ہمارے قابل قدر صارفین کے لیے دستیاب خصوصیات اور ٹولز کو Exness نے ہماری مارکیٹ پلیس میں آپ کے تجارتی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اندرون خانہ ڈیزائن کیا ہے۔ ان خصوصیات اور ٹولز کی تفصیلات کے لیے کوئی بھی ٹیب کھولیں:
- منفی بیلنس سے تحفظ
- 0% اسٹاپ آؤٹ
- اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ
- اتار چڑھاؤ کا اصول
- لامحدود لیوریج
- Exness VPS
- کرنسی کنورٹر
- سرمایہ کاری کا کیلکولیٹر
منفی بیلنس سے تحفظ
ہمارے منفی بیلنس کے تحفظ کے ساتھ آپ کبھی بھی اس سے زیادہ رقم نہیں گنواتے جتنی آپ اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ڈالتے ہیں۔ اگر اسٹاپ آؤٹ کی وجہ سے آپ کے سبھی آرڈرز منفی بیلنس میں بند ہوتے ہیں تو ہم اسے 0 پر بحال کر دیں گے۔
مثلاً، اگر 100 USD کے بیلنس والے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ایسے آرڈرز ہیں جو اسٹاپ آؤٹ کی وجہ سے 150 USD کے خسارے میں بند ہوئے ہیں تو ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں 50 USD کا منفی بیلنس ہوگا۔ منفی بیلنس کے تحفظ کے ساتھ، ہم بیلنس کو صفر پر ری سیٹ کر دیتے ہیں اور آپ کو اپنی رقم سے خسارہ پورا نہیں کرنا پڑتا۔
بس خودکار ری سیٹ کا انتظار کریں جو عموماً اسٹاپ آؤٹ کے فوراً بعد ہوتا ہے۔ جب آپ کا بیلنس صفر پر ری سیٹ ہو جائے تو آپ اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو دوبارہ ٹاپ اپ کر سکتے ہیں۔
اگر میں منفی بیلنس والے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں رقم ڈیپازٹ کرواتا ہوں تو کیا ہوگا؟
اس بات کی پُرزور تجویز دی جاتی ہے کہ مزید رقم ڈیپازٹ کرنے سے پہلے آپ منفی بیلنس سے تحفظ کے نل آپریشن کو مکمل کرنے کا انتظار کریں۔ نل آپریشن بیلنس کو 0 پر ری سیٹ کرنے کی کارروائی کو دیا جانے والا نام ہے اور اسے ٹریڈنگ پلیٹ فارم کی سرگزشت میں D-null کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔ نل آپریشن صرف ان ٹریڈنگ اکاؤنٹس پر ہو سکتا ہے جن میں سبھی آرڈرز اسٹاپ آؤٹ کے ذریعے بند ہو چکے ہوں؛ اگر کسی اکاؤنٹ میں کھلے آرڈرز ہوں تو یہ آپریشن نہیں ہو سکتا۔
نل آپریشنز ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو غیر فعال نہیں کرتے ہیں، اسے فنڈز ڈیپازٹ کرنے کے بعد دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نل آپریشن ایک خودکار پراسیس ہے؛ یہ مینوئل طور پر فعال نہیں ہوتا ہے۔
اگر آپ منفی بیلنس والے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں رقم ڈیپازٹ کرتے ہیں (جس میں کوئی کھلی ٹریڈ نہ ہو) تو ڈیپازٹ کی رقم سے ضائع ہونے والے فرق کی بحالی میں مدد کیلئے سپورٹ سے رابطہ کریں۔اگر آپ نے زیر التواء نل آپریشنز کا انتظار کرنے کی بجائے فوراً ٹریڈنگ جاری رکھنی ہو تو اس کی بجائے نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنائیں اور اس میں رقم ڈیپازٹ کریں تاکہ آپ منفی فرق میں رقم نہ گنوائیں۔
