الیکٹرانک ادائیگی کے سسٹمز (EPS) بین الاقوامی سطح پر دستیاب ہیں اور آسانی سے فنڈز بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں کیونکہ اس عمل سے وقت کی بچت ہوتی ہے اور یہ انجام دینے میں کافی آسان ہے۔ آپ مختلف EPS کے ذریعے ڈیپازٹس اور رقم نکلوانے کے عمل کو انجام دے سکتے ہیں۔ آپ کو بس اُس الیکٹرانک ادائیگی کے سسٹم کے ساتھ ایک رجسٹرڈ اکاؤنٹ کی ضرورت ہے جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
اگر آپ ادائیگیوں کے بارے میں عمومی طور پر مزید جاننے چاہتے ہیں، تو آپ کے جاننے لائق سبھی معلومات کے لیے ہمارا مضمون پڑھیں۔
- Neteller
- Skrill
- Perfect Money
- Sticpay
- اکثر پوچھے گئے سوالات
نوٹ: اگر ان میں سے کوئی ادائیگی کا طریقہ علاقائی عدم دستیابی یا مینٹننس کے مقاصد کی وجہ سے دستیاب نہ ہو تو براہ کرم اپنے ذاتی علاقے (PA) میں کسی اور ادائیگی کے طریقے کو منتخب کریں۔
Neteller
Neteller دنیا بھر میں فوری اور محفوظ ٹرانزیکشنز کرنے کا ایک مقبول الیکٹرونک ادائیگی کا طریقہ ہے۔ آپ اس ادائیگی کے طریقے کے ذریعے اپنا Exness اکاؤنٹ مکمل طور پر بلا کمیشن ٹاپ اپ کر سکتے ہیں۔
Neteller کے بارے میں آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے:
کم سے کم ڈیپازٹ | USD 10 |
زیادہ سے زیادہ ڈیپازٹ | USD 50,000 فی ٹرانزیکشن |
نکلوائی جانے والی کم سے کم رقم | USD 4 |
نکلوائی جانے والی زیادہ سے زيادہ رقم | USD 10,000 فی ٹرانزیکشن |
ڈیپازٹ اور رقم نکلوانے کی پراسیسنگ فیس | مفت |
ڈیپازٹ کی پراسیسنگ کا وقت |
اوسط: فوری* زیادہ سے زیادہ: 30 منٹ تک |
رقم نکلوانے کی پراسیسنگ کا وقت |
اوسط: فوری* زیادہ سے زیادہ: 1 دن تک |
نوٹ: اوپر بیان کردہ حدود فی ٹرانزیکشن ہیں الّا یہ کہ بصورت دیگر بیان کیا گیا ہو۔
*"فوری" سے مراد ہے کہ ہمارے مالیاتی شعبے کے ماہرین کی مینوئل کارروائی کے بغیر ٹرانزیکشن چند سیکنڈ میں انجام دی جائے گی۔ یہ اس کی ضمانت نہیں ہے کہ ٹرانزیکشن فوری طور پر مکمل ہو جائے گی بلکہ اس کا مطلب ہے کہ پراسیس فوری طور پر شروع ہو جاتی ہے۔
Neteller کے ذریعے ڈیپازٹ
- اپنے ذاتی علاقے (PA) کے Deposit کے سیکشن میں جائیں اور Neteller پر کلک کریں۔
- پاپ اپ ونڈو میں، وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جسے آپ ٹاپ اپ کرنا چاہتے ہیں، ڈیپازٹ کی کرنسی منتخب کریں، جتنی رقم آپ ڈیپازٹ کرنا چاہتے ہیں اس کا اندراج کریں اور Next پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ دکھایا جائے گا۔ سبھی ڈیٹا اچھی طرح سے چیک کر لیں اور Confirm Payment پر کلک کریں۔
- آپ کو Neteller ویب سائٹ پر بھیجا جائے گا جہاں آپ کو اپنے Neteller اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کرنی ہوں گی اور globalplete Order کرنے کیلئے ہدایات کو فالو کرنا ہو گا۔
- رقم آپ کے Neteller اکاؤنٹ سے خود بخود ڈیبٹ ہو جائے گی۔
- آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فنڈز فوری طور پر شامل ہو جائیں گے۔
