MetaTrader 5 (MT5) پلیٹ فارم آپ کی Windows ڈیسک ٹاپ، Android اور iOS موبائل ڈیوائسز کیلئے دستیاب ہے۔ یہ مضمون آپ کی ترجیحی ڈیوائس کے ساتھ MT5 استعمال کرنے کے طریقے کی وضاحت کرتا ہے۔
اپنی ترجیحی ڈیوائس پر MT5 انسٹال کرنے سے پہلے، جانیں کہ اپنے ذاتی علاقہ (PA) میں اپنا ٹریڈنگ اکاؤنٹ لاگ ان اور سرور کہاں تلاش کریں۔
اگر آپ دیگر دستیاب ٹریڈنگ ٹرمینلز دریافت کرنا چاہتے ہیں تو جانیں کہ کون سے ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کو استعمال کرنا چاہیے جیسے کہ Exness Trade ایپ، جو کہ موبائل ٹریڈنگ ایپ ہے یا Exness Terminal، جو خصوصی طور پر MT5 ٹریڈنگ اکاؤنٹس کیلئے براؤزر پر مبنی ٹرمینل ہے۔ MetaTrader 5 کنفیگر کرنے کا طریقہ جاننے کیلئے لنک فالو کریں۔
- Windows
- Android
- iOS
MetaTrader 5 (Windows) استعمال کرنے کا طریقہ
- MT5 انسٹال کریں
- لاگ ان کریں
- اکاؤنٹس سوئچ کرنا
- انسٹرومنٹس شامل کریں اور ہٹائیں
- آرڈرز کھولنا
- آرڈر کو بند کرنا
- زیر التواء آرڈرز
- زیر التواء آرڈرز میں ترمیم یا انہیں حذف کریں
MT5 انسٹال کریں
- MT5 انسٹالیشن فائل ڈاؤن لوڈ کریں۔
- اپنے براؤزر سے فائل چلائیں یا فائل جہاں ڈاؤن لوڈ ہوئی ہے وہاں سے اس پر دو بار کلک کریں۔
- آپ MT5 کی انسٹالیشن کے مقام میں اپنی ترجیحات کیلئے Settings پر کلک کر کے ترمیم کر سکتے ہیں، یا حتمی صارف کے لائسنس کے معاہدے سے اتفاق کرنے کیلئے بس Next پر کلک کریں اور جاری رکھیں۔
- انسٹالیشن مکمل ہو جانے پر، Finish پر کلک کریں اور اس سے MT5 خود بخود کھل جائے گا۔
- اپنے پہلے لاگ ان کیلئے: Cancel پر کلک کر کے 'Open an account' کے عنوان والی ونڈو بند کریں۔
لاگ ان کریں
- File پر کلک کریں اور Login to Trade Account منتخب کریں۔
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا Login، Password اور Server درج کریں پھر Login پر کلک کریں۔
- یہ معلومات آپ کے Exness کے ذاتی علاقہ (PA) میں موجود ہیں۔ آپ کا MT5 لاگ ان اور سرور My accounts ٹیب میں ٹریڈنگ اکاؤنٹس کارڈز کے نچلے حصے میں دکھائے جاتے ہیں۔ آپ کا پاس ورڈ وہی ہے جو آپ نے ابتدا میں ٹریڈنگ اکاؤنٹ بناتے وقت سیٹ کیا تھا۔
- اگر آپ سرور تلاش کرنے سے قاصر ہیں تو File > Open an Account پر جائیں۔ Exness تلاش کریں، پھر فہرست میں Exness Technologies Ltd. تلاش کریں۔ فہرست سے اپنا سرور منتخب کریں اور Finish کو دبائیں۔
- اگر کامیابی ہوئی تو آپ گھنٹی کی آواز سنیں گے۔ آپ نے اب اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ MT5 میں لاگ ان کر لیا ہے۔
نوٹ: Exness رجسٹریشن کے دوران بنائے گئے MT5 ڈیفالٹ اکاؤنٹس کیلئے، آپ کا ذاتی علاقے کا پاس ورڈ اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ جتنی جلدی ممکن ہو اپنا ڈیفالٹ ٹریڈنگ پاس ورڈ تبدیل کر لیں۔
اکاؤنٹس سوئچ کرنا
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ ان رہتے ہوئے File > Login to Trade Account پر کلک کریں۔