اگر میں مفنی ایکوئٹی لیکن مثبت بیلنس والے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں رقم ڈیپازٹ کروں تو کیا ہوگا؟یہ ممکن ہے کہ آپ کا مجموعی ٹریڈنگ اکاؤنٹ بیلنس مثبت ہو لیکن فعال آرڈرز مجموعی خسارے میں ہونے کی وجہ سے آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی ایکوئٹی منفی ہو۔
جب منفی ایکوئٹی والے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں رقم ڈیپازٹ کی جاتی ہے تو منفی ایکوئٹی کو منفی بیلنس کے تحفظ کے ذریعے پورا نہیں کیا جاتا ہے نیز فرق کو ڈیپازٹ سے کاٹ لیا جاتا ہے۔
آئیں اس کی مثال دیکھتے ہیں:
آپ کے پاس مکمل ہیجینگ شدہ کھلی ٹریڈز کے ساتھ 1,000 USD کا بیلنس ہے۔
- XAUUSD پر 1 لاٹ buy اور 1 لاٹ sell۔
- اس ہیجنگ شدہ آرڈر کا مجموعی نتیجہ ہے -1,050 USD۔
- موجودہ ایکوئٹی = -50 USD
عموماً جب ایکوئٹی صفر سے نیچے چلی جائے تو اسٹاپ آؤٹ ہو جاتا ہے۔ تاہم، اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ فعال ہونے کے ساتھ، اسٹاپ آؤٹ مؤخر ہو سکتا ہے۔ اس کا نتیجہ منفی موجودہ ایکوئٹی (-50 USD) کے ساتھ مثبت بیلنس کی رقم (1,000 USD) کی صورت میں نکلتا ہے۔ اگر آپ اس ہیجنگ شدہ آرڈر کے کھلے رہتے ہوئے 100 USD ڈیپازٹ کرتے ہیں تو منفی بیلنس کا تحفظ منفی ایکوئٹی کو ری سیٹ کرنے کیلئے نل آپریشن نہیں چلا سکتا۔ نیا بیلنس (1,100 USD)، 50 USD (1,100 USD - 1,050 USD = 50 USD) کی موجودہ ایکوئٹی کا باعث بنتا ہے۔
0% اسٹاپ آؤٹ
سبھی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اقسام کو اسٹاپ آؤٹ کیلئے 0% پر سیٹ کیا جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ آرڈرز خودکار طور پر صرف اس صورت میں بند ہوتے ہیں جب اکاؤنٹ کی مارجن کی سطح 0% تک پہنچ جاتی ہے یا ایکوئٹی گر کر صفر پر آ جاتی ہے۔
انڈسٹری میں ہماری یہ حکمت عملی منفرد ہے کیونکہ زیادہ تر بروکریجز اسٹاپ آؤٹس کو تقریباً 10-30% پر سیٹ کرتی ہیں۔ عموماً اس کا نتیجہ اکاؤنٹ میں فنڈز دستیاب ہونے کے باوجود آرڈرز اسٹاپ آؤٹ کے ذریعے بند ہونے کی صورت میں نکلتا ہے۔
Exness کی جانب سے 0% پر اسٹاپ آؤٹ سیٹ ہونے کی وجہ سے آپ کے آرڈرز مارکیٹ میں زیادہ دیر تک کھلے رہتے ہیں جس سے آپ کو کارروائی کرنے یا پھر مارکیٹ کے ممکنہ طور پر آپ کے حق میں پلٹنے کیلئے زیادہ وقت ملتا ہے۔
0% اسٹاپ آؤٹ کچھ ممالک میں معاونت یافتہ نہیں ہے؛ براہ کرم توثیق کر لیں کہ آیا یہ خصوصیت آپ کے علاقہ میں دستیاب ہے۔
اسٹاپ آؤٹ کے بارے میں مزید جاننے کیلئے لنک فالو کریں۔
اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ
اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ اسٹاپ آؤٹس کو مؤخر کرنے اور کبھی کبھار مکمل طور پر روکنے میں مدد کرتا ہے جس کا نتیجہ Exness ٹریڈرز کیلئے کم اسٹاپ آؤٹس کی صورت میں نکلتا ہے۔ ٹریڈنگ کی یہ خصوصیت زیادہ اتار چڑھاؤ اور سپریڈ کے پھیلنے کی مدتوں کے دوران اہم ہے جو آپ کے آرڈرز کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
نوٹ: اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ کینیائی ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ کلائنٹس کیلئے معاونت یافتہ نہیں ہے۔
اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ کے فوائد
مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ سپریڈز کے پھیلنے کا باعث بن سکتا ہے جو آپ کے آرڈرز کو خطرے میں ڈالتا ہے۔ اسٹاپ آوٹ سے تحفظ سپریڈ کے پھیلنے کی وجہ سے ہونے والے اسٹاپ آؤٹس کے امکان کو گھٹاتا ہے۔
فیصلے لینے کیلئے زیادہ وقت
اگر مارکیٹ آپ کے آرڈرز کے خلاف حرکت کرنا شروع کر دے اور آپ کو اسٹاپ آؤٹ کا خطرہ لاحق ہو تو اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ کی خصوصیت آپ کی ٹریڈز کو زیادہ دیر تک کھلا رکھے گی۔ اس سے آپ کو یہ فیصلہ کرنے کیلئے زیادہ وقت مل جاتا ہے کہ آیا کچھ آرڈرز کو بند کر دینا چاہیے، اپنے اکاؤنٹ میں فنڈز شامل کرنے چاہئیں یا پھر مارکیٹ کے آپ کے حق میں پلٹنے کا انتظار کرنا چاہیے۔
کوئی اسٹاپ ہنٹنگ نہیں
Exness ڈئنامک سپریڈز یا رئیل ٹائم سپریڈز آفر کرتی ہے نیز یہ سپریڈز پھیلا کر مصنوعی طور پر اسٹاپ آؤٹس کو متحرک نہیں کرے گی۔ اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ کی موجودگی اس بات کو ثابت کرتی ہے۔ ہم اپنے کلائنٹس کیلئے منصفانہ اور محفوظ ٹریڈنگ کا ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
خصوصیت کی دستیابی
ہم اپنے ٹریڈرز کو اضافی فائدے کے طور پر اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ پیش کرتے ہیں۔ تاہم، یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ یہ ہر وقت تمام کیلئے کلائنٹس کیلئے ہمیشہ دستیاب ہونا ضروری نہیں۔ اس کی دستیابی کا تعین ہمارے ریاضیاتی ماڈلز کے ذریعے کیا جاتا ہے جو آپ کے تجارتی حالات اور سرگرمی کا جائزہ لیتے ہیں۔ اگر آپ کی تجارتی حکمت عملی اس پر بہت زیادہ منحصر ہو یا اس کا غلط استعمال کیا جائے تو اس صورت میں بھی اسے غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔
کمیشنڈ اکاؤنٹ
اگر آپ کمیشن کے ساتھ Raw Spread یا Zero اکاؤنٹ پر ٹریڈ کرتے ہیں تو اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ ورچوئل فنڈز کیلکولیٹ کرتے وقت آپ کے کمیشن کو مدنظر رکھتا ہے۔
اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ کے ساتھ، آپ اعتماد سے ٹریڈ کر سکتے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ یہ خصوصیت آپ کو اسٹاپ آؤٹس کو مؤخر کرنے اور کبھی کبھار روکنے میں مدد دیتی ہے جو مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور سپریڈ پھیلنے کے دوران انتہائی ضروری ہوتا ہے۔
