آپ کے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ڈیپازٹ کرنا اور رقم نکلوانا آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو فنڈ کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ مندرجہ ذیل بینک کارڈز قبول کیے جاتے ہیں اور ان کی ٹرانزیکشن USD اور EUR میں ہوگی:
- VISA اور VISA Electron
- Mastercard
- Maestro Master
Exness میں ہم آپ کی سیکیورٹی اور رازداری کو یقینی بنانے کے لیے پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیورٹی Standard (PCI DSS) کی تعمیل کرتے ہیں۔ مسلسل نگرانی، جانچ، اور کمزوری کے معائنوں کے ذریعے، ہم آپ کے لیے ادائیگی کا محفوظ تجربہ یقینی بناتے ہیں۔
نوٹ کر لیں کہ بینک کارڈ کے ذریعے ہونے والے ڈیپازٹس اور نکلوائی گئی رقم Exness کے رقم نکلوانے کے اصولوں سے مشروط ہیں جن کے مطابق نکلوائی گئی رقم کو ادائیگی کے سسٹم کی ترجیح کے اصول فالو کرنے چاہئیں تاکہ ٹرانزیکشن کے اوقات کو بہتر بنایا جا سکے۔
نوٹ: اگر ان میں سے کوئی ادائیگی کا طریقہ علاقائی عدم دستیابی یا مینٹننس کے مقاصد کی وجہ سے دستیاب نہ ہو تو براہ کرم اپنے ذاتی علاقہ (PA) میں کوئی اور دستیاب ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں۔
اہم: کانگو، عراق، ایران، شمالی کوریا، لائبیریا، میانمار، سربیا، سوڈان اور تھائی لینڈ میں رجسٹر کردہ اکاؤنٹس کے لیے بینک کارڈز دستیاب نہیں ہیں۔
- پراسیسنگ کا وقت اور فیس
- ڈیپازٹس
- ریفنڈز
- رقم نکلوانا
- سپورٹ
پراسیسنگ کا وقت اور فیس
کم از کم ڈیپازٹ | USD 10 |
زیادہ سے زیادہ ڈیپازٹ | USD 10 000 |
نکلوائی جانے والی کم سے کم رقم |
ریفنڈز: USD 0* منافع اور رقم نکلوانا: USD 10** |
نکلوائی جانے والی زیادہ سے زيادہ رقم | USD 10000 |
ڈیپازٹ اور رقم نکلوانے کی پراسیسنگ فیس | مفت |
ڈیپازٹ پراسیسنگ کا وقت |
اوسط: فوری*** زیادہ سے زیادہ: 30 منٹ تک |
ریفنڈ کی پراسیسنگ کا وقت | 7-10 کاروباری دن |
رقم نکلوانے کی پراسیسنگ کا وقت |
اوسط: 1 گھنٹہ زیادہ سے زیادہ: 7 - 10 کاروباری دن |
نوٹ: اوپر بیان کردہ حدود فی ٹرانزیکشن ہیں الّا یہ کہ بصورت دیگر بیان کیا گیا ہو۔ حالیہ ترین معلومات کیلئے براہ کرم اپنا ذاتی علاقہ دیکھیں۔
*ریفنڈز کیلئے کم از کم نکلوانے کی رقم ویب اور موبائل پلیٹ فارمز نیز Social Trading ایپ کیلئے USD 0 ہے۔
**منافع نکلوانے کیلئے کم سے کم نکلوائی جانے والی رقم ویب اور موبائل پلیٹ فارمز کیلئے USD 10 اور Social Trading ایپ کیلئے USD 10 ہے۔ Social Trading ہمارے کینیائی ادارے کے ساتھ رجسٹرڈ کلائنٹس کیلئے دستیاب نہیں ہے۔
***"فوری" سے مراد ہے کہ ہمارے مالیاتی شعبے کے ماہرین کی مینوئل کارروائی کے بغیر ٹرانزیکشن چند سیکنڈ میں انجام دی جائے گی۔ تاہم، یہ اس کی ضمانت نہیں ہے کہ ٹرانزیکشن فوری طور پر مکمل ہو جائے گی بلکہ اس کا مطلب ہے کہ پراسیس فوری طور پر شروع جاتا ہے۔
ڈیپازٹ
