ہیجنگ شدہ آرڈرز، جنہیں آف سیٹنگ آرڈرز بھی کہا جاتا ہے، ایسے آرڈرز ہوتے ہیں جو ایک ہی انسٹرومنٹ کے لیے مختلف سمتوں میں کیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، 1 لاٹ Buy EURUSD اور 1 لاٹ Sell EURUSD۔ اس مضمون میں ہم نے آپ کے لیے ہیج شدہ آرڈرز کے بارے میں جاننے لائق سب کچھ اکٹھا کیا ہے۔
- مکمل طور پر ہیج شدہ بمقابلہ جزوی ہیج شدہ
- ہیج شدہ آرڈرز کے لیے مارجن
- ہیج شدہ آرڈرز کے لیے اسٹاپ آؤٹ
- ایک ہیج شدہ آرڈر کو بند کرنا
مکمل طور پر ہیج شدہ بمقابلہ جزوی ہیج شدہ
فرق کو سمجھنے کے لیے آئیے اس مثال پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
اگر آپ 5 لاٹ EURUSD خریدتے ہیں اور 5 لاٹ EURUSD بیچتے ہیں، تو ان آرڈرز کو مکمل طور پر ہیج شدہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ حجم مکمل طور پر مماثل ہے۔
اگر آپ 5 لاٹ EURUSD خریدتے ہیں اور 3 لاٹ EURUSD بیچتے ہیں، تو ان آرڈرز کو جزوی طور پر ہیج شدہ سمجھا جاتا ہے۔
حجم میں میں میچ ہونے والی 3 لاٹس کیلئے مارجن نہیں روکا جائے گا؛ تاہم مارجن buy آرڈر کی بقیہ 2 لاٹس کیلئے اب بھی روکا جائے گا۔
ہیج شدہ آرڈرز کے لیے مارجن
اکاؤنٹ کی ان اقسام میں ہیج شدہ آرڈرز کے لیے کوئی مارجن نہیں روکا جاتا ہے:
نوٹ: آپ کو ایک ہی انسٹرومنٹ کے لیے ایک ہی اکاؤنٹ کی قسم کے ساتھ buy اور sell کا آرڈر کھولنا ہوتا ہے تبھی آرڈر کو مکمل طور پر ہیجنگ شدہ سمجھا جاتا ہے۔
اگر میرے ہیج شدہ آرڈر پر مارجن ہولڈ کیا جا رہا ہے تو کیا ہوگا؟
اگر ہیج شدہ آرڈرز کے لیے مارجن ہولڈ کیا جا رہا ہے تو یہ مندرجہ ذیل وجوہات میں سے کسی ایک کی بنا پر ہو سکتا ہے:
- آپ لاحقوں میں ٹریڈ کر رہے ہیں۔
ہیج شدہ آرڈرز کو ایک ہی اکاؤنٹ کی قسم سے ایک ہی انسٹرومنٹ کا ہونا چاہیے۔ جبکہ اکاؤنٹ کی مختلف اقسام ایک ہی انسٹرومنٹ کیلئے معاہدے کی منفرد خصوصیات آفر کرتی ہیں، ایک ہی انسٹرومنٹ کیلئے آرڈرز کی ہیجنگ نہیں ہو سکتی۔ آرڈرز کو ایک ہی انسٹرومنٹ کے لیے ہیجنگ شدہ نہیں سمجھا جاتا اگر buy اور sell کے آرڈرز کے لیے مختلف اکاؤنٹ لاحقے استعمال کیے جائیں، کیونکہ ہر اکاؤنٹ کی قسم کے اپنے مارکیٹ حالات ہوتے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر آپ کے پاس EURUSD میں buy آرڈر اور EURUSDm میں sell آرڈر موجود ہے تو دونوں آرڈرز کیلئے پورا مارجن ہولڈ کیا جائے گا۔
- آپ نے ہیجنگ شدہ آرڈر کا ایک حصہ بند کر دیا ہے۔
جب دو آرڈرز ہیجنگ شدہ ہوں اور ایک بند ہو جائے تو دوسرے کی ہیجنگ خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔ لہذا اس کیلئے مکمل مارجن روکا جاتا ہے۔
نوٹ: اگر مارکیٹ کے زیادہ اتار چڑھاؤ کے دورانیے میں (جیسے مارکیٹ بند ہونے سے قبل) ہیج شدہ آرڈر کا کچھ حصہ بند کر رہے ہیں تو غیر ہیج شدہ آرڈر کیلئے مارجن کا تقاضا زیادہ ہو سکتا ہے۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ آپ ہیجنگ شدہ آرڈر کو بند کیوں نہیں کر سکتے۔
ہیج شدہ آرڈرز کے لیے اسٹاپ آؤٹ