اتار چڑھاؤ کا اصول
اتار چڑھاؤ کا اصول زیر التواء آرڈرز کیلئے اتار چڑھاؤ کو محدود کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ اصول تب لاگو ہوتا ہے جب زیر التواء آرڈر کی درخواست کردہ قیمت عمل درآمد کے وقت مارکیٹ کی قیمت سے مختلف ہوتی ہے۔ یہ عموماً زیادہ اتار چڑھاؤ، کم لیکویڈیٹی یا مارکیٹ کے دیگر عوامل کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اتار چڑھاؤ کا اصول مندرجہ ذیل اکاؤنٹ کی اقسام پر لاگو ہوتا ہے: Standard Cent، Standard، Pro، Standard Plus، Raw Spread اور Zero اکاؤنٹس۔
- اتار چڑھاؤ کا اصول کب لاگو ہوتا ہے؟
- اتار چڑھاؤ کے اصول سے کون سے اکاؤنٹس اور انسٹرومنٹس متاثر ہوتے ہیں؟
- عام کرنسی کے جوڑوں کیلئے اتار چڑھاؤ سے پاک رینجز
- اتار چڑھاؤ کے اصول کی مثالیں
اتار چڑھاؤ کا اصول کب لاگو ہوتا ہے؟
اتار چڑھاؤ کا اصول تب لاگو ہوتا ہے جب آپ کے زیر التواء آرڈر میں بیان کی گئی درخواست کردہ قیمت عمل درآمد کے وقت مارکیٹ کی قیمت سے مختلف ہوتی ہے۔
اصول کے مطابق، اگر کسی مخصوص انسٹرومنٹ کیلئے عمل درآمد کے وقت مارکیٹ کی قیمت اور آپ کے آرڈر کی درخواست کردہ قیمت کے درمیان پیپس میں فرق پیپس کی مخصوص تعداد کے برابر یا اس سے زیادہ ہو (جسے اتار چڑھاؤ سے پاک رینج کہا جاتا ہے) تو آپ کا آرڈر مارکیٹ کی قیمت پر انجام دیا جائے گا۔ اگر فرق اتار چڑھاؤ سے پاک رینج سے کم ہے تو آپ کے آرڈر پر آپ کی درخواست کردہ قیمت پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
مختلف ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کی مختلف اتار چڑھاؤ سے پاک رینجز ہوتی ہیں۔ (مندرجہ ذیل ٹیبل ملاحظہ کریں)
اتار چڑھاؤ کے اصول سے کون سے اکاؤنٹس اور انسٹرومنٹس متاثر ہوتے ہیں؟
اتار چڑھاؤ کا اصول مندرجہ ذیل انسٹرومنٹس اور اکاؤنٹس کیلئے قابل اطلاق ہے:
- -c لاحقے والے تمام کرنسی کے جوڑوں پر (Standard Cent اکاؤنٹ)
- لاحقہ -m (Standard اکاؤنٹ) والے سبھی کرنسی کے جوڑوں کیلئے، بشمول کرپٹو، توانائیاں، اسٹاکس اور انڈیکسز۔
- لاحقہ -z (Zero اکاؤنٹ) والے سبھی کرنسی کے جوڑوں کیلئے بشمول کرپٹو، توانائیاں، اسٹاکس اور انڈیکسز۔
- بغیر لاحقہ (Pro اکاؤنٹ، Raw Spread اور Standard Plus) والے سبھی کرنسی کے جوڑوں، کرپٹو، توانائیوں، اسٹاکس اور انڈیکسز کیلئے۔
عام کرنسی کے جوڑوں کیلئے اتار چڑھاؤ سے پاک رینجز
ٹریڈنگ انسٹرومنٹ | اتار چڑھاؤ سے پاک رینج (پیپس میں) |
EURUSD | 0-8 |
GBPUSD | 0-7 |
USDCHF | 0-10 |
USDJPY | 0-8 |
EURJPY | 0-10 |
GBPJPY | 0-15 |
AUDUSD | 0-10 |
USDCAD | 0-10 |
EURGBP | 0-8 |
EURCHF | 0-10 |
GBPCHF | 0-12 |
XAUUSD | 0 - (5x سپریڈ)* |
BTCUSD | 0 - (3x سپریڈ)* |
XAGUSD | 0-30 |
GBPAUD | 0-10 |
GBPNZD | 0-24 |
EURAUD | 0-12 |
NZDUSD | 0-16 |
EURNZD | 0-24 |
AUDJPY | 0-8 |
GBPCAD | 0-15 |
