Skrill ایک بے حد مقبول الیکٹرونک ادائیگی کا طریقہ ہے جو دنیا بھر کے تقریباً 200 ممالک میں دستیاب ہے۔ Skrill آپ کو مختلف جگہوں پر فوراً رقم ٹرانسفر کرنے میں مدد دے سکتا ہے نیز آپ اس کے ذریعے اپنے Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو بغیر کمیشن کے ٹاپ اپ کر سکتے ہیں۔
نوٹ: اگر یہ ادائیگی کا طریقہ فی الحال دستیاب نہیں ہے تو براہ کرم اپنے ذاتی علاقہ (PA) میں کسی اور دستیاب ادائیگی کے طریقے سے انتخاب کریں۔
Skrill کے بارے میں آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے:
کم از کم ڈیپازٹ | 10 USD |
زیادہ سے زیادہ ڈیپازٹ | USD 100 000 فی ٹرانزیکشن |
نکلوائی جانے والی کم سے کم رقم | USD 10 |
نکلوائی جانے والی زیادہ سے زيادہ رقم | USD 12 000 فی ٹرانزیکشن |
ڈیپازٹ کی پراسیسنگ فیس | مفت |
رقم نکلوانے کی پراسیسنگ فیس |
USD 20 سے کم: USD 1 USD 20 سے زیادہ یا مساوی: مفت |
ڈیپازٹ کی پراسیسنگ کا وقت |
اوسط: فوری* زیادہ سے زیادہ: 30 منٹ تک |
رقم نکلوانے کی پراسیسنگ کا وقت |
اوسط: فوری* زیادہ سے زیادہ: 1 دن تک |
*'فوری' سے مراد ہے کہ ہمارے مالیاتی شعبے کے ماہرین کی مینوئل کارروائی کے بغیر ٹرانزیکشن چند سیکنڈ میں انجام دی جائے گی۔ یہ اس کی ضمانت نہیں ہے کہ ٹرانزیکشن فوری طور پر مکمل ہو جائے گی بلکہ اس کا مطلب ہے کہ پراسیس فوری طور پر شروع جاتا ہے۔
Skrill کے ذریعے ڈیپازٹ:
- اپنے ذاتی علاقہ کے ڈیپازٹ سیکشن سے Skrill منتخب کریں۔
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جسے آپ ٹاپ اپ کرنا چاہتے ہیں نیز ڈیپازٹ کی رقم اور کرنسی بھی منتخب کریں پھر جاری رکھیں پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ پیش کیا جائے گا؛ جاری رکھنے کیلئے تصدیق کریں پر کلک کریں۔
- آپ کو Skrill کے ویب صفحہ پر بھیجا جائے گا جہاں آپ ان میں سے کوئی ایک کام کر پائیں گے:
a. اپنے ممبر علاقہ میں داخل ہونے کیلئے اپنی Skrill کی اسناد کے ذریعے لاگ ان کریں۔
b. اپنے ممبر کے علاقہ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے نیا Skrill اکاؤنٹ بنائیں
- Skrill ویب سائٹ میں اپنا ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں اور اسکرین پر موجود ہدایات فالو کریں۔
- آپ کے ڈیپازٹ کی کارروائی اب مکمل ہوگئی ہے اور فنڈز آپ کے منتخب کردہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں جلد ظاہر ہو جانے چاہئیں۔
Skrill کے ذریعے رقم نکلوانا:
- اپنے ذاتی علاقہ کے رقم نکلوائیں سیکشن سے Skrill منتخب کریں۔
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جس سے آپ فنڈز نکلوانا چاہتے ہیں، اپنی رقم نکلوانے کی کرنسی اور رقم منتخب کریں اور اپنے Skrill اکاؤنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ ای میل درج کریں۔ جاری رکھیں پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ دکھایا جائے گا۔ آپ کے ذاتی علاقے کی سیکیورٹی کی قسم کے لحاظ سے آپ کو بذریعہ ای میل یا SMS بھیجا جانے والا توثیقی کوڈ درج کریں۔ تصدیق کریں پر کلک کریں۔
- آپ کی رقم نکلوانے کی کارروائی اب مکمل ہوگئی ہے۔
Skrill ادائیگیوں کی سپورٹ
اگر آپ کا Skrill اکاؤنٹ بلاک ہے تو براہ کرم سپورٹ سے رابطہ کریں یا support@exness.com پر ہمیں اس ثبوت کے ساتھ ای میل کریں کہ اکاؤنٹ غیر معینہ مدت کیلئے بلاک ہو چکا ہے۔ ہمارا فنانس ڈپارٹمنٹ آپ کیلئے کوئی حل نکالے گا۔
اگر آپ عمومی طور پر ادائیگیوں کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو جاننے لائق سبھی ضروری معلومات کیلئے ہمارا مضمون میں پڑھیں۔
Comments
0 comments
Article is closed for comments.