Exness Premier ایک لائلٹی پروگرام ہے جو ہمارے سب سے فعال اور وفادار Exness Premier ممبرز کو ایسے خصوصی فوائد کی ایک رینج کے ساتھ نوازتا ہے جو ان کے بڑے اور زیادہ باوقار ممبرشپ کے درجوں کیلئے اہل ہونے کے ساتھ ساتھ بڑھتے جاتے ہیں۔
- فوائد
- PressReader
- درجے
- اہلیت کا معیار
- سہ ماہی وار اہلیت
- اہل ممالک
- آپ کا Premier اسٹیٹس
فوائد
مجھے Exness Premier سے کیسے فائدہ ملتا ہے؟
Exness Premier فعال اور وفادار ممبرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور انہیں خصوصی انعامات اور ہمارے ماہر اکاؤنٹ مینجرز کی ٹیم کی جانب سے ترجیحی سپورٹ سے نوازتا ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ آپ Exness کے ساتھ ٹریڈنگ کر کے کامیاب ہوں اور انعام یافتہ سپورٹ کی سہولت کا تجربہ کریں۔ ہم آپ کے تاثرات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور آپ کے اطمینان کو یقینی بنانے کیلئے کارروائی کرتے ہیں۔
Exness Premier ممبر کے طور پر آپ ہماری اعلی ترین ترجیح ہیں۔ مزید معلومات کیلئے، آپ ہمارا Exness Premier ہوم پیج ملاحظہ کر سکتے ہیں اور بطور Exness Premier ممبر آپ جو خصوصی مراعات حاصل کریں گے ان کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔
یہ جاننا مفید ہے: Exness Premier کے فوائد اور انعامات خطے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں اور نقدی کے عوض قابل ریفنڈ یا قابل تبادلہ نہیں ہیں۔ خواہ Exness کی جانب سے فراہم کردہ ہوں یا کسی تیسری پارٹی کی جانب سے، ان فوائد کو خریدا، بیچا، کسی چیز کے عوض تبدیل یا ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا ہے۔
PressReader
PressReader کی خصوصی سبسکریپشن
Exness Premier تمام Premier Signature اور Elite ممبرز کے لیے PressReader کی ایک مفت اور خصوصی محدود مدتی سبسکرپشن بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک ڈیجیٹل اخباری ترسیل ہے جو 60 سے زائد زبانوں میں 7000 اخبار اور مضامین فیچر کرتا ہے۔
اس فائدے کے لیے اہل Exness Premier ممبرز کو اپنے Exness اکاؤنٹ کے رجسٹرڈ ای میل پتے کے ذریعے اپنی مفت سبسکرپشن کلیم کرنے کے لیے ایک لنک موصول ہوگا۔
PressReader پر سائن اپ کرنا:
- اپنی خصوصی PressReader سبسکرپشن سے متعلق میل کے لیے اپنے Exness اکاؤنٹ کا رجسٹرڈ ای میل چیک کریں۔
- ای میل میں فراہم کردہ لنک پر کلک کریں جو آپ کو PressReader کے لینڈنگ صفحہ پر لے جائے گا۔
- PressReader اکاؤنٹ بنانے کے لیے اسکرین پر موجود ہدایات پر عمل کریں اور/یا اپنی مفت سبسکرپشن کی مدت کلیم کریں۔
اپنی PressReader کی سبسکرپشن سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے چند تجاویز یہ رہیں:
-
مضمون سنیں
- جب آپ ہر وقت سرگرم ہوں تو اپنے مطالعے کو اپ ڈیٹ رکھنا ایک چیلنج ہو سکتا ہے، لیکن PressReader ٹیکسٹ ٹو اسپیچ آپشنز فراہم کرتا ہے تاکہ آپ پلیٹ فارم پر موجود کسی بھی مضمون کو سن سکیں۔ PressReader کیلئے ٹیکسٹ ٹو سپیچ فعال کرنے کا طریقہ یہ رہا۔
-
اپنی ترجیحی زبان میں پڑھیں
