ذاتی علاقہ، جسے اکثر PA بھی کہا جاتا ہے، اکاؤنٹ کے نظم کا مرکزی ہب ہے۔ جب Exness اکاؤنٹ رجسٹر ہوتا ہے تو ایک PA بنا دیا جاتا ہے۔
لاگ ان کرنے کیلئے:
- Exness کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
- Sign In پر کلک کریں۔
- اپنا Exness کا رجسٹرڈ ای میل پتہ اور Exness اکاؤنٹ کا پاس ورڈ درج کریں۔
- لاگ ان کرنے کیلئے Continue پر کلک کریں۔
- ذاتی علاقہ: خصوصیات کا مینو
- ذاتی علاقہ: میرے اکاؤنٹس
- ذاتی علاقہ: ڈیپازٹ
- ذاتی علاقہ: رقم نکلوانا
- ذاتی علاقہ: ٹرانزیکشن کی سرگزشت
- ذاتی علاقہ: اینالیٹکس
- ذاتی علاقہ: پورٹ فولیو مینجمنٹ
- ذاتی علاقہ: سوشل ٹریڈنگ
- ذاتی علاقہ: کارکردگی
- ذاتی علاقہ: سیٹنگز
- ذاتی علاقہ: Exness اسسٹنٹ
ذاتی علاقہ: خصوصیات کا مینو
خصوصیات کا مینو آپ کے ذاتی علاقے (PA) کے بالائی حصے میں موجود ہے اور اس میں کئی اہم خصوصیات شامل ہیں:
- بیلنس
- تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس کیلئے آپ کا موجودہ مجموعی فیس مارجن۔ اپنے اکاؤنٹس دیکھنے کیلئے کلک کریں۔ Withdrawal ٹیب سے ان ٹرانزیکشنز کو شروع کرنے کیلئے Transfer یا Withdraw پر کلک کریں۔
- زبان
- پورے PA میں منتخب کردہ زبان دکھاتا ہے۔
- معلومات
- ریسورسز کے لنکس، بشمول ٹولز & سروسز، ٹریڈنگ اور مدد۔
- Grid menu
- وہ لنکس جو آپ کو دستیاب Exness خصوصیات اور سروسز پر بھیجیں گے، جیسے Exness Terminal۔
- نوٹیفکیشن
- قابل انتخاب اکاؤنٹ نوٹیفکیشنز جو آپ کو اپنے PA کے متعلقہ سیکشن پر بھیج سکتی ہیں۔
- پروفائل
- آپ کا نام اور رجسٹرڈ ای میل پتے کے کچھ حصے کو یہاں دکھایا جائے گا۔ Settings سے آپ کی پروفائل سیٹنگز کھل جائیں گی جبکہ Trading Conditions میں اس اکاؤنٹ کی فعال تجارتی خصوصیات درج ہیں۔
ذاتی علاقہ: میرے اکاؤنٹس
آپ کے ذاتی علاقے (PA) کے My accounts ٹیب میں، بنائے گئے تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس موجود ہوتے ہیں۔ آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو تین ٹیبز میں ترتیب دیا جاتا ہے:
- حقیقی
- فعال ٹریڈنگ اکاؤنٹس جو حقیقی فنڈز استعمال کرتے ہیں۔
- ڈیمو
- فعال ڈیمو اکاؤنٹس جو ورچوئل فنڈز استعمال کرتے ہیں۔
- آرکائیو کردہ
- حقیقی ٹریڈنگ اکاؤنٹس جنہیں آرکائیو کر دیا گیا ہے۔
نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کیلئے، + Open New Account پر کلک کریں۔ آپ ان اکاؤنٹس کو سب سے نئے، سب سے پرانے، فری مارجن یا حرفی اعتبار سے عرفی نام کے لحاظ سے ترتیب دے سکتے ہیں نیز فہرست یا گرڈ کے منظر میں بھی اپنے اکاؤنٹس دیکھنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹ کارڈز
ہر ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو کئی تفصیلات والے کارڈ کے طور پر دکھایا جاتا ہے، بشمول:
- Account: حقیقی یا ڈیمو
- Account platform:MT4 یا MT5
- Account type: Standard, Standard Cent, Pro, Raw Spread یا Zero