- اپنے دوسرے ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر، پاس ورڈ اور متعلقہ سرور کے ساتھ سائن ان کریں پھر OK پر کلک کریں۔ آپ Save password پرٹِک لگا کر اگلی بار کیلئے سوئچ کرنے کو تیز بنا سکتے ہیں۔
تیز سوئچنگ
آپ File > Login to Trade Account پر جا کر فعال ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے درمیان سوئچ کر سکتے ہیں - کوئی بھی گزشتہ طور پر لاگ ان کردہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کرنے کیلئے Login اندراج میں موجود ڈراپ ڈاؤن مینو استعمال کریں۔
انسٹرومنٹس شامل کریں اور ہٹائیں
شامل کرنے کیلئے:
- Market Watch کی ونڈو پر دائیں کلک کریں۔
- Symbols منتخب کریں۔
- دکھائی گئی علامات کے گروپس کی فہرست سے انتخاب کریں۔
- Market Watch میں شامل کرنے کیلئے انسٹرومنٹ پر دو بار کلک کریں اور پھر OK پر کلک کریں۔
ہٹانے کیلئے:
- Market Watch میں انسٹرومنٹ پر دایاں کلک کریں۔
- Hide پر کلک کریں۔
آرڈرز کھولنا
نیا آرڈر کھولنے کے 4 طریقے ہیں:
- ٹول بار میں نیا آرڈر پر کلک کریں۔
- اپنے کی بورڈ پر F9 پر کلک کریں۔
- Market Watch ونڈو میں، اس ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر دایاں کلک کریں جو آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں اور New Order پر کلک کریں۔
- مارکیٹ واچ ونڈو میں ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر دو بار کلک کریں۔
یہ طریقے New Order ونڈو کھولتے ہیں۔
- New Order ونڈو سے، اپنی ترجیحی علامت اور حجم نیز آپشنل اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ لیولز منتخب کریں۔
نوٹ: Pro اکاؤنٹس کے لیے آپ اکاؤنٹ کھولتے وقت عمل درآمد کی قسم منتخب کر سکتے ہیں۔ آپ مارکیٹ نفاذ یا فوری عمل درآمد کے درمیان انتخاب کر سکتے ہیں۔ مارکیٹ نفاذ اب 6 کرنسیوں کے لیے دستیاب ہے؛ USD، JPY، THB، CNY، IDR، VND۔
- آرڈر کرنے کیلئے Sell by Market یا Buy by Market پر کلک کریں۔
آرڈر کو بند کرنا
آرڈر بند کرنے کے متعدد طریقے ہیں:
- آپ جس آرڈر کو بند کرنا چاہتے ہیں اس پر Trade ٹیب میں (Terminal کے علاقہ میں) دو بار کلک کریں، پھر زرد رنگ کے Close By Market بٹن پر کلک کریں۔
- Trade ٹیب میں اپنے آرڈر پر دایاں کلک کریں، Close Order منتخب کریں اور پھر اس کی توثیق کریں۔ One -Click Trading فعال ہونے پر، جب Close Order منتخب کیا جاتا ہے تو آرڈر بند ہو جاتا ہے۔
- Trade ٹیب میں آرڈر کی دائیں جانب موجود X پر کلک کریں؛ One-Click Trading فعال ہونے پر اس سے آرڈر فوراً بند ہو جاتا ہے۔
آرڈرز بند کرنے کیلئے ان میں سے کوئی بھی طریقہ استعمال کریں۔
آرڈرز جزوی طور پر بند کرنا
- Order ونڈو کھولنے کیلئے Trade ٹیب میں کسی بھی آرڈر پر دو بار کلک کریں۔
- حجم کے سیل میں حجم کا وہ سائز درج کریں جو آپ بند کرنا چاہتے ہیں۔
- Close پر کلک کریں۔
مکمل بند کریں بلحاظ
کسی ہیجنگ شدہ آرڈر کو مکمل یا جزوی طور پر بند کرنے کیلئے:
- Order ونڈو کھولنے کیلئے Trade ٹیب میں دونوں میں سے کسی بھی ایک ہیجنگ شدہ آرڈر پر دو بار کلک کریں۔
- Type کے تحت، Close By منتخب کریں اور پھر ظاہر ہونے والے علاقے میں آرڈر منتخب کریں۔
- زرد Close بٹن پر کلک کریں۔