EURCAD | 0-8 |
AUDNZD | 0-8 |
CADJPY | 0-8 |
AUDCAD | 0-8 |
NZDCAD | 0-8 |
NZDJPY | 0-8 |
CADCHF | 0-8 |
USOIL | 0 - (5x سپریڈ)* |
USTEC | 0 - (3x سپریڈ)* |
US30 | 0 - (3x سپریڈ)* |
اتار چڑھاؤ سے پاک رینجز متحرک ہوتی ہیں نیز مارکیٹ کے حالات اور آپ کی تجارتی سرگرمی کے لحاظ سے اوپر بیان کی گئی اقدار سے مختلف ہو سکتی ہیں۔ کوئی بھی تبدیلی نئے اور موجودہ زیر التواء آرڈرز کو متاثر کرتی ہے۔
*سپریڈ مندرجہ ذیل مثال کے مطابق آرڈر پر عمل درآمد کے وقت استعمال کیا جاتا ہے۔
کمیشن پر مبنی اکاؤنٹس (جیسے Raw اور Zero اکاؤنٹس) میں اتار چڑھاؤ سے پاک رینج کی کیلکولیشن میں فی لاٹ فی سمت کمیشن شامل ہوتا ہے، سپریڈ کے ساتھ (اگر قابل اطلاق ہو)۔
کمیشن پر مبنی ٹریڈنگ اکاؤنٹس سے متعلق مزید معلومات کیلئے کمیشن کے طریقہ کار کے بارے میں مزید پڑھیں۔
اتار چڑھاؤ کے اصول کی مثالیں
آپ Pro اکاؤنٹ کے ساتھ 1965.636 پر XAUUSD کے Buy آرڈر پر اسٹاپ لاس (SL) لگاتے ہیں۔ مارکیٹ میں فرق یا بہت زیادہ اتار چڑھاؤ ہوتا ہے اور آپ کے اسٹاپ لاس آرڈر پر عمل درآمد کے دوران قیمت 1965.626 ہوتی ہے، سیٹ کیے گئے SL سے 10 پیپس کم۔
نتیجتاً، آپ کے زیر التواء آرڈر (اسٹاپ لاس) کی درخواست کردہ قیمت (1965.636) عمل درآمد کے وقت مارکیٹ کی قیمت (1965.626) سے مختلف ہوتی ہے، لہذا اس کا نتیجہ اتار چڑھاؤ کے ساتھ عمل درآمد کی صورت میں نکلنا چاہیے۔
تاہم ہمارے اتار چڑھاؤ کے اصول کے مطابق، اگر فرق اتار چڑھاؤ سے پاک رینج میں ہو تو ہم اس کی بجائے آپ کی درخواست کردہ قیمت پر آرڈر انجام دیں گے'؛ مذکورہ بالا ٹیبل کے مطابق XAUUSD کیلئے یہ 0 تا 5x سپریڈ ہے۔
اگر XAUUSD کیلئے سپریڈ 20 پیپس ہے تو XAUUSD کیلئے اتار چڑھاؤ سے پاک رینج 0 اور 120 پیپس کے درمیان ہے۔ عمل درآمد کے دوران درخواست کردہ قیمت اور مارکیٹ کی قیمت کے درمیان فرق 10 پیپس ہے جو 120 پیپس کی زیادہ سے زیادہ حد کے اندر ہے۔ لہذا آپ کا اسٹاپ لاس مارکیٹ کی قیمت کی بجائے آپ کی درخواست کردہ قیمت پر انجام دیا جائے گا۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ اتار چڑھاؤ سے پاک رینج متحرک ہوتی ہے اور آپ کی ٹریڈنگ کی سرگرمی اور مارکیٹ کے حالات کے لحاظ سے بدلتی ہے۔ لہذا زیادہ سے زیادہ اتار چڑھاؤ سے پاک رینج 10 پیپس سے کم یا پھر صفر بھی ہو سکتی ہے اور ان صورتوں میں اسٹاپ لاس اتار چڑھاؤ کے ساتھ مارکیٹ کی قیمت پر انجام دیا جائے گا (اس مثال میں 1965.626)۔
لامحدود لیوریج
لامحدود لیوریج Exness اکاؤنٹس کی تمام اقسام کے لیے سب سے زیادہ دستیاب لیوریج سیٹنگ ہے۔ یہ بطور ڈیفالٹ دستیاب نہیں ہوتی کیونکہ اسے تجربہ کار ٹریڈرز کے لیے تجویز کیا جاتا ہے۔
لامحدود لیوریج کے ساتھ ٹریڈ کرنے سے پہلے ہم یہ سمجھنے کی تجویز دیتے ہیں کہ لیوریج کیا ہے اور لیوریج کے تقاضے کیا ہیں۔