- Nickname: ڈیفالٹ نام یا اس اکاؤنٹ کیلئے بنایا گیا عرفی نام۔
- Account number: نمبرز کا سلسلہ جو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی نمائندگی کرتا ہے (اسے ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کیلئے لاگ ان کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے)۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے آپشنز، بشمول فنڈز ٹرانسفر کرنے، زیادہ سے زیادہ لیوریج تبدیل کرنے، اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرنے، اپنے اکاؤنٹ کی معلومات دیکھنے، اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیلئے صرف پڑھنے کی رسائی سیٹ کرنے، اپنی اسٹیٹمنٹس کا نظم کرنے، ٹریڈنگ پاس ورڈ تبدیل کرنے اور اکاؤنٹ آرکائیو کرنے کی صلاحیت سامنے لانے کیلئے تین نقطوں والے آئیکن پر کلک کریں۔
ذاتی علاقہ: ڈیپازٹ
Deposit ٹیب آپ کے رجسٹرڈ علاقے کے لحاظ سے آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس اور سرمایہ کاری کے والٹ کیلئے دستیاب ادائیگی کی تفصیلات پیش کرتا ہے۔ ہر ادائیگی کا طریقہ اپنا تخمینی پراسیسنگ کا وقت، فیس اور کم از کم/زیادہ سے زیادہ ڈیپازٹ کی حد دکھاتا ہے۔
Recommended کے ٹیگ کا مطلب ہے کہ آپ کے رجسٹرڈ علاقے میں یہ طریقہ انتہائی کامیاب ہے۔ کچھ ادائیگی کے طریقوں کو معمول کی مینٹننس کیلئے آف لائن کیا جا سکتا ہے لہذا PA میں موجودہ دستیابی کی توثیق کریں۔ کامیاب ڈیپازٹ کے طریقے My saved methods کے تحت دکھائے جاتے ہیں۔
میرے محفوظ کردہ طریقے
محفوظ کردہ ڈیپازٹ کے طریقوں میں آپ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر، پورا نام اور اکاؤنٹ کرنسی شامل ہوتے ہیں۔ کسی محفوظ کردہ طریقے کو ہٹانے کیلئے 3 نقطوں والے مینو پر کلک کریں اور Delete کو منتخب کریں۔
ہر محفوظ کردہ طریقے میں حذف کرنے کا آپشن موجود نہیں ہوگا نیز حذف کیے گئے طریقوں کو بحال نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ انہیں کامیابی سے دوبارہ استعمال نہ کیا جائے۔
ذاتی علاقہ: رقم نکلوانا
Withdrawal ٹیب آپ کے رجسٹرڈ علاقے کے لحاظ سے آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس اور سرمایہ کاری کے والٹ کیلئے رقم نکلوانے کے طریقے پیش کرتا ہے۔ رقم نکلوانے کا ہر طریقہ اپنا تخمینی پراسیسنگ کا وقت، فیس اور کم از کم/زیادہ سے زیادہ رقم نکلوانے کی حد دکھاتا ہے۔
Recommended کے ٹیگ کا مطلب ہے کہ آپ کے رجسٹرڈ علاقے میں یہ طریقہ انتہائی کامیاب ہے۔
اگر کوئی زیر التوا بینک کارڈ ریفنڈ کیا جانا ہو تو وہ اس علاقے کے ٹاپ پر دکھایا جائے گا۔ کامیاب رقم نکلوانے کے طریقے My saved methods کے تحت دکھائے جائیں گے۔
میرے محفوظ کردہ طریقے
محفوظ کردہ طریقوں میں ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر، پورا نام اور اکاؤنٹ کی کرنسی پہلے ہی درج ہوتے ہیں۔ کسی محفوظ کردہ طریقے کو ہٹانے کیلئے 3 نقطوں والے مینو پر کلک کریں اور Delete کو منتخب کریں۔
