Exness دنیا کے کسی بھی حصے سے ڈیپازٹس آسان بنانے کیلئے کئی مختلف ادائیگی کے طریقے آفر کرتی ہے۔
Exness صرف کلائنٹ کے اپنے نام کے اکاؤنٹ سے ادائیگیاں قبول کرتی ہے۔ فریق ثالث کے اکاؤنٹس سے ادائیگیاں قبول نہیں کی جاتی ہیں۔
ڈیپازٹس کرتے وقت ذہن میں رکھنے لائق دو اہم ترین چیزیں:
آپ کے پہلے ڈیپازٹ کا سب سے آسان طریقہ اس پر منحصر ہوگا کہ آپ کے علاقے میں کون سے ادائیگی کے طریقے دستیاب ہیں۔ اپنے ذاتی علاقہ میں لاگ ان کریں اور ڈیپازٹ کے علاقہ میں جا کر کم سے کم/زیادہ سے زیادہ ڈیپازٹس اور پراسیسنگ کے اوقات جیسی تفصیلات نوٹ کر کے مزید معلومات حاصل کریں۔
ادائیگی کا طریقہ
ادائیگی کا طریقہ منتخب کرنا شروع کرنے کا پہلا قدم ہے۔ آئیں ایسی کچھ چیزوں پر نظر ڈالتے ہیں جنہیں یہ انتخاب کرتے وقت ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے:
- اپنی معاشی پروفائل اور شناخت کی توثیق مکمل کریں: آپ ڈیپازٹ ٹیب میں سبھی دستیاب ادائیگی کے طریقے دیکھ سکتے ہیں۔ ہر ادائیگی کے طریقے پر کلک کر کے اس کی توثیق کے تقاضے دیکھیں۔ ہم آپ کو اس بات کیلئے سراہیں گے کہ سبھی ادائیگی کے طریقے فعال کرنے کیلئے اپنی مکمل توثیق پوری کر لیں۔
- درست کرنسی منتخب کریں: آپ کے Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیلئے سیٹ اپ کرنسی میں ہی ڈیپازٹس کرنے سے آپ کنورژن چارجز سے بچ سکتے ہیں۔ نوٹ کر لیں کہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ بننے کے بعد اکاؤنٹ کرنسی تبدیل نہیں ہو سکتی۔ نئی اکاؤنٹ کرنسی سیٹ کرنے کیلئے نیا اکاؤنٹ بنائیں۔
تجویز: چونکہ Exness ادائیگی کے مقامی سسٹمز کی مختلف اقسام سے ڈیپازٹس کا تعاون کرتی ہے، لہذا آپ کے لیے اپنے ملک میں مستعمل کرنسی میں ڈیپازٹ کرانا ممکن ہے۔ اپنے ذاتی علاقہ کے ڈیپازٹ ٹیب میں جا کر دیکھیں کہ آپ کے ملک میں کون سے ادائیگی کے سسٹمز تعاون یافتہ ہیں۔
- ڈیپازٹس کی پراسیسنگ کی رفتار: زیادہ تر ادائیگی کے طریقے فوری ڈیپازٹس آفر کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ جیسے ہی ڈیپازٹ کیا جاتا ہے وہ مینوئل پراسیسنگ کے بغیر سیکنڈوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں فنڈز آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں سیکنڈوں میں کریڈٹ ہو جاتے ہیں لیکن ادائیگی کے کچھ طریقوں کے مدنظر، پروسیسنگ کے اوقات 24 گھنٹے کے اندر سے لے کر 3-5 کاروباری دنوں تک مختلف ہو سکتے ہیں۔
پراسیسنگ کے اوقات آپ کے ذاتی علاقہ میں مندرج ہیں۔
- ڈیپازٹ فیس: زیادہ تر ادائیگی کے طریقے آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں ڈیپازٹس پر کوئی فیس لاگو نہیں کرتے ہیں تاہم کچھ ادائیگی کے طریقوں میں فریق ثالث ڈیپازٹ فیس سے بچنے کیلئے ڈیپازٹ کی کم از کم رقم درکار ہوتی ہے۔ اپنا پہلا ڈیپازٹ کرنے سے پہلے، براہ کرم کسی بھی فریق ثالث ڈیپازٹ فیس کی تصدیق کر لیں۔
رقم
جب آپ اپنا ترجیحی ڈیپازٹ کا طریقہ منتخب کر لیں تو اس کے بعد یہ طے کریں کہ آپ کتنا ڈیپازٹ کرنا چاہتے ہیں۔
وہ انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کے لیے ایک چیک لسٹ یہ ہے:
- کم سے کم ڈیپازٹ کے تقاضے آپ کے منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے کے لحاظ سے ہوتے ہیں، ڈیپازٹس اور رقم نکلوانے کیلئے یہ لنک فالو کر کے ہماری ویب سائٹ پر موجود ان تفصیلات کی توثیق کریں یا پھر اپنے ذاتی علاقہ میں ادائیگی کا طریقہ منتخب کرتے وقت یہ تفصیلات دیکھیں۔ اگر آپ درکار رقم سے کم ڈیپازٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایک خرابی کے پیغام سے آپ کو معلوم ہو جائے گا۔
- کسی بھی کھلی ٹریڈ کیلئے مارجن آپ کی منتخب کردہ لیوریج کے لحاظ سے رکھا جاتا ہے لہذا چیک کر لیں کہ آیا آپ کی ڈیپازٹ کی جانے والی رقم آپ کی موجودہ لیوریج کی ترتیبات کے لحاظ سے زیادہ ٹریڈز کھولنے کیلئے کافی ہے۔ مارجن کیلکولیٹ کرنے کیلئے ہمارا مفید سرمایہ کاری کا کیلکولیٹر استعمال کریں۔
نوٹ: نئے بنائے گئے حقیقی اکاؤنٹس پر ٹریڈنگ کم از کم ڈیپازٹ کے تقاضے پورے ہونے تک غیر فعال ہوتی ہے۔ اگر آپ ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر ڈیپازٹ کیے بغیر آرڈر کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ کو 'ٹریڈ غیر فعال ہے' کی خرابی کا پیغام نظر آئے گا۔
دستیاب ادائیگی کے طریقوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اور طریقوں سے متعلق ویڈیو کی ہماری لائبریری دیکھنے کے لیے، ہمارے امدادی مرکز کا ادائیگیاں والا حصہ ملاحظہ کریں۔
ڈیپازٹس کے بارے میں مزید عمومی معلومات کیلئے، ہمارے مضمون ڈیپازٹس کے بارے میں کا لنک فالو کریں۔