اس مضمون میں ہم آپ کو مندرجہ ذیل اکاؤنٹ کی ترتیبات کا نظم کرنے کے طریقے کے حوالے سے گائیڈ کریں گے:
براہ کرم نوٹ کریں کہ مندرجہ ذیل کو تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے:
ذاتی علاقے سے مخصوص
- ذاتی علاقے کی ای میل: آپ کو ایک مختلف اکاؤنٹ ای میل سیٹ کرنے کیلئے ایک مکمل طور پر نیا ذاتی علاقہ رجسٹر کرنا ہوگا۔
- ذاتی معلومات: آپ کو اپنی ذاتی معلومات پر ممکنہ تبدیلیوں کیلئے سپورٹ سے رابطہ کرنا ہوگا؛ تیز کارروائی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا سپورٹ پن اپنے پاس رکھیں۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے مخصوص
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسماکاؤنٹ کی قسم: رجسٹریشن کے بعد اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے، لیکن آپ اپنے ذاتی علاقے میں نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور اس کیلئے مختلف اکاؤنٹ کی قسم منتخب کر سکتے ہیں۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ کرنسی: آپ ایک نیا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور اگر آپ کو تبدیلی درکار ہے تو اسے ایک مختلف اکاؤنٹ کرنسی پر سیٹ کر سکتے ہیں۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ سرور: جب ٹریڈنگ اکاؤنٹ بن جاتا ہے تو اسے خود بخود سرورز تفویض کر دیے جاتے ہیں اور انہیں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
آئیں شروع کرنے کیلئے آپ کے ذاتی علاقے میں لاگ ان کرتے ہیں۔
لیوریج
- اپنے ذاتی علاقے میں میرے اکاؤنٹس منتخب کریں۔
- کسی بھی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی ترتیبات دیکھنے کیلئے اس کے گیئر آئیکن پر کلک کریں۔
- زیادہ سے زیادہ لیوریج تبدیل کریں کو منتخب کریں، پھر ڈراپ ڈاؤن مینو سے لیوریج کا تناسب منتخب کریں۔ مکمل ہونے کے بعد، زیادہ سے زیادہ لیوریج سیٹ کریں پر کلک کریں۔
آپ کی لیوریج اب سیٹ ہو گئی ہے۔
حسب منشاء لیوریج: آپ اوپر مرحلہ 3 میں ڈراپ ڈاؤن مینو سے حسب منشا کو بطور آپشن منتخب کر کے اپنی مرضی کی حسب منشا لیوریج سیٹ کر سکتے ہیں۔ موجودہ پابندیاں، شرائط اور ضوابط لاگو ہیں۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر آپ کوئی لیوریج کی ترتیبات منتخب کرتے ہیں جس کا اطلاق آپ کی اکاؤنٹ کی قسم پر نہیں ہو سکتا تو یہ اپنی آخری اجازت یافتہ لیوریج کی ترتیبات پر یا کچھ کیسز میں ڈیفالٹ 1:200 پر واپس چلی جائے گی۔ لیوریج پر تفصیلی نگاہ ڈالنے کیلئے، براہ کرم لیوریج اور مارجن کے تقاضوں سے متعلق ہمارے مضمون کا لنک فالو کریں۔
عرفی نام
اگر آپ اپنے اکاؤنٹ کو عرفی نام دینا چاہیں گے تو براہ کرم ان مراحل کی پیروی کریں:
- اپنے ذاتی علاقے میں میرے اکاؤنٹس منتخب کریں۔
- اپنے کسی بھی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی ترتیبات دیکھنے کیلئے آگے گیئر آئیکن پر کلک کریں۔
- عرفی نام شامل کریں یا اکاؤنٹ کا نام بدلیں منتخب کریں اور ایک پاپ اپ ونڈو ظاہر ہوگی۔