ہر محفوظ کردہ طریقے میں حذف کرنے کا آپشن موجود نہیں ہوگا نیز حذف کیے گئے طریقوں کو بحال نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ انہیں کامیابی سے دوبارہ استعمال نہ کیا جائے۔
اندرونی ٹرانسفرز
ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے درمیان یا پھر اپنے ذاتی علاقہ میں موجود ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے کسی اور ذاتی علاقہ میں موجود ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر فنڈز ٹرانسفر کرنے کیلئے، Withdrawal ٹیب کے نچلے حصے میں مندرجہ ذیل آپشنز سے انتخاب کریں:
- اپنے اکاؤنٹس کے درمیان: ایک ہی PA میں موجود ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے درمیان۔
- کسی دوسرے صارف کو: کسی اور PA میں موجود ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر۔
کسی اور PA میں موجود ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر فنڈز ٹرانسفر کرنے کیلئے، آپ کو اس صارف کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر اور رجسٹرڈ ای میل پتہ درکار ہوگا ورنہ ٹرانسفر مکمل نہیں ہوگا۔
ذاتی علاقہ: ٹرانزیکشن کی سرگزشت
Transaction history کے ٹیب میں ہر وہ ٹرانزیکشن درج ہوگی جو آپ کے ذاتی علاقہ میں کی گئی ہے، بشمول:
- ڈیپازٹس
- رقم نکلوانا
- ٹرانسفرز
- Refunds: بینک کارڈ کے ریفنڈز یہاں شامل ہوتے ہیں۔
- Rewards: کچھ اکاؤنٹ کی اقسام (Raw Spread، Zero) کیلئے چارج کیا گیا کمیشن۔
- Rebates: رعایات کے سسٹم کے ذریعے پراسیس کیے گئے پے آؤٹس۔
ٹرانزیکشن کی سرگزشت میں موجود کسی بھی آئٹم کو کلک کرنے سے ٹرانزیکشن کا خلاصہ سامنے آ جاتا ہے، بشمول انوائس ID اور تفصیلی ٹرانزیکشن ٹائم لائن۔ ادائیگی سے متعلق اپنی ٹرانزیکشنز کیلئے سپورٹ کی درخواستیں جمع کروانے کی خاطر Get support پر کلک کریں۔
ٹرانزیکشن کی قسم کا اسٹیٹس مندرجہ ذیل کے طور پر دکھایا جا سکتا ہے:
- Done: ٹرانزیکشن مکمل ہو چکی ہے۔
- Processing: ٹرانزیکشن ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔
- Rejected: ٹرانزیکشن منسوخ ہو چکی ہے (اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں)۔
ذاتی علاقہ: اینالیٹکس
آپ کے ذاتی علاقے (PA) کے Analytics ٹیب میں Analyst News میں Trading Central نیز Market News میں FXStreet News کی جانب سے بالترتیب فراہم کی گئی مارکیٹ کی خبریں اور تجزیہ موجود ہوتا ہے۔ اقتصادی کیلینڈر کا ایک لنک یہاں موجود ہوتا ہے جس میں آپ کی سہولت کی خاطر ایسے واقعات کو اکٹھا کیا جاتا ہے جو زیادہ مارجن کے تقاضوں (HMR) کی مدت کا باعث بن سکتے ہیں۔
Analyst News
یہاں موجود کہانیاں Trading Central کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں اور انہیں ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے گروپس کے لحاظ سے علیحدہ کیا جاتا ہے۔ کسی بھی کہانی پر کلک کرنے سے اس خصوصیت کی دائیں جانب اس کا مواد کھل جائے گا۔