- ہیجنگ شدہ آرڈرز اب بند ہوگئے ہیں۔
بڑی تعداد میں بند کرنا
یہ خصوصیت آپ کو بیک وقت متعدد آرڈرز بند کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
-
Trade ٹیب پر کلک کریں، پھر کسی بھی کھلی پوزیشن پر دایاں کلک کریں اور Bulk Operations کو منتخب کریں۔ آپ کو آرڈرز بڑی تعداد میں بند کرنے کیلئے آپشنز کی فہرست نظر آئے گی:
- Close All Positions: اس سے سبھی انسٹرومنٹس کیلئے تمام کھلی پوزیشنز بند ہو جاتی ہیں۔
- Close Profitable Positions: منافع والی سبھی پوزیشنز بند کرتا ہے۔
- Close Losing Positions: خسارے والی سبھی پوزیشنز بند کرتا ہے۔
- Close Sell/Buy Positions: اس سے صرف ایک ہی آرڈر کی قسم والی تمام پوزیشنز بند ہو جاتی ہیں۔
- Close “Symbol” Positions: اس سے صرف ایک ہی علامت/انسٹرومنٹ والی تمام پوزیشنز بند ہو جاتی ہیں۔
- Close “Type” “Symbol” Positions: اس سے صرف ایک ہی علامت/انسٹرومنٹ کیلئے ایک ہی آرڈر کی قسم والی تمام پوزیشنز بند ہو جاتی ہیں۔
- Close by “Symbol”: اس سے بند کریں بلحاظ فنکشن کے ذریعے ایک ہی علامت/انسٹرومنٹ کیلئے ہیجنگ شدہ پوزیشنز بند ہو جاتی ہیں۔
نوٹ: جب بڑی تعداد میں آرڈر بند کرنے کا عمل انجام دیا جاتا ہے تو سرور ایک کے بعد ایک آرڈرز انجام دے گا، اس میں ہر آرڈر کے درمیان کچھ ملی سیکنڈز کا وقفہ آ سکتا ہے۔
زیر التواء آرڈرز
MT5 میں 6 قسم کے زیر التوا آرڈرز سے انتخاب کیا جا سکتا ہے (Buy Limit، Sell Limit، Buy Stop، Sell Stop، Buy Stop Limit اور Sell Stop Limit)۔ پوزیشن بند کرنے کیلئے آپ اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
- اوپر ٹول بار میں موجود نئے آرڈر کے آئیکن پر یا پھر Tools > New Order پر کلک کریں۔
- علامت منتخب کریں، حجم سیٹ کریں اور اپنے زیر التوا آرڈر کی قسم بیان کریں۔
- اپنی مطلوبہ قیمت، ٹیک پرافٹ، اسٹاپ لاس لیولز اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ سیٹ کریں۔ نوٹ کریں کہ ٹیک پرافٹ، اسٹاپ لاس اور تاریخ ختم ہونے کی میعاد سیٹ کرنا آپشنل ہے۔
- اپنا زیر التواء آرڈر سیٹ اپ کرنے کیلئے لگائیں پر کلک کریں۔
نوٹ کریں: اگر آپ کوئی ایسی تاریخ تنسیخ منتخب کرتے ہیں جو کسی ویک اینڈ میں آتی ہے تو آپ کا آرڈر موجودہ ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ بند ہونے سے پہلے ختم ہو جائے گا۔
زیر التواء آرڈرز میں ترمیم یا انہیں حذف کریں
- Trade ٹیب میں زیر التوا آرڈر پر دایاں کلک کریں اور Modify یا Delete پر کلک کریں۔
- ترمیم کرنے کیلئے: قیمت، اسٹاپ لاس، ٹیک پرافٹ اور تاریخ تنسیخ میں ترمیم کریں اور پھر Modify پر کلک کریں۔
- حذف کرنے کیلئے: Delete آپشن پر کلک کریں۔
نوٹ: براہ کرم زیر التواء آرڈرز (بشمول SL اور TP) سیٹ اپ کرتے وقت اسٹاپ لیولز کو فالو کریں۔
MetaTrader 5 استعمال کرنے کا طریقہ (Android)
- MT5 ڈاؤن لوڈ کریں اور اس میں لاگ ان کریں
- ٹریڈنگ اکاؤنٹس شامل کریں
- اکاؤنٹس سوئچ کرنا
- انسٹرومنٹس شامل کریں، ہٹائیں اور دوبارہ ترتیب دیں
- آرڈرز کھولنا
- زیر التواء آرڈرز
- آرڈرز بند یا ان میں ترمیم کریں
