اپنا ڈیمو اکاؤنٹ ٹاپ اپ کرنا بہت آسان ہے۔ آئیں آپ کو کچھ آسان مراحل میں اس کا طریقہ دکھاتے ہیں۔
اپنا ڈیمو اکاؤنٹ ٹاپ اپ کرنے کیلئے:
- اپنے Exness کے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
- میرے اکاؤنٹس ٹیب میں، ڈیمو سیکشن پر کلک کر کے اپنی مرضی کا ڈیمو اکاؤنٹ تلاش کریں۔
- بیلنس سیٹ کریں پر کلک کریں، پھر وہ رقم درج کریں جو آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ڈیمو اکاؤنٹ ظاہر کرے۔ مثلاً، اگر آپ چاہیں گے کہ آپ کا نیا بیلنس USD 500 ہو تو خانےمیں 500 درج کریں۔ نوٹ کریں کہ آپ اپنے موجودہ بیلنس سے کم بیلنس بھی درج کر سکتے ہیں۔
- a. اگر آپ گرڈ فارمیٹ میں اکاؤنٹس دیکھ رہے ہیں تو براہ کرم آپشنز سامنے لانے کیلئے اکاؤنٹ باکس پر موجود گیئر آئیکن پر کلک کریں۔ بیلنس سیٹ کریں پر کلک کریں۔
- دوبارہ بیلنس سیٹ کریں پر کلک کر کے کارروائی مکمل کریں۔
- اس سے آپ کا درست بیلنس آپ کی ضروریات کے مطابق کامیابی سے سیٹ ہو جائے گا۔
نوٹ کریں کہ مذکورہ بالا طریقہ استعمال کر کے آپ صرف اکاؤنٹ کرنسی میں بیلنس سیٹ کر سکیں گے۔
Exness Trade کے صارفین کیلئے:
- Exness Trade ایپ میں لاگ ان کریں۔
- ڈراپ ڈاؤن پر ٹیپ کر کے اسے ڈیمو سیکشن پر سیٹ کریں۔
- اپنی مرضی کا اکاؤنٹ تلاش کرنے کیلئے اسکرول کریں اور اسے منتخب کرنے کیلئے اس پر ٹیپ کریں۔ منتخب ہونے کے بعد، ڈیپازٹ بٹن پر ٹیپ کریں۔
- اس کے بعد، رقم درج کریں اور پھر جاری رکھیں کو دبائیں۔
- ایک پیغام کارروائی مکمل ہونے کی تصدیق کرے گا۔
ڈیمو اکاؤنٹ اور حقیقی اکاؤنٹ کے درمیان فرق سے متعلق ایک بریک ڈاؤن کیلئے، یہ لنک فالو کریں۔
Comments
0 comments
Article is closed for comments.