Neteller کے ذریعے رقم نکلوانا
- اپنے ذاتی علاقے (PA) کے Withdrawal والے سیکشن میں Neteller پر کلک کریں۔
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جس سے آپ فنڈز نکلوانا چاہتے ہیں، اپنی رقم نکلوانے کی کرنسی منتخب کریں، اپنے Neteller اکاؤنٹ کی ای میل درج کریں اور اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی کرنسی میں نکلوائی جانے والی رقم کا اندراج کریں۔ Next پر کلک کریں۔
نوٹ: استعمال کردہ ای میل وہی ہونی چاہیے جو آپ نے Neteller کے ذریعے ڈیپازٹ کرتے وقت استعمال کی تھی۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ دکھایا جائے گا۔ آپ کے ذاتی علاقے (PA) کی سیکیورٹی کی قسم کے لحاظ سے آپ کو ای میل یا SMS کے ذریعے بھیجا گیا توثیقی کوڈ درج کریں۔ Confirm Withdrawal پر کلک کریں۔
- آپ کو چند لمحوں میں نکلوائے گئے فنڈز موصول ہو جائیں گے۔
Skrill
Skrill ایک مقبول الیکٹرونک ادائیگی کا طریقہ ہے جو دنیا بھر کے تقریباً 200 ممالک میں دستیاب ہے۔ Skrill آپ کو مختلف سائٹس پر فوراً رقم ٹرانسفر کرنے میں مدد دے سکتا ہے نیز آپ اس کے ذریعے اپنے Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو بلا کمیشن ٹاپ اپ کر سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ ادائیگی کا طریقہ مینٹیننس کے مقاصد کے لیے کسی بھی وقت آف لائن ہو سکتا ہے۔ اگر یہ ادائیگی کا طریقہ دستیاب نہ ہو تو براہ کرم اپنے ذاتی علاقے (PA) میں کسی اور ادائیگی کے طریقے کو منتخب کریں۔
نوٹ فی الحال Skrill کچھ ممالک میں رجسٹرڈ اکاؤنٹس کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ اس بارے میں مزید معلومات کیلئے براہ کرم سپورٹ سے رابطہ کریں۔
Skrill کے بارے میں آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے:
کم سے کم ڈیپازٹ | USD 10 |
زیادہ سے زیادہ ڈیپازٹ | USD 100 000 فی ٹرانزیکشن |
نکلوائی جانے والی کم سے کم رقم | USD 10 |
نکلوائی جانے والی زیادہ سے زيادہ رقم | USD 12 000 فی ٹرانزیکشن |
ڈیپازٹ کی پراسیسنگ فیس | مفت |
رقم نکلوانے کی پراسیسنگ فیس |
20 USD سے کم: USD 1 20 USD سے زیادہ یا برابر: مفت |
ڈیپازٹ کی پراسیسنگ کا وقت |
اوسط: فوری* زیادہ سے زیادہ: 30 منٹ تک |
رقم نکلوانے کی پراسیسنگ کا وقت |
اوسط: فوری* زیادہ سے زیادہ: 1 دن تک |
*"فوری" سے مراد ہے کہ ہمارے مالیاتی شعبے کے ماہرین کی مینوئل کارروائی کے بغیر ٹرانزیکشن چند سیکنڈ میں انجام دی جائے گی۔ یہ اس کی ضمانت نہیں ہے کہ ٹرانزیکشن فوری طور پر مکمل ہو جائے گی بلکہ اس کا مطلب ہے کہ پراسیس فوری طور پر شروع ہو جاتی ہے۔
Skrill کے ذریعے ڈیپازٹ
- اپنے ذاتی علاقے (PA) کے Deposit والے سیکشن سے Skrill منتخب کریں۔
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جسے آپ ٹاپ اپ کرنا چاہتے ہیں نیز ڈیپازٹ کی رقم اور کرنسی بھی منتخب کریں پھر Continue پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ پیش کیا جائے گا؛ جاری رکھنے کیلئے Confirm پر کلک کریں۔