چونکہ لامحدود لیوریج میں نقصان کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں اس لیے حقیقی ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے لیے درج ذیل پیشگی شرائط درکار ہیں:
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں USD 1000 سے کم فنڈز (ایکوئٹی) کا ہونا ضروری ہے۔
- ٹریڈر نے کم از کم 10 آرڈرز (زیر التواء آرڈرز کے سوا) 5 لاٹس (یا 500 سینٹ لاٹس) کی کم از کم قدر پر اپنے ذاتی علاقہ (PA) میں سبھی حقیقی ٹریڈنگ اکاؤنٹس پر بند کیے ہوں۔
ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹس کیلئے لامحدود لیوریج فعال کرنے کی خاطر، آپ کو اپنی ایکوئٹی 1,000 USD سے کم کسی بھی نمبر پر سیٹ کرنی چاہیے (ایکوئٹی کی رقم 999.99 USD یا اس سے کم)۔
نوٹ: تجربہ کار ٹریڈرز کو لامحدود لیوریج کی پیشکش کرتے ہوئے خطرے کی ایکسپوژر کو محدود کرنے کے تقاضے موجود ہیں۔
لامحدود لیوریج سیٹ کرنے کا آپشن کسی بھی اہل قرار پانے والے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی لیوریج کی سیٹنگز میں اس وقت ظاہر ہو گا جب معیار پورا ہوگا۔ اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی لیوریج تبدیل کرنے کے طریقے سے متعلق مزید پڑھیں۔
وہ انسٹرومنٹس جو لامحدود لیوریج کے لیے دستیاب نہیں ہیں:
- ایگزاٹک (کرنسی کے جوڑے)
- کرپٹو کرنسیاں
- کموڈیٹیز (توانائیاں)
- اسٹاکس
- انڈیکسز
- XPD (کرنسی کے جوڑے)
- XPT (کرنسی کے جوڑے)
ان انسٹرومنٹس کے طے شدہ مارجن کے تقاضے ہوتے ہیں لہٰذا لامحدود لیوریج کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔
نوٹ: ممکن ہے کہ لامحدود لیوریج پر سیٹ ٹریڈنگ اکاؤنٹس کیلئے اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ دستیاب نہ ہو تاکہ ٹریڈر کے فوائد اور خطرات کے درمیان توازن قائم رکھا جا سکے۔ اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ کے بارے میں مزید جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں۔
Exness VPS
Exness VPS سروس صارفین کو خودکار تجارتی حکمت عملیاں چلانے کی سہولت دیتی ہے جو ذاتی ڈیسک ٹاپ یا انٹرنیٹ کنکٹویٹی کی پابندیوں سے متاثر نہیں ہوتی ہیں۔ Exness VPS کیلئے اپلائی کرنا بے حد آسان ہے: ٹریڈنگ اکاؤنٹ بیلنس اور/یا 30 دن کے ٹریڈنگ حجم کے تقاضے پر پورا اتریں، پھر اپنے ذاتی علاقہ سے درخواست جمع کروائیں۔
مفت Exness VPS سروس پر تفصیلی نگاہ ڈالنے کیلئے لنک فالو کریں۔
کرنسی کنورٹر
Exness ایک مناسب اور طاقتور کرنسی کنورٹر فراہم کرتی ہے جو ایک ساتھ 6 مختلف کرنسیوں کا موازنہ کرنے کی سہولت دیتا ہے، یہ ریئل ٹائم میں اپ ڈیٹ ہوتی ہیں۔
- Exness کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
- ٹولز مینو کو کھولیں اور کرنسی کنورٹر منتخب کریں۔
- کنورٹ کی جانے والی رقم سیٹ کریں اور ڈراپ ڈاؤن مینو سے بیس کرنسی منتخب کریں۔
- آپ ہر کرنسی کو اس کے متعلقہ ڈراپ ڈاؤن مینو میں سیٹ کر کے 5 مزید کرنسیوں تک کو شامل کر سکتے ہیں۔
