اگر اپنے اکاؤنٹ کی کارروائی کی اجازت دینے کی کوشش کرتے وقت آپ کو SMS کے ذریعے توثیقی کوڈ موصول نہیں ہوا تو آپ اس مسئلے کو ٹربل شوٹ کرنے کیلئے کچھ چیزیں آزما سکتے ہیں۔
- اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کر کے توثیق کریں کہ آپ کی سیٹ کردہ سیکورٹی کی قسم آپ کا فون ہے۔ Settings > Security settings پر کلک کریں اور دیکھیں کہ 2-step verification کے تحت کیا درج ہے۔ آپ کا وہ فون نمبر جس پر SMS بھیجا جانا چاہیے دکھایا جانا چاہیے۔ اگر وہ ای میل پتہ یا کوئی اور فون نمبر دکھائے تو Change پر کلک کریں اور اپنا فون نمبر منتخب یا شامل کریں۔
- یقینی بنائیں کہ آپ کا درج کردہ فون نمبر درست بین الاقوامی فارمیٹ میں ہے۔ ممکن ہے ملک کا کوڈ آپ کے رجسٹر شدہ رہائش کے ملک کے ساتھ خود بخود میچ ہو گیا ہو جس کا نتیجہ آپ کا اصل فون نمبر درست طور پر رجسٹر نہ ہونے کی صورت میں نکلا ہو۔ اگر ملک کا کوڈ غلط ہے تو پوائنٹ 1 میں بیان کردہ پراسیس کو فالو کرتے ہوئے ہی فون نمبر اپ ڈیٹ کریں اور پھر SMS دوبارہ بھیجنے کی کوشش کریں۔
نوٹ: اگر آپ کسی بیرون ملک کا سفر کر رہے ہیں تو SMS کوڈز موصول کرنے کیلئے آپ کو رومنگ کی سیٹنگز فعال کرنی چاہئیں۔
- کچھ دیر مزید انتظار کریں اور اگر پیغام 5 منٹ کے اندر نہ پہنچے تو توثیقی اسکرین پر پیغام دوبارہ بھیجیں پر کلک کریں۔ آپ مختلف براؤزر کے ذریعے 3 سے 4 بار اسے بحفاظت دہرا سکتے ہیں، ہر بار 1 منٹ سے زیادہ کا وقفہ نہیں ہونا چاہیے۔
- اپنے براؤزر کا کیش اور کوکیز فائل صاف کریں اور پھر دوبارہ کوشش کریں۔ آپ کوئی دوسرا براؤزر بھی استعمال کر کے دیکھ سکتے ہیں۔
- آپ کے موبائل آلہ پر، اپنا ڈیٹا ٹوگل کریں اور/یا کنکشن ریفریش کرنے کیلئے اسے ہوائی جہاز کے موڈ پر سیٹ کریں اور پیغام دوبارہ بھیجیں پر کلک کریں۔
- اپنا فون ری اسٹارٹ کریں اور پیغام دوبارہ بھیجیں پر کلک کریں۔ ری سیٹ کیلئے ایک گھنٹہ انتظار کریں۔
- اپنا SIM کارڈ کسی اور فون میں لگائیں اور پیغام دوبارہ بھیجیں پر کلک کریں۔
نوٹ: اگر آپ بہت زیادہ بار کوڈ دوبارہ بھیجنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کا اکاؤنٹ 24 گھنٹے کیلئے لاک ہو جائے گا اور آپ کو یہ خرابی نظر آئے گی 'آپ کوششوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد تک پہنچ چکے ہیں۔ سیکورٹی وجوہات کی خاطر، اس آپریشن کی توثیق معطل ہو گئی ہے۔ یہ 24 گھنٹے بعد دوبارہ دستیاب ہو جائے گی۔'
اگر آپ کو اب بھی SMS وصول نہیں ہوا تو Use another method to receive the code پر کلک کریں اور کوڈ وصول کرنے کیلئے اپنے فون نمبر پر خودکار فون کال منتخب کریں۔
اگر مذکورہ بالا کسی بھی تجویز سے مسئلہ حل نہ ہو تو بلاجھجک ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں جو بخوشی مزید مدد فراہم کرے گی۔
اگر آپ کا موجودہ رجسٹرڈ موبائل نمبر یہ مسئلہ پیش کرنا جاری رکھے تو کوئی اور فون نمبر استعمال کرنے پر غور کریں اور دیکھیں کہ آیا مسئلہ برقرار رہتا ہے۔ اپنے اکاؤنٹ کا فون نمبر تبدیل کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جاننے کیلئے لنک فالو کریں۔
نوٹ: آپ ٹرانزیکشنز کی منظوری کیلئے SMS توثیق کی بجائے پُش نوٹیفکیشنز استعمال کر سکتے ہیں۔ پُش نوٹیفکیشنز آپ کو فوراً ایسی کارروائیاں انجام دینے کی سہولت دیتی ہیں جن کیلئے سیکورٹی کی اعلی سطح درکار ہو۔ جب کوئی کارروائی انجام دی جاتی ہے، مثلاً رقم نکلوانے کی درخواست تو آپ کی موبائل ڈیوائس پر ایک پُش نوٹیفکیشن بھیجی جاتی ہے۔ درخواست کی اجازت دہندگی کیلئے Yes/No پر کلک کریں۔
پُش نوٹیفکیشنز فعال کرنے کیلئے، آپ اپنے ذاتی علاقے میں اپنی سیکورٹی کی قسم تبدیل کر سکتے ہیں۔ اپنی سیکیورٹی کی قسم کو پُش نوٹیفکیشنز پر تبدیل کرنے کے بارے میں مزید پڑھیں۔