- آپ کو Skrill کے ویب پیج پر بھیجا جائے گا جہاں آپ ان میں سے کوئی ایک کام کریں گے:
a. اپنے ممبر علاقے میں داخل ہونے کیلئے اپنی Skrill کی اسناد کے ذریعے لاگ ان کریں۔
b. اپنے ممبر علاقے تک رسائی حاصل کرنے کیلئے نیا Skrill اکاؤنٹ بنائیں۔ - Skrill ویب سائٹ کے اندر ہی اپنا ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں اور اسکرین پر موجود ہدایات فالو کریں۔
- آپ کے ڈیپازٹ کی کارروائی اب مکمل ہوگئی ہے اور فنڈز آپ کے منتخب کردہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں جلد ظاہر ہو جانے چاہئیں۔
Skrill کے ذریعے رقم نکلوانا
- اپنے ذاتی علاقے (PA) کے Withdrawal والے سیکشن سے Skrill منتخب کریں۔
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جس سے آپ فنڈز نکلوانا چاہتے ہیں، اپنی نکلوائی جانے والی رقم کی کرنسی اور نکلوائی جانے والی رقم منتخب کریں اور اپنے Skrill اکاؤنٹ کی رجسٹرڈ ای میل درج کریں۔ جاری رکھیں پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ دکھایا جائے گا۔ آپ کے ذاتی علاقے (PA) کی سیکورٹی کی قسم کے لحاظ سے آپ کو ای میل یا SMS کے ذریعے بھیجا گیا توثیقی کوڈ درج کریں۔ Confirm پر کلک کریں۔
- آپ کی رقم نکلوانے کی کارروائی اب مکمل ہوگئی ہے۔
Skrill ادائیگیوں کی سپورٹ
اگر آپ کا Skrill اکاؤنٹ بلاک ہے تو براہ کرم سپورٹ سے رابطہ کریں یا ہمیں support@exness.global پر اس ثبوت کے ساتھ ای میل کریں کہ اکاؤنٹ غیر معینہ مدت کے لئے بلاک ہو گیا ہے۔ ہمارا فنانس ڈپارٹمنٹ آپ کیلئے کوئی حل نکالے گا۔
Perfect Money
Perfect Money ایک الیکٹرونک ادائیگی کا طریقہ ہے جو دنیا بھر میں بے حد مشہور ہے۔ آپ اپنا Exness اکاؤنٹ ٹاپ اپ کرنے کے لئے اس ادائیگی کے طریقے کا استعمال کر سکتے ہیں۔
نوٹ: ہمارے کینیائی ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ کلائنٹس کیلئے اور چین اور ویت نام میں کلائنٹس کیلئے Perfect Money دستیاب نہیں ہے
- Perfect Money کے ذریعے ڈیپازٹ
- Perfect Money کے ذریعے رقم نکلوانا
- اگر میرا Perfect Money اکاؤنٹ بلاک ہو تو میں رقم کیسے نکلوا سکتا ہوں؟
Perfect Money کے بارے میں آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے:
کم سے کم ڈیپازٹ | USD 10 |
زیادہ سے زیادہ ڈیپازٹ | USD 100 000 فی ٹرانزیکشن |
نکلوائی جانے والی کم سے کم رقم | USD 2 |
نکلوائی جانے والی زیادہ سے زيادہ رقم | USD 100 000 فی ٹرانزیکشن |
ڈیپازٹ اور رقم نکلوانے کی پراسیسنگ فیس | 0.5% |
ڈیپازٹ کی پراسیسنگ کا وقت |
اوسط: فوری* زیادہ سے زیادہ: 30 منٹ تک |
رقم نکلوانے کی پراسیسنگ کا وقت |
اوسط: فوری* زیادہ سے زیادہ: 1 دن تک |
نوٹ: اوپر بیان کردہ حدود فی ٹرانزیکشن ہیں الّا یہ کہ بصورت دیگر بیان کیا گیا ہو۔
*"فوری" سے مراد ہے کہ ہمارے مالیاتی شعبے کے ماہرین کی مینوئل کارروائی کے بغیر ٹرانزیکشن چند سیکنڈ میں انجام دی جائے گی۔ یہ اس کی ضمانت نہیں ہے کہ ٹرانزیکشن فوری طور پر مکمل ہو جائے گی بلکہ اس کا مطلب ہے کہ پراسیس فوری طور پر شروع ہو جاتی ہے۔