نوٹ: بینک کارڈ کے ذریعے اپنا پہلا ڈیپازٹ کرنے سے پہلے، یقینی بنائیں کہ آپ کی پروفائل مکمل طور پر توثیق شدہ ہے تاکہ آپ بینک کارڈ کے ذریعے ٹرانزیکشن کر سکیں۔
- اپنے ذاتی علاقہ کے کے Deposit کے علاقہ میں بینک کارڈ منتخب کریں۔
-
نئے بینک کارڈز کیلئے
- اپنی بینک کارڈ تفصیلات درج کریں بشمول کارڈ نمبر، کارڈ ہولڈر کا نام، میعاد ختم ہونے کی تاریخ اور CVV کوڈ۔ پھر ٹریڈنگ اکاؤنٹ اور ڈیپازٹ کرنے کیلئے رقم منتخب کریں اور Continue پر کلک کریں۔
- موجودہ بینک کارڈز کیلئے:
- ڈراپ ڈاؤن مینو سے ایک موجودہ بینک کارڈ منتخب کریں اور متعلقہ CVV کوڈ درج کریں۔ پھر ٹریڈنگ اکاؤنٹ اور جتنی رقم ڈیپازٹ کرنی ہے اسے منتخب کریں اور Continue پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ دکھایا جائے گا۔ Confirm پر کلک کریں۔
- ایک پیغام ڈیپازٹ ٹرانزیکشن مکمل ہونے کی تصدیق کرے گا۔ کچھ کیسز میں، آپ کے بینک کی جانب سے بھیجا گیا OTP درج کرنے کا اضافی مرحلہ ڈیپازٹ ٹرانزیکشن مکمل ہونے کیلئے درکار ہو سکتا ہے۔
نوٹ: ڈیپازٹ کیلئے استعمال ہونے والا کوئی بھی بینک کارڈ خودکار طور پر آئندہ ڈیپازٹس اور رقم نکلوانے کے آپشن کے طور پر محفوظ ہو جاتا ہے۔
کارڈ ہولڈر کے ناموں کے چیکس
اپنی ٹرانزیکشنز کیلئے بینک کارڈ شامل کرتے ہوئے کارڈ ہولڈر کا نام درج کرتے ہوئے کچھ قوانین پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ایسا یہ یقینی بنانے کیلئے ہے کہ آپ کی ٹرانزیکشنز بلاجھنجھٹ طریقے سے پراسیس ہوں۔
- کارڈ ہولڈر کا نام صرف انگریزی حروف میں لکھا جانا چاہیے۔
- جن الفاظ کی اجازت نہیں ہے وہ بینک، VISA، MASTER، MAESTRO، کارڈ، مومنٹ، ٹیسٹ، ادائیگی، سونا، نام، MC، فوری، ایکسپریس، ہولڈر، ڈیپازٹ، ڈیبٹ، کریڈٹ اور یونیورسل ہیں۔
- کارڈ ہولڈر کا نام کم از کم دو علامتوں، دو الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے اور الفاظ کے درمیان اسپیس ہونی چاہیے۔ مثال کے طور پر: درست: "MM Holder"۔ غلط: "M Holder"۔
- تیسرے لفظ کی اجازت ہے اور اس میں ایک علامت ہو سکتی ہے۔
- الفاظ کے درمیان کم از کم ایک خالی جگہ ہونی چاہیے۔
- ایک خصوصی علامت کی اجازت ہے:
- ' (سنگل کوٹ)
- ' (بیک ٹک)
- ~ (امتیازی صوتی نشان)
- . (علامت وقف)
- - (خطِ ربط)
- علامات اور اسپیسز سمیت زیادہ سے زیادہ کریکٹرز کی تعداد 27 ہے۔
- ڈیش کی علامت '-' الفاظ کے درمیان ڈی لیمیٹر سمجھی جاتی ہے۔
ان میں سے کسی ایک اصول پر پورا نہ اترنے کی صورت میں کارڈ ہولڈر کے نام کی فیلڈ کے نیچے ایک خرابی کا پیغام ظاہر ہوگا جس میں لکھا ہوگا 'غلط کارڈ ہولڈر نام'۔![]()
ریفنڈ
منافع نکلوانے سے پہلے، آپ کو ریفنڈ کی درخواست کرنی ہوگی جس میں بینک کارڈ کے ذریعے کیے گئے کسی بھی ڈیپازٹ کو اسی بینک کارڈ پر نکلوانا ہوگا۔ ادائیگیوں کیلئے Exness کے عمومی اصولوں کے مطابق ریفنڈ کی درخواستیں اور نکلوائے گئے منافع ڈیپازٹ کرنے کیلئے استعمال کردہ ہر بینک کارڈ کے متناسب ہونے چاہئیں۔
