Exness اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کیلئے، آپ کو صرف ایک درست ای میل پتہ اور منتخب کردہ رہائش کے ملک سے ایک فعال فون نمبر درکار ہے۔ شروعات میں آپ سے اپنا ذاتی علاقہ بنانے کیلئے صرف ایک ای میل پتہ اور پاس ورڈ درج کرنے کیلئے کہا جائے گا، اکاؤنٹ کے صفحہ پر فون نمبر درج کرنے کا مرحلہ بعد میں آتا ہے۔
اگر آپ کو اکاؤنٹ رجسٹر کرتے ہوئے دشواری درپیش ہے تو ہو سکتا ہے آپ کو مندرجہ ذیل میں سے کسی خرابی کا سامنا ہو رہا ہو:
ای میل پہلے سے ہی ایک اکاؤنٹ سے وابستہ ہے
اگر آپ کو یہ خرابی نظر آ رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ای میل پتہ پہلے ہی Exness کے ساتھ رجسٹر کرنے کیلئے استعمال کیا جا چکا ہے اور اسے دوبارہ استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔
اسے ٹھیک کرنے کیلئے، آپ یہ کر سکتے ہیں:
- یہاں سے اپنے ذاتی علاقے کا پاس ورڈ بحال کرنے کی کوشش کریں۔
- رجسٹر کرنے کیلئے کوئی دوسرا ای میل پتہ استعمال کریں۔
ایک درست ای میل پتہ درج کریں
یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنا ای میل پتہ درستگی سے اور کسی قسم کے اضافی اسپیسز یا کریکٹرز کے بغیر مکمل طور پر درج کیا ہے جو غیر ارادی دور پر درج ہوگئے ہوں۔
اگر آپ کو خرابی نظر آ رہی ہے تو اس متعلق تجویز حاصل کرنے کیلئے خرابی کے اوپر کرسر لے جائیں کہ کس دراصل کس چیز کو تبدیل/درست کرنا ہے۔
ہمیں امید ہے کہ آپ کو یہ معلومات مفید معلوم ہوئی ہوگی۔ اگر مسئلہ اب بھی برقرار رہتا ہے تو مزید معاونت کیلئے بلاجھجک ہماری Exness سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