سبھی Standard اور Professional اکاؤنٹ کی اقسام کیلئے دو معیاری اکاؤںٹ کی اقسام ہیں مارکیٹ آرڈر اور زیر التواء آرڈرز نیز 2 آرڈر نفاذ کی اقسام ہیں مارکیٹ نفاذ اور فوری عمل درآمد۔
آرڈر کی اقسام
آرڈر کی اقسام دو زمروں میں تقسیم ہوتی ہیں، مارکیٹ آرڈرز اور زیر التواء آرڈرز۔
مارکیٹ آرڈر
مارکیٹ آرڈرز پر فعال ہوتے ہی عمل درآمد ہو جاتا ہے اور ان میں بنیادی آرڈرز کے طور پر Buy اور Sell آرڈرز شامل ہوتے ہیں۔
- Buy: Ask قیمت پر کھلتا ہے اور Bid قیمت پر بند ہوتا ہے۔
- Sell: Bidقیمت پر کھلتا ہے اور Ask قیمت پر بند ہوتا ہے۔
آسک اور بولی کی قیمتوں پر تفصیلی نگاہ کیلئے براہ کرم یہ لنک فالو کریں۔
زیر التواء آرڈر
زیر التواء آرڈرز کو آرڈر کی قسم کے لحاظ سے آرڈر پر عمل درآمد خودکار بنانے کیلئے حالات سیٹ کرنے کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے۔
آرڈر کی اقسام نیز اکاؤنٹ کی کون سے اقسام انہیں استعمال کر سکتی ہیں اس کی مفید تفصیل ذیل میں ہے:
آرڈر کی قسم |
Standard |
Standard Cent |
Pro |
Raw Spread |
Zero |
Buy Limit |
✓ |
✓ |
✓ |
✓ |
✓ |
Sell Limit |
✓ |
✓ |
✓ |
✓ |
✓ |
ٹیک پرافٹ |
✓ |
✓ |
✓ |
✓ |
✓ |
Buy Stop |
✓ |
✓ |
✓ |
✓ |
✓ |
Sell Stop |
✓ |
✓ |
✓ |
✓ |
✓ |
اسٹاپ لاس |
✓ |
✓ |
✓ |
✓ |
✓ |
Buy Stop Limit |
✓ (صرف MT5) |
✓ (صرف MT5) |
✓ (صرف MT5) |
✓ (صرف MT5) |
✓ (صرف MT5) |
Sell Stop Limit |
✓ (صرف MT5) |
✓ (صرف MT5) |
✓ (صرف MT5) |
✓ (صرف MT5) |
✓ (صرف MT5) |
زیر التواء آرڈرز کی وضاحت
زیر التواء آرڈرز آپ کو ٹریڈنگ خودکار بنانے کے ٹولز فراہم کرتے ہیں؛ جب کوئی مخصوص قیمت یا سطح آ جائے تو یہ کوئی کارروائی خودکار طور پر فعال کر دیتے ہیں تاکہ آپ کو مینوئل طور پر وہ کرنے کی ضرورت نہ پیش آئے۔
- Buy Limit - موجودہ آسک قیمت سے نیچے خریدنے کی قیمت سیٹ کرتا ہے۔
- Sell Limit - موجودہ بولی کی قیمت سے اوپر فروخت کرنے کی قیمت سیٹ کرتا ہے۔
- ٹیک پرافٹ - جیسے ہی صارف کی جانب سے سیٹ کردہ منافع کی سطح آ جائے آرڈر بند کر دیتا ہے۔
- Buy Stop - موجودہ آسک قیمت سے اوپر خریدنے کی قیمت سیٹ کرتا ہے اور اگر قیمت اس تک پہنچ جائے تو آرڈر پر عمل درآمد کرتا ہے۔
- Sell Stop - موجودہ بولی کی قیمت سے نیچے فروخت کی قیمت سیٹ کرتا ہے اور اگر قیمت اس سطح تک پہنچ جائے تو آرڈر پر عمل درآمد کرتا ہے۔
- اسٹاپ لاس - جیسے ہی صارف کی جانب سے سیٹ کردہ خسارے کی اس سطح تک قیمت پہنچ جائے یہ آرڈر بند کر دیتا ہے۔
