- Exness Premier پروگرام کیا ہے؟
- Exness Premier کے درجے
- اہلیت کا معیار
-
سہ ماہانہ اہلیت
-
میں اپنا Exness Premier اسٹیٹس کیسے چیک کروں؟
- مجھے Exness Premier سے کیا فائدہ ملتا ہے؟
Exness Premier پروگرام کیا ہے؟
Exness Premier ایک لائلٹی پروگرام ہے جو ہمارے سب سے فعال اور وفادار Exness Premier ممبرز کو خصوصی فوائد کی ایک رینج والے انعامات دیتا ہے جو ان کے زیادہ نمایاں اور معتبر ممبرشپ درجوں کیلئے اہل ہونے کے ساتھ ساتھ بڑھتے جاتے ہیں۔ آپ اپنے Exness اکاؤنٹ کی کٗل لائف ٹائم ڈیپازٹ رقم اور اس کے سہ ماہی تجارتی حجم کی بنیاد پر Exness Premier اسٹیٹس کیلئے اہل ہوں گے۔
Exness Premier کے درجے
Exness Premier پروگرام ممبرشپ کے 3 درجوں کی پیشکش کرتا ہے:
1. Premier Preferred
یہ آپ کے Exness Premier کے سفر کا آغاز ہے۔ آپ کو مختلف خصوصی فوائد اور انعامات سے متعارف کروایا جائے گا بشمول ترجیحی کسٹمر سپورٹ، معلوماتی تعلیمی وسائل، ماہرانہ ٹریڈنگ تجزیہ، اور خصوصی پروموشنز۔
2. Premier Elite
Premier Elite درجہ Premier Preferred کے تمام فوائد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، آپ کو ایک وقف شدہ اکاؤنٹ مینیجر سے ذاتی نوعیت کی اور ترجیحی مدد ملے گی۔
3. Premier Signature
Premier Signature درجہ سب سے زیادہ معتبر Exness Premier درجہ ہے، جو حقیقی معنوں میں عالمی معیار کے نیٹ ورکنگ مواقع پیش کرتا ہے، بشمول ہمارے C-suite ایگزیکٹوز تک براہ راست رسائی اور خصوصی تجارتی حالات۔ یقینی طور پر، Premier Signature ممبرشپ میں گزشتہ درجات کی تمام خصوصیات اور فوائد شامل ہوتے ہیں۔
Exness Premier کے فوائد اور انعامات علاقے کے لحاظ سے مختلف ہیں اور انہیں ریفنڈ یا نقدی سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ خواہ Exness کی جانب سے فراہم کردہ ہو یا کسی تیسری پارٹی سے، ان فوائد کو خریدا، بیچا، کسی چیز سے تبادلہ یا ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا ہے۔
اہلیت کا معیار
مندرجہ ذیل تقاضے صرف چین، تائیوان، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں موجود کلائنٹس کے پورا کرنے کیلئے ہیں تاکہ وہ Premier درجے حاصل کر سکیں۔
Premier درجہ |
Premier Preferred |
Premier Elite |
Premier Signature |
---|---|---|---|
مجموعی لائف ٹائم ڈیپازٹس |
USD 50 000 |
USD 100 000 | USD 200 000 |
فی سہ ماہی تجارتی حجم |
USD 120 ملین |
USD 200 ملین |
USD 400 ملین |
- لائف ٹائم ڈیپازٹ کے معیار کیلئے صرف بیرونی ٹرانسفرز اہل ہوتے ہیں اور اندرونی ٹرانسفرز کو شمار نہیں کیا جائے گا۔
- سوشل ٹریڈنگ ڈیپازٹس اور سرمایہ کاروں کے کھلے اور بند آرڈرز کا تجارتی حجم اہلیت کی کیلکولیشنز میں شامل کیا جاتا ہے۔
- اہلیت کی کیلکولیشنز میں پورٹ فولیو اور سرمایہ کاران کے تجارتی حجم نیز سرمایہ کاران کے ڈیپازٹس کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
سہ ماہانہ اہلیت
Exness Premier درجے کی اہلیت اوپر دکھائے گئے معیار کے لحاظ سے ذیل میں تفصیل سے بیان کیے گئے پراسیس کے عین مطابق ہر تقویمی سال کی سہ ماہی پر کیلکولیٹ کی جاتی ہے:
- Q1: ٹریڈنگ کا حجم مجموعی لائف ٹائم ڈیپازٹ سمیت 1 جنوری - 31 مارچ کے درمیان ٹریک کیا جاتا ہے۔
-
Q2: اگر آپ کا اکاؤنٹ اہل ہوتا ہے تو اسے 1 اپریل - 30 جون کا Exness Premier درجہ تفویض کر دیا جاتا ہے۔
ٹریڈنگ کے حجم کو اب بھی مجموعی لائف ٹائم ڈیپازٹ سمیت 1 اپریل - 30 جون کے درمیان ٹریک کیا جاتا ہے۔ -
Q3: اگر آپ کا اکاونٹ اپ گریڈ کیلئے اہل ہوتا ہے تو اسے 1 جولائی - 30 ستمبر کا مناسب Exness Premier درجہ تفویض کیا جاتا ہے، بصورت دیگر یہ اسی Exness Premier درجے پر رہتا ہے۔
