پُش نوٹیفکیشنز آپ کو ایسے الرٹس سیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں جو آپ کے موبائل ٹریڈنگ ٹرمینل کو پنگ کرتی ہیں، چاہے یہ MetaTrader 4 ہو یا MetaTrader 5 ، Android ہو یا iOS۔ اپنے مخصوص پلیٹ فارم اور ٹریڈنگ ٹرمینل کیلئے پُش نوٹیفکیشنز سیٹ اپ کرنے کے واسطے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔
آپ کو اسے سیٹ اپ کرنے کیلئے MetaTrader 4 یا MetaTrader 5 کے ڈیسک ٹاپ یا موبائل ورژن کی ضرورت ہوگی۔
- اپنا MetaQuotes ID تلاش کریں:
- اپنے موبائل آلے پر MetaTrader 4/5 کھولیں اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان کریں۔
- [Android] پیغامات منتخب کریں اور پھر MQID بٹن کو ٹیپ کریں۔
- [iOS] چیٹس اور پیغامات منتخب کریں، آپ کی MetaQuotes ID اسکرین کے نیچے دکھائی جاتی ہے۔
- اگلے مرحلے کیلئے اس ID کو کاپی یا محفوظ کریں۔
- اپنی MetaQuotes ID اپنے MetaTrader 4/5 ڈیسک ٹاپ میں درج کریں:
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان کریں۔
- ٹولز مینو کھولیں اور آپشنز منتخب کریں۔
- نوٹیفکیشنز ٹیب منتخب کریں اور پُش نوٹیفکیشنز فعال کریں کو منتخب کریں۔
- جب کہا جائے تو MetaQuotes ID درج کریں اور ٹیسٹ پر کلک کریں۔
- آپ کو موبائل ٹرمینل کے اندر اپنے میسجز کے علاقے میں بھیجی گئی پُش نوٹیفکیشن موصول ہوگی۔
- اپنے ڈیسک ٹاپ ٹرمینل سے حسب منشاء الرٹس سیٹ اپ کریں:
- ذیل میں اپنی ٹرمینل ونڈو میں الرٹس کا ٹیب کھولیں۔
- کہیں بھی دایاں کلک کریں اور بنائیں کو منتخب کریں۔
- یقینی بنائیں کہ فعال کریں منتخب ہے اور کارروائی کے ڈراپ ڈاؤن مینو سے نوٹیفکیشن منتخب کریں۔
- اس الرٹ کو اپنے تقاضوں کے مطابق حسب منشاء بنائیں، پھر ٹیسٹ پر کلک کریں؛ تصدیق کریں کہ یہ آپ کے موبائل ٹرمینل پر بھیجی گئی پُش نوٹیفکیشن کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
- اس حسب منشاء الرٹ کو سیٹ اپ کرنا مکمل کرنے کیلئے ٹھیک ہے پر کلک کریں۔