- کنورژن موجودہ زر مبادلہ کی شرح کی بنیاد پر ریئل ٹائم میں ہوتی ہے۔
کرنسی کنورٹر یہ بتانے کیلئے کارآمد ہے کہ آپ کی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی کرنسی سے بیرونی کرنسی میں کنورژن کی لاگت کتنی ہو سکتی ہے، تاہم ہر ڈیپازٹ اور رقم نکلوانے کا عمل ٹرانزیکشن شروع کرنے سے پہلے کنورژن ریٹس دکھائے گا؛ یہ لنک فالو کر کے دیکھیں کہ ٹرانزیکشن کنورژن ریٹس کہاں دکھائے جاتے ہیں۔
سرمایہ کاری کا کیلکولیٹر
سرمایہ کاری کا کیلکولیٹر ایک ایسا ٹول ہے جو آپ کو مندرجہ ذیل کے لحاظ سے کسی آرڈر کے تجارتی حالات کو کیلکولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے:
- اکاؤنٹ کی قسم
- اکاؤنٹ کرنسی
- ٹریڈنگ انسٹرومنٹ
- لاٹس میں ٹریڈنگ کا ججم
- لیوریج
نتائج حقیقی مارکیٹ ڈیٹا پر مبنی ہوتے ہیں لیکن کرنسی کنورژن اور سپریڈ کے فرق کی وجہ سے لائیو حالات سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ سرمایہ کاری کا کیلکولیٹر Exness Trade میں بھی دستیاب ہے۔
سرمایہ کاری کا کیلکولیٹر استعمال کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے مندرجہ ذیل ویڈیو دیکھیں:
نتائج
سرمایہ کاری کا کیلکولیٹر لائیو مارکیٹ حالات کے لحاظ سے مندرجہ ذیل کے لیے نتائج جنریٹ کرتا ہے:
- مارجن آرڈر کھلا رکھنے کیلئے مختص کیے جانے والے فنڈز کی رقم ہے اور اسے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی کرنسی میں کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔
- سپریڈ کی لاگت: آرڈر کھولنے کیلئے ادا کی جانے والی رقم۔ سرمایہ کاری کے کیلکولیٹر کا نتیجہ پچھلے تجارتی دن کی اوسط سپریڈ کی لاگت پر مبنی ہوتا ہے کیونکہ سپریڈ کی لاگت متحرک طور پر موجودہ مارکیٹ کے حالات کی بنیاد پر تبدیل ہوتی ہے؛ اصل سپریڈ کی لاگت کا تعین صرف اس وقت کیا جا سکتا ہے جب ایک حقیقی آرڈر کھولا جائے۔
- کمیشن: وہ چارجز جو Raw Spread اور Zero اکاؤنٹس پر آرڈر کو کھولنے پر لگائے جاتے ہیں۔
- سواپ شارٹ: رات بھر کھلے رہنے والے sell آرڈرز پر لاگو ہونے والا سود۔
- سواپ لانگ: رات بھر کھلے رہنے والے buy آرڈرز پر لاگو ہونے والا سود۔
- پیپ کی قدر: اگر قیمت میں 1 پیپ کی تبدیلی ہوتی ہے تو کتنی رقم کمائی جائے گی یا گنوائی جائے گی۔
نوٹ کرنے لائق پوائنٹس:
- سرمایہ کاری کا کیلکولیٹر آپ کے انتخاب کے لیے ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کی ایک وسیع رینج کی پیشکش کرتا ہے، بشمول فاریکس کرنسی کے جوڑے، دھاتیں، اسٹاکس، انڈیکسز، توانائیاں اور کرپٹو کرنسیز۔
- طے شدہ مارجن کے تقاضوں والے انسٹرومنٹس کو منتخب کرتے وقت لیوریج کی سیٹنگ غیر فعال ہو جائے گی۔
- سرمایہ کاری کے کیلکولیٹر پر دکھائی جانے والی اقدار اصل اقدار سے مختلف ہو سکتی ہیں (خصوصاً سپریڈ کی لاگت) کیونکہ یہ اوسطیں دکھاتا ہے۔