بینک کارڈز آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں رقم ڈیپازٹ کرنے اور نکلوانے دونوں کا باسہولت طریقہ ہیں۔
مندرجہ ذیل بینک کارڈز قبول کیے جاتے ہیں اور ان کی ٹرانزیکشن USD اور EUR میں ہوگی:
- VISA اور VISA Electron
- Mastercard
- Maestro Master
Exness میں، ہم پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکورٹی اسٹینڈرڈ (PCI DSS) کی تعمیل کرتے ہیں تاکہ مسلسل مانیٹرنگ، ٹیسٹنگ اور کمزوریوں کے اسکینز کے ذریعے سیکورٹی اور رازداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
بینک کارڈ کے ذریعے رقم ڈیپازٹ کرنا اور نکلوانا ادائیگی کے سسٹم کی ترجیح کی پالیسی سے مشروط ہے تاکہ ٹرانزیکشن کے اوقات کو بہتر بنایا جا سکے۔
اہم: کانگو، ایران، لائبیریا، میانمار، سوڈان اور تھائی لینڈ میں رجسٹر شدہ اکاؤنٹس کے لیے بینک کارڈز دستیاب نہیں ہیں۔
- ڈیپازٹس
- ریفنڈز کی درخواستیں
- منافع نکلوانا
- سپورٹ
ڈیپازٹس
نوٹ: بینک کارڈ کے ذریعے اپنا پہلا ڈیپازٹ کرنے سے پہلے یقینی بنائیں کہ آپ کی پروفائل مکمل طور پر توثیق شدہ ہے۔
نوٹ: یوکرین میں بینک کارڈ کے ذریعے ڈیپازٹس کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ براہ کرم اپنے ذاتی علاقے میں دستیاب ادائیگی کے طریقے استعمال کریں۔
Deposit کے علاقے سے بینک کارڈ منتخب کریں اور یہ مراحل فالو کریں:
-
نئے بینک کارڈز کیلئے، اپنی بینک کی تفصیلات درج کریں بشمول:
- کارڈ نمبر
- کارڈ ہولڈر کا نام
- میعاد ختم ہونے کی تاریخ
- CVV کوڈ
- موجودہ بینک کارڈز کیلئے ڈراپ ڈاؤن مینو سے موجودہ بینک کارڈ منتخب کریں اور متعلقہ CVV کوڈ درج کریں۔
- ٹاپ اپ کرنے کیلئے ٹریڈنگ اکاؤنٹ اور مطلوبہ ڈیپازٹ کی رقم منتخب کریں، پھر Continue پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ پیش کیا جائے گا؛ جاری رکھنے کیلئے Confirm پر کلک کریں۔
- ایک پیغام ڈیپازٹ ٹرانزیکشن مکمل ہونے کی تصدیق کرے گا۔ کچھ کیسز میں، آپ کے بینک کی جانب سے بھیجا گیا OTP درج کرنے کا اضافی مرحلہ ڈیپازٹ ٹرانزیکشن مکمل ہونے کیلئے درکار ہو سکتا ہے۔
نوٹ: ڈیپازٹ کیلئے استعمال ہونے والا کوئی بھی بینک کارڈ خودکار طور پر آئندہ ڈیپازٹس اور رقم نکلوانے کے آپشن کے طور پر محفوظ ہو جاتا ہے۔
کارڈ ہولڈر کے ناموں کے چیکس
بینک کارڈ شامل کرتے وقت، کارڈ ہولڈر کا نام درج کرتے ہوئے یہ معیار مدنظر رکھیں تاکہ ٹرانزیکشنز کی ہموار پراسیسنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔
- کارڈ ہولڈر کا نام صرف انگریزی حروف میں لکھا جانا چاہیے۔
- جن الفاظ کی اجازت نہیں ہے وہ بینک، VISA، MASTER، MAESTRO، کارڈ، مومنٹ، ٹیسٹ، ادائیگی، سونا، نام، MC، فوری، ایکسپریس،ایکزپریس، ہولڈر، ڈیپازٹ، ڈیبٹ، کریڈٹ اور یونیورسل ہیں۔
