اگر آپ کے ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں موجود آپ کی ٹریڈنگ کی سرگزشت میں آرڈرز چھوٹے ہوئے ہیں تو ممکن ہے کہ انہیں خود بخود آرکائیو کر دیا گیا ہو۔
آرڈرز کچھ مخصوص وقت کے بعد آرکائیو ہو جاتے ہیں؛ ایسا ٹریڈنگ سرور پر لوڈ کم کرنے کیلئے کیا جاتا ہے۔
اپنے ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں Account History ٹیب چیک کریں اور “archived orders” کا کوئی بھی تبصرہ تلاش کریں (یہ آپ کے ٹرمینل کی لاگ فائلز میں بھی ظاہر ہوگا)۔ اس سے پرانی ٹریڈنگ کی سرگرمی مخفی ہو سکتی ہے لیکن آپ اسے اپنے ڈیسک ٹاپ کے ذاتی علاقے کے Performance ٹیب میں دوبارہ تلاش کر سکتے ہیں۔
آپ اپنی ٹریڈنگ کی مکمل سرگزشت کی رپورٹ کی درخواست کرنے کیلئے سپورٹ ہب میں ٹکٹ بھی کھول سکتے ہیں تاہم یہ سہولت صرف حقیقی ٹریڈنگ اکاؤنٹس کیلئے دستیاب ہے نہ کہ ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹس کیلئے۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ آرکائیو کردہ آرڈرز کو کبھی بھی MT4 ٹریڈنگ کی سرگزشت پر بحال نہیں کیا جا سکتا ہے۔ MT5 آپریشنل ڈیٹا کو کبھی آرکائیو نہیں کیا جاتا لہذا اسے ہمیشہ History ٹیب میں دیکھا جا سکتا ہے
آرکائیو کردہ آرڈرز کو آرکائیو کردہ اکاؤنٹس نہیں سمجھا جانا چاہیے، جن کے بارے میں آپ ہمارے مضمون آرکائیو کردہ اکاؤنٹس کے بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں۔
آرڈرز کب آرکائیو ہوتے ہیں؟
MT4 خود بخود 14 دن سے زیادہ پرانا آپریشنل ڈیٹا آرکائیو کرنے کی کوشش کرتا ہے بشمول مندرجہ ذیل:
- ٹریڈنگ آپریشنز
- ڈیپازٹس
- رقم نکلوانا
14 دن سے پرانے آرڈرز آرکائیو ہو سکتے ہیں لیکن اس سے پہلے ایسا نہیں ہوگا۔ تاہم یہ 14 دن کے کافی بعد بھی آرکائیو ہو سکتے ہیں (مثلاً 30 دن بعد)۔ Standard Cent اکاؤنٹس کیلئے، 7 دن سے پرانے آرڈرز آرکائیو ہو سکتے ہیں۔