Perfect Money کے ذریعے ڈیپازٹ
- اپنے ذاتی علاقے (PA) کے Deposit کے سیکشن میں جائیں اور Perfect Money پر کلک کریں۔
- پاپ اپ ونڈو میں، وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جسے آپ ٹاپ اپ کرنا چاہتے ہیں، اور وہ رقم درج کریں جو آپ ڈیپازٹ کرنا چاہتے ہیں، پھر Next پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ دکھایا جائے گا۔ سبھی ڈیٹا اچھی طرح سے چیک کر لیں اور Confirm Payment پر کلک کریں۔
- آپ کو Perfect Money کی ویب سائٹ پر بھیج دیا جائے گا۔
- Perfect Money account ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں، اور اور ٹرانسفر مکمل کرنے کے لئے Make Payment پر کلک کریں۔
- ایک صفحہ دکھائے گا کہ آپ کی ٹرانزیکشن پیشرفت میں ہے۔
- ٹرانزیکشن مکمل کر لینے کے بعد، فنڈز فوری طور پر آپ کے Exness اکاؤنٹ میں کریڈٹ ہو جائیں گے۔
Perfect Money کے ذریعے رقم نکلوانا
- اپنے ذاتی علاقے (PA) کے Withdrawal والے سیکشن میں Perfect Money پر کلک کریں۔
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جس سے آپ فنڈز نکلوانا چاہتے ہیں، اپنی نکلوائی جانے والی رقم کی کرنسی منتخب کریں، اپنا Perfect Money اکاؤنٹ نمبر درج کریں اور اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی کرنسی میں نکلوانے جانے والی رقم درج کریں۔ Next پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ دکھایا جائے گا۔ آپ کے ذاتی علاقے (PA) کی سیکیورٹی کی قسم کے لحاظ سے آپ کو ای میل یا SMS کے ذریعے بھیجا گیا توثیقی کوڈ درج کریں۔ Confirm Withdrawal پر کلک کریں۔
- ایک صفحہ دکھائے گا کہ آپ کی ٹرانزیکشن پیشرفت میں ہے۔
- فنڈز کچھ ہی لمحات میں آپ کے Perfect Money اکاؤنٹ پر کریڈٹ ہو جائیں گے۔
اگر میرا Perfect Money اکاؤنٹ بلاک ہو تو میں رقم کیسے نکلوا سکتا ہوں؟
آپ کو مناسب ثبوت کے ساتھ سپورٹ ٹیم سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہوگی کہ آپ ہی اکاؤنٹ ہولڈر ہیں اور یہ کہ آپ کا Perfect Money اکاؤنٹ بلاک/ حذف کر دیا گیا ہے۔ آپ کو کم از کم مندرجہ ذیل چیزیں فراہم کرنی ہوں گی:
- اپنا Perfect Money اکاؤنٹ نمبر
- انوائس ID(s)
- Perfect Money اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس
اگر اس سے ثبوت کے تقاضے پورے ہوتے ہیں تو دستیاب EPS ادائیگی کے سسٹمز کے ذریعے رقم نکلوانے کی ایک مینوئل درخواست پوری کی جا سکتی ہے؛ اگر آپ نے منتخب کردہ EPS ادائیگی کا سسٹم استعمال نہیں کیا ہے تو آپ کو ایک کم سے کم ڈیپازٹ کروانا پڑ سکتا ہے۔
Sticpay
اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹس سے Sticpay کے ذریعے باآسانی ٹرانزیکشنز کریں، جو کہ ایک عالمی ڈیجیٹل والٹ سروس ہے جو آپ کو فوری طور پر رقم ڈیپازٹ کرنے اور نکلوانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ Sticpay کا استعمال کرنے کیلئے آپ کے پاس یا تو Sticpay اکاؤنٹ ہونا چاہیے یا پھر ان کی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوگی۔