- تیسرے لفظ کی اجازت ہے اور اس میں ایک علامت ہو سکتی ہے۔
- الفاظ کے درمیان کم از کم ایک خالی جگہ ہونی چاہیے۔
- علامات اور اسپیسز سمیت زیادہ سے زیادہ کریکٹرز کی تعداد 27 ہے۔
- ڈیش کی علامت '-' الفاظ کے درمیان ڈی لیمیٹر سمجھی جاتی ہے۔
اگر اصولوں پر عمل نہ کیا جائے تو خرابی کا پیغام کارڈ ہولڈر کے نام کے نیچے ظاہر ہوتا ہے۔
ریفنڈ کی درخواستیں
اس سے پہلے کہ آپ منافع نکلوا پائیں ریفنڈ کی درخواست درکار ہوتی ہے۔ ریفنڈ کی درخواست ایک ٹرانزیکشن ہے جس میں ابتدائی طور پر بینک کارڈ کے ذریعے ڈیپازٹ کی گئی رقم کو اسی بینک کارڈ پر نکلوانا ضروری ہے۔ ہمارے رقم نکلوانے کے عمومی اصولوں کے مطابق، ریفنڈ کی درخواستیں اور رقم نکلوانا ڈیپازٹ کرنے کیلئے استعمال کردہ ہر بینک کارڈ کے متناسب ہونا چاہیے۔
Withdrawal کے علاقے سے بینک کارڈ منتخب کریں اور یہ مراحل فالو کریں:
- اگلے صفحہ پر Show my refunds پر کلک کریں۔
- تمام ریفنڈز اب دکھائے جائیں گے تاکہ آپ ان میں سے منتخب کر سکیں۔ اپنی منتخب کردہ ٹرانزیکشن کے نیچے Refund پر کلک کریں۔
- آپ کو اپنا ریفنڈ مکمل کرنے کے لیے رقم نکلوانے کے فارم پر بھیج دیا جائے گا۔ ایک تجویز دکھائی جائے گی جو بتائے گی کہ کتنی رقم ریفنڈ کی جا سکتی ہے اور دیگر دستیاب آپشنز کیا ہیں۔
- تفصیلات پُر کریں اور Continue پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ دکھایا جائے گا۔ جاری رکھنے کے لیے Confirm پر کلک کریں۔ آپ کے ذاتی علاقے کی سیکیورٹی کی قسم کے لحاظ سے آپ کو بذریعہ ای میل یا SMS بھیجا جانے والا توثیقی کوڈ درج کریں۔
- ایک پیغام توثیق کرے گا کہ آپ کی ریفنڈ کی درخواست مکمل ہو گئی ہے۔
نوٹ کریں: ریفنڈز 7 سے 14 کاروباری دنوں کے اندر پراسیس کیے جاتے ہیں۔
منافع نکلوانا
آپ ریفنڈ کی درخواست مکمل طور پر پراسیس ہونے کے بعد ہی اپنے بینک کارڈ کے ذریعے کیے گئے ڈیپازٹس سے کمایا گیا منافع نکلوا پائیں گے، یا پھر دوسری صورت میں ڈیپازٹ کی تاریخ کے بعد 90 کاروباری دن تک انتظار کریں۔ یہ ہمارے رقم نکلوانے کے عمومی اصولوں کا حصہ ہے جو لازمی ہیں۔
Withdrawal کے علاقے سے بینک کارڈ منتخب کریں اور یہ مراحل فالو کریں:
- ڈراپ ڈاؤن مینو سے موجودہ بینک کارڈ منتخب کریں۔
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جس سے آپ فنڈز نکلوانا چاہتے ہیں اور نکلوائی جانے والی رقم درج کریں۔ Continue پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ دکھایا جائے گا۔ جاری رکھنے کے لیے Confirm پر کلک کریں۔ آپ کے ذاتی علاقے کی سیکیورٹی کی قسم کے لحاظ سے آپ کو بذریعہ ای میل یا SMS بھیجا جانے والا توثیقی کوڈ درج کریں۔
