ٹریڈنگ ٹرمینل Exness کے پیش کردہ انسٹرومنٹس کی تجارت کرنے کیلئے مستعمل ایک اپیلیکیشن یا پلیٹ فارم ہے۔ ہر ٹرمینل جو متعدد فائدے پیش کرتا ہے ان کے بارے میں جاننا اہم ہے تاکہ آپ کے لیے جو درست ہے اسے منتخب کرنا آسان ہو۔
ٹریڈنگ ٹرمینلز کی 2 بنیادی مثالیں MetaTrader 4 (MT4) اور MetaTrader 5 (MT5) ہیں، جو مارکیٹ میں سب سے معروف CFD کے ٹریڈنگ ٹرمینلز ہیں؛ دونوں ہی MetaQuotes Software کے تیار کردہ ہیں۔
لنک کو فالو کر کے MT4 اور MT5 کے بیچ اہم تفریقات کے بارے میں معلوم کریں، لیکن جان لیں کہ تمام بنیادی فنکشنز بنیادی طور پر ایک جیسے ہیں۔
براہ کرم نوٹ کر لیں: اگر آپ MetaTrader 4 اکاؤنٹ کھولتے ہیں تو آپ MetaTrader 5 کو اپنے MT4 لاگ ان کے ساتھ اور اس کے برعکس استعمال نہیں کر پائیں گے۔ اگر آپ کو MT4 اور MT5 دونوں کے لیے اکاؤنٹس چاہئیں تو آپ کو ان کے لیے علیحدہ ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولنے ہوتے ہیں۔
ٹریڈنگ ٹرمینل کے بارے میں
ہم جو ٹریڈنگ ٹرمینل تجویز کرتے ہیں وہ مماثل ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے ساتھ MT4 یا MT5 پلیٹ فارمز پر مبنی ہوتے ہیں۔ ہر اختیار جو فرق پیش کرتا ہے ان کا مجموعی جائزہ دیکھنے کیلئے، اس لنک کو فالو کریں۔
یہ وہ ٹریڈنگ ٹرمینلز ہیں جو ہم تجویز کرتے ہیں:
- Exness ٹرمینل اور ویب ٹرمینل
- MT4 MultiTerminal
- MetaTrader موبائل ٹرمینلز
- Exness Trader موبائل ٹرمینل
- ڈیسک ٹاپ ٹرمینلز
Exness ٹرمینل اور ویب ٹرمینل
اگر آپ اپنے براؤزر کے ذریعے ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں تو Exness ٹرمینل آپ کے لیے ہے۔ یہ ہمارا اپنا حسب ضرورت تیار کردہ، براؤزر پر مبنی MT5 ٹرمینل ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے کسی ڈاؤن لوڈ یا انسٹالیشن کی ضرورت نہیں ہے اور آپ کے Exness کے ذاتی علاقہ سے آسانی سے قابل رسائی ہے۔ Exness ٹرمینل صرف MT5 ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے ساتھ کام کرتا ہے، لہذا اگر MT4 ٹریڈنگ اکاؤنٹس قابل ترجیح ہیں تو پھر MetaTrader WebTerminal بھی آپ کے براؤزر سے ٹریڈنگ کے لیے ایک اختیار ہے۔
Exness ٹرمینل اور MetaTrader ویب ٹرمینل دونوں ہی مؤثر طور پر ٹریڈ کرنے کے لیے درکار بنیادی فنکشنز پیش کرتے ہیں۔ ان ٹریڈنگ ٹرمینلز پر ایک مزید تفصیلی نگاہ کے لیے مندرجہ ذیل لنکس کو فالو کریں:
MT4 MultiTerminal
یہ ٹریڈنگ ٹرمینل خاص طور پر 128 حقیقی MT4 ٹریڈنگ اکاؤنٹس کا بیک وقت نظم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے لیکن اسے ممکن بنانے کے لیے کچھ خصوصیات کی قربانی دیتا ہے، مثال کے طور پر انسٹرومنٹس کے چارٹس کو دیکھنے کی اہلیت نہ ہونا۔ یہ ٹریڈنگ ٹرمینل عمومی استعمال کے لیے تجویز نہیں کیا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک کافی مخصوص نوعیت کا مقصد انجام دیتا ہے۔ MT4 اور MT4 MultiTerminal کے بیچ فرق کے بارے میں مزید معلوم کرنے کے لیے لنک کو فالو کریں۔
MetaTrader موبائل ٹرمینلز
MetaTrader موبائل پلیٹ فارمز آپ کے لیے چلتے پھرتے ٹریڈ کرنا سہولت بخش بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں؛ آپ کو بس ایک انٹرنیٹ کنکشن اور MT4 یا MT5 موبائل ایپ درکار ہے۔۔ App Store یا Google Play ملاحظہ کر کے انہیں اپنی موبائل ڈیوائسز پر ڈاؤن لوڈ کریں۔
ان موبائل اختیارات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ذیل میں متعلقہ لنک کو فالو کریں:
Exness Trader موبائل ٹرمینل
ہمیں اسے محض موبائل ٹریڈنگ ٹرمینل سے بڑھ کر بنانے کے لیے اپنی خاص موبائل ایپ کی خصوصیات پیش کرنے پر فخر ہے۔ آپ نئے Exness اکاؤنٹس شامل کر سکتے ہیں یا موجود کا نظم کر سکتے ہیں، سیکیورٹی کا نظم کر سکتے ہیں نیز چلتے پھرتے تجارت اور تکنیکی تجزیہ اور معاشی کہانیاں چیک کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو ایک جامع اور تفصیلی CFD ٹریڈنگ ٹرمینل کیلئے Exness Trader App آزمانے کی ترغیب دیتے ہیں۔
ڈیسک ٹاپ ٹرمینلز
MetaTrader ڈیسک ٹاپ ٹرمینلز کو آپ کے PC یا لیپ ٹاپ پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ڈیسک ٹاپ پلیٹ فارم استعمال کرنے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ کو کافی زیادہ مختلف ٹریڈنگ ٹولز بشمول حسب ضرورت ماہر مشیران اور تجزیاتی ٹولز تک رسائی حاصل ہوگی۔
اپنے منتخب کردہ ٹریڈنگ ٹرمینل کے لیے ڈاؤن لوڈ کی ہدایات کے لیے ذیل کے لنکس پر کلک کریں:
اگر آپ اسی وقت ٹریڈنگ کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے حسب ضرورت تیار کردہ MT5 پر مبنی Exness ٹرمینل کے ساتھ شروع کریں، جس کیلئے انسٹالیشن درکار نہيں ہے اور جو آپ کے براؤزر سے ہی آپریٹ کرتا ہے۔
(صرف MT5 اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہے)