MetaTrader 4 (MT4) پلیٹ فارم Windows ڈیسک ٹاپ، Android اور iOS موبائل آلات کیلئے دستیاب ہے۔ یہ مضمون بتاتا ہے کہ آپ اپنے ترجیحی آلہ کے ساتھ MT4 کس طرح استعمال کر سکتے ہیں۔
MT4 انسٹال کرنے سے پہلے، آپ کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ اپنے ذاتی علاقہ (PA) میں اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا لاگ ان اور سرور کہاں تلاش کیا جائے۔
نوٹ: Pro اکاؤنٹس کیلئے، مارکیٹ نفاذ صرف ان اکاؤنٹ کرنسیوں میں دستیاب ہوگا: USD, JPY, THB, CNY, IDR, VND۔
اگر آپ دیگر دستیاب ٹریڈنگ پلیٹ فارمز دریافت کرنا چاہتے ہیں تو اس بارے میں معلومات حاصل کریں کہ کون سے ٹریڈنگ پلیٹ فارمز استعمال کرنے ہیں جیسے کہ Exness Trade، ایک موبائل ٹریڈنگ پلیٹ فارم، یا پھر Exness Terminal جو کہ صرف MT5 ٹریڈنگ اکاؤنٹس کیلئے ایک خصوصی براؤزر پر مبنی پلیٹ فارم ہے۔
- ڈیسک ٹاپ
- Android
- iOS
MetaTrader 4 (Windows) استعمال کرنے کا طریقہ
- MT4 نصب کریں
- لاگ ان کریں
- اکاؤنٹس سوئچ کرنا
- انسٹرومنٹس شامل کریں اور ہٹائیں
- آرڈرز کھولنا
- آرڈر کو بند کرنا
- زیر التواء آرڈرز
- آرڈرز میں ترمیم یا حذف کرنا
- جرنل کھولنا
- خبریں کھولنا
MT4 انسٹال کریں:
- Exness کی ویب سائٹ سے MT4 ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
- استقبالیہ پیغام پر Accept پر ٹیپ کریں پھر ڈیمو اکاؤنٹ کا پیغام کھولنے کے لیے X کو دبائیں۔
- موجودہ اکاؤنٹ کے صفحے میں لاگ ان کریں دکھایا جائے گا۔
- Find Broker بار میں "Exness Technologies Ltd" درج کریں اور پھر اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے موزوں ٹریڈنگ سرور کو منتخب کریں۔
- ہمارے کینیائی ادارے کے ساتھ رجسٹر کردہ اکاؤنٹ کے لیے براہ کرم “Exness (KE) Limited” درج کریں۔
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا نمبر اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ پاس ورڈ درج کریں، پھر Sign In پر ٹیپ کریں۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹ اکاؤنٹس ٹیب پر شامل ہو گیا ہے۔
Mac OS کیلئے MT4 انسٹال کریں:
- Exness ویب سائٹ سے MT4 ڈاؤن لوڈ کریں۔
- MT4 انسٹالیشن لانچ کرنے کیلئے ڈاؤن لوڈ کردہ فائل پر دو بار کلک کریں۔
- اپنی ڈیسک ٹاپ ڈیوائس پر MT4 انسٹال کرنے کیلئے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
- “Exness Technologies Ltd” درج کریں اور اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیلئے موزوں ٹریڈنگ سرور منتخب کریں۔ Next پر کلک کریں۔
- ہمارے کینیائی ادارے کے ساتھ رجسٹر کردہ اکاؤنٹ کے لیے براہ کرم “Exness (KE)Limited” درج کریں۔
- اس کے بعد، Exisiting trade account منتخب کریں اور اپنا ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ پاس ورڈ درج کریں، پھر Finish پر کلک کریں۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ اکاؤنٹس ٹیب پر شامل ہو گیا ہے۔
لاگ ان کریں
- File پر کلک کریں اور Login to Trade Account منتخب کریں۔
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا Login، Password اور Server درج کریں پھر Login پر کلک کریں۔
- یہ معلومات آپ کے Exness کے ذاتی علاقہ (PA) میں موجود ہیں۔ آپ کا MT4 لاگ ان اور سرور My accounts ٹیب میں ٹریڈنگ اکاؤنٹس کارڈز کے نچلے حصے میں دکھائے جاتے ہیں۔ آپ کا پاس ورڈ وہی ہے جو آپ نے ابتدا میں ٹریڈنگ اکاؤنٹ بناتے وقت سیٹ کیا تھا۔
- کامیاب ہونے کی صورت میں آپ توثیق کی جھنکار سنائی دے گی جس کا مطلب ہوگا کہ آپ اب اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ MT4 میں لاگ ان ہو گئے ہیں۔
اکاؤنٹس سوئچ کرنا
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ ان رہتے ہوئے File > Login to Trade Account پر کلک کریں۔
- اپنے دوسرے ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر، پاس ورڈ اور متعلقہ سرور کے ساتھ سائن ان کریں پھر OK پر کلک کریں۔ آپ اکاؤنٹ کی معلومات محفوظ کریں پر نشان لگا کر سوئچ کرنے کو اگلی بار کیلئے تیز بنا سکتے ہیں۔
تیز سوئچنگ
آپ File > Login to Trade Account پر جا کر فعال ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے درمیان سوئچ کر سکتے ہیں - کوئی بھی گزشتہ طور پر لاگ ان کردہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کرنے کیلئے Login اندراج میں موجود ڈراپ ڈاؤن مینو استعمال کریں۔
نوٹ: آپ MT4 کے ساتھ بیک وقت MT4 اکاؤنٹس کا نظم نہیں کر سکتے؛ اگر آپ ایسا کرنا چاہتے ہیں تو ہم MT4 MultiTerminal تجویز کرتے ہیں جو اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔
انسٹرومنٹس شامل کریں اور ہٹائیں
شامل کرنے کیلئے:
- Market Watch کی ونڈو پر دائیں کلک کریں۔
- Symbols منتخب کریں۔
- دکھائی گئی علامات کے گروپس کی فہرست سے انتخاب کریں۔
- Market Watch میں شامل کرنے کیلئے انسٹرومنٹ پر کلک کریں اور پھر Close پر کلک کریں۔
ہٹانے کیلئے:
- Market Watch میں انسٹرومنٹ پر دایاں کلک کریں۔
- Hide پر کلک کریں۔
آرڈرز کھولنا
نیا آرڈر کھولنے کے 4 طریقے ہیں:
- ٹول بار میں نیا آرڈر پر کلک کریں۔
- اپنے کی بورڈ پر F9 کو دبائیں۔
- Market Watch ونڈو میں ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر دایاں کلک کریں، پھر New Order پر کلک کریں۔
- Market Watch ونڈو میں ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر دو بار کلک کریں۔
یہ طریقے New Order ونڈو کھولتے ہیں۔
- New Order ونڈو سے، اپنی ترجیحی علامت، ٹرانزیکشن سائز، Stop Loss (SL) اور Take Profit (TP) لیولز منتخب کریں۔
- عملدرآمد کی قسم Type کے تحت موجود ہوتی ہے نیز منتخب کردہ انسٹرومنٹ اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم کے لحاظ سے اس کا تعین خودکار طور پر کیا جاتا ہے۔
- آرڈر کرنے کیلئے مارکیٹ کے لحاظ سے فروخت کریں یا مارکیٹ کے لحاظ سے خریدیں پر کلک کریں۔
آرڈر کو بند کرنا
آرڈر بند کرنے کے متعدد طریقے ہیں:
- آپ جس آرڈر کو بند کرنا چاہتے ہیں اس پر Trade ٹیب میں (Terminal کے علاقہ میں) دو بار کلک کریں، پھر زرد رنگ کے Close By Market بٹن پر کلک کریں۔
- Trade ٹیب میں اپنے آرڈر پر دایاں کلک کریں، Close Order منتخب کریں اور پھر اس کی توثیق کریں۔ One -Click Trading فعال ہونے پر، جب Close Order منتخب کیا جاتا ہے تو آرڈر بند ہو جاتا ہے۔
- Trade ٹیب میں آرڈر کے دائیں جانب موجود X پر کلک کریں؛ One-Click Trading فعال ہونے پر اس سے آرڈر فوراً بند ہو جاتا ہے۔
آرڈرز بند کرنے کیلئے ان میں سے کوئی بھی طریقہ استعمال کریں۔
زیر التواء آرڈرز
MT4 میں 4 قسم کے زیر التواء آرڈرز موجود ہیں جن میں سے انتخاب کیا جا سکتا ہے (Buy Limit، Sell Limit، Buy Stop اور Sell Stop)؛ ان آرڈرز کو خود بخود بند کرنے کیلئے Stop Loss اور Take Profit کو سیٹ کیا جا سکتا ہے۔
- New Order ونڈو کھولیں (F9)۔
- Symbol منتخب کریں، آرڈر کا Volume سیٹ کریں اور Type کے ڈراپ ڈاؤن مینو سے Pending Order منتخب کریں۔
- Pending Order کی ترتیبات نظر آئیں گی۔ Type ڈراپ ڈاؤن سے اپنی مرضی کا زیر التواء آرڈر منتخب کریں، پھر اپنی مطلوبہ Price اور Expiry کی تاریخ سیٹ کریں۔
- آپشنل طور پر، اوپر Stop Loss (SL) اور Take Profit (TP) لیولز معمول کے مطابق سیٹ کریں۔
- اپنا زیر التواء آرڈر سیٹ اپ کرنے کیلئے لگائیں پر کلک کریں۔
نوٹ: ویک اینڈ کے دوران ختم ہونے والی تاریخوں کیلئے آرڈر کی میعاد موجودہ ہفتہ کے اختتام پر مارکیٹ بند ہونے پر ختم ہو جائے گی (ماسوائے کرپٹو کرنسی انسٹرومنٹس کے)۔
آرڈرز میں ترمیم یا حذف کرنا
- Trade ٹیب میں (Terminal کے علاقہ میں) آرڈر پر دایاں کلک کریں۔
- Modify یا Delete Order پر کلک کریں۔
- ترمیم کرنے کیلئے: ترمیم کرنے کیلئے دستیاب فیلڈز میں ترمیم کریں بشمول Price، Stop Loss، Take Profit اور Expiry۔ مکمل ہو جانے کے بعد Modify پر کلک کریں۔
- حذف کرنے کیلئے: Delete کے آپشن پر کلک کریں۔
نوٹ: زیر التواء آرڈرز سیٹ اپ کرتے ہوئے براہ کرم اسٹاپ لیولز فالو کریں (بشمول SL اور TP)۔
جرنل کھولنا
- File پر اور پھر Open Data Folder پر کلک کریں۔
- Logs فولڈر پر کلک کریں۔
ماہر مشیران کی جانب سے کی گئی کارروائیوں سے متعلق ڈیٹا علیحدہ لاگ فائل میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ اسے تلاش کرنے کیلئے:
- File پر اور پھر Open Data Folder پر کلک کریں۔
- MQL4 پر اور پھر Logs پر کلک کریں۔
اگر آپ کو اپنے ٹرمینل لاگز سے ایک یا زائد لائنز بھیجنی ہوں تو آپ انہیں براہِ راست MT4 سے کاپی کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کیلئے:
- Experts ٹیب یا Journal ٹیب پر جائیں (آپ کو جس قسم کے لاگز درکار ہیں اس لحاظ سے: ماہر مشیران لاگ فائلز کیلئے Experts یا عام لاگ فائلز کیلئے Journal)۔
- مطلوبہ لائن پر دایاں کلک کریں اور کاپی کریں پر کلک کریں۔ آپ کی بورڈ پر Ctrl+Shift دبا کر متعدد لائنز منتخب کر سکتے ہیں۔
- کاپی ہونے کے بعد، آپ معلومات بذریعہ لائیو چیٹ ہماری سپورٹ ٹیم کو بھیج سکتے ہیں یا پھر support@exness.com پر ای میل کر سکتے ہیں
خبریں کھولنا
- ٹول بار میں Tools > Options پر کلک کریں۔
- سرور ٹیب میں خبریں فعال کریں کو منتخب کریں۔
نوٹ: اگر آپ ڈیمو اکاؤنٹس یا Standard Cent اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں تو آپ صرف خبروں کا ہیڈر دیکھ سکیں گے، پورا مضمون نہیں۔
MT4 استعمال کرنے کا طریقہ (Android)
- MT4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اس میں لاگ ان کریں
- فعال ٹریڈنگ اکاؤنٹ سوئچ کرنا
- ٹریڈنگ انسٹرومنٹس شامل کرنا یا ہٹانا
- آرڈرز کھولنا
- زیر التواء آرڈرز
- آرڈرز بند یا ان میں ترمیم کریں
- انسٹرومنٹ چارٹس کھولیں
- چارٹ کی اقسام تبدیل کرنا
- ٹائم فریم تبدیل کرنا
- اشارے شامل کرنا
- جرنل کھولنا
- خبریں کھولنا
- نوٹیفکیشنز
- حسب منشا نوٹیفکیشنز
MT4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اس میں لاگ ان کریں
- Exness کی ویب سائٹ سے MT4 ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
- استقبالیہ پیغام پر Accept پر ٹیپ کریں پھر ڈیمو اکاؤنٹ کا پیغام کھولنے کے لیے X کو دبائیں۔
- موجودہ اکاؤنٹ کے صفحے میں لاگ ان کریں دکھایا جائے گا۔
- Find Broker بار میں "Exness Technologies Ltd" درج کریں اور پھر اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے موزوں ٹریڈنگ سرور کو منتخب کریں۔
- ہمارے کینیائی ادارے کے ساتھ رجسٹر کردہ اکاؤنٹ کے لیے براہ کرم “Exness (KE)Limited” درج کریں۔
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا نمبر اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ پاس ورڈ درج کریں، پھر Sign In پر ٹیپ کریں۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ اکاؤنٹس ٹیب پر شامل ہو گیا ہے۔
اکاؤنٹس سوئچ کرنا
- MT4 کھولیں اور بنیادی مینو سے Manage Accounts منتخب کریں۔
- Accounts ٹیب میں اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر ٹیپ کریں جسے آپ فعال کرنا چاہتے ہیں، اگر کہا جائے تو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اسناد درج کریں اور پھر Sign In کریں۔
- یہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ اب MT4 میں فعال ہے۔
ٹریڈنگ انسٹرومنٹس شامل کرنا یا ہٹانا
اسکرین کے نچلے بائیں کونے پر Quotes آئیکن پر ٹیپ کر کے انسٹرومنٹس کی ڈیفالٹ فہرست سامنے لائیں۔
بالائی دائیں کونے میں موجود + آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- شامل کرنے کیلئے: علامات کا گروپ منتخب کریں۔
- ان انسٹرومنٹ (انسٹرومٹس) پر ٹیپ کریں جو آپ شامل کرنا چاہتے ہیں۔
- Back بٹن پر ٹیپ کریں جب تک کہ آپ Quotes ٹیب پر واپس نہیں چلے جاتے۔
ہٹانے کیلئے:
- پینسل آئیکن (بالائی دائیں کونے میں) پر اور پھر کوڑے دان کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- خانوں پر نشان لگا کر حذف کی جانے والی علامت (علامات) کو منتخب کریں۔
- ہٹائے جانے کی تصدیق کیلئے دوبارہ کوڑے دان کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- کام مکمل ہو جانے کے بعد Back بٹن پر ٹیپ کریں۔
آرڈرز کھولنا
- Quotes پر جائیں۔
- اس انسٹرومنٹ پر ٹیپ کریں جسے آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں اور پھر New Order پر ٹیپ کریں۔
- اپنے آرڈر کے پیرامیٹرز سیٹ کریں (Stop Loss، Take Profit، Deviation وغیرہ۔)
- ابھی ایک مارکیٹ آرڈر پر عملدرآمد کیلئے، مارکیٹ کے لحاظ سے خریدیں یا مارکیٹ کے لحاظ سے فروخت کریں پر ٹیپ کریں۔
- Place پر ٹیپ کریں۔ پھر آپ کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگی کہ آرڈر کامیابی سے کھل گیا ہے۔
زیر التواء آرڈرز
- New Order کا آپشن تلاش کریں۔
- دکھائی جانے والی عمل درآمد کی قسم پر ٹیپ کریں اور زیر التوا آرڈر منتخب کریں۔
- مندرجہ ذیل پیرامیٹرز سیٹ کریں:
- آرڈر کا حجم
- زیر التواء آرڈر کیلئے قیمت (آپ کو Buy Stop Limit اور Sell Stop Limit کیلئے اضافی قیمت سیٹ اپ کرنی ہوگی)
- Stop Loss (آپشنل)
- Take Profit (آپشنل)
- میعاد ختم ہونے کی تاریخ
نوٹ: ویک اینڈ کے دوران ختم ہونے والی تاریخوں کیلئے آرڈر کی میعاد موجودہ ہفتہ کے اختتام پر مارکیٹ بند ہونے پر ختم ہو جائے گی (ماسوائے کرپٹو کرنسی انسٹرومنٹس کے)۔
نوٹ: New Order ونڈو میں، بالائی دائیں کونے میں موجود آئیکن پر ڈراپ ڈاؤن مینو میں وہ سبھی انسٹرومنٹس درج ہیں جو آپ کے Quotes ٹیب میں شامل کیے گئے ہیں؛ زیر التواء آرڈر لگانے کیلئے انسٹرومنٹ منتخب کریں۔
آرڈرز بند یا ان میں ترمیم کریں
- Trade آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- آرڈر پر ٹیپ کر کے اس کی تفصیلات دیکھیں (Price, S/L, T/P, order ID وغیرہ)۔
- آرڈر کو دبا کر رکھیں، پھر Close پر یا آرڈر کو Modify کرنے پر ٹیپ کریں۔
- آرڈر بند کرنے کیلئے Close Order پر ٹیپ کریں۔
- پیش کی جانے والی کوئی بھی ترتیب تبدیل کریں، پھر Modify پر ٹیپ کریں۔
- آپ کو کارروائی کی توثیق کرنے کیلئے نوٹیفکیشن موصول ہوگی۔
انسٹرومنٹ چارٹس کھولیں
- Quotes پر جائیں۔
- انسٹرومنٹس پر ٹیپ کریں، پھر چارٹ کھولیں پر ٹیپ کریں۔
چارٹ کی اقسام تبدیل کرنا
- مینو پر ٹیپ کریں، پھر ترتیبات پر ٹیپ کریں۔
- لائن کی قسم پر ٹیپ کریں۔
- رئیل ٹائم چارٹس کی تین اقسام سے انتخاب کریں: Bar chart، Candlestick اور Line chart۔
ٹائم فریم تبدیل کرنا
- چارٹ پر ٹیپ کریں۔
- پاپ اپ سے ٹائم فریم منتخب کریں۔ 9 ٹائم فریمز معاونت یافتہ ہیں: M1, M5, M15, M30, H1, H4, D1, W1 اور MN۔
