اس مضمون میں ہم ذاتی علاقے کی سیٹنگز کا نظم کرنے کے حوالے سے گائیڈ کریں گے:
براہ کرم نوٹ کریں کہ مندرجہ ذیل کو تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے:
- اکاؤنٹ کی قسم: ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھلنے کے بعد اسے تبدیل نہیں کیا جاتا لیکن آپ اپنے ذاتی علاقہ میں نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور اس کیلئے کوئی اور اکاؤنٹ کی قسم منتخب کر سکتے ہیں۔
- اکاؤنٹ کرنسی: تاہم آپ اپنے ذاتی علاقہ میں نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور اسے کسی اور اکاؤنٹ کرنسی پر سیٹ کر سکتے ہیں۔
- اکاؤنٹ ای میل: آپ کو کوئی اور ای میل پتہ سیٹ کرنے کی خاطر نئے ذاتی علاقہ کیلئے ایک مکمل نیا اکاؤنٹ رجسٹر کرنا ہوگا۔
- سپورٹ پن:ضرورت پڑنے پر آپ کے Exness اکاؤنٹ کی توثیق کے لیے آپ کی سپورٹ پن خود بخود تیار ہو جاتی ہے۔ آپ اپنی سپورٹ پن کے لیے درخواست دینے کے لیے سپورٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اب، اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں اور ہم شروع کر سکتے ہیں۔
ذاتی علاقے کا پاس ورڈ
یہ آپ کے Exness اکاؤنٹ کا بنیادی پاس ورڈ ہے جو آپ اپنے ذاتی علاقہ میں لاگ ان کرتے وقت استعمال کرتے ہیں۔
- ذاتی علاقے میں سیٹنگز منتخب کریں۔
- سیکورٹی کی ترتیبات کا ٹیب کھولیں۔
- پاس ورڈ درج کرنے کی جگہ کے ساتھ موجود تبدیل کریں پر کلک کریں۔
- ایک کوڈ آپ کے فون یا ای میل پر(آپ کی سیکورٹی کی قسم کے لحاظ سے) بھیجا جائے گا۔ کوڈ درج کریں اور کر لینے کے بعد تصدیق کریں پر کلک کریں۔
آپ کا نیا ذاتی علاقے کا پاس ورڈ اب سیٹ ہو چکا ہے۔
ذاتی معلومات
- ذاتی علاقہ میں ترتیبات منتخب کریں۔
- یہاں سے آپ اپنی رجسٹرڈ معلومات کا جائزہ لے سکتے ہیں؛ تاہم اسے یہاں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کوئی بھی ذاتی معلومات تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم مدد کیلئے سپورٹ سے رابطہ کریں؛ پراسیس تیز کرنے کیلئے اپنا سپورٹ PIN تیار رکھیں۔
آپ کا رجسٹرڈ فون نمبر سیکورٹی کی ترتیبات ٹیب کے تحت ترتیبات میں بھی دیکھا جا سکتا ہے؛ سیکورٹی کے مقاصد کیلئے صرف آخری 4 ہندسے دکھائے جاتے ہیں۔ اگر آپ اپنا رجسٹرڈ فون نمبر تبدیل کرنے کے طریقہ پر تفصیلی نگاہ ڈالنا چاہیں تو ہم لنک فالو کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔
سیکیورٹی کی قسم
براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر آپ زیادہ سیکیورٹی (موبائل فون) منتخب کرتے ہیں تو آپ رجسٹریشن سے 30 دن گزرنے کے بعد اسے کم سیکیورٹی (ای میل) میں تبدیل نہیں کر سکتے ہیں۔
آپ اپنی فعال سیکورٹی کی قسم تک Security settings ٹیب کے تحت Settings کے حصے میں رسائی کر سکتے ہیں۔
نیا فون نمبر شامل کرنا
اگر آپ فون نمبر شامل کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل مراحل پر عمل کریں:
- ذاتی علاقے میں سیٹنگز منتخب کریں۔
- سیکورٹی کی ترتیبات کا ٹیب کھولیں۔
- 2-Step verification کے تحت، سیکیورٹی کی قسم کے اندراج کے آگے تبدیل کریں پر کلک کریں۔
- + New phone number پر کلک کریں اور اپنا نیا فون نمبر درج کریں۔ کیپچا مکمل کریں اور Send me a code پر کلک کریں۔ نئے فون نمبر پر بھیجا جانے والا کوڈ درج کریں، پھر تصدیق کریں پر کلک کریں۔
سیکیورٹی کی قسم تبدیل کرنا
اگر آپ کم سیکیورٹی پر ہیں تو آپ اسے مندرجہ ذیل مراحل فالو کر کے زیادہ سیکیورٹی پر تبدیل کر سکتے ہیں:
- ذاتی علاقے میں سیٹنگز منتخب کریں۔
- سیکورٹی کی ترتیبات کا ٹیب کھولیں۔
- 2-Step verification کے تحت، سیکیورٹی کی قسم کے اندراج کے آگے تبدیل کریں پر کلک کریں۔
- فہرست سے فون نمبر منتخب کریں اور اگلا پر کلک کریں۔
- موجودہ سیکیورٹی کی قسم پر بھیجا گیا توثیقی کوڈ درج کریں۔
آپ کی سیکیورٹی کی قسم اب زیادہ سیکیورٹی (موبائل فون) کی قسم پر تبدیل ہو جائے گی۔
Comments
0 comments
Article is closed for comments.