- PressReader اپنے مضامین کی ایک بڑی اکثریت 60 زبانوں میں فراہم کرتا ہے۔ کچھ ہی چھوٹے مراحل کے بعد آپ PressReader میں موجود کسی بھی زبان میں مواد کا ترجمہ کر سکتے ہیں۔
-
خبریں جس طرح آپ چاہتے ہیں
- اپنی مرضی کے مطابق اپنی PressReader فیڈ کو حسب منشاء بنائیں، ترتیبات کی ایک مؤثر فراہمی کے ساتھ جو مضامین اور موضوعات کو آپ کی ترجیح کے مطابق فلٹر کر سکتی ہیں۔ اپنے لیے PressReader کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔
PressReader سپورٹ
اگر آپ کسی مواد کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ سے خریداری کرنے کا کہا جاتا ہے تو ہو سکتا ہے آپ کا اکاؤنٹ مفت سسبکرپشن کے ساتھ درست طریقے سے منسلک نہ ہوا ہو۔ PressReader کی کسٹمر اور پارٹنر کیئر ٹیم سے معاونت کے لیے براہ کرم care@pressreader.com سے رابطہ کریں۔
نوٹ:PressReader کی مزید صارف گائیڈز کے لئے، PressReader ہیلپ سینٹر پر جائیں۔
درجے
Exness Premier کے درجے
Premier Preferred
یہ آپ کے Exness Premier سفر کی شروعات ہے جس میں آپ کو مختلف خصوصی فوائد اور انعامات سے متعارف کروایا جائے گا بشمول ترجیحی کسٹمر سپورٹ، معلوماتی تعلیمی وسائل، ماہرانہ ٹریڈنگ تجزیہ اور خصوصی پروموشنز۔
Premier Elite
Premier Elite وہ تمام فوائد فراہم کرتا ہے جو Premier Preferred میں ہیں تاہم اضافی طور پر آپ کو ایک وقف اکاؤنٹ مینیجر کی جانب سے ذاتی نوعیت کی اور ترجیحی معاونت حاصل ہوتی ہے۔
Premier Signature
Exness Premier کا سب سے باوقار درجہ Premier Signature ہے، جو ہمارے C-suite ایگزیکٹیوز تک براہ راست رسائی کے ساتھ عالمی سطح کے نیٹ ورکنگ مواقع اور خصوصی ٹریڈنگ حالات پیش کرتا ہے۔ بلاشبہ، Premier Signature کی ممبرشپ میں پچھلے درجوں کی تمام خصوصیات اور فوائد شامل ہوتے ہیں۔
اہلیت کا معیار
Exness Premier پروگرام کے لیے کیسے کوالیفائی کیا جائے؟
پروگرام کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے، آپ کو کم از کم ان تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا:
- آپ کا ذاتی علاقہ (PA) لازماً 30 دن پہلے بنایا گیا ہو۔
- آپ کے اکاؤنٹ کا کُل لائف ٹائم ڈیپازٹ USD 15,000 سے زیادہ ہونا چاہیے۔
- کُل لائف ٹائم تجارتی حجم USD 40 ملین سے زیادہ ہونا چاہیے۔
ہر Exness Premier درجے کیلئے کُل لائف ٹائم ڈیپازٹس اور فی سہ ماہی ٹریڈنگ حجم کے منفرد تقاضے ہیں اور Exness جن تمام ممالک میں آپریٹ کرتی ہے ان میں اہل قرار پانے کیلئے دونوں معیارات کو پورا کرنا لازمی ہے سوائے چین، تائیوان، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے۔
Premier درجہ | Premier Preferred | Premier Elite | Premier Signature |
کُل لائف ٹائم ڈیپازٹس | USD 20 000 | USD 50 000 | USD 100 000 |
فی سہ ماہی تجارتی حجم | USD 50 ملین | USD 100 ملین | USD 200 ملین |
- لائف ٹائم ڈیپازٹ کے معیار کیلئے صرف بیرونی ڈیپازٹس اہل ہوتے ہیں اور اندرونی ٹرانسفرز کو شمار نہیں کیا جائے گا۔
- Social Trading ڈیپازٹس اور سرمایہ کاروں کے کھلے اور بند آرڈرز کے ٹریڈنگ حجم کو اہلیت کی کیلکولیشنز میں شامل کیا جاتا ہے۔
