیل کریں پر کلک کریں۔
- موجودہ پاس ورڈ درج کریں، پھر اگلا پر کلک کریں۔
- اب اپنا نیا پاس ورڈ دو بار درج کریں اور اسے یاد رکھنے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے ایک آپشنل اشارہ بنائیں۔ نئے پاس ورڈ کی توثیق کرنے کیلئے اگلا پر کلک کریں۔
- آپ کا VPS پاس ورڈ اب سیٹ ہو گیا ہے۔
جبکہ کسی بھی MT پر مبنی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ VPS میں لاگ ان کرنا ممکن ہے، یہ پُرزور تجویز دی جاتی ہے کہ آپ کا Exness VPS کا استعمال آپ کے ذاتی ٹریڈنگ اکاؤنٹس کیلئے ہو۔ مزید معلومات کیلئے براہ کرم Exness کی استعمال کی شرائط ملاحظہ کریں۔
اپنا VPS کا پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کیلئے
- اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
- بائیں طرف کے مینو میں ترتیبات پر کلک کریں۔
- ورچوئل پرائیویٹ سرور ٹیب کھولیں۔
- گیئر کی علامت پر کلک کریں اور پھر پاس ورڈ ری سیٹ کریں پر کلک کریں۔
- توثیق کریں کہ آپ اپنا پاس ورڈ ری سیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
- آپ کا VPS پاس ورڈ اب ری سیٹ ہو جائے گا۔
ہم پُرزور تجویز دیتے ہیں کہ ری سیٹ کرنے کے بعد آپ مذکورہ بالا مراحل پر عمل کر کے نیا پاس ورڈ سیٹ کریں۔
ماہر مشیر (EA) انسٹال کرنا
MetaTrader 4 میں ماہر مشیر (EA) انسٹال کرنے کیلئے:
- MetaTrader 4 لانچ کریں۔
- فائل > ڈیٹا فولڈر کھولیں پر کلک کریں۔
- MQL4 فولڈر کھولیں اور ماہرین، اسکرپٹس اور اشاروں کیلئے متعلقہ فولڈرز (ماہر مشیران، اسکرپٹس، اشاروں) میں فائلز پیسٹ کریں۔
- MetaTrader 4 کو دوبارہ شروع کریں۔
اگر آپ کا EA ایک .exe فائل ہے تو اسے اپنے ریموٹ ڈیسک ٹاپ پر محفوظ کریں اور مزید مدد کیلئے سپورٹ سے رابطہ کریں۔
VPS کو دوبارہ شروع کرنا
VPS کو دوبارہ شروع کرنا مندرجہ ذیل کیسز میں معاون ثابت ہو سکتا ہے:
- VPS کی رفتار کم ہے
- ماہر مشیر (EA) انسٹال کیا گیا ہے مگر کام نہیں کر رہا ہے
- VPS کے دیگر مسائل
VPS کو دوبارہ شروع کرنا ورچوئل کمپیوٹر کو ریبوٹ کرنے کی طرح آپریٹ کرتا ہے۔
نوٹ: VPS ری اسٹارٹ ہونے پر، نئی آرڈر کی درخواستیں، آرڈر کی ترامیم اور آرڈر کی منسوخیاں VPS پر انسٹال ٹرمینلز سے ممکن نہیں ہوں گی۔ کھلے آرڈرز فعال رہیں گے اور ماہر مشیران کام کرنا جاری رکھیں گے۔
نوٹ: ٹریڈنگ کی معلومات ضائع ہونے سے روکنے کیلئے، VPS ری اسٹارٹ کرتے وقت کوئی بھی خود کار ٹریڈنگ کی ترتیب غیر فعال کر دیں اور ریبوٹ مکمل ہونے کے بعد اسے فعال کریں یا پھر ماہر مشیران کی فعالیت کا اسٹیٹس مانیٹر کریں۔
اپنے ذاتی علاقہ سے اپنا VPS ری اسٹارٹ کرنے کیلئے:
- اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
- بائیں طرف کے مینو میں ترتیبات پر کلک کریں۔
- ورچوئل پرائیویٹ سرور ٹیب کھولیں۔
- ریبوٹ پر کلک کریں اور پھر ریبوٹ کی کارروائی کی توثیق کریں۔
- VPS اب ریبوٹ ہو جائے گا۔
لاگ ان ہوتے وقت اپنا VPS ری اسٹارٹ کرنے کیلئے:
- کلک کریں اسٹارٹ (Windows آئیکن) پر۔
- پاور بٹن پر کلک کریں اور ری اسٹارٹ کریں منتخب کریں۔
VPS حذف کرنا
جب آپ اپنا VPS حذف کرتے ہیں تو تمام صارف ڈیٹا بشمول ماہر مشیران کو سسٹم سے صاف کر دیا جاتا ہے۔ یہ پراسیس ناقابل ترمیم ہے، لیکن فیکٹری ری سیٹ کے طور پر کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔
VPS کو حذف کرنے سے ورچوئل کمپیوٹر واپس اس کی ڈیفالٹ سیٹنگ پر آ جاتا ہے لیکن یہ آپ کے استعمال کے لیے دستیاب رہتا ہے۔ Exness VPS کے اس طرح حذف کیے جانے پر آپ کو اس کے لئے دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
- اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
- بائیں طرف کے مینو میں ترتیبات پر کلک کریں۔
- ورچوئل پرائیویٹ سرور ٹیب کھولیں۔
- گیئر آئیکن پر کلک کریں اور پھر سرور حذف کریں منتخب کریں۔
- توثیق کریں کہ آپ سرور حذف کرنا چاہتے ہیں۔
VPS کی زبان کی تبدیلی
اپنے VPS کی زبان کی سیٹنگز کو تبدیل کرنے کے لیے، آپ کو VPS کو حذف کرنے کے لیے اقدامات (جو اوپر دکھایے گئے ہیں) پر عمل کرنا ہوگا؛ براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر VPS کو حذف کر دیا جاتا ہے تو آپ کا صارف ڈیٹا اور آپ کے ورچوئل کمپیوٹر کی سیٹنگز ختم ہو جائیں گی۔ ایک بار حذف کیے جانے کے بعد، Exness VPS کے لئے درخواست دینے کے لئے اقدامات پر عمل کریں اور پیش کیے جانے پر زبان کی نئی ترتیب کا انتخاب کریں۔
اگر آپ VPS کے لئے اہل نہیں ہوتے، تو مینوئل روپ سے VPS کی زبان تبدیل کرنے میں مدد کے لئے بارہ کرم سپورٹ سے رابطہ کریں۔
Comments
0 comments
Article is closed for comments.