الیکٹرانک ادائیگی کے سسٹمز (EPS) بین الاقوامی سطح پر دستیاب ہیں اور آسانی سے فنڈز بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں کیونکہ اس عمل سے وقت کی بچت ہوتی ہے اور یہ انجام دینے میں کافی آسان ہے۔ آپ مختلف EPS کے ذریعے ڈیپازٹس اور رقم نکلوانے کے عمل کو انجام دے سکتے ہیں۔ آغاز کرنے کیلئے آپ کو بس رجسٹرڈ اکاؤنٹ اور وہ ادائیگی کا طریقہ درکار ہے جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہوں۔
- Neteller
- Skrill
- Perfect Money
- Sticpay
- اکثر پوچھے گئے سوالات
Neteller
Neteller دنیا بھر میں فوری اور محفوظ ٹرانزیکشنز کرنے کا ایک مقبول الیکٹرونک ادائیگی کا طریقہ ہے۔ آپ اس ادائیگی کے طریقے کے ذریعے اپنا Exness اکاؤنٹ مکمل طور پر بلا کمیشن ٹاپ اپ کر سکتے ہیں۔
نوٹ: Neteller ادائیگی کے طریقے سے رقم ڈیپازٹ کرنا اور نکلوانا صرف USD اور EUR میں دستیاب ہیں۔
Neteller کے ذریعے ڈیپازٹ کریں
Deposit کے علاقے میں Neteller منتخب کرنے کے بعد، یہ مراحل فالو کریں:
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جسے آپ ٹاپ اپ کرنا چاہتے ہیں نیز ڈیپازٹ کی رقم اور کرنسی بھی منتخب کریں پھر Continue پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ دکھایا جاتا ہے؛ جاری رکھنے کے لیے Confirm پر کلک کریں۔
- آپ کو Neteller ویب سائٹ پر بھیج دیا جائے گا۔ اپنے Neteller اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کریں اور ڈیپازٹ مکمل کرنے کیلئے مراحل فالو کریں۔
- آپ کا ڈیپازٹ اب مکمل ہو گیا ہے اور فنڈز آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں جلد ظاہر ہو جانے چاہئیں۔
Neteller کے ذریعے رقم نکلوائیں
Withdrawal کے علاقے میں Neteller منتخب کرنے کے بعد، یہ مراحل فالو کریں:
- رقم نکلوانے کی کرنسی منتخب کریں، پھر اپنا Neteller اکاؤنٹ نمبر درج کریں۔
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جس سے رقم نکلوانی ہے اور نکلوائی جانے والی رقم منتخب کریں۔ Continue پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ دکھایا جائے گا۔ Confirm پر کلک کریں۔
- اپنی موجودہ سیکورٹی کی قسم کے ساتھ ٹرانزیکشن کی توثیق کریں (مراحل مختلف ہو سکتے ہیں)۔ Confirm پر کلک کریں۔
- آپ کی رقم نکلوانے کی کارروائی اب مکمل ہوگئی ہے۔
Neteller سپورٹ
اگر آپ کو اپنے ٹرانزیکشن میں مدد کی ضرورت ہے تو اپنی ٹرانزیکشن کی سرگزشت پر جائیں، وہ ٹرانزیکشن منتخب کریں جس میں آپ کو مدد کی ضرورت ہے، اور مدد کی درخواست جمع کروانے کے لیے سپورٹ حاصل کریں پر کلک کریں۔
Skrill
Skrill ایک مقبول الیکٹرونک ادائیگی کا طریقہ ہے جو دنیا بھر کے تقریباً 200 ممالک میں دستیاب ہے۔ Skrill آپ کو مختلف جگہوں پر فوراً رقم ٹرانسفر کرنے میں مدد دے سکتا ہے نیز آپ اس کے ذریعے اپنے Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو بغیر کمیشن کے ٹاپ اپ کر سکتے ہیں۔
Skrill کے ذریعے ڈیپازٹ
Deposit کے علاقے سے Skrill منتخب کریں اور یہ مراحل فالو کریں:
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جسے آپ ٹاپ اپ کرنا چاہتے ہیں نیز ڈیپازٹ کی رقم اور کرنسی بھی منتخب کریں پھر جاری رکھیں پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا ایک خلاصہ پیش کیا جائے گا؛ جاری رکھنے کیلئے Confirm پر کلک کریں۔
- آپ کو Skrill کے ویب صفحہ پر بھیجا جائے گا جہاں آپ ان میں سے کوئی ایک کام کر پائیں گے:
-
- اپنے ممبر علاقہ میں داخل ہونے کیلئے اپنی Skrill کی اسناد کے ذریعے لاگ ان کریں۔