- اہلیت کی کیلکولیشنز میں پورٹ فولیو مینیجرز اور سرمایہ کاران کے ٹریڈنگ حجم نیز سرمایہ کاران کے ڈیپازٹس کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
سہ ماہانہ اہلیت
Exness Premier درجے کی اہلیت معیار کے لحاظ سے، ذیل میں تفصیل سے بیان کردہ طریقہ کار کے عین مطابق، تقویمی سال کی ہر سہ ماہی پر کیلکولیٹ کی جاتی ہے:
- Q1: ٹریڈنگ کے حجم کو کُل لائف ٹائم ڈیپازٹ سمیت 1 جنوری - 31 مارچ کے درمیان ٹریک کیا جاتا ہے۔
-
Q2:: اگر آپ کا اکاؤنٹ اہل ہوتا ہے تو اسے 1 اپریل - 30 جون کے لیے Exness Premier درجہ تفویض کر دیا جاتا ہے۔
ٹریڈنگ کے حجم کو اب بھی کُل لائف ٹائم ڈیپازٹ سمیت 1 اپریل - 30 جون کے درمیان ٹریک کیا جاتا ہے۔ -
Q3: اگر آپ کا اکاؤنٹ اپ گریڈ کیلئے اہل ہوتا ہے تو اسے 1 جولائی - 30 ستمبر کے لیے مناسب Exness Premier درجہ تفویض کر دیا جاتا ہے، بصورت دیگر یہ اسی Exness Premier درجے پر رہتا ہے۔
ٹریڈنگ کے حجم کو اب بھی کُل لائف ٹائم ڈیپازٹ سمیت 1 جولائی - 30 ستمبر کے درمیان ٹریک کیا جاتا ہے۔ - Q4: پراسیس دہرایا جاتا ہے اور آپ کے اکاؤنٹ کو 1 اکتوبر - 31 دسمبر کیلئے مناسب Exness Premier درجہ تفویض کر دیا جاتا ہے۔ ٹریڈنگ کے حجم کو کُل لائف ٹائم ڈیپازٹ سمیت 1 اکتوبر - 31 دسمبر کے درمیان ٹریک کیا جاتا ہے۔
- اس کے بعد اس پراسیس کو اوپر بیان کردہ تفصیل کے مطابق ہر سہ ماہی دہرایا جاتا ہے۔
ٹریڈنگ حجم کی کیلکولیشن
ٹریڈنگ حجم کو سہ ماہانہ ٹریک کیا جاتا ہے اور اسے موجودہ سہ ماہی کے دوران تمام کھلے اور تمام بند آرڈرز کے میزان کے طور پر کیلکولیٹ کیا جاتا ہے (آرڈر کی دونوں سمتوں میں)۔
نوٹ کرنے لائق پوائنٹس:
- اگر کلائنٹ نے موجودہ سہ ماہی میں ایک آرڈر کھولا اور بند کیا ہے، تو ہم کھلنے اور بند ہونے کا حجم شمار کرتے ہیں۔
- اگر کلائنٹ نے پچھلی سہ ماہی میں آرڈر کھولا اور اس سہ ماہی میں بند کیا، تو ہم صرف بند ہونے کا حجم شمار کرتے ہیں۔
- اگر کلائنٹ نے موجودہ سہ ماہی میں آرڈر کھولا، اور اگلی میں بند کیا، تو ہم صرف کھلنے کا حجم شمار کرتے ہیں۔
نوٹ کریں: متعدد Premier ممبرشپس حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اگر آپ مختلف ذاتی علاقوں میں متعدد Premier درجوں کیلئے اہل ہوتے ہیں تو تمام اکاؤنٹس پر سب سے بڑے Premier درجے کا اطلاق کیا جاتا ہے۔ اگر آپ Exness Premier پروگرام میں حصہ نہیں لینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم اپنی ممبرشپ منسوخ کرنے کے لئے premier@exness.com پر ای میل کریں، اور مزید کیلئے ہمارے شرائط و ضوابط پڑھیں۔
اہل ممالک
Exness Premier ان زیادہ تر ممالک میں دستیاب ہے جہاں Exness آپریٹ کرتی ہے۔ اگر آپ کا خطہ مندرجہ ذیل فہرست میں ہے تو آپ Exness Premier پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں:
ایشیا: افغانستان، بحرین، بنگلہ دیش، برونائی دارالسلام، کمبوڈیا، بھارت، انڈونیشیا، جارڈن، جنوبی کوریا، کویت، لاؤس، لبنان، مالدیپ، نیپال، عمان، پاکستان، فلپانئز، قطر، سعودیہ عرب، سنگاپور، سری لنکا، ترکی، متحدہ عرب عمارات، ویتنام، تھائی لینڈ۔