نوٹ: براہ کرم نوٹ کریں کہ ادائیگی کا یہ سسٹم کسی بھی وقت مینٹننس کے مقاصد کیلئے آف لائن ہو سکتا ہے۔ اگر یہ ادائیگی کا طریقہ دستیاب نہ ہو تو براہ کرم اپنے ذاتی علاقے (PA) میں کسی اور ادائیگی کے طریقے کو منتخب کریں۔
Sticpay استعمال کرنے کے بارے میں آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے:
کم سے کم ڈیپازٹ | USD 10 |
زیادہ سے زیادہ ڈیپازٹ | USD 10 000 |
نکلوائی جانے والی کم سے کم رقم | USD 1 |
نکلوائی جانے والی زیادہ سے زيادہ رقم | USD 10 000 |
ڈیپازٹ اور رقم نکلوانے کی پراسیسنگ فیس | Sticpay اپنی سروس پر فیس لاگو کر سکتی ہے۔ |
ڈیپازٹ کی پراسیسنگ کا وقت |
اوسط: فوری* زیادہ سے زیادہ: 30 منٹ تک |
رقم نکلوانے کی پراسیسنگ کا وقت |
اوسط: فوری* زیادہ سے زیادہ: 1 دن تک |
نوٹ: اوپر بیان کردہ حدود فی ٹرانزیکشن ہیں الّا یہ کہ بصورت دیگر بیان کیا گیا ہو۔
*"فوری" سے مراد ہے کہ ہمارے مالیاتی شعبے کے ماہرین کی مینوئل کارروائی کے بغیر ٹرانزیکشن چند سیکنڈ میں انجام دی جائے گی۔ یہ اس کی ضمانت نہیں ہے کہ ٹرانزیکشن فوری طور پر مکمل ہو جائے گی بلکہ اس کا مطلب ہے کہ پراسیس فوری طور پر شروع ہو جاتی ہے۔
Sticpay کے ذریعے ڈیپازٹ کریں
- اپنے ذاتی علاقے (PA) کے Deposit والے سیکشن سے Sticpay منتخب کریں۔
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جسے آپ ٹاپ اپ کرنا چاہتے ہیں نیز ڈیپازٹ کی رقم بھی منتخب کریں، پھر Continue پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ پیش کیا جائے گا؛ جاری رکھنے کیلئے Confirm پر کلک کریں۔
- آپ سے اگلے صفحے پر اپنے Sticpay اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کیلئے کہا جائے گا۔
- اپنا ذاتی والٹ ای میل، پاس ورڈ، اور تاریخ پیدائش درج کریں۔ Login پر کلک کریں۔
- Sticpay ڈیپازٹ کے خلاصے کے ساتھ ایک تصدیقی پیغام دکھاتی ہے؛ تصدیق کیلئے Pay now پر کلک کریں۔
- ایک صفحہ دکھائے گا کہ آپ کی ٹرانزیکشن پیشرفت میں ہے۔
- آپ کے ڈیپازٹ کی کارروائی اب مکمل ہوگئی ہے اور فنڈز آپ کے منتخب کردہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں جلد ظاہر ہو جانے چاہئیں۔
Sticpay کے ذریعے رقم نکلوانا
- اپنے ذاتی علاقے (PA) کے Withdrawal والے سیکشن سے Sticpay منتخب کریں۔
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جس سے آپ رقم نکلوانا چاہتے ہیں اور دکھائی گئی کرنسی میں نکلوائی جانے والی رقم درج کریں، پھر Continue پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ دکھایا جائے گا۔
- آپ کی منتخب کردہ سیکیورٹی کی قسم کے لحاظ سے آپ کو بھیجا گیا توثیقی کوڈ درج کریں، پھر کارروائی کی تصدیق کریں۔
- اپنے Sticpay اکاؤنٹ سے لنک شدہ رجسٹرڈ ای میل پتہ درج کریں اور پھر Confirm پر کلک کریں۔
- ایک صفحہ دکھائے گا کہ آپ کی ٹرانزیکشن پیشرفت میں ہے۔