- Journal کھولنا
- خبریں کھولنا
MT5 ڈاؤن لوڈ کریں اور اس میں لاگ ان کریں
- Exness ویب سائٹ سے MT5 ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
- MT5 کھولیں اور بنیادی مینو سے Manage Accounts منتخب کریں۔
- + آئیکن پر ٹیپ کریں اور Login to an existing account کو منتخب کریں۔
- 'Exness Technologies Ltd' درج کریں اور پھر اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیلئے مناسب ٹریڈنگ سرور منتخب کریں۔
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا نمبر اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ پاس ورڈ درج کریں، پھر Sign In پر ٹیپ کریں۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ Accounts ٹیب پر شامل ہوگیا ہے۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹس شامل کریں
- بالائی بائیں کونے میں Settings پر ٹیپ کریں اور Manage Accounts منتخب کریں۔
- + آئیکن پر ٹیپ کریں اور Login to an existing account کو منتخب کریں۔
- کمپنی یا سرور کے نام کی تلاش میں Exness درج کریں اور Exness-Server منتخب کریں۔
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا نمبر، ٹریڈنگ اکاؤنٹ پاس ورڈ اور درست سرور درج کریں، پھر Login پر ٹیپ کریں۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ اکاؤنٹس ٹیب پر شامل ہوگیا ہے۔
اکاؤنٹس سوئچ کرنا
- بنیادی مینو سے Manage Accounts منتخب کریں۔
- آپ جس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو فعال کرنا چاہتے ہیں Accounts ٹیب میں اس پر ٹیپ کریں، اگر کہا جائے تو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اسناد درج کریں، پھر سائن ان کریں۔
- MT5 اب اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان ہو جائے گا۔
انسٹرومنٹس شامل کریں، ہٹائیں اور دوبارہ ترتیب دیں
- Quotes پر کلک کریں۔
- + آئیکن پر کلک کریں اور پھر پیش کردہ گروپس سے انسٹرومنٹ تلاش کریں۔
- آپ جو بھی انسٹرومنٹ شامل کرنا چاہتے ہیں اس پر ٹیپ کریں اور وہ Quotes میں پیش کردہ فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔
دوبارہ ترتیب دینے کیلئے:
- ترمیم کا فنکشن کھولنے کیلئے پینسل آئیکن پر ٹیپ کریں جہاں آپ انسٹرومنٹس کو منتقل کر کے دوبارہ ترتیب دے سکتے ہیں۔
ہٹانے کیلئے:
- حذف کرنے کا فنکشن فعال کرنے کیلئے کوڑے دان کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- دو ٹک والے آئیکن کے ذریعے انسٹرومنٹس منتخب کریں یا پھر انفرادی انسٹرومنٹس پر ٹیپ کر کے انہیں منتخب کریں۔
- ہٹائے جانے کی تصدیق کیلئے دوبارہ کوڑے دان کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
آرڈرز کھولنا
- Quotes پر جائیں۔
- اس علامت پر ٹیپ کریں جسے آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں اور پھر نیا آرڈر پر ٹیپ کریں۔
- اپنے آرڈر کے پیرامیٹرز سیٹ کریں (جیسے اسٹاپ لاس، ٹیک پرافٹ وغیرہ)۔
- مارکیٹ آرڈر کھولنے کیلئے Buy یا Sell پر ٹیپ کریں۔
- Place پر ٹیپ کریں۔ پھر آپ کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگی کہ آرڈر کامیابی سے کھل گیا ہے۔
