ٹریڈ کھولتے وقت آپ کو “Not enough money” کی خرابی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ خرابی تب پیش آتی ہے جب ٹریڈر ٹریڈ کھولنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس کی لاگتیں کور کرنے کیلئے اس کے پاس کافی فنڈز نہیں ہوتے۔ آئیے اس پر مزید تفصیلی نگاہ ڈالتے ہیں:
مارجن اور سپریڈ کی لاگت کو سمجھنا
یہ سمجھنے کے لیے کہ ہم خرابی سے کیسے بچ سکتے ہیں، ٹریڈ کے مارجن اور سپریڈ لاگت کے بارے میں سمجھنا ضروری ہے:
- مارجن: یہ تجارت کو کھلا رکھنے کے لیے روکا جانے والا سیکورٹی ڈیپازٹ ہے۔ آپ ہمارے ٹریڈنگ کیلکولیٹر کی مدد سے باآسانی یہ کیلکولیٹ کر سکتے ہیں۔
- سپریڈ کی لاگت: یہ بروکر کا منافع ہے جو آپ کی جانب سے کوئی ٹریڈ کھولنے پر کاٹا جاتا ہے۔ اس کو تقریباً اس طرح کیلکولیٹ کیا جا سکتا ہے:
سپریڈ کی لاگت = پیپس میں اوسط سپریڈ x پیپ کی قدر
پیپ کی قدر ٹریڈنگ کیلکولیٹر سے حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ تمام پیش کردہ انسٹرومنٹس کے لیے اوسط سپریڈ باآسانی ہماری ویب سائٹ پر تلاش کیا جا سکتا ہے۔
اب جبکہ آپ نے ان کیلکولیشنز کو کرنے کا طریقہ جان لیا ہے تو آپ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مخصوص فنڈز کی رقم کے لحاظ سے آپ کتنے حجم کی ٹریڈز کر سکتے ہیں۔
خرابی کو ٹھیک کرنے کی تجاویز
ایسی صورتیں ہوتی ہیں جہاں سپریڈ یا آرڈر سے وابستہ لاگت وقت کے ساتھ متحرک طور پر اوپر نیچے ہوتی ہیں۔ آرڈر دوبارہ آزمانے کیلئے سازگار قیمت کی حرکت سامنے آنے کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔
اہم ٹربل شوٹنگ کے مسائل میں شامل ہیں:
- تجارتی لاگتیں کم کرنے کیلئے پوزیشن ٹریڈنگ حجم گھٹانا۔
- مارجن گھٹانے کیلئے لیوریج میں اضافہ کرنا۔
- اپنے فری مارجن میں اضافہ کرنے کیلئے ڈیپازٹ کرنا۔
کچھ ٹریڈرز کو دیگر عملی تجاویز مؤثر معلوم ہو سکتی ہیں:
- زیادہ اہمیت والی خبروں کیلئے معاشی کیلنڈر چیک کرنا یہ شناخت کرنے میں مفید ہو سکتا ہے کہ کون سے ٹریڈنگ انسٹرومنٹس میں مارجن کے زیادہ تقاضے ہوں گے۔ آپ کو MT4/5 ڈیسک ٹاپ ٹرمینلز پر ہر روز متاثرہ انسٹرومنٹس کی فہرست کے ساتھ ای میل بھی موصول ہوگی۔
- اپنی مطلوبہ قیمت کے ساتھ زیر التوا آرڈر سیت اپ کرنا بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ آرڈر بعد میں تنگ سپریڈ کے ساتھ کھولا جا سکتا ہے جو کم سپریڈ لاگت کا باعث بن سکتا ہے۔
نوٹ: جیسے ہی زیر التوا آرڈر منسوخ ہوتا ہے، چاہے وہ ناکافی فری مارجن کی وجہ سے ہو یا کم لیوریج کی وجہ سے، آپ کو Exness Trade ایپ پر منسوخ شدہ آرڈر کی پُش نوٹیفکیشن موصول ہوگی یا پھر Exness Terminal پر پاپ اپ نوٹیفکیشن نمودار ہوگی۔
مثال کے طور پر: XAU/USD کی 0.2 لاٹ (لاٹس) کیلئے زیر التوا BUY آرڈر #232323 انجام دینے میں ناکامی۔
اگر آپ کو اب بھی اس خرابی کا سامنا ہوتا ہے تو بلاجھجک ہماری مزاج سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