- آپ کی رقم نکلوانے کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور فنڈز آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جلد ظاہر ہو جانے چاہئیں۔
Sticpay ادائیگیوں کی سپورٹ
اگر آپ کی ٹرانزیکشنز پراسیسنگ کے وقت کے اندر آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ظاہر نہیں ہوتی ہیں تو براہ کرم اپنے ڈیپازٹ یا نکلوائی گئی رقم کی تفصیلات اپنے پاس تیار رکھ کر سپورٹ سے رابطہ کریں؛ ادائیگی کا ثبوت یا اپنے نام والی بینک اسٹیٹمنٹس، رقم اور کوئی بھی اضافی تفصیلات فراہم کرنے سے آپ کی معاونت کرنے کی ہماری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
EPS اکثر پوچھے جانے والے سوالات
EPS کے لیے پروسیسنگ کے اوقات کیا ہیں؟
EPS کے ذریعے ڈیپازٹ اور رقم نکلوانے کا عمل فوری ہے، یعنی ایک بار مکمل ہو جانے کے بعد ہمارے مالیاتی شعبے کے ماہرین کی طرف سے مینوئل پروسیسنگ کے بغیر ٹرانزیکشن چند سیکنڈ کے اندر انجام دیا جائے گا۔ تاہم، یہ اس کی ضمانت نہیں دیتا کہ ٹرانزیکشن فوری طور پر مکمل ہو جائے گی بلکہ صرف یہ کہ پراسیس فوری طور پر شروع ہو جائے گا۔ ٹرانزیکشن زیادہ سے زیادہ پروسیسنگ وقت کی بنیاد پر مکمل کی جائے گی۔
اگر آپ کی ٹرانزیکشن مختص شدہ پروسیسنگ وقت کی بنیاد پر ظاہر نہیں ہوتی ہے، تو براہ کرم سپورٹ سے رابطہ کریں۔
کیا Exness ٹرانزیکشن فیس چارج کرتی ہے؟
ہم اپ کی جانب سے مذکدورہ بالا EPS سسٹمز میں سے زیادہ تر کے ذریعے ڈیپازٹ کرنے پر کسی قسم کی ڈیپازٹ یا رقم نکلوانے کی فیس چارج نہیں کرتے ہیں۔ سوائے تب جب آپ Skrill اور Perfect Money کے ساتھ رقوم نکلوائیں۔
Skrill کے ساتھ USD 20 سے زیادہ رقم نکلوانے پر کوئی کمیشن نہیں ہے، لیکن اگر آپ اس سے کم نکلواتے ہیں تو USD 1 کا کمیشن چارج کیا جائے گا۔ Perfect Money کے لیے 0.5% کی رقم نکلوانے کی فیس ہے۔
بعض EPS کی جانب سے فیس چارج کی جا سکتی ہے؛ اس بات کی سخت تجویز کی جاتی ہے کہ آپ ادائیگی کے پلیٹ فارم کی ٹرانزیکشن فیس کے بارے میں کسی بھی معلومات کیلئے ان کا ہوم پیج ملاحظہ کریں۔
اگر میرا منتخب کردہ EPS رقم نکلوانے کیلئے بلاک ہے تو کیا ہوگا؟
اگر آپ کا ادائیگی کے سسٹم والا رجسٹرڈ اکاؤنٹ کسی وجہ سے بلاک ہو جاتا ہے تو آپ اسے رقم نکلوانے کیلئے استعمال نہیں کر سکیں گے (Exness قوانین کے مطابق)۔ آپ کا ذاتی علاقہ (PA) بلاک ہونے پر اس کے ہونے کی وجہ دکھائے گا۔ آپ کو رقم نکلوانے کے سلسلے میں مدد کیلئے سپورٹ ٹیم سے رابطہ کرنا ہوگا کیونکہ رقم نکلوانے کی کارروائی اسی طریقے کے ذریعے کرنا لازمی ہے جس سے ڈیپازٹ کیا گیا ہو۔
سپورٹ سے رابطہ کرتے وقت براہ کرم فوری حل کو یقینی بنانے کیلئ مندرجہ ذیل فراہم کریں:
- اکاؤنٹ کی معلومات
- EPS سے وابستہ بلاک ہونے والے اکاؤنٹ کا ثبوت (ای میل ہو سکتی ہے)۔
- سیکورٹی کی توثیق، جیسے کہ آپ کی سپورٹ پن۔
ان معلومات کے ساتھ، سپورٹ آپ کے رقم نکلوانے کے عمل میں مدد کر سکتی ہے جب آپ کا EPS طریقہ دستیاب نہ ہو۔
Comments
0 comments
Article is closed for comments.