اشارے شامل کرنا
- جب آپ گراف میں ہوں تو بالائی مینو میں ƒ آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- Main Chart کے ساتھ موجود ƒ+ پر ٹیپ کریں۔
- پیش کیے گئے اشاروں میں سے ایک منتخب کریں۔
- منتخب کردہ اشارے کیلئے اپنی ترجیحات سیٹ کریں۔
- ہوگیا پر ٹیپ کریں۔
جرنل کھولنا
- Journal پر جائیں (ٹاپ بایاں مینو)۔
- تاریخیں منتخب کریں اور اسے اپنے ترجیحی ای میل پتہ پر بذریعہ ای میل بھیجنے کیلئے خط کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
خبریں کھولنا
- News پر جائیں (بالائی بائیں مینو)۔
- FXStreet کی جانب سے کوئی بھی معاشی خبر تفصیل میں دیکھنے کیلئے کسی بھی اندراج پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: اگر آپ ڈیمو اکاؤنٹس یا Standard Cent اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں تو آپ صرف خبروں کا ہیڈر دیکھ سکیں گے، پورا مضمون نہیں۔
نوٹیفکیشنز
- Messages منتخب کریں اور MQID بٹن پر ٹیپ کریں۔
- ID کو کاپی یا محفوظ کریں۔
- اس کے بعد، اپنی ڈیسک ٹاپ ڈیوائس پر MT4 میں لاگ ان کریں۔
- ٹولز مینو کھولیں اور آپشنز منتخب کریں۔
- Notifications ٹیب منتخب کریں اور Enable Push Notifications پر کلک کریں۔
- جب کہا جائے تو MQID درج کریں اور Test پر کلک کریں۔
- آپ کو اپنے Android آلہ پر MT4 پر Messages میں بھیجی گئی پُش نوٹیفکیشن موصول ہونی چاہیے۔
حسب منشا نوٹیفکیشنز
- اپنے ڈیسک ٹاپ آلہ پر MT4 میں لاگ ان کریں۔
- Alerts ٹیب میں Terminal ونڈو کھولیں۔
- کہیں بھی دایاں کلک کریں اور بنائیں کو منتخب کریں۔
- Enable منتخب کریں اور Action کے ڈراپ ڈاؤن مینو سے Notification منتخب کریں۔
- اپنی ترجیحی نوٹیفکیشن حسب منشا بنائیں، پھر Test پر کلک کریں۔
- آپ کو اپنے Android آلہ پر MT4 پر Messages میں بھیجی گئی حسب منشا پُش نوٹیفکیشن موصول ہونی چاہیے۔
- حسب منشا نوٹیفکیشن سیٹ اپ کرنا مکمل کرنے کیلئے OK پر کلک کریں۔
MetaTrader 4 (iOS) استعمال کرنے کا طریقہ
- MT4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اس میں لاگ ان کریں
- فعال ٹریڈنگ اکاؤنٹ سوئچ کرنا
- انسٹرومنٹس شامل کریں یا ہٹائیں
- آرڈرز کھولنا
- زیر التواء آرڈرز
- آرڈرز بند یا ان میں ترمیم کریں
- انسٹرومنٹ چارٹس کھولیں
- چارٹ کی اقسام تبدیل کرنا
- ٹائم فریم تبدیل کرنا
- اشارے شامل کرنا
- جرنل کھولنا
- خبریں کھولنا
- نوٹیفکیشنز
- حسب منشا نوٹیفکیشنز
MT4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اس میں لاگ ان کریں
- Exness ویب سائٹ سے MT4 ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
- MT4 کھولیں اور ترتیبات منتخب کریں۔
- نیا اکاؤنٹ پر ٹیپ کریں اور موجودہ اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں کو منتخب کریں۔
