مبارک ہو، آپ مرحلہ نمبر 5 پر پہنچ چکے ہیں! آپ نے اپنا پہلا ڈیپازٹ کر لیا ہے اور اپنے ٹریڈنگ ٹرمینلز بھی سیٹ اپ کر لیے ہیں۔ اب آپ کو بس اپنی پہلی ٹریڈ لگانی ہے۔ آئیے شروع کریں:
- ٹرمینل میں لاگ ان کریں
- ٹریڈنگ انسٹرومنٹس شامل کریں
- مارجن کیلکولیٹ کریں
- مارکیٹ کے اوقات چیک کریں
- ٹریڈ کھولیں
- ٹریڈ بند کریں
ٹرمینل میں لاگ ان کریں
ٹریڈنگ انسٹرومنٹس شامل کریں
کیا آپ کی کوئی پسندیدہ علامات ہیں جنہیں آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہوں، جیسے EURUSD؟ ویب ٹرمینل یا ڈیسک ٹاپ ٹرمینل میں اپنی مارکیٹ واچ ونڈو کے اندر علامات کی فہرست کو حسب ضرورت بنانے کے مراحل فالو کریں:
- مارکیٹ واچ کی ونڈو میں کہیں پر بھی دائیں کلک کریں۔
- علامات پر کلک کریں، پھر ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کا وہ گروپ منتخب کریں جو آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔
- ٹریڈنگ انسٹرومنٹ منتخب کریں اور دکھائیں پر کلک کریں (یا اگر آپ سبھی دستیاب انسٹرومنٹس شامل کرنا چاہتے ہیں تو سبھی دکھائیں پر کلک کریں)، پھر ونڈو بند کر دیں۔
آپ نے جو ٹریڈنگ انسٹرومنٹ منتخب کیا ہے وہ مارکیٹ واچ ونڈو میں نہیں دکھایا جائے گا۔ اگر آپ اپنی شامل کردہ علامت کا چارٹ دیکھنا چاہتے ہیں تو بس اسے کھینچ کر چارٹ کی ونڈو میں لائیں۔
iOS اور Android کیلئے انسٹرومنٹس شامل کرنے کا طریقہ دیکھیں۔
مارجن کیلکولیٹ کریں
مارجن لیوریجڈ ٹریڈنگ پوزیشن کھولنے اور برقرار رکھنے کیلئے ریزرو کردہ رقم ہے۔ ہمیشہ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اپنے اکاؤنٹ میں ٹریڈ کھولنے کیلئے کافی رقم ہے۔
کوئی پوزیشن کھولنے کیلئے درکار مارجن کیلکولیٹ کرنے کی خاطر، ہمارا سرمایہ کاری کا کیلکولیٹر استعمال کریں۔
مارکیٹ کے اوقات چیک کریں
اپنی پہلی ٹریڈ لگانے سے پہلے، یقینی بنائیں آپ یہ سمجھتے ہیں کہ فنانشیل مارکیٹس کب کھلتی اور بند ہوتی ہیں اور آپ کب ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
ٹریڈ کھولیں
ڈیسک ٹاپ ٹرمینل یا ویب ٹرمینل پر ٹریڈ لگانے کیلئے:
- ٹریڈ ٹیب میں کہیں پر بھی دایاں کلک کریں اور نیا آرڈر منتخب کریں۔
- مطلوبہ فیلڈز پُر کریں:
- علامت: ڈراپ ڈاؤن کی فہرست سے ٹریڈنگ انسٹرومنٹ منتخب کریں، یہ وہ علامات دکھاتا ہے جو آپ نے اپنی مارکیٹ واچ ونڈو میں شامل کی ہیں۔
- آرڈر کی قسم: مارکیٹ نفاذ یا زیر التواء آرڈر میں سے انتخاب کریں۔ Pro اکاؤنٹس میں فوری عملدرآمد تک بھی رسائی ہوتی ہے۔
- حجم: آپ کے آرڈر کیلئے لاٹ سائز کی قسم (وہ حجم جو آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں)۔ کم از کم اور زیادہ سے زیادہ لاٹ سائز آپ کے اکاؤنٹ کی قسم پر منحصر ہوتا ہے۔ مزید پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
- ٹریڈ کی قسم: مطلوبہ کے مطابق Buy یا Sell منتخب کریں۔
آپ ٹرمینل ونڈو میں اپنی ٹریڈ کی پیشرفت ٹریک کر سکیں گے۔
ٹریڈ بند کریں
ڈیسک ٹاپ ٹرمینل یا ویب ٹرمینل پر کھلی ہوئی ٹریڈ بند کرنے کے دو طریقے ہیں:
- کھلی ہوئی ٹریڈ پر X کو کلک کریں جو ٹریڈ ٹیب کے بالکل دائیں جانب موجود ہے۔
- ٹریڈ ٹیب میں ٹریڈ کھولیں پر دایاں کلک کریں اور آرڈر بند کریں پر کلک کریں۔
'تمام پوزیشنز بند کریں' کی خصوصیت خاص طور پر Exness Terminal کے صارفین کیلئے دستیاب ہے۔ یہ خصوصیت آپ کو ٹریڈنگ ٹرمینل کے بالائی دائیں کونے پر دکھائے گئے تمام پوزیشنز بند کریں بٹن کو دبا کر ایک کلک کے ذریعے تمام کھلے ہوئے آرڈرز بند کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
آپ ٹریڈ کو جزوی طور پر بھی بند کر سکتے ہیں - حجم کا کچھ حصہ بند کریں اور باقی کو کھلا رکھیں۔ ہمارا تفصیلی مضمون چیک کر کے مختلف دستیاب ٹریڈنگ ٹرمینلز پر جزوی طور پر بند کرنے کے طریقے سے متعلق مزید معلومات حاصل کریں۔
براہ کرم نوٹ کریں: ٹریڈ خود بخود بند نہیں ہوگی الّا یہ کہ زیر التواء آرڈر لگا ہوا ہو یا اسٹاپ آؤٹ ہو جائے۔
اگر آپ مذکورہ بالا طریقے سے ٹریڈ بند نہ کر پائیں تو براہ کرم یہ لنک فالو کر کے اس بارے میں مزید جانیں کہ آپ ٹریڈ بند کیوں نہیں کر پا رہے۔
بس ہو گیا! اب آپ MetaTrader 4 یا MetaTrader 5 پر فاریکس ٹریڈ لگانے کا طریقہ جان چکے ہیں۔ ٹریڈنگ ٹرمینلز استعمال کرنے کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات کیلئے ٹرمینلز کا سیکشن ملاحظہ کریں۔