Exness پر، ہم آپ کو کافی آپشنز دینے کی بیحد کوشش کرتے ہیں تاکہ آپ اپنی مرضی کے طریقے سے ٹرانزیکشن کر سکیں۔ ٹریڈنگ اکاؤنٹ بناتے ہوئے اپنے اکاؤنٹ کی کرنسی سیٹ کرنے کی اہلیت کے ساتھ آپ کنورژن کی شرحوں کو کم کرتے ہیں۔ Exness آپ کے ملک سے مخصوص ادائیگی کے طریقوں کی ایک وسیع رینج اور فوری ٹرانزیکشن پر کارروائی کا وقت بھی آفر کرتی ہے۔
Exness کے ساتھ ٹرانزیکشنز کے بارے میں مزید جاننے کیلئے مندرجہ ذیل لنکس پر کلک کریں:
- ادائیگی کے عمومی اصول
- ڈیپازٹس کے بارے میں مکمل معلومات
- رقم نکلوانے کے بارے میں مکمل معلومات
- اپنے بینک کارڈ کے ذریعے ٹرانزیکشن کرنا
- الیکٹرونک پیمنٹ سسٹمز (EPS) کے بارے میں
- پیمنٹ سسٹم ترجیح
ادائیگی کے عمومی اصول
- 'فوری' کی اصطلاح سے مراد ایسی ٹرانزیکشن ہے جو مالیاتی منحصر ماہرین کی جانب سے مینوئل پراسیسنگ کے بغیر چند سیکنڈ میں انجام دے دی جاتی ہے۔
- فنڈز صرف رجسٹرڈ Exness اکاؤنٹ ہولڈر کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں نکلوائے جا سکتے ہیں؛ ایسا مالیاتی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور منی لانڈرنگ سے بچاؤ کیلئے ہے۔
- کمپنی ڈائریکٹ ادائیگیاں یا فریقین ثالث کو کی جانے والی ادائیگیاں قبول نہیں کرے گی؛ تمام لازمی معلومات ٹرانزیکشن مکمل کرتے ہوئے Exness اکاؤنٹ کے ذاتی علاقے سے دستیاب ہے۔.
- ڈیپازٹس اور رقم نکلوانا دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے 7 دن ممکن ہے۔ فوری رقم نکلوانے کی پیشکش کرنے والے ادائیگی کے سسٹمز کیلئے، اگر فوری طور پر ڈیپازٹ نہیں ہوتا یا رقم نہیں نکلتی تو یہ کارروائی 24 گھنٹوں میں مکمل ہو جائے گی۔ نوٹ کریں کہ کارروائی کا وقت ادائیگی کے سسٹم کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔
- اگر ایسی تاخیر ادائیگی کے سسٹم کے وجہ سے ہوتی ہے تو کمپنی ڈیپازٹس اور رقم نکلوانے کی کارروائی میں تاخیر کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔
- رقم اسی ادائیگی کے سسٹم، اکاؤنٹ اور کرنسی کے ذریعے نکلوائی جانی چاہیے جس سے ڈیپازٹ کیا گیا ہو۔ جب ایک Exness اکاؤنٹ ہولڈر متعدد ادائیگی کے سسٹمز یا ایک ہی ادائیگی کے سسٹم میں موجود متعدد والٹس کے ذریعے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فنڈ ڈالتا ہے تو فنڈز کو اسی تناسب سے نکلوایا جانا چاہیئے جس میں رقم ڈیپازٹ کروائی گئی تھی۔ استثنائی صورتوں میں یہ اصول ختم ہو سکتا ہے جیسے کہ اگر اکاؤنٹ کی توثیق زیر التواء ہو اور ہمارے ادائیگی کے ماہرین پُرزور تجویز دیں۔ اس اصول کے بارے میں مزید ہمارے رقم نکلوانے کے بارے میں مضمون میں جانیں۔ اگر ڈیپازٹ کرانے کیلئے استعمال کردہ مقامی ادائیگی کے سسٹم کے ذریعے رقم نکلوانا ممکن نہ ہو تو براہ کرم سپورٹ سے رابطہ کریں اور ہم مزید معاونت فراہم کریں گے۔
- کمپنی کسی پیشگی اطلاع کے بغیر ڈیپازٹس اور رقم نکلوانے کی کارروائی کا وقت تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
- اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کر کے تصدیق کریں کہ کون سے ادائیگی کے سسٹمز اس وقت دستیاب ہیں کیونکہ ادائیگی کے سسٹمز مینٹیننس کیلئے غیر فعال ہو سکتے ہیں یا ہو سکتا ہے وہ آپ کے Exness اکاؤنٹ کے علاقے میں دستیاب نہ ہوں۔
- کمپنی کے پاس کسی بھی ایسے تجارتی اکاؤنٹ سے آنے والی رقم نکلوانے کی درخواست پر تفتیش کرنے، فیس/چارجز منسوخ اور/یا لاگو کرنے کا حق ہے (ادائیگی کے سسٹم کے لحاظ سے) جس پر تجارتی سرگرمی موجود نہ ہو۔
- رقم نکلوانے کا عمل مسترد ہو سکتا ہے اگر کسی ایسے ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر ڈیپازٹس اور رقم نکلوانے کا پیٹرن ظاہر ہو جس پر کوئی تجارتی سرگرمی موجود نہیں ہے۔ یہ اقدام اس کو یقینی بنانے کیلئے ہے کہ ٹریڈنگ اکاؤنٹس ہماری عمومی کاروباری اصطلاحات (پیراگراف 1.4(e)) کے مطابق مناسب طریقے سے استعمال کیے جاتے ہیں۔ براہ کرم ایسا ہونے پر مزید معاونت کیلئے سپورٹ سے رابطہ کریں۔
پیمنٹ سسٹم کی ترجیح
ہمارا ایک اہم سسٹم ہمارا پیمنٹ سسٹم کی ترجیح ہے، جیسے یہ یقینی بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی ٹرانزیکشنز وقت پر ظاہر ہوں۔ اس کے کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ مؤثر سروس کو یقینی بنانے کیلئے مندرجہ ذیل ادائیگی کے طریقوں کے ذریعے رقم اس ترتیب میں نکلوائی جانی چاہیئے:
- بینک کارڈ ریفنڈ رقم نکلوانا۔
- بٹ کوائن ریفنڈ نکلوانا۔
- نفع نکلوانا، ہمارے رقم نکلوانے کے مضمون میں بیان کردہ ڈیپازٹ اور رقم نکلوانے کے تناسب کے مطابق۔
پیمنٹ سسٹم کی ترجیح مجموعی طور پر آپ کے ذاتی علاقے پر مبنی ہے، کسی ایک اکاؤنٹ پر نہیں؛ رقم اس سے قطع نظر کسی بھی اکاونٹ سے نکلوائی جا سکتی ہے۔