آپ ان کہانیوں کو ideas، timeframe اور trends۔ جیسے فلٹر ٹولز کے ذریعے ترتیب دے سکتے ہیں۔ کہانیاں تلاش کرنے کیلئے تلاش کی بار کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مارکیٹ کی خبریں
FXStreet News ٹریڈنگ سے متعلق موجودہ اور رجحان پذیر خبروں کے مضامین اکٹھے کرتی ہے۔ ٹیگز یہ فلٹر کر سکتے ہیں کہ کون سے مضامین پیش کیے جائیں نیز مضمون پر کلک کر کے اسے کھولا جا سکتا ہے۔
ذاتی علاقہ: پورٹ فولیو مینجمنٹ
آپ کے ذاتی علاقے (PA) میں موجود Portfolio Management ٹیب ایسے ٹریڈرز کو پورٹ فولیو مینیجرز بننے کیلئے سائن اپ کرنے کی سہولت دیتا ہے جو اپنے سرمایہ کاران کے ساتھ نیٹ ورک بنا سکتے ہیں، ان کے فنڈز کا نظم کر سکتے ہیں، حسب منشا کارکردگی کی فیس سیٹ کر سکتے ہیں اور پلیٹ فارم کی صفر فیس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہ ٹیب صرف اس صورت میں دکھایا جاتا ہے جب پورٹ فولیو مینجمنٹ آپ کے علاقے میں دستیاب ہو۔
ذاتی علاقہ: سوشل ٹریڈنگ
آپ کے ذاتی علاقے (PA) میں موجود Social Trading ٹیب حکمت عملی کے فراہم کنندگان اور سرمایہ کاران کیلئے مینجمنٹ پلیٹ فارم ہے۔ حکمت عملیاں بنائی جا سکتی ہیں اور ان کا نظم کیا جا سکتا ہے اور سرمایہ کاران کسی حکمت عملی میں اپنی سرمایہ کاریوں کو ٹریک بھی کر سکتے ہیں۔
یہ ٹیب صرف اس صورت میں دکھایا جاتا ہے جب سوشل ٹریڈنگ آپ کے علاقے میں آفر کی جاتی ہو۔
ذاتی علاقہ: کارکردگی
آپ کے ذاتی علاقے (PA) میں Performance کا ٹیب آپ کی تجارتی کارکردگی کے بارے میں اکٹھا کردہ ڈیٹا کا خلاصہ پیش کرتا ہے۔ آپ اپنے ذاتی علاقے کی مجموعی کارکردگی دیکھ سکتے ہیں (سبھی ٹریڈنگ اکاؤنٹس) یا پھر اپنے فعال ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہ ان میں منقسم ہے:
- خلاصہ
- آپ تمام اکاؤنٹس کیلئے اپنی مجموعی تجارتی کارکردگی دیکھ سکتے ہیں یا ڈراپ ڈاؤن مینوز سے کوئی مخصوص ٹریڈنگ اکاؤنٹ اور ٹائم فریم منتخب کر سکتے ہیں۔ متعدد ڈیٹا پوائنٹس اور چارٹ جنریٹ کیے جائیں گے، بشمول
- خالص منافع
- بند کردہ آرڈرز
- تجارتی حجم
- ایکوئٹی
نوٹ: آپ کے ٹریڈںگ پلیٹ فارم میں رئیل ٹائم اعداد و شمار دستیاب ہیں؛ چارٹ پر صرف بند کیے گئے آرڈرز دکھائے جائیں گے۔
- آرڈرز کی سرگزشت
- آپ Closed orders اور Open orders نیز عرصے کے لحاظ سے کسی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے آرڈرز کی جامع سرگزشت دیکھ سکتے ہیں اور Download CSV پر کلک کر کے موجودہ انتخاب کی آرڈر کی سرگزشت کی notepad فائل ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
- کسی بیان کردہ بند آرڈر کی تفصیلات دیکھنے کیلئے اس پر کلک کریں۔ کسی آرڈر کو کس طرح بند کیا گیا تھا یہ Closed by کے تحت دکھایا جاتا ہے اور اگر آرڈر اسٹاپ آؤٹ کے ذریعے بند ہوا ہو تو اس میں اسٹاپ آؤٹ کا خلاصہ شامل ہوتا ہے۔