- 'Exness Technologies Ltd' درج کریں اور پھر اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیلئے مناسب ٹریڈنگ سرور منتخب کریں۔
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا نمبر اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ پاس ورڈ درج کریں، پھر Sign In پر ٹیپ کریں۔
اکاؤنٹس سوئچ کرنا
- MT4 کھولیں اور Settings پر جائیں۔
- صفحہ کے بالائی حصے پر دکھائے گئے اکاؤنٹ کے برابر میں تیر کے نشان پر ٹیپ کریں۔ آپ موجودہ اکاؤنٹ کے تحت وہ اکاؤنٹ دیکھیں گے جس پر آپ اس وقت ٹریڈ کر رہے ہیں۔ اس کے نیچے، ٹریڈ اکاؤنٹس کے تحت آپ کو ایپ میں شامل دیگر اکاؤنٹس نظر آئیں گے۔
- لاگ ان کرنے کیلئے کسی بھی ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر ٹیپ کریں۔
- یہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ اب فعال ہے۔
انسٹرومنٹس شامل کریں یا ہٹائیں
شامل کرنے کیلئے:
- Quotes پر جائیں۔
- بالائی دائیں کونے میں موجود + icon پر ٹیپ کریں۔
- علامات کا گروپ منتخب کریں۔
- انسٹرومنٹ (انسٹرومنٹس) شامل کرنے کیلئے green + پر ٹیپ کریں، پھر Done پر ٹیپ کریں۔
ہٹانے کیلئے:
- پینسل کے آئیکن پر ٹیپ کریں (بالائی بائیں کونے میں موجود ہے)، پھر علامت (علامات) منتخب کریں۔
- سرخ باسکٹ کے آئیکن پر ٹیپ کریں (بالائی دائیں کونے میں موجود ہے)۔
- Edit آئیکن پر ٹیپ کر کے واپس Quotes ٹیب پر جائیں۔
آرڈرز کھولنا
- Quotes پر جائیں۔
- اس علامت پر ٹیپ کریں جسے آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں اور پھر ٹریڈ پر ٹیپ کریں۔
- تجارتی حجم درج کریں۔
- آپشنل طور پر، Stop Loss اور Take Profit بھی سیٹ کریں۔
- فروخت کرنے کیلئے Sell by Market پر ٹیپ کریں یا خریدنے کیلئے Buy by Market پر ٹیپ کریں۔
- آرڈر کامیابی سے کھلنے کی نوٹیفکیشن بھیجی جا چکی ہے۔
زیر التواء آرڈرز
- Trade کا آپشن کھولیں۔
- دکھائی جانے والی عمل درآمد کی قسم پر ٹیپ کریں اور زیر التوا آرڈر منتخب کریں۔
- مندرجہ ذیل پیرامیٹرز سیٹ کریں:
- آرڈر کا حجم
- زیر التوا آرڈر کیلئے قیمت (Buy Stop Limit اور Sell Stop Limit کیلئے اضافی قیمتیں درکار ہیں)
- Stop Loss (آپشنل)
- Take Profit (آپشنل)
- میعاد ختم ہونے کی تاریخ
نوٹ: ویک اینڈ کے دوران ختم ہونے والی تاریخوں کیلئے آرڈر کی میعاد موجودہ ہفتہ کے اختتام پر مارکیٹ بند ہونے پر ختم ہو جائے گی (ماسوائے کرپٹو کرنسی انسٹرومنٹس کے)۔
نوٹ: New Order ونڈو میں، بالائی دائیں کونے میں موجود آئیکن پر ڈراپ ڈاؤن مینو میں وہ سبھی انسٹرومنٹس درج ہیں جو آپ کے Quotes ٹیب میں شامل کیے گئے ہیں؛ زیر التوا آرڈر لگانے کیلئے انسٹرومنٹ منتخب کریں۔
آرڈرز بند یا ان میں ترمیم کریں
- Trade پر جائیں۔
- آرڈر پر ٹیپ کر کے اس کی تفصیلات دیکھیں (S/L، T/P، order ID، swap وغیرہ)۔
- آرڈر کو دبا کر رکھیں، پھر Close پر یا آرڈر کو Modify کرنے پر ٹیپ کریں۔
- بند کرنے کیلئے: آرڈر بند کرنے کیلئے Close پر ٹیپ کریں۔
