اس سے پہلے کہ ٹریڈر کمایا جانے والا منافع نکلوا سکے، ٹریڈر کو ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کرہ فنڈز کو مکمل طور پر نکلوانا ہوگا، اسے ریفنڈ کی درخواست کہا جاتا ہے۔
ٹرانزیکشن کے اوقات کو بہتر بنانے کیلئے ریفنڈز کا ادائیگی کے سسٹم کی ترجیح فالو کرنا ضروری ہے:
- بینک کارڈ ریفنڈ
- بٹ کوئن ریفنڈ
- منافع نکلوانا، ڈیپازٹ اور رقم نکلوانے کے تناسب کے مطابق۔
جزوی ریفنڈ کی درخواست وہ ہوتی ہے جب ریفنڈ کے درخواستیں ڈیپازٹ کردہ فنڈز کی مجموعی رقم سے چھوٹی رقوم میں کی جاتی ہیں۔
نوٹ کریں:- اگر ڈیپازٹ کے 24 گھنٹے کے اندر ریفنڈ کا آغاز کیا جاتا ہے، تو ریفنڈ کا عمل کارڈ یا بینک ٹرانسفر کے لیے 3 سے 5 دن کے اندر، یا BTC کے لیے 3 سے 5 دن کے اندر مکمل کیا جا سکتا ہے۔
- اگر کارڈ یا بینک ٹرانسفر کے ساتھ ڈیپازٹ کے 24 گھنٹے کے بعد ریفنڈ کا آغاز کیا جاتا ہے تو ریفنڈ کے عمل میں 10 دن لگیں گے۔
اس کی ایک مثال یہاں دی گئی ہے:
اگر آپ نے کسی ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں مجموعی طور پر USD 100 تک فنڈز ڈیپازٹ کروائے ہیں تو آپ متعدد ریفنڈ کی درخواستیں کر سکتے ہیں جو کُل ملا کر اس رقم جتنی ہو جائیں؛ USD 50، USD 13، USD 27، USD 10۔
ایک اور مثال:
اگر آپ نے بینک کارڈ کے ذریعے کُل USD 300 کے فنڈز جمع کروائے تھے اور آپ کو USD 100 کا نقصان ہوا تو آپ کے پاس اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں صرف USD 200 ہیں۔
آپ اب بھی اپنی شروع میں ڈیپازٹ کردہ رقم کے لحاط سے اپنے بینک کارڈ پر USD 200 کی جزوی ریفنڈ کی درخواست کر سکتے ہیں۔
اگر آپ بذریعہ Skrill ایک اور USD 100 کا ڈیپازٹ کرتے ہیں اور آپ کو USD 50 کا منافع ہوتا ہے۔ ادائیگی کے سسٹم کی ترجیح کے اصولوں کے مطابق، آپ کو Skrill پر USD 50 کا منافع نکلوانے سے پہلے اب بھی اپنے بینک پر USD 100 ریفنڈ کرنے ہوں گے۔
جزوی ریفنڈ کی درخواست کرنے کا طریقہ
جزوی ریفنڈ کرنا عمومی طور پر ریفنڈ کی درخواست کرنے جیسا ہی ہے۔ واحد فرق ریفنڈ کی چھوٹی رقم درج کرنا ہے۔
- اپنے PA کے رقم نکلوانےکے سیکشن سے بینک کارڈ منتخب کریں۔
- اگلے صفحے پر میری ریفنڈز دکھائیں پر کلک کریں۔
- ریفنڈ مکمل کرنے کیلئے بینک کارڈ منتخب کریں۔
- اگلے صفحے پر فارم بھریں، بشمول:
-
- ادائیگی کے طریقہ کے بطور بینک کارڈ منتخب کرنا
- ریفنڈ کرنے کیلئے ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں۔
- ریفنڈ کرنے کیلئے رقم درج کریں۔
- اگر ریفنڈ کی جانے والی رقم USD 1 سے کم ہے، تو ریفنڈ کی مطلوبہ رقم کو متحرک کرنے کے لیے بس نیچے دیے گئے نیلے متن پر کلک کریں۔
پھر جاری رکھیں پر کلک کریں۔
- ٹرانزیکشن کا خلاصہ پیش کیا جائے گا؛ جاری رکھنے کیلئے تصدیق کریں پر کلک کریں۔
- آپ کو بذریعہ ای میل یا SMS (آپ کے ذاتی علاقے کی سیکیورٹی کی قسم لحاظ سے) بھیجا گیا توثیقی کوڈ درج کریں، پھر تصدیق کریں پر کلک کریں۔
- ایک پیغام ریفنڈ کی درخواست مکمل ہونے کی تصدیق کرے گا۔
جزوی ریفنڈ کی درخواست کے بعد آپ کو اپنی ٹرانزیکشن کی سرگزشت میں متعدد ریفنڈ کی ٹرانزیکشنز نظر آ سکتی ہیں۔ ایسا تب ہوتا ہے جب ریفنڈ کی درخواست کسی ایک ڈیپازٹ کردہ رقم سے متجاوز ہو جائے، اگر وہ ڈیپازٹس کئی ٹرانزیکشنز میں کیے گئے ہوں۔ ایسا ہونے پر منافع نکلوانے سے قبل ریفنڈ کروائی جانے والی کُل رقم میں تبدیلی نہیں ہوگی۔
مزید معلومات کیلئے ہم سبھی کو تجویز کرتے ہیں کہ رقم نکلوانے کے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔
Comments
0 comments
Article is closed for comments.