فنڈز کی سب سے کم ممکنہ رقم کے ساتھ ٹریڈنگ شروع کرنے کیلئے، آپ Standard Cent اکاؤنٹ منتخب کر سکتے ہیں جس میں ڈیپازٹ کی کم از کم رقم کا کوئی تقاضا نہیں ہے۔ Standard Cent سے چھوٹا کم از کم ٹریڈنگ حجم یعنی سینٹ لاٹ پیش کرتا ہے تاکہ آپ کسی بھی دستیاب انسٹرومنٹ پر باآسانی ٹریڈنگ شروع کر سکیں۔
آپ مفت ڈیمو اکاؤںٹ کھول کر ورچوئل فنڈز کے ساتھ بھی ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں جو کہ نئے ٹریڈرز کے مشق کرنے کیلئے کارآمد ہے۔
تاہم ٹریڈنگ شروع کرنے کیلئے درکار کم سے کم رقم کا انحصار مختلف عوامل پر ہوگا، بشمول:
- آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اکاؤنٹ کی قسم۔
- ڈیپازٹ کرنے کیلئے استعمال کیا جانے والا ادائیگی کا طریقہ۔
- علاقائی تقاضے
- مارکیٹ کے حالات
اکاؤنٹ کی قسم
+Standard اکاؤنٹ اور Standard Cent اکاؤنٹ کی اقسام میں پہلی بار کے ڈیپازٹ کی کم از کم رقم کا تقاضا نہیں ہوتا ہے نیز یہ مکمل طور پر منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے کی کم از کم ڈیپازٹ کی رقم پر منحصر ہوتے ہیں۔ Professional اکاؤنٹ کی اقسام کا کم سے کم پہلی بار کا ڈیپازٹ کم از کم 200 USD ہے (یہ علاقائی تقاضوں پر منحصر ہے)۔
ادائیگی کا طریقہ
+آپ کے ذاتی علاقے میں دستیاب ہر ادائیگی کے طریقے کی ایک کم سے کم ڈیپازٹ کی رقم ہوگی جسے ٹریڈنگ شروع کرنے کیلئے آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں فنڈ ڈیپازٹ کروائے جانے سے قبل پورا کرنا ضروری ہے۔ اپنے ذاتی علاقے میں دستیابی کے لحاظ سے ترجیحی ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں۔
علاقائی تقاضے
+کچھ علاقے Professional اکاؤنٹ کی اقسام کیلئے پہلی بار کے ڈیپازٹ کی کم از کم رقم اور دستیاب ادائیگی کے طریقوں کے حوالے سے مختلف ہیں۔ سب سے بہتر یہی ہے کہ جب آپ اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں تو ان کی توثیق کر لیں۔
مارکیٹ کے حالات
+ٹریڈ کرنے کیلئے عملی طور پر درکار رقم پر مارکیٹ کے حالات اثر انداز ہو سکتے ہیں جیسے موجودہ سپریڈ اور مارجن کا تقاضا۔ یہ متحرک حالات مارکیٹ کے حالات کے لحاظ سے مستقل تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ بہترین طرز عمل یہ ہے کہ آپ ٹریڈ کرتے وقت ان کی توثیق کر لیں۔ اگر آپ کو مطلوبہ مارجن کی رئیل ٹائم کیلکولیشن درکار ہو تو آپ کو ہمارا کارآمد ٹریڈنگ کیلکولیٹر استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