- ترمیم کرنے کیلئے: Stop Loss اور/یا Take Profit کے پیرامیٹرز تبدیل کریں، پھر توثیق کرنے کیلئے Modify پر ٹیپ کریں۔
- کارروائی کی توثیق کرنے کیلئے نوٹیفکیشن بھیجی جاتی ہے۔
انسٹرومنٹ چارٹس کھولیں
- Quotes پر جائیں۔
- انسٹرومنٹ پر ٹیپ کریں اور پھر چارٹ پر ٹیپ کریں۔
چارٹ کی اقسام تبدیل کرنا
- چارٹ میں کہیں بھی ٹیپ کریں، پھر ترتیبات پر ٹیپ کریں۔
- چارٹ کی قسم منتخب کریں۔ آپ موبائل ٹرمینل میں تین قسم کے ریئل ٹائم چارٹس استعمال کر سکتے ہیں: بار چارٹ، کینڈل اسٹک اور لائن چارٹ۔
- واپس جائیں کے بٹن پر ٹیپ کریں۔
ٹائم فریم تبدیل کرنا
- اسکرین کے بالائی بائیں کونے میں موجودہ ٹائم فرہم پر ٹیپ کریں۔
- ٹائم فریم منتخب کریں۔ 9 ٹائم فریمز معاونت یافتہ ہیں: M1, M5, M15, M30, H1, H4, D1, W1 اور MN۔
اشارے شامل کرنا
- کسی بھی چارٹ پر ƒ کی علامت پر ٹیپ کریں۔
- Main window یا Indicator window 1 منتخب کریں اور + پر ٹیپ کریں۔
- اشارہ منتخب کریں۔ آپ کے پاس تیس ٹیکنیکل اشاروں تک رسائی موجود ہے۔
- منتخب کردہ اشارے کیلئے ترتیبات کی وضاحت کریں۔
- ہوگیا پر ٹیپ کریں۔
جرنل کھولنا
- Settings پر جائیں اور Journal کو منتخب کریں۔
- اپنے سیشن کی سرگرمیوں کا لاگ دکھائے جانے کیلئے تاریخیں منتخب کریں۔ آپ اسے اپنے ترجیحی ای میل ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں۔
خبریں کھولنا
- ترتیبات پر جائیں۔
- FXStreet کی جانب سے مضامین کا ایک انتخاب پیش کیے جانے کیلئے News منتخب کریں۔ مکمل مضمون کھولنے کیلئے ہر انفرادی آئٹم پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: اگر آپ ڈیمو اکاؤنٹس یا Standard Cent اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں تو آپ صرف خبروں کا ہیڈر دیکھ سکیں گے، پورا مضمون نہیں۔
نوٹیفکیشنز
- ترتیبات پر جائیں۔
- Chats and Messages منتخب کریں۔
- اسکرین کے نچلے حصے میں موجود MetaQuotes ID کاپی یا محفوظ کریں۔
- اس کے بعد، اپنی ڈیسک ٹاپ ڈیوائس پر MT4 میں لاگ ان کریں۔
- ٹولز مینو کھولیں اور آپشنز منتخب کریں۔
- Notifications ٹیب منتخب کریں اور Enable Push Notifications پر کلک کریں۔
- جب کہا جائے تو MetaQuotes ID درج کریں اور Test پر کلک کریں۔
- آپ کو اپنے iOS آلہ پر MT4 پر Messages میں بھیجی گئی پُش نوٹیفکیشن موصول ہونی چاہیے۔
حسب منشا نوٹیفکیشنز
- اپنے ڈیسک ٹاپ آلہ پر MT4 میں لاگ ان کریں۔
- Alerts ٹیب میں Terminal ونڈو کھولیں۔
- کہیں بھی دایاں کلک کریں اور بنائیں کو منتخب کریں۔
- Enable منتخب کریں اور Action کے ڈراپ ڈاؤن مینو سے Notification منتخب کریں۔
- اپنی ترجیحی نوٹیفکیشن حسب منشا بنائیں، پھر Test پر کلک کریں۔
- آپ کو اپنے iOS آلہ پر MT4 پر Messages میں بھیجی گئی حسب منشا پُش نوٹیفکیشن موصول ہونی چاہیے۔
- حسب منشا نوٹیفکیشن سیٹ اپ کرنا مکمل کرنے کیلئے OK پر کلک کریں۔