- اپنے اکاؤنٹ کو نام دیں اور تصدیق کرنے کیلئے اکاؤنٹ کا نام تبدیل کریں پر کلک کریں۔
آپ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ اب ایک عرفی نام ظاہر کرے گا۔
صرف پڑھنے کی رسائی
صرف پڑھنے کا پاس ورڈ سیٹ کر کے آپ تیسری پارٹی کے ساتھ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی رسائی شیئر کر سکیں گے جو ٹریڈنگ کو کُلی پر کُلی طور پر محدود رکھتے ہوئے انہیں اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی سرگرمی دیکھنے کی سہولت دے گی۔
- اپنے ذاتی علاقے میں میرے اکاؤنٹس منتخب کریں۔
- اپنے کسی بھی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی ترتیبات دیکھنے کیلئے اس کے گیئر آئیکن پر کلک کریں۔
- صرف پڑھنے کی رسائی سیٹ کریں اور ایک پاپ اپ ونڈو ظاہر ہو گی۔
- ایک پاس ورڈ بنائیں اور تصدیق کیلئے صرف پڑھنے کا پاس ورڈ سیٹ کریں پر کلک کریں۔
- اب آپ کی سیکیورٹی کی قسم پر ایک 6 ہندسوں کا کوڈ بھیجا جائے گا؛ اس کوڈ کو درج کریں اور تصدیق کریں پر کلک کریں۔
- آپ کا سرور، اکاؤنٹ نمبر اور نیا سیٹ کردہ صرف پڑھنے کا پاس ورڈ آسان شیئرنگ کیلئے کاپی کرنے کے آپشن کے ساتھ دکھایا جائے گا۔
ٹریڈنگ پاس ورڈ
آپ کا ٹریڈنگ پاس ورڈ متعلقہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ ٹریڈنگ ٹرمینل میں لاگ ان کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے اور ان مراحل کو فالو کر کے اسے تبدیل کیا جا سکتا ہے:
- اپنے ذاتی علاقے میں میرے اکاؤنٹس منتخب کریں۔
- کسی بھی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی ترتیبات دیکھنے کیلئے اس کے گیئر آئیکن پر کلک کریں۔
- ٹریڈنگ پاس ورڈ تبدیل کریں کو منتخب کریں اور ایک پاپ اپ ونڈو ظاہر ہو گی۔
- ایک پاس ورڈ بنائیں اور تصدیق کیلئے پاس ورڈ تبدیل کریں پر کلک کریں۔
- اب آپ کی سیکیورٹی کی قسم پر ایک 6 ہندسوں کا کوڈ بھیجا جائے گا؛ اس کوڈ کو درج کریں اور تصدیق کریں پر کلک کریں۔
آپ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا پاس ورڈ اب سیٹ ہو گیا ہے۔
پاس ورڈ کے تقاضے
تمام پاس ورڈز میں یہ شامل ہونے چاہئیں:
- 8 سے 15 کریکٹرز
- بڑے اور چھوٹے دونوں حروف
- نمبرز، انگریزی حروف اور خصوصی کریکٹرز
مثال: eH#z4@H9!
ہماری پرزور تجویز ہے کہ آپ اپنا Exness اکاؤنٹ محفوظ کرنے کیلئے طاقتور پاس ورڈز سیٹ کریں اور کوئی بھی پاس ورڈ کسی کے ساتھ کبھی بھی شیئر نہ کریں۔ سپورٹ کبھی بھی آپ سے کوئی پاس ورڈ فراہم کرنے کا نہیں کہے گی نیز اکاؤنٹ کی ملکیت کی توثیق کیلئے صرف سپورٹ PIN استعمال ہوتا ہے۔
نوٹ: پاس ورڈز سیٹ ہونے کے بعد سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر آپ کے ای میل پر نہیں بھیجے جاتے ہیں؛ سیٹ کرنے کے بعد انہیں ایک محفوظ مقام ہر نوٹ کرنا یقینی بنائیں۔
اگر آپ کوئی پاس ورڈ بھول گئے ہیں تو اپنا کوئی بھی Exness پاس ورڈ بحال کرنے کے طریقے سے متعلق ہمارا مضمون چیک کریں۔