Perfect Money ایک الیکٹرونک ادائیگی کا طریقہ ہے جو دنیا بھر میں بے حد مشہور ہے۔ آپ اس ادائیگی کے طریقے کے ذریعے اپنا Exness اکاؤنٹ ٹاپ اپ کر سکتے ہیں۔
Perfect Money کے بارے میں آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے:
کم از کم ڈیپازٹ | USD 10 |
زیادہ سے زیادہ ڈیپازٹ | USD 100 000 |
نکلوائی جانے والی کم سے کم رقم | USD 2 |
نکلوائی جانے والی زیادہ سے زيادہ رقم | USD 100 000 |
ڈیپازٹ اور رقم نکلوانے کی پراسیسنگ فیس | 0.5% |
ڈیپازٹ کی پراسیسنگ کا وقت |
اوسط: فوری* زیادہ سے زیادہ: 30 منٹ تک |
رقم نکلوانے کی پراسیسنگ کا وقت |
اوسط: فوری* زیادہ سے زیادہ: 1 دن تک |
*'فوری' سے مراد ہے کہ ہمارے مالیاتی شعبے کے ماہرین کی مینوئل کارروائی کے بغیر ٹرانزیکشن چند سیکنڈ میں انجام دی جائے گی۔ تاہم، یہ اس کی ضمانت نہیں ہے کہ ٹرانزیکشن فوری طور پر مکمل ہو جائے گی بلکہ اس کا مطلب ہے کہ پراسیس فوری طور پر شروع جاتا ہے۔
نوٹ:
- اوپر بیان کردہ حدود فی ٹرانزیکشن ہیں الّا یہ کہ کچھ اور بیان کیا گیا ہو۔ حالیہ ترین معلومات کیلئے براہ کرم اپنا ذاتی علاقہ دیکھیں۔
- ادائیگی کا یہ طریقہ استعمال کرنے کیلئے آپ کے پاس ایک مکمل طور پر توثیق شدہ Exness اکاؤنٹ ہونا چاہیئے۔
Perfect Money کے ذریعے ڈیپازٹ
- اپنے ذاتی علاقے کے ڈیپازٹ سیکشن پر جائیں اور Perfect Money پر کلک کریں۔
- پاپ اپ ونڈو میں، وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جسے آپ ٹاپ اپ کرنا چاہتے ہیں، اور وہ رقم درج کریں جو آپ ڈیپازٹ کرنا چاہتے ہیں، پھر Next پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ دکھایا جائے گا۔ سبھی ڈیٹا اچھی طرح چیک کر لیں اور ادائیگی کی توثیق کریں پر کلک کریں۔
- آپ کو Perfect Money کی ویب سائٹ پر بھیج دیا جائے گا۔ اپنا مطلوبہ ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں اور ٹرانسفر مکمل کریں۔
- ایک صفحہ دکھائے گا کہ آپ کی ٹرانزیکشن پیشرفت میں ہے۔
ٹرانزیکشن مکمل کر لینے کے بعد، فنڈز فوری طور پر آپ کے Exness اکاؤنٹ میں کریڈٹ ہو جائیں گے۔
Perfect Money کے ذریعے رقم نکلوانا
- اپنے ذاتی علاقے کے رقم نکلوائیں سیکشن میں Perfect Money پر کلک کریں۔.
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جس سے آپ فنڈز نکلوانا چاہتے ہیں، اپنی رقم نکلوانے کی کرنسی منتخب کریں، اپنا Perfect Money اکاؤنٹ نمبر درج کریں اور اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی کرنسی میں نکلوانے جانے والی رقم درج کریں۔ اگلا پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ دکھایا جائے گا۔ آپ کے ذاتی علاقے کی سیکیورٹی کی قسم کے مطابق، آپ کو ای میل یا SMS کے ذریعے بھیجا گیا تصدیقی کوڈ درج کریں۔ رقم نکلوانے کی توثیق کریں پر کلک کریں۔
- ایک صفحہ دکھائے گا کہ آپ کی ٹرانزیکشن پیشرفت میں ہے۔
فنڈز جلد ہی آپ کے Perfect Money پر کریڈٹ ہو جائیں گے۔
اگر میرا Perfect Money اکاؤنٹ بلاک ہو تو میں رقم کیسے نکلوا سکتا ہوں؟
آپ کو اکاؤنٹ ہولڈر ہونے اور آپ کے Perfect Money اکاؤنٹ کے بلاک/ہٹا دیے جانے کے کافی ثبوت کے ساتھ سپورٹ ٹیم سے رابطہ کرنا ہوگا۔ آپ کو کم از کم مندرجہ ذیل چیزیں فراہم کرنے ہوں گی:
- اپنا Perfect Money اکاؤنٹ نمبر
- انوائس ID(s)
- Perfect Money اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹس
اگر اس سے ثبوت کے تقاضے پورے ہوتے ہیں تو دستیاب EPS ادائیگی کے سسٹمز کے ذریعے ایک مینوئل رقم نکلوانے کی درخواست پوری کی جا سکتی ہے؛ اگر آپ نے منتخب کردہ EPS ادائیگی کا سسٹم استعمال نہیں کیا ہے تو آپ کو ایک کم سے کم ڈیپازٹ کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
اگر آپ عمومی طور پر ادائیگیوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو آپ کے جاننے لائق مکمل معلومات پر مشتمل ہمارا مضمون پڑھیں۔
Comments
0 comments
Please sign in to leave a comment.