- اپنے ممبر کے علاقہ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے نیا Skrill اکاؤنٹ بنائیں
- Skrill ویب سائٹ میں اپنا ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں اور اسکرین پر موجود ہدایات فالو کریں۔
- ڈیپازٹ کی کارروائی اب مکمل ہو گئی ہے اور پراسیسنگ شروع ہو جائے گی۔
Skrill کے ذریعے رقم نکلوانا
Withdrawal کے علاقے سے Skrill منتخب کریں اور یہ مراحل فالو کریں:
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جس سے آپ فنڈز نکلوانا چاہتے ہیں، اپنی رقم نکلوانے کی کرنسی اور رقم منتخب کریں اور اپنے Skrill اکاؤنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ ای میل درج کریں۔ Continue پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا ایک خلاصہ دکھایا جائے گا؛ Confirm پر کلک کریں۔
- اپنی موجودہ سیکورٹی کی قسم کے ساتھ ٹرانزیکشن کی توثیق کریں (مراحل مختلف ہو سکتے ہیں)۔ Confirm پر کلک کریں۔
- آپ کی رقم نکلوانے کی کارروائی اب مکمل ہوگئی ہے۔
Skrill سپورٹ
اگر آپ کو اپنے ٹرانزیکشن میں مدد کی ضرورت ہے تو اپنی ٹرانزیکشن کی سرگزشت پر جائیں، وہ ٹرانزیکشن منتخب کریں جس میں آپ کو مدد کی ضرورت ہے، اور مدد کی درخواست جمع کروانے کے لیے سپورٹ حاصل کریں پر کلک کریں۔
Perfect Money
Perfect Money ایک الیکٹرونک ادائیگی کا طریقہ ہے جو دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے۔ اگر آپ کے پاس ایک مکمل طور پر توثیق شدہ Exness اکاؤنٹ ہے تو آپ اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کرنے کے لیے ادائیگی کا یہ طریقہ استعمال کر سکتے ہیں۔
Perfect Money کے ذریعے ڈیپازٹ کریں
Deposit کے علاقے میںPerfect Money منتخب کرنے کے بعد، یہ مراحل فالو کریں:
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جسے آپ ٹاپ اپ کرنا چاہتے ہیں نیز ڈیپازٹ کی رقم اور کرنسی بھی منتخب کریں پھر Continue پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ پیش کیا جائے گا۔ جاری رکھنے کے لیے Confirm پر کلک کریں۔
- آپ کو Perfect Money کی ویب سائٹ پر ری ڈائریکٹ کر دیا جاتا ہے؛ Perfect Money اکاؤنٹ آپشن منتخب کریں پھر Make Payment پر کلک کریں۔
- ہو سکتا ہے آپ کو کیپچا مکمل کرنا پڑے اور ڈیپازٹ کی کارروائی کی تصدیق کرنی پڑے۔
- تصدیق کے بعد، ڈیپازٹ کی کارروائی مکمل ہو جاتی ہے۔
Perfect Money کے ذریعے رقم نکلوانا
Withdrawal کے علاقے میں Perfect Money منتخب کرنے کے بعد، یہ مراحل فالو کریں:
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جس سے آپ رقم نکلوانا چاہتے ہیں اور دکھائی گئی کرنسی میں نکلوائی جانے والی رقم درج کریں، پھر Continue پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ پیش کیا جائے گا۔ Confirm پر کلک کریں
- اپنی موجودہ سیکورٹی کی قسم کے ساتھ ٹرانزیکشن کی توثیق کریں (مراحل مختلف ہو سکتے ہیں)۔ Confirm پر کلک کریں۔
- رقم نکلوانے کی کارروائی مکمل ہو گئی ہے اور اب پراسیسنگ شروع ہو جائے گی۔
Perfect Money سپورٹ
اگر آپ کو اپنے ٹرانزیکشن میں مدد کی ضرورت ہے تو اپنی ٹرانزیکشن کی سرگزشت پر جائیں، وہ ٹرانزیکشن منتخب کریں جس میں آپ کو مدد کی ضرورت ہے، اور مدد کی درخواست جمع کروانے کے لیے سپورٹ حاصل کریں پر کلک کریں۔
Sticpay
اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹس سے Sticpay کے ذریعے باآسانی ٹرانزیکشنز کریں، جو کہ ایک عالمی ڈیجیٹل والٹ سروس ہے جو آپ کو فوری طور پر رقم ڈیپازٹ کرنے اور نکلوانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ Sticpay استعمال کرنے کے لیے، آپ کے پاس یا تو Sticpay اکاؤنٹ ہونا چاہیے یا پھر آپ ان کی ویب سائٹ سے اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔
Sticpay کے ذریعے ڈیپازٹ کریں
Deposit کے علاقے میں SticPay منتخب کرنے کے بعد، یہ مراحل فالو کریں:
- جس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو آپ ٹاپ اپ کرنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کریں اور ڈیپازٹ کی رقم درج کریں۔ Continue پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ پیش کیا جائے گا۔ جاری رکھنے کے لیے Confirm پر کلک کریں۔
- اس کے بعد، آپ کو اپنے Sticpay اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کے لیے Sticpay ویب سائٹ پر ری ڈائریکٹ کر دیا جاتا ہے۔
- اپنے ذاتی والٹ کی ای میل اور پاس ورڈ درج کریں۔ Login p پر کلک کریں۔ آپ log in with QR Code کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
- Sticpay ڈیپازٹ کے خلاصے کے ساتھ ایک تصدیقی پیغام دکھاتی ہے؛ تصدیق کیلئے Pay now پر کلک کریں۔
- ایک صفحہ دکھائے گا کہ آپ کی ٹرانزیکشن پیشرفت میں ہے۔
- ڈیپازٹ کی کارروائی اب مکمل ہو گئی ہے اور پراسیسنگ شروع ہو جائے گی۔
Sticpay کے ذریعے رقم نکلوانا
Withdrawal کے علاقے سے SticPay منتخب کریں اور یہ مراحل فالو کریں:
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جس سے آپ رقم نکلوانا چاہتے ہیں اور دکھائی گئی کرنسی میں نکلوائی جانے والی رقم درج کریں، پھر Continue پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ دکھایا جائے گا۔ Confirm پر کلک کریں۔
- اپنی موجودہ سیکورٹی کی قسم کے ساتھ ٹرانزیکشن کی توثیق کریں (مراحل مختلف ہو سکتے ہیں)۔ Confirm پر کلک کریں۔
- آپ کے Sticpay پر رجسٹر کردہ ای میل پتہ درج کریں، پھر Confirm پر کلک کریں۔
- رقم نکلوانے کی کارروائی اب مکمل ہو گئی ہے اور پراسیسنگ شروع ہو جائے گی۔
Sticpay سپورٹ
اگر آپ کو اپنے ٹرانزیکشن میں مدد کی ضرورت ہے تو اپنی ٹرانزیکشن کی سرگزشت پر جائیں، وہ ٹرانزیکشن منتخب کریں جس میں آپ کو مدد کی ضرورت ہے، اور مدد کی درخواست جمع کروانے کے لیے سپورٹ حاصل کریں پر کلک کریں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
میں اپنے ادائیگی کے طریقوں سے متعلق تفصیلات کہاں دیکھوں؟
پراسسینگ کے اوقات، فیس اور حدود آپ کے ذاتی علاقے (PA) میں ادائیگی کے طریقے کے نیچے دکھائے جاتے ہیں۔
اگر آپ کو اپنے ٹرانزیکشن میں مدد کی ضرورت ہے تو اپنی ٹرانزیکشن کی سرگزشت پر جائیں، وہ ٹرانزیکشن منتخب کریں جس میں آپ کو مدد کی ضرورت ہے، اور مدد کی درخواست جمع کروانے کے لیے سپورٹ حاصل کریں پر کلک کریں
کیا Exness ٹرانزیکشن فیس چارج کرتی ہے؟
Exness عموماً ڈیپازٹس کے لیے پراسیسنگ فیس چارج نہیں کرتی ہے لیکن کچھ ادائیگی کے فراہم کنندگان ایسا کر سکتے ہیں۔ ہمیشہ ذاتی علاقے میں یا اس ادائیگی کے فراہم کنندہ کی سائٹ پر اپنے منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے کی ممکنہ فیس کی تصدیق کر لیں۔
اگر میرا منتخب کردہ EPS رقم نکلوانے کیلئے بلاک ہے تو کیا ہوگا؟
اگر کسی وجہ سے آپ کا ادائیگی کا پلیٹ فارم اکاؤنٹ بلاک ہو جاتا ہے تو براہ کرم سپورٹ سے رابطہ کریں۔ اگر یہ اکاؤنٹس بلاک ہوں تو ہو سکتا ہے آپ کی ٹرانزیکشنز پراسیس نہ ہو پائیں۔
مستعدی کو یقینی بنانے کے لیے یہ معلومات اپنے پاس رکھیں:
- اکاؤنٹ کی معلومات
- اس کا ثبوت کہ ادائیگی کا اکاؤنٹ بلاک ہو گیا ہے۔
ہو سکتا ہے اس معلومات کے ساتھ ہمارے ادائیگی کے ماہرین اکاؤنٹ کی توثیق کی تصدیق ہو جانے کی صورت میں مینوئل طور پر رقم نکلوانے میں آپ کی مدد کر سکیں۔