- Exness کے فوائد
- اگر آپ کے علاقے میں دستیاب ہو تو، یہ ٹیب Exness کے ان خصوصی فوائد کی فہرست پیش کرتا ہے جنہوں نے آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے فنڈز کی بچت کرنے میں مدد کی ہو، جیسے کہ:
- اسٹاپ آؤٹ سے حفاظت
- منفی بیلنس کا تحفظ
- سواپ فری
ذاتی علاقہ: سیٹنگز
اپنے ذاتی علاقے (PA) میں، Settings کے تحت لازمی اکاؤنٹ مینجمنٹ خصوصیات میں شامل ہیں:
- پروفائل
- آپ کی رجسٹرڈ ذاتی معلومات، توثیقی اسٹیٹس اور ڈیپازٹ کی حد یہاں دکھائی جاتی ہیں۔
- میرا پارٹنر
- جن ٹریڈرز کو پارٹنرز نے متعارف کروایا ہے ان کیلئے یہ علاقہ وہ جگہ ہے جہاں سے آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ شیئر کردہ رابطے کی تفصیلات کا نظم کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے رابطے کی تفصیلات شیئر کرنے سے متعلق اپنے پارٹنر کی درخواست قبول کر لی ہے تو آپ ان کی ای میل دیکھ سکتے ہیں اور اپنا شیئر کردہ ای میل پتہ تبدیل کر سکتے ہیں۔
تجویز: پارٹنر بننے کیلئے، آپ ٹیب مینو سے Invite a Friend and earn money پر کلک کر کے اپنا Exness شراکتی پروگرام کا سفر شروع کر سکتے ہیں۔
- سیکورٹی کی ترتیبات
- Authorization میں Exness اکاؤنٹ کی لاگ ان کی معلومات اور آپ کا پاس ورڈ تبدیل کرنے کا آپشن شامل ہیں۔ 2 قدمی توثیق آپ کی سیکورٹی کی قسم ہے اور اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ کرنے کیلئے آپ دیگر ڈیوائس سے بھی لاگ آؤٹ کر سکتے ہیں۔
- ٹریڈنگ ٹرمینلز
- آپ کے MT4 اور MT5 ٹریڈنگ اکاؤنٹس جو ڈیفالٹ پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں انہیں یہاں سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ آپشنز میں شامل ہیں:
- Exness Terminal
- Metatrader 4 یا 5
- MT4 یا MT5 WebTerminal
- تجارتی حالات
- یہاں، Exness اکاؤنٹ پر لاگو دستیاب تجارتی حالات کا اسٹیٹس، جیسے منفی بیلنس سے تحفظ، اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ، صفر اسٹاپ لیولز اور سواپ فری اسٹیٹس کو دکھایا جاتا ہے۔
- ورچوئل پرائیوٹ سرور
- اگر آپ مخصوص شرائط کو پورا کرتے ہیں تو آپ مفت Exness VPS سروس کا نظم یا اس کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔
- Exness Premier
- Exness Premier پروگرام کے ممبرز کے درجہ کا اسٹیٹس اور معلومات اس علاقہ میں دکھائی جائیں گی۔
ذاتی علاقہ: Exness اسسٹنٹ
آپ کے ذاتی علاقے (PA) میں، نچلا دائیں علاقہ ہمیشہ Exness Assistant کی ویجیٹ دکھائے گا۔
ہر وقت تیار چیٹ بوٹ سے مدد حاصل کرنے کیلئے گفتگو کے آئیکن پر کلک کریں۔ چیٹ بوٹ آپ کے Exness اکاؤنٹ سے متعلق کئی لازمی ٹاسکس جیسے ٹریڈنگ، ٹرانزیکشنز وغیرہ کے حوالے سے آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ آپ Exness Assistant کو سپورٹ سے رابطہ کرنے کیلئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