ریفنڈ کی درخواست پراسیس اور مکمل ہونے کے بعد ہی آپ اپنے بینک کارڈ میں منافع نکلوا پائیں گے۔ ریفنڈز کو ریفنڈ کا تقاضا پورا ہونے تک مختلف حصوں میں بھی کیا جا سکتا ہے، اسے جزوی ریفنڈ کی درخواست کہا جاتا ہے۔
- اپنے PA کے Withdrawal کے سیکشن سے Bank Card کو منتخب کریں۔
- Show available options پر کلک کریں۔
- تمام ریفنڈز اب دکھائے جائیں گے تاکہ آپ ان میں سے منتخب کر سکیں۔ اپنی منتخب کردہ ٹرانزیکشن کے نیچے Refund پر کلک کریں۔
- آپ کو اپنا ریفنڈ مکمل کرنے کے لیے رقم نکلوانے کے فارم پر بھیج دیا جائے گا۔
نوٹ: ایک تجویز دکھائی جائے گی جو بتائے گی کہ کتنی رقم ریفنڈ کی جا سکتی ہے اور دیگر دستیاب آپشنز کیا ہیں۔
- تفصیلات پُر کریں اور Continue پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ پیش کیا جائے گا؛ جاری رکھنے کیلئے Confirm پر کلک کریں۔
- آپ کو بذریعہ ای میل یا SMS (آپ کے ذاتی علاقے کی سیکیورٹی کی قسم کے لحاظ سے) بھیجا گیا توثیقی کوڈ درج کریں، پھر Confirm پر کلک کریں۔
- ایک پیغام ریفنڈ کی درخواست مکمل ہونے کی تصدیق کرے گا۔
نوٹ کریں: ریفنڈز 7 سے 10 کاروباری دنوں کے اندر پراسیس کیے جاتے ہیں۔
رقم نکلوانا
آپ کی ریفنڈ کی درخواست پراسیس اور مکمل ہونے کے بعد آپ اپنے بینک کارڈ سے منافع نکلوا پائیں گے، الّا یہ کہ آپ ڈیپازٹ کی تاریخ کے بعد 90 کاروباری دن انتظار کریں۔
- اپنے ذاتی علاقے کے Withdrawal کے علاقے میں Bank Card منتخب کریں۔
- فارم مکمل کریں، بشمول:
- ڈراپ ڈاؤن سے بینک کارڈ منتخب کریں۔
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جس سے رقم نکلوانی ہے۔
- نکلوائی جانے والی رقم اپنی کرنسی میں درج کریں۔
- جاری رکھیں پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ پیش کیا جائے گا؛ جاری رکھنے کیلئے Confirm پر کلک کریں۔
- آپ کو بذریعہ ای میل یا SMS (آپ کے ذاتی علاقے کی سیکیورٹی کی قسم کے لحاظ سے) بھیجا گیا توثیقی کوڈ درج کریں، پھر Confirm پر کلک کریں۔
- ایک پیغام ریفنڈ کی درخواست مکمل ہونے کی تصدیق کرے گا۔
نوٹ:
- جنوبی کوریائی بینک کارڈز میں منافع نکلوانا معاونت یافتہ نہیں ہے۔ براہ کرم کسی اور ادائیگی کے طریقہ کے ذریعے منافع نکلوانا یقینی بنائیں۔
- منافع نکلوانا پاکستان، بھارت اور بوتسوانا میں دستیاب نہیں ہے۔ ان ممالک کے کلائنٹس اپنے بینک کارڈز کے ذریعے ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیں لیکن منافع ذاتی علاقہ میں دستیاب کسی ادائیگی کے طریقے کے ذریعے نکلوانا ہوگا۔
سپورٹ
