چلتے پھرتے ٹریڈ کرنے کیلئے، اپنی موبائل ٹریڈنگ ایپس کے نرخوں کے سیکشن میں اپنے ترجیحی انسٹرومنٹس شامل کرنا ٹریڈ کو آسان بناتا ہے۔ اس مضمون میں، علامات شامل کرنے یا ہٹانے کے طریقے پر نظر ڈالتے ہیں۔
- MT4
- MT5
- MT4
- MT5
iOS
MT4 کیلئے:
نرخ ٹیب پر علامت شامل کرنے کیلئے:
- اسکرین کے بالائی دائیں کونے میں + پر ٹیپ کریں۔
- علامات کا گروپ منتخب کریں۔
- انسٹرومنٹ (انسٹرومنٹس) شامل کرنے کیلئے سبز + پر ٹیپ کریں۔
- جب آپ وہ انسٹرومنٹس شامل کر لیں جو آپ نرخ کے ٹیب میں دیکھنا چاہتے ہیں تو ہوگیا پر ٹیپ کریں۔
نرخوں کے ٹیب کی بنیادی ونڈو سے علامت حذف کرنے کیلئے:
- اسکرین کے بالائی بائیں کونے میں ترمیم کریں کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- حذف کی جانے والی علامت منتخب کریں۔
- اسکرین کے بالائی دائیں کونے میں سرخ باسکٹ کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- انسٹرومنٹ (انسٹرومنٹس) حذف کرنے کے بعد ترمیم کریں آئیکن پر ٹیپ کریں۔
MT5 کیلئے:
نرخ ٹیب پر علامت شامل کرنے کیلئے:
- تلاش بار پر ٹیپ کریں۔
- علامات کا گروپ منتخب کریں۔
- انسٹرومنٹ (انسٹرومنٹس) شامل کرنے کیلئے سبز + پر ٹیپ کریں۔
- جب آپ وہ انسٹرومنٹس شامل کر لیں جو آپ نرخ کے ٹیب میں دیکھنا چاہتے ہیں تو واپس جائیں۔
نرخوں کے ٹیب کی بنیادی ونڈو سے علامت حذف کرنے کیلئے:
- اسکرین کے بالائی بائیں کونے میں ترمیم کریں (پینسل) کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- حذف کی جانے والی علامت منتخب کریں۔
- اسکرین کے بالائی دائیں کونے میں سرخ باسکٹ کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- انسٹرومنٹ (انسٹرومنٹس) حذف کرنے کے بعد ترمیم کریں آئیکن پر ٹیپ کریں۔
Android
MT4 کیلئے:
نرخ ٹیب پر علامت شامل کرنے کیلئے:
- اسکرین کے بالائی دائیں کونے میں + پر ٹیپ کریں۔
- علامات کا گروپ منتخب کریں۔
- ان انسٹرومنٹ (انسٹرومٹس) پر ٹیپ کریں جو آپ شامل کرنا چاہتے ہیں۔
- جب آپ وہ انسٹرومنٹس شامل کر لیں جو آپ نرخ کے ٹیب میں دیکھنا چاہتے ہیں تو واپس جائیں بٹن پر ٹیپ کریں۔
نرخوں کے ٹیب کی بنیادی ونڈو سے علامت حذف کرنے کیلئے:
- اپنی اسکرین کے بالائی دائیں کونے میں ترمیم کریں آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- اسکرین کے بالائی دائیں کونے میں کوڑے دان کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- حذف کی جانے والی علامت منتخب کریں۔
- اسکرین کے بالائی دائیں کونے میں دوبارہ کوڑے دان کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- انسٹرومنٹ (انسٹرومنٹس) حذف کرنے کے بعد واپس جائیں بٹن پر ٹیپ کریں۔
MT5 کیلئے:
نرخ ٹیب پر علامت شامل کرنے کیلئے:
- نرخ پر کلک کریں۔
- + آئیکن پر کلک کریں جس سے ان تمام انسٹرومنٹس کی فہرست کھل جاتی ہے جو فی الحال آپ کی نرخوں کی ونڈو میں نہیں ہیں۔
- آپ جن علامات کو شامل کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے تلاش کر سکتے ہیں یا ان پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔ پھر ٹیپ کیے جانے پر وہ خودکار طور پر آپ کی فہرست پر شامل ہو جائیں گے۔
نرخوں کے ٹیب کی مرکزی ونڈو سے علامت حذف کرنے کیلئے:
- پینسل اور پھر کوڑے دان کے آئیکن پر کلک کریں۔
- پھر آپ دو ٹک آئیکن کے ذریعے تمام انسٹرومنٹس کو منتخب کر سکتے ہیں یا ہٹانے کیلئے انفرادی انسٹرومنٹس منتخب کریں۔ آپ انسٹرومنٹس کو کھینچ کر یہاں ڈراپ کر کے بھی انہیں دوبارہ ترتیب دے سکتے ہیں۔