زیر التواء آرڈرز
- New Order کا آپشن تلاش کریں۔
- دکھائی جانے والی عمل درآمد کی قسم پر ٹیپ کریں اور زیر التوا آرڈر منتخب کریں۔
- مندرجہ ذیل پیرامیٹرز سیٹ اپ کریں:
- آرڈر کا حجم
- زیر التواء آرڈر کی قیمت (آپ کو buy stop limit اور sell stop limit کیلئے اضافی قیمت سیٹ اپ کرنی ہوگی)
- اسٹاپ لاس (آپشنل)
- ٹیک پرافٹ (آپشنل)
نوٹ: New Order ونڈو میں، بالائی دائیں کونے میں موجود آئیکن پر ڈراپ ڈاؤن مینو میں وہ سبھی انسٹرومنٹس درج ہیں جو آپ کے Quotes ٹیب میں شامل کیے گئے ہیں؛ زیر التوا آرڈر لگانے کیلئے انسٹرومنٹ منتخب کریں۔
آرڈرز بند یا ان میں ترمیم کریں
- Trade پر جائیں۔
- آرڈر پر ٹیپ کر کے اس کی تفصیلات دیکھیں (قیمت، S/L، T/P آرڈر ID، وغیرہ)۔
- آرڈر کو دبا کر رکھیں۔
ترمیم کیلئے:
- Modify position پر ٹیپ کریں۔
- آرڈر کے پیرامیٹرز تبدیل کریں اور مکمل ہونے کے بعد Modify پر ٹیپ کریں۔
بند کرنے کیلئے:
- Close position پر ٹیپ کریں۔
- موزوں کارروائی کی توثیق کرنے کیلئے Close with Loss/Profit پر ٹیپ کریں۔
- آرڈر بند ہونے پر آپ کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگی۔
Journal کھولنا
- اوپر دائیں مینو میں جرنل پر جائیں۔
- تاریخیں منتخب کریں اور اسے بذریعہ ای میل بھیجنے کیلئے خط کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔ وصول کنندہ کو support@exness.com پر تبدیل کرنا یقینی بنائیں۔
خبریں کھولنا
- اوپر بائیں مینو میں خبریں پر جائیں۔
- FXStreet سے تازہ ترین معاشی خبریں دیکھیں۔ آپ پورا مضمون تفصیل سے کھولنے کیلئے ہر انفرادی آئٹم پر ٹیپ بھی کر سکتے ہیں۔
MetaTrader 5 (iOS) استعمال کرنے کا طریقہ
- MT5 ڈاؤن لوڈ کریں اور اس میں لاگ ان کریں
- ٹریڈنگ اکاؤنٹس شامل کریں
- اکاؤنٹس سوئچ کرنا
- انسٹرومنٹس شامل کریں، ہٹائیں اور دوبارہ ترتیب دیں
- آرڈرز کھولنا
- زیر التواء آرڈرز
- آرڈرز بند یا ان میں ترمیم کریں
- Journal کھولنا
- خبریں کھولنا
MT5 ڈاؤن لوڈ کریں اور اس میں لاگ ان کریں
- Exness ویب سائٹ سے MT5 ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
- MT5 کھولیں اور بنیادی مینو سے Manage Accounts منتخب کریں۔
- + آئیکن پر ٹیپ کریں اور Login to an existing account کو منتخب کریں۔
- 'Exness' درج کریں اور پھر اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیلئے مناسب ٹریڈنگ سرور منتخب کریں۔
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا نمبر اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ پاس ورڈ درج کریں، پھر Sign In پر ٹیپ کریں۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ اکاؤنٹس ٹیب پر شامل ہو گیا ہے۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹس شامل کریں
- MT5 کھولیں اور Settings منتخب کریں۔
- نیا اکاؤنٹ پر ٹیپ کریں اور تلاش بار میں Exness Technologies Ltd درج کریں۔ اپنے ٹریڈنگ اکاونٹ کیلئے مناسب ٹریڈنگ سرور منتخب کریں۔
