اگر Android آپ کی پسند کا موبائل آپریٹنگ سسٹم ہے تو آپ کو MetaTrader 5 پلیٹ فارم برائے Android آلات ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔
یہ انتہائی آسان ہے، ہم آپ کو کچھ فوری مراحل میں اس کا طریقہ دکھائیں گے:
- MetaTrader 5 ایپ ڈاؤن لوڈ، انسٹال اور کنفیگر کریں
- اکاؤنٹ کا نظم
- MT5 میں آرڈرز کا نظم کرنا
- انسٹرومنٹس شامل کرنے، ہٹانے یا دوبارہ ترتیب دینے کا طریقہ
MetaTrader 5 ایپ ڈاؤن لوڈ، انسٹال اور سیٹ اپ کریں
ڈاون لوڈ کرنے، انسٹال کرنے اور MT5 برائے Android کو پہلی بار اسٹارٹ کرنے سے متعلق آپ کے جاننے لائق سب کچھ ایک آسانی سے فالو کی جانے والے ویڈیو ٹیوٹوریل میں پیش کیا گیا ہے:
MT5 Android ایپ دریافت کرنا
MT5 برائے Android کی خاص خصوصیات
اکاؤنٹ کا نظم
آپ MT5 کے ساتھ متعدد ٹریڈنگ اکاؤنٹس کا نظم کر سکتے ہیں، اگرچہ بیک وقت نہیں۔ اپنی ایپ پر مزید ٹریڈنگ اکاؤنٹس شامل کرنے کیلئے مندرجہ ذیل اقدامات فالو کریں۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹ شامل کرنے کیلئے:
- MetaTrader 5 کھولیں اور مرکزی مینو سے اکاؤنٹس کا نظم کریں۔
- + آئیکن ٹیپ کریں اور تلاش بار میں Exness Technologies Ltd درج کریں، پھر اسے منتخب کریں۔
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا نمبر، ٹریڈنگ اکاؤنٹ پاس ورڈ اور درست سرور درج کریں، پھر لاگ ان کریں پر ٹیپ کریں۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ اکاؤنٹس ٹیب پر شامل ہوگیا ہے۔
فعال ٹریڈنگ اکاؤنٹ سوئچ کرنے کیلئے:
- MetaTrader 5 کھولیں اور مرکزی مینو سے اکاؤنٹس کا نظم کریں۔
- آپ جس اکاؤنٹ کو فعال کرنا چاہتے ہیں اکاؤنٹس ٹیب میں اس پر ٹیپ کریں، اگر کہا جائے تو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اسناد درج کریں، پھر سائن ان کریں۔
- MetaTrader 5 اب اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان ہو جائے گا۔
MT5 میں آرڈرز کا نظم کرنا
MT5 برائے Android میں آرڈرز کا نظم کرنے کا طریقہ جاننا اس کے استعمال کیلئے کلیدی ہے نیز یاد رکھنے لائق کئی مراحل ہیں۔ MT5 برائے Android ایپ میں دستیاب مختلف فنکشنز کیلئے مراحل دیکھنے کے واسطے پڑھنا جاری رکھیں۔
آرڈر کھولنے کیلئے:
- نرخ پر جائیں۔
- اس علامت پر ٹیپ کریں جسے آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں اور پھر نیا آرڈر پر ٹیپ کریں۔
- اپنے آرڈر پیرامیٹرز سیٹ کریں (یعنی اسٹاپ لاس، ٹیک پرافٹ، انحراف وغیرہ)۔
- اگر آپ مارکیٹ آرڈر کھولنا چاہتے ہیں تو خریدیں یا فروخت کریں پر ٹیپ کریں۔
- زیر التواء آرڈر سیٹ کرنے کیلئے، آرڈر کی اقسام سامنے لانے کے واسطے فوری عمل درآمد یا مارکیٹ نفاذ پر ٹیپ کریں (اپنی اکاؤنٹ کی قسم اور ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے لحاظ سے)۔
- ڈراپ ڈاؤن مینو سے زیر التواء آرڈرز کی اقسام میں سے ایک منتخب کریں اور اپنے آرڈر کے پیرامیٹرز سیٹ کریں (یعنی قیمت، اسٹاپ لاس، ٹیک پرافٹ، وغیرہ)۔
- لگائیں پر ٹیپ کریں۔
پھر آپ کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگی کہ آرڈر کامیابی سے کھل گیا ہے۔
آرڈر بند کرنے یا اس میں ترمیم کرنے کیلئے:
- ٹریڈ پر جائیں۔
- کسی آرڈر کی تفصیلات دیکھنے کیلئے اس پر ٹیپ کریں (S/L، T/P، آرڈر ID وغیرہ)۔
- آرڈر کو دبائیں اور پکڑے رکھیں، پھر یا تو ترمیم کرنے کیلئے پوزیشن میں ترمیم کریں پر یا پوزیشن بند کریں پر ٹیپ کریں۔
- ترمیم کے بعد ترمیم کریں پر یا خسارے/نفع کے ساتھ بند کریں پر ٹیپ کر کے موزوں کارروائی کی توثیق کریں۔
- آرڈر بند ہونے پر آپ کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگی۔
انسٹرومنٹس شامل کرنے، ہٹانے یا دوبارہ ترتیب دینے کا طریقہ:
نرخوں کے ٹیب پر انسٹرومنٹس شامل کرنا بہت آسان ہے۔
- نرخ پر کلک کریں۔
- + آئیکن پر کلک کریں اور پھر پیش کردہ گروپس سے انسٹرومنٹ تلاش کریں۔
- آپ جو بھی انسٹرومنٹ شامل کرنا چاہتے ہیں اس پر ٹیپ کریں اور وہ نرخ میں پیش کردہ فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔
- انسٹرومنٹس کو دوبارہ ترتیب دینے کیلئے ترمیم کا فنکشن کھولنے کے واسطے پینسل آئیکن پر ٹیپ کریں جہاں آپ انسٹرومنٹس کو منتقل کر کے دوبارہ ترتیب دے سکتے ہیں
- انسٹرومنٹس ہٹانے کیلئے حذف کاری کا فنکشن آن کرنے کے واسطے کوڑے دان کے آئیکن پر ٹیپ کریں جہاں آپ دو ٹک آئیکن کے ذریعے تمام انسٹرومنٹس منتخب کر سکتے ہیں یا پھر ایک انسٹرومنٹ منتخب کرنے کیلئے اس پر ٹیپ کریں۔
- منتخب کردہ انسٹرومنٹس ہٹانے کی توثیق کیلئے کوڑے دان کے آئیکن کو ایک بار اور ٹیپ کریں۔
مبارک ہو، اب آپ اپنی MT5 برائے Android موبائل ایپلیکیشن اعتماد سے استعمال کر سکتے ہیں۔