افریقہ: الجیریا، انگولا، بینن، بوٹسوانا، برکینا فاسو، بورونڈی، کیمرون، کابو وردے، وسطی افریقہ جمہوریہ، چاڈ، کوموروس، جمہوریہ کانگو، جمہوری جمہوریہ کانگو، کوڈ ڈی آئیوری، جبوتی، ایکواٹوریل گنی، مصر، ارتریا، اسواتینی، ایتھوپیا، گیبن، گیمبیا، گھانا، گنی، گنی بساؤ، کینیا، لیسوتھو، لائبیریا، لیبیا، مڈغاسکر، ملاوی، مالی، موریتانیہ، مایوٹ، موروکو، موزمبیق، نمیبیا، نائجیر، نائجیریا، روانڈا، ساؤ ٹوم اینڈ پرنسپ، سینیگال، سیشیلز، سیئرہ لیون، سومالیہ، جنوبی افریقہ، تنزانیہ، ٹوگو، تیونیسیا، یوگانڈا، مغربی سہارا، زیمبیا اور زمبابوے۔
شمالی/وسطی امریکا: اینگوئلا، بیلیز، ایل سلواڈور، پانامہ، جمیکا، بہاماز، بارباڈوس، کاسٹا ریکا، ڈومینیکا، ڈومینکین جمہوریہ، نکارگوا، گوئٹے مالا، ہیٹی، ہونڈارس، اینٹیگا اور باربوڈا، برمودا، کیمین جزائر، گریناڈآ، میکسیکو، مونٹیسراٹ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا، سینٹ مارٹن، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گرینڈائنز، ترکس اور کیکوس جزائر، ورجن جزائر، سابا۔
جنوبی امریکا: اروبا، برازیل، ارجنٹینا، بولیویا، چلی، کولمبیا، ایکواڈور، فرنچ گیانا، گیانا، پیراگوئے، پیرو، ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو، وینیزوئلا، سورینام، بونائر، سنٹ ایوسٹائیس۔
اپنا Premier اسٹیٹس چیک کریں
میں اپنا Premier اسٹیٹس کیسے چیک کر سکتا ہوں؟
آپ اپنا Exness Premier اسٹیٹس اپنے ذاتی علاقے (PA)، Exness Trade ایپ، اور Social Trading ایپ میں دیکھ سکتے ہیں طریقہ یہ ہے:
اپنے PA میں:
- اپنے PA میں لاگ ان کریں۔
- بالائی دائیں کونے میں موجود پروفائل آئیکن پر کلک کریں۔
- Exness Premier پر کلک کریں۔
- آپ Settings پر کلک کر کے بھی Exness Premier ٹیب پر جا سکتے ہیں۔
Exness Trade ایپ میں:
- Exness Trade ایپ میں لاگ ان کریں۔
- پروفائل ٹیب پر ٹیپ کریں۔
- آپ کا Exness Premier اسٹیٹس Exness Premier کے تحت دکھایا جاتا ہے۔
Social Trading ایپ میں:
- Social Trading ایپ میں لاگ ان کریں۔
- پروفائل آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- بالائی بائیں کونے میں، اپنے نام پر ٹیپ کریں۔
- آپ کا Exness Premier اسٹیٹس Your Membership کے تحت دکھایا جاتا ہے۔
نوٹ: اگر آپ کو پروفائل مینو میں اپنا Exness Premier اسٹیٹس نظر نہیں آ رہا یا آپ کے پاس Settings کے علاقے میں Exness Premier ٹیب موجود نہیں ہے تو اب تک آپ ممکنہ Premier ممبر بننے کے کم سے کم تقاضوں پر پورے نہیں اترے ہیں۔
اہل کلائنٹس کے لیے Exness Premier اسٹیٹس میں مفید معلومات شامل ہوں گی، جیسے کہ:
- موجودہ درجہ
- اگلی سہ ماہی کے آغاز کی تاریخ
- پریمیئر فوائد اور انعامات کا لنک
- قابل حصوصل درجات کیلئے اہلیت کا معیار
- اگلے درجہ پر اپ گریڈ کرنے کے طریقے سے متعلق ہیلپ سینٹر کا لنک
- سب سے زیادہ ٹریڈ شدہ انسٹرومنٹس کے ٹریڈنگ حجم کو لاٹس میں دوبارہ کیلکولیٹ کرنے کیلئے کنورژن ٹول
ان کلائنٹس کے لیے جو اہل ہونے کے قریب ہیں، Exness Premier ٹیب قابل حصول Exness Premier اسٹیٹس اور مفید معلومات کو نمایاں کرتا ہے، جیسے کہ:
- ممبرشپ کے جائزے کی تاریخ
- قابل حصول درجوں کیلئے اہلیت کا معیار
- ممبرشپ کی پیشرفت
Comments
0 comments
Article is closed for comments.