اگر آپ کی ٹرانزیکشنز پراسیسنگ کے وقت کے اندر آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ظاہر نہیں ہوتی ہیں تو براہ کرم اپنے ڈیپازٹ یا نکلوائی گئی رقم کی تفصیلات اپنے پاس تیار رکھ کر سپورٹ؛ سے رابطہ کریں ادائیگی کا ثبوت یا اپنے نام والی بینک اسٹیٹمنٹس، رقم اور کوئی بھی اضافی تفصیلات فراہم کرنے سے آپ کی معاونت کرنے کی ہماری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
کیا بینک کارڈز استعمال کرنے کیلئے مجھے اپنے Exness اکاؤنٹ کی مکمل توثیق کرنی ہوگی؟
جی ہاں، استعمال کرنے کیلئے اپنے Exness اکاؤنٹ کی مکمل توثیق کرنے کی تجویز دی جاتی ہے
کیا میں متعدد بینک کارڈز کے ذریعے رقم ڈیپازٹ کروا اور نکلوا سکتا ہوں؟
جی ہاں، آپ اپنے ذاتی علاقے میں موجود ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے ساتھ ٹرانزیکشنز کرنے کیلئے متعدد بینک کارڈز استعمال کر سکتے ہیں۔ متعدد بینک کارڈز پر لاگو ہونے والے ادائیگی کیلئے Exness کے عمومی اصولوں سے آگاہ رہیں۔
- بینک کارڈ کے ذریعے کیا گیا کوئی بھی ڈیپازٹ منافع نکلوانے سے پہلے ریفنڈ کی درخواست کے طور پر اسی بینک کارڈ میں نکلوایا جانا چاہیے۔
- ریفنڈ کی درخواستیں اور منافع نکلوانا ڈیپازٹ کیلئے استعمال کیے جانے والے ہر بینک کارڈ کے متناسب ہونا چاہیے۔
رقم نکلوانے کو مزید آسان بنانے کیلئے یہ ٹریک کرنے کی تجویز کی جاتی ہے کہ ہر بینک کارڈ پر کتنی رقم ڈیپازٹ کی جا چکی ہے۔ آپ کو ذاتی علاقے میں مطلوبہ ٹرانزیکشنز سے متعلق مطلع اور گائیڈ کیا جائے گا۔ استثنائی صورتوں میں متناسب رقم نکلوانے کے اصول کو ہٹایا جا سکتا ہے، زیر التوا توثیق والے اکاؤنٹ اور ہمارے ادائیگی کے ماہرین کی پُر زور تجویز کے تحت؛ اگر آپ کو اپنے بینک کارڈز سے رقم نکلوانے میں مسائل کا سامنا ہے تو سپورٹ سے رابطہ کریں۔
اگر میرے بینک کارڈ کی میعاد ختم ہو گئی ہو تو کیا ہوگا؟
اگر آپ کے بینک کارڈ کی میعاد ختم ہو گئی ہے لیکن آپ کو اسی بینک اکاؤنٹ کیلئے نیا بینک کارڈ جاری کر دیا گیا ہے تو ریفنڈ کا پراسیس سیدھا سادہ سا ہوگا؛ آپ کو بس معمول کے مطابق ریفنڈ کی درخواست کرنے کے مراحل فالو کرنے ہوں گے۔
اگر میعاد ختم ہونے والا آپ کا کارڈ اب کسی بینک اکاؤنٹ سے منسلک نہیں ہے کیوں کہ وہ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے تو آپ کو بند شدہ بینک اکاؤنٹ کے ثبوت کے ساتھ سپورٹ سے رابطہ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد سپورٹ دیگر دستیاب ادائیگی کے طریقوں یا الیکٹرونک ادائیگی کے سسٹمز (EPS) کے ذریعے ریفنڈ کی درخواست کے سلسلے میں آپ کی رہنمائی کر سکتی ہے۔
اگر میرا بینک کارڈ گم یا چوری ہو جائے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
بینک کارڈ گم یا چوری ہونے کی صورت میں، براہ کرم ثبوت کے ساتھ سپورٹ سے رابطہ کریں اور وہ اکاؤنٹ کی توثیق مکمل ہونے کے بعد آپ کی ٹرانزیکشن کے حوالے سے مدد کر سکتے ہیں۔
Comments
0 comments
Article is closed for comments.