- Buy Stop Limit (صرف MT5) - Buy Stop اور Buy Limit کا امتزاج، اس آرڈر کیلئے آپ کو دو قیمتیں سیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور آرڈر پر عمل درآمد کیلئے ان دونوں کا پورا ہونا ضروری ہوتا ہے۔
- Sell Stop Limit (صرف MT5) - Sell Stop اور Sell Limit کا امتزاج، اس آرڈر کیلئے بھی آپ کو دو قیمتیں سیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور آرڈر پر عمل درآمد کیلئے ان دونوں کا پورا ہونا ضروری ہوتا ہے۔
یہ آرڈرز آپ کو اپنی ٹریڈنگ پر مزید ماہرانہ کنٹرول دیتے ہیں اور پُرزور تجویز دی جاتی ہے کہ آپ خطرے کے نظم اور خطرہ گھٹانے کیلئے ان سے واقفیت حاصل کریں۔
آرڈر نفاذ کی اقسام
Exness اکاؤنٹس پر 2 آرڈر نفاذ کی اقسام بھی ہیں، مارکیٹ نفاذ اور فوری عمل درآمد۔
- فوری عمل درآمد: وہ طریقہ جس کے مطابق بروکرز ٹریڈر کی درخواست کردہ قیمت پر آرڈر پر عمل درآمد کرتے ہیں نیز بصورت دیگر آرڈر پر عمل درآمد کرتے ہی نہیں ہیں۔
- مارکیٹ نفاذ: وہ طریقہ جس کے ذریعے ٹریڈرز آرڈر پراسیس کرتے وقت سیکنڈز کے ہزاریوں حصے کے اندر موجودہ قیمت پر آرٖڈرز کا نفاذ کرتے ہیں۔ قیمت اس قیمت سے کم یا زیادہ ہو سکتی ہے جو ٹریڈر کو ٹرمینل ونڈو میں نظر آتی ہے چونکہ قیمتیں مستقل تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔
نوٹ: آپ Pro اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں اور نیا اکاؤنٹ بناتے وقت عمل درآمد کی قسم منتخب کر سکتے ہیں یا کسی موجودہ اکاؤنٹ کیلئے عمل درآمد کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ آپشن ان چھ اکاؤنٹ کرنسیوں کیلئے دستیاب ہے: USD, JPY, THB, CNY, IDR, VND۔
MT4 پلیٹ فارم پر، عمل درآمد کی قسم کو ذاتی علاقہ میں آپ کے انتخاب سے قطع نظر ہمیشہ 'فوری' کے طور پر دکھایا جائے گی۔ تاہم، عمل درآمد کی اصل قسم آپ کے ذاتی علاقے یا Exness Trade ایپ میں کیے گئے انتخاب سے میچ ہوگی۔
MT4 Pro اکاؤنٹ پر پلیٹ فارم کی پابندیوں کے باعث، جب بھی مارکیٹ عمل درآمد کا انتخاب کیا جائے گا آپ کو اب بھی دوبارہ نرخ موصول ہو سکتے ہیں۔ زیادہ ہموار اور قابل اعتبار تجارتی تجربے کیلئے Exness پلیٹ فارمز (Exness Trade/Exness Terminal) یا MT5 پلیٹ فارم استعمال کریں۔
اکاؤنٹ کی اقسام کے لحاظ سے یہ آرڈر کے نفاذ دستیاب ہیں:
عمل درآمد کی قسم: |
Standard |
Standard Cent |
Pro |
Raw Spread |
Zero |
فوری عمل درآمد |
╳ |
╳ |
✓ |
╳ |
╳ |
مارکیٹ نفاذ |
✓ |
✓ |
✓ |
✓ |
✓ |
آرڈر نفاذ پر مزید تفصیلی نگاہ کیلئے، براہ کرم یہ لنک فالو کریں۔