الیکٹرونک ادائیگیاں اپنی رفتار اور صارف کی آسانی کی وجہ سے بہت زیادہ مقبول ہو رہی ہیں۔ نقدی کے بغیر والی ادائیگیاں وقت بچاتی ہیں اور کرنے میں بھی بیحد آسان ہیں۔
آپ اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے ساتھ مختلف الیکٹرونک پیمنٹ سسٹمز (EPS) کے ذریعے ڈیپازٹس کر سکتے ہیں اور رقم نکلوا سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے ذاتی علاقے میں ڈیپازٹ کروانے اور فنڈز نکلوانے کیلئے ایک الیکٹرونک پیمنٹ سسٹم جو آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں کے ساتھ رجسٹرڈ اکاؤنٹ کی ضرورت ہے۔
فی الحال ہم مندرجہ ذیل الیکڑونک پیمنٹ سسٹمز کے ذریعے ڈیپازٹس قبول کرتے ہیں:
دستیاب ادائیگی کے طریقے دیکھنے کیلئے اپنا ذاتی علاقہ ملاحظہ کریں، کیونکہ ہو سکتا ہے کچھ طریقے آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہوں۔
پراسیسنگ کا وقت
الیکٹرونک پیمنٹ سسٹمز کے ذریعے عمل درآمد کردہ ڈیپازٹس اور رقم نکلوانا فوری ہوتا ہے، مطلب کہ جب آپ کوئی ٹرانزیکشن مکمل کرتے ہیں تو آپ کے اکاؤنٹ پر فنڈز ظاہر ہونے میں کچھ لمحات لگیں گے۔
فیس
ہم آپ کے مذکدورہ بالا EPS سسٹمز میں سے کسی کے ذریعے آپ کے ڈیپازٹ کرنے پر کسی قسم کی ڈیپازٹ یا رقم نکلوانے کی فیس چارج نہیں کرتے ہیں۔ واحد استثناء Skrill کے ذریعے فنڈز نکلوانے پر ہے؛ USD 20 سے زیادہ نکلوانے پر کوئی کمیشن نہیں ہے لیکن اگر آپ اس سے کم رقم نکلواتے ہیں تو USD 1 کا کمیشن چارج کیا جائے گا۔
بعض EPS کی جانب سے فیس چارج کی جا سکتی ہے؛ اس کی بیحد تجویز کی جاتی ہے کہ آپ ان ادائیگی کے پلیٹ فارم کی ٹرانزیکشن فیس کے بارے میں کسی بھی معلومات کیلئے ان کا ہوم پیج ملاحظہ کریں۔
اگر میرا منتخب کردہ EPS رقم نکلوانے کیلئے بلاک ہے تو کیا ہوگا؟
اگر آپ کا پیمنٹ سسٹم والا رجسٹرڈ اکاؤنٹ کسی وجہ سے بلاک ہے تو آپ اسے رقم نکلوانے کیلئے استعمال نہیں کر سکیں گے (Exness قوانین کے مطابق)۔ ایسی صورتحال میں، آپ کو رقم نکلوانے کے سلسلے میں معاونت کیلئے سپورٹ ٹیم سے مدد لینے کی ضرورت ہوگی کیونکہ یہ پالیسی ہے کہ رقم اس ہی طریقے نکلوائی جائے جس طریقے سے ڈیپازٹ کیا گیا ہے۔
سپورٹ سے رابطہ کرتے ہوئے، براہ کرم فوری حل کو یقینی بنانے کیلئے مندرجہ ذیل فراہم کریں:
- اکاؤنٹ کی معلومات
- بلاک ہونے والے EPS کے ساتھ اکاؤنٹ کا ثبوت (ای میل ہو سکتی ہے)۔
- سیکیورٹی کی توثیق، جیسے آپ کا سپورٹ پن۔
اس معلومات کے ساتھ، سپورٹ آپ کا EPS طریقہ غیر دستیاب ہونے پر آپ کے رقم نکلوانے کے سلسلے میں آپ کی معاونت کر سکتی ہے۔