اگر آرڈر کا نتیجہ منفی ایکوئٹی (ایکوئٹی < 0) میں نکلے یا جب مارجن ہیجنگ شدہ پوزیشنز والے ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر مارجن کے تقاضے سے نیچے گر جائے تو ہیجنگ شدہ آرڈر کیلئے اسٹاپ آؤٹ ہو جانا ممکن ہے۔ اس صورت میں ٹریڈنگ اکاؤنٹ اسٹاپ آؤٹ کر جائے گا اور آرڈرز منفی بیلنس سے بچنے کے لیے بند ہو جائے گا۔ یہ MT4 اور MT5 ٹریڈنگ اکاؤنٹس دونوں پر لاگو ہوتا ہے۔
ایک ہیج شدہ آرڈر کو بند کرنا
جب آپ کسی ہیجنگ شدہ آرڈر کو بند کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو دوسرے آرڈر کی ہیجنگ خود بخود ختم ہو جاتی ہے اور بقیہ آرڈر کیلئے مارجن چارج کیا جاتا ہے۔
اس کی ایک مثال یہاں دی گئی ہے:
آپ کے پاس دو آرڈرز ہیں: Buy EURUSD کی 3 لاٹس اور Sell EURUSD کی 3 لاٹس۔ آرڈرز مکمل طور پر ہیجنگ شدہ ہیں نیز کوئی مارجن نہیں روکا جاتا ہے۔ اگر آپ 3 لاٹ Buy EURUSD کو بند کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو باقی 3 لاٹ Sell EURUSD غیر ہیج شدہ ہو جائے گا، اور ان تین لاٹس کے لیے مکمل مارجن ہولڈ کیا جائے گا۔
میں ہیجنگ شدہ آرڈر کو بند کیوں نہیں کر سکتا؟
ایسا اس لیے ہو سکتا ہے کیونکہ آپ زیادہ مارجن کے تقاضوں کے دوران آرڈر بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو عام طور پر مارکیٹ میں بلند اتار چڑھاؤ کے دوران موجود ہوتے ہے۔
مارکیٹ کے زیادہ اتار چڑھاؤ کے دوران یہ ہماری پالیسی ہے کہ 1:200 سے اوپر کی تمام لیوریج کو 1:200 پر کیلکولیٹ کیا جاتا ہے تاکہ ٹریڈر اور بروکر کیلئے خطرے کو کم سے کم کیا جا سکے۔
کرپٹو کرنسییز کے علاوہ تمام انسٹرومنٹس کیلئے ہیج شدہ آرڈرز پر کوئی مارجن ہولڈ نہیں کیا جاتا ہے۔ تاہم زیادہ مارجن کے تقاضوں کے دورانیے کے دوران کھلی ہوئی ہیج شدہ پوزیشن کو بند کرنے میں ناکامی ہو سکتی ہے اگر زیادہ مارجن کے تقاضوں کو کور کرنے کیلئے فری مارجن ناکافی ہو، خاص طور پر بند کرنے کے وقت ہیج شدہ آرڈر کے بعد کے حصے کے زیادہ مارجن کے تقاضوں کو کور کرنے کیلئے۔
تجویز: ہمیشہ یقینی بنائیں کہ آپ کے اکاؤنٹ میں کافی فری مارجن موجود ہو تاکہ آپ مارکیٹ کے زیادہ اتار چڑھاؤ کے دوران زیادہ مارجن کے تقاضوں کو کور کر سکیں۔
اس کو مزید سمجھنے کے لیے ایک مثال یہ رہی:
آپ 100 USD ڈیپازٹ کرتے ہیں اور 1.1000 کی قیمت پر 1:2000 کے لیوریج کے ساتھ 1 لاٹ Buy EURUSD اور 1 لاٹ Sell EURUSD کھولتے ہیں۔ ہیجنگ شدہ پوزیشنز کو کھولتے وقت فری مارجن USD 86 ہے۔
زیادہ مارجن کے تقاضوں کے وقت پر جب لیوریج 1:200 پر تبدیل ہوتا ہے تو آپ Sell پوزیشن بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
بقایا آرڈر کیلئے متوقع مارجن مندرجہ ذیل طریقے سے کیلکولیٹ ہوتا ہے:
= لاٹ x معاہدے کا سائز / لیوریج x مارکیٹ کی موجودہ قیمت EURUSD
= 1 x 100000 / 200 x 1.100
= USD 550
اس کیس میں فری مارجن منفی ہوگا:
86 - 550 = USD -464
لہذا آپ ہیج شدہ پوزیشن بند نہیں کر سکیں گے کیوںکہ مارجن کے تقاضوں کو سپورٹ کرنے کیلئے فری مارجن (USD -464) ناکافی ہے۔