- ایک پیغام توثیق کرے گا کہ آپ کا رقم نکلوانے کا پراسیس مکمل ہو گیا ہے۔
نوٹ: منافع نکلوانا پاکستان اور بوتسوانا میں دستیاب نہیں ہے۔ یہ ممالک ریفنڈ کی درخواستوں کی معاونت کرتے ہیں تاہم منافع نکلوانے کے پراسیسز PA میں دستیاب کسی اور ادائیگی کے طریقے کے ذریعے مکمل کیے جانے چاہئیں۔
سپورٹ
اگر آپ کو اپنے ٹرانزیکشن میں مدد کی ضرورت ہے تو اپنی ٹرانزیکشن کی سرگزشت پر جائیں، وہ ٹرانزیکشن منتخب کریں جس میں آپ کو مدد کی ضرورت ہے، اور مدد کی درخواست جمع کروانے کے لیے سپورٹ حاصل کریں پر کلک کریں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
جی ہاں، اپنے Exness اکاؤنٹ کی مکمل توثیق کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔
جی بالکل، تاہم بینک کارڈ Exness کی جانب سے سروسز فراہم کیے جانے والے ملک میں جاری کردہ ہونا چاہیے۔ اسے Exness اکاؤنٹ ہولڈر کی زیر ملکیت بھی ہونا چاہیے۔
جی ہاں، آپ اپنے PA میں موجود ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے ساتھ ٹرانزیکشنز کرنے کیلئے متعدد بینک کارڈز استعمال کر سکتے ہیں۔ براہ کرم متعدد بینک کارڈز پر لاگو ہونے والے ہمارے ادائیگی کے عمومی اصولوں سے آگاہ رہیں۔
- منافع نکلوانے سے قبل بینک کارڈ کے ذریعے کیے گئے تمام ڈیپازٹس کو ریفنڈ کی درخواست کے طور پر اسی بینک کارڈ پر نکلوانا ہوگا۔
- ریفنڈ کی درخواستیں اور منافع نکلوانا ڈیپازٹ کیلئے استعمال کیے جانے والے ہر بینک کارڈ کے متناسب ہونا چاہیے۔
ہر بینک کارڈ کے ساتھ ڈیپازٹ کردہ رقوم کو آپ کی سہولت کیلئے آپ کے PA میں ٹریک کیا جاتا ہے اور یہ رقم نکلوانے کے آپشنز کے ٹاپ پر نظر آتی ہیں۔ استثنائی صورتوں میں متناسب رقم نکلوانے کے اصول کو ہٹایا جا سکتا ہے، زیر التوا توثیق والے اکاؤنٹ اور ہمارے ادائیگی کے ماہرین کی سخت تجویز کے تحت؛ اگر آپ کو اپنے بینک کارڈز سے رقم نکلوانے میں مسائل کا سامنا ہے تو سپورٹ سے رابطہ کریں۔
اگر آپ کے بینک کارڈ کی میعاد ختم ہو گئی ہے لیکن آپ کو اسی بینک اکاؤنٹ کیلئے نیا بینک کارڈ جاری کیا گیا ہے تو ریفنڈ کا پراسیس کافی آسان ہے؛ آپ کو بس معمول کے مطابق ریفنڈ کی درخواست کرنی ہے۔
اگر آپ کا تنسیخ شدہ کارڈ اب مکمل طور پر بند ہو جانے کی وجہ سے کسی بینک اکاؤنٹ کے ساتھ لنک نہیں ہے تو Transaction history ٹیب میں Get support پر کلک کر کے اس کیلئے درخواست جمع کروائیں۔ بند ہو جانے والے بینک اکاؤنٹ کا ثبوت تیار رکھیں۔
بینک کارڈ گم یا چوری ہونے کی صورت میں، براہ کرم اس ثبوت کے ساتھ سپورٹ سے رابطہ کریں کہ گم/چوری ہو جانے والا بینک کارڈ منسوخ/بند کر دیا گیا ہے اور وہ اکاؤنٹ کی توثیق مکمل ہونے کے بعد آپ کی ٹرانزیکشن کے حوالے سے مدد کر سکتے ہیں۔