ٹریڈنگ کے حجم کو اب بھی مجموعی لائف ٹائم ڈیپازٹ سمیت 1 جولائی - 30 ستمبر کے درمیان ٹریک کیا جاتا ہے۔ - Q4:پراسیس دہرایا جاتا ہے اور آپ کے اکاؤنٹ کو 1 اکتوبر - 31 دسمبر کیلئے مناسب Exness Premier درجہ تفویض کیا جاتا ہے۔ ٹریڈنگ کے حجم مجموعی لائف ٹائم ڈیپازٹ سمیت 1 اکتوبر - 31 دسمبر کے درمیان ٹریک کیا جاتا ہے۔
- اس کے بعد اس پراسیس کو اوپر بیان کردہ تفصیل کے مطابق ہر سہ ماہی پر دہرایا جاتا ہے۔
ٹریڈنگ حجم کی کیلکولیشن
ٹریڈنگ حجم کو سہ ماہانہ بنیادوں پر ٹریک کیا جاتا ہے اور اسے موجودہ سہ ماہی کے دوران تمام کھلے اور تمام بند آرڈرز کے میزان کے طور پر کیلکولیٹ کیا جاتا ہے (آرڈر کی دونوں سمتوں میں)۔
نوٹ کرنے لائق پوائنٹس:
- اگر کلائنٹ نے موجودہ سہ ماہی میں ایک آرڈر کھولا اور بند کیا ہے تو ہم کھولنے اور بند ہونے کا حجم شمار کرتے ہیں۔
- اگر کلائنٹ نے پچھلی سہ ماہی میں آرڈر کھولا اور اس سہ ماہی میں بند کردیا، تو ہم صرف بند ہونے کا حجم شمار کرتے ہیں۔
- اگر کلائنٹ نے موجودہ سہ ماہی میں آرڈر کھولا، اور اگلی میں بند کردیا، تو ہم صرف کھلنے کا حجم شمار کرتے ہیں۔
براہ کرم نوٹ کریں: متعدد Premier ممبرشپس حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اگر آپ مختلف ذاتی علاقوں پر متعدد Premier درجوں کیلئے اہل ہوتے ہیں تو تمام اکاؤنٹس پر اعلی ترین Premier درجے کا اطلاق کیا جاتا ہے۔ اگر آپ Exness Premier پروگرام میں حصہ نہیں لینا چاہتے تو براہ کرم اپنی ممبرشپ منسوخ کرنے کیلئے premier@exness.global پر ای میل کریں اور مزید معلومات کیلئے ہماری شرائط و ضوابط پڑھیں۔
میں اپنا Exness Premier اسٹیٹس کیسے چیک کر سکتا ہوں؟
آپ کا Premier ممبرشپ اسٹیٹس Exness Trade ایپ میں موجود پروفائل مینو میں اور آپ کے Exness کے ذاتی علاقے کی ترتیبات کے علاقے میں پائے جانے والے Exness Premier ٹیب میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سیکشن میں دکھائی جانے والی معلومات میں شامل ہے:
- موجودہ درجہ
- اگلی سہ ماہی کے آغاز کی تاریخ
- پریمیئر فوائد اور انعامات کا لنک
- قابل حصوصل درجات کیلئے اہلیت کا معیار
- اگلے درجہ پر اپ گریڈ کرنے کے طریقے سے متعلق ہیلپ سینٹر کا لنک
- سب سے زیادہ ٹریڈ کردہ انسٹرومنٹس کی لاٹس میں ٹریڈنگ حجم دوبارہ کیلکولیٹ کرنے کیلئے کنورژن ٹول
اگر آپ کو پروفائل مینو میں اپنا Premier اسٹیٹس نظر نہیں آ رہا یا آپ کے پاس ترتیبات کے علاقے میں Exness Premier ٹیب نہیں ہے تو آپ اب تک ممکنہ Premier ممبر بننے کیلئے کم سے کم تقاضوں پر پورے نہیں اترے ہیں۔
Exness Premier کی طرف اپنی پیشرفت دیکھنے کیلئے آپ کا کم از کم ان تقاضوں پر پورا اترنا ضروری ہے:
- آپ کا ذاتی علاقہ کم از کم 30 دن سے پہلے سے بنایا جا چکا ہو۔
- آپ کے اکاؤنٹ کا کُل لائف ٹائم ڈیپازٹ USD 50000 سے زیادہ ہونا چاہیے۔
- کُل لائف ٹائم تجارتی حجم USD 120 ملین سے زائد ہونا چاہیے۔
مجھے Exness Premier سے کیا فائدہ ملتا ہے؟
Exness Premier فعال اور وفادار ممبرز کی شناخت کرتا ہے اور انہیں خصوصی انعامات اور ہمارے ماہر اکاؤنٹ مینیجرز کی ٹیم کی جانب سے ترجیحی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ Exness کے ساتھ ٹریڈنگ کرنے میں کامیاب ہوں اور انعام یافتہ سپورٹ کی سہولت کا تجربہ کریں۔ ہم آپ کے تاثرات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور آپ کے اطمینان کی یقینی بنانے کیلئے کارروائی کرتے ہیں۔ Exness Premier ممبر کے طور پر آپ ہماری اعلی ترین ترجیح ہیں۔ مزید معلومات کیلئے، آپ ہمارا Exness Premier ہوم پیج ملاحظہ کر سکتے ہیں اور Exness Premier ممبر کے بطور آپ کو ملنے والی خصوصی مراعات کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔
Comments
0 comments
Please sign in to leave a comment.