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا نمبر اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ پاس ورڈ درج کریں، پھر Sign In پر ٹیپ کریں۔
اکاؤنٹس سوئچ کرنا
- MT5 کھولیں اور Settings منتخب کریں۔
- صفحہ کے بالائی حصے پر دکھائے گئے اکاؤنٹ کے برابر میں تیر کے نشان پر ٹیپ کریں۔ آپ کو ایپ پر لاگ ان کیے گئے تمام اکاؤنٹ نظر آ جائیں گے۔
- لاگ ان کرنے کیلئے کسی بھی اکاؤنٹ پر ٹیپ کریں۔
- MT5 اب اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان ہو جائے گا۔
انسٹرومنٹس شامل کریں، ہٹائیں اور دوبارہ ترتیب دیں
شامل کرنے کیلئے:
- Quotes پر جائیں۔
- ٹریڈنگ کیلئے دستیاب انسٹرومنٹس کے تمام گروپس کی فہرست کھولنے کیلئے تلاش کی بار پر ٹیپ کریں۔
- آپ جس انسٹرومنٹ کو منتخب کرنا چاہتے ہیں اس کے ساتھ موجود + آئیکن پر ٹیپ کریں اور وہ اپ کے Quotes کی فہرست میں شامل کر دیا جائے گا۔
ہٹانے کیلئے:
- پینسل کے آئیکن پر ٹیپ کریں اور ہٹانے کیلئے انسٹرومنٹس منتخب کریں۔
- کوڑے دان کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
دوبارہ ترتیب دینے کیلئے:
- انسٹرومنٹ کی بالکل دائیں جانب موجود آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- اپنی مرضی کے مطابق انسٹرومنٹ کو کھینچیں۔
آرڈرز کھولنا
- Quotes پر جائیں۔
- اس انسٹرومنٹ پر ٹیپ کریں جس کی آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں اور پھر ٹریڈ پر ٹیپ کریں۔
- اپنے آرڈر کے پیرامیٹرز سیٹ کریں (جیسے حجم، اسٹاپ لاس، ٹیک پرافٹ وغیرہ)۔
- Buy یا Sell پر ٹیپ کریں۔
زیر التواء آرڈرز
- Trade کا آپشن تلاش کریں۔
- دکھائی جانے والی عمل درآمد کی قسم پر ٹیپ کریں اور زیر التوا آرڈر منتخب کریں۔
- زیر التواء آرڈر منتخب کرنے کے بعد، مندرجہ ذیل پیرامیٹرز سیٹ اپ کریں:
- آرڈر کا حجم
- زیر التواء آرڈر کی قیمت (آپ کو buy stop limit اور sell stop limit کیلئے اضافی قیمت سیٹ اپ کرنی ہوگی)
- اسٹاپ لاس (آپشنل)
- ٹیک پرافٹ (آپشنل)
- میعاد ختم ہونے کی تاریخ
نوٹ: New Order کی ونڈو میں، بالائی دائیں کونے میں آئیکن پر موجود ڈراپ ڈاؤن مینو آپ کے Quotes کے ٹیب پر شامل تمام انسٹرومنٹس کو مندرج کرے گا۔ آپ زیر التواء آرڈر لگانے کیلئے انسٹرومنٹ منتخب کر سکتے ہیں۔
آرڈرز بند یا ان میں ترمیم کریں
- Trade پر جائیں۔
- آرڈر پر ٹیپ کر کے اس کی تفصیلات دیکھیں (قیمت، اسٹاپ لاس، ٹیک پرافٹ، آرڈر ID وغیرہ)۔
ترمیم کیلئے:
- Modify position پر ٹیپ کریں اور اپنے مطلوبہ پیرامیٹرز (اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ)۔
بند کرنے کیلئے:
- اگر آپ آرڈر بند کرنا چاہتے ہیں تو پوزیشن بند کریں پر ٹیپ کریں۔
- قیمت کی توثیق کریں اور Close کو دبائیں۔
- آپ کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگی کہ آرڈر بند کردیا گیا ہے۔
Journal کھولنا
- Settings پر جائیں۔
- اپنے سیشن کی سرگرمیوں کا لاگ دیکھنے کیلئے Journal منتخب کریں۔
خبریں کھولنا
- Settings پر جائیں۔
- FXStreet کی جانب سے مضامین کا ایک انتخاب پیش کیے جانے کیلئے News منتخب کریں۔ آپ پورا مضمون تفصیل سے کھولنے کیلئے ہر انفرادی آئٹم پر ٹیپ بھی کر سکتے ہیں۔