MetaTrader 5 (MT5) ایک طاقتور اور صارف دوست ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے۔ یہ مضمون آپ کے ڈیسک ٹاپ/لیپ ٹاپ پر MT5 استعمال کرنے کا طریقہ بتاتا ہے۔
1 جولائی، 2025 سے، صرف مندرجہ ذیل پلیٹ فارم ورژنز کو سپورٹ کیا جائے گا:
• MetaTrader 4 — بلڈ 1440 (یہ 21 فروری، 2025 کو ریلیز ہوا)
• MetaTrader 5 — بلڈ 4755 (یہ 13 دسمبر، 2024 کو ریلیز ہوا)
پرانے ورژنز اب ہمارے سرورز سے کنکٹ نہیں ہو پائیں گے۔ لاگ اِن کے مسائل سے بچنے کیلئے اپنا پلیٹ فارم اپ ڈیٹ کریں۔
MT5 انسٹال کرنے سے پہلے لنک کردہ مضمون کی مدد سے اپنے ذاتی علاقے (PA) میں lاپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا لاگ ان اور سرور کی تفصیلات تلاش کریں۔
بعض خطوں میں، MT5 پر مبنی اکاؤنٹس صرف MetaTrader 5 پلیٹ فارمز پر استعمال کیے جا سکتے ہیں اور دیگر پلیٹ فارمز پر سپورٹ نہیں رکھتے۔
MT5 انسٹال کرنا
+Windows/Mac OS کیلئے:
- ڈاؤن لوڈ کریں Mac OS اور Windows اور انسٹالیشن فائل پر ڈبل کلک کریں۔
- انسٹالیشن مکمل کرنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔
- آپ MT5 کی انسٹالیشن کے مقام میں اپنی ترجیحات کیلئے Settings پر کلک کر کے ترمیم کر سکتے ہیں، یا حتمی صارف کے لائسنس کے معاہدے سے اتفاق کرنے کیلئے بس Next پر کلک کریں اور جاری رکھیں۔
- Finish پر کلک کریں اور اس سے MT5 خود بخود کھل جائے گا۔
- اپنے پہلے لاگ ان کیلئے، Cancel پر کلک کر کے “Open an account” کی ونڈو کو بند کر دیں۔
لاگ اِن کرنا
+لاگ ان کرنے کیلئے:
- File پر کلک کریں اور Login to Trade Account منتخب کریں۔
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا Login، Password اور Server درج کریں پھر Login پر کلک کریں۔
- اگر آپ سرور تلاش کرنے سے قاصر ہیں تو File پر جائیں اور پھر Open an Account پر کلک کریں۔ Exness تلاش کریں، پھر فہرست سے Exness Technologies Ltd منتخب کریں۔ فہرست سے اپنا سرور منتخب کریں اور Finish کو دبائیں۔
- کامیاب ہونے کی صورت میں آپ توثیق کی جھنکار سنائی دے گی جس کا مطلب ہوگا کہ آپ اب اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ MT5 میں لاگ ان ہو گئے ہیں۔
رجسٹریشن کے دوران بنائے MT5 ڈیفالٹ اکاؤنٹس استعمال کرنے کی صورت میں پاس ورڈ PA پاس ورڈ والا ہی ہوگا۔
اکاؤنٹس سوئچ کرنے کیلئے:
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ ان رہتے ہوئے File پر کلک کریں اور پھر Login to Trade Account منتخب کریں۔
- اپنے دوسرے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ سائن کریں اور OK پر کلک کریں۔ سوئچ کرنا زیادہ تیز بنانے کیلئے Save account information کو نشان زد کریں۔
- لاگ ان کرتے ہوئے محفوظ کردہ اکاؤنٹس ڈراپ ڈاؤن مینو میں نظر آئیں گے۔
انسٹرومنٹس شامل اور حذف کرنا
+Market Watch ونڈو میں اپنے ترجیحی ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کا نظم کریں۔
شامل کرنے کیلئے:
- Market Watch پر دایاں کلک کریں۔
- Symbols منتخب کریں اور دکھائی گئی فہرست سے انتخاب کریں۔
- Market Watch میں شامل کرنے کیلئے انسٹرومنٹ پر ڈبل کلک کریں اور پھر OK پر کلک کریں۔
حذف کرنے کیلئے:
- Market Watch میں انسٹرومنٹ پر دایاں کلک کریں۔
- Hide پر کلک کریں۔
آرڈر کھولنا
+New Order ونڈو کھولنے کے کچھ طریقے یہ ہیں:
- ٹول بار میں New Order پر کلک کریں۔
- اپنے کیی بورڈ سے F9 دبائیں۔
- Market Watch ونڈو میں ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر دایاں کلک کریں، پھر New Order پر کلک کریں۔
- Market Watch ونڈو میں ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر ڈبل کلک کریں۔
آرڈر لگانے کے لیے:
- New Order ونڈو سے، اپنی ترجیحی علامت، ٹرانزیکشن سائز، اسٹاپ لاس (SL) اور ٹیک پرافٹ (TP) کی سطحوں کو منتخب کریں۔
- عمل درآمد کی قسم Type کے تحت ہوتی ہے اور منتخب کردہ انسٹرومنٹ اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم کے مطابق خودکار طور پر متعین ہوتی ہے۔
- آرڈر لگانے کے لیے Sell By Market یا Buy By Market پر کلک کریں۔ نوٹ کر لیں کہ بٹنز عمل درآمد کی قسم کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
زیر التواء آرڈرز سیٹ اپ کرنے کیلئے:
- New Order ونڈو کھولیں (F9)۔
- New Order کی ونڈو سے، اپنی ترجیحی علامت اور ٹرانزیکشن کا سائز منتخب کریں۔
- Type کے تحت، Pending Order منتخب کریں اور فراہم کردہ ڈراپ ڈاؤن سے اپنی مرضی کا زیر التواء آرڈر منتخب کریں۔
- اپنی قیمت سیٹ اپ کریں اور آپشنل طور پر تاریخ تنسیخ*، اسٹاپ لاس (SL) اور ٹیک پرافٹ (TP) لیولز سیٹ اپ کریں۔
- اپنا زیر التواء آرڈر سیٹ اپ کرنے کے لیے Place پر کلک کریں۔
*ویک اینڈ کے دوران آنے والی تاریخِ تنسیخ پر آرڈر موجودہ ہفتے کے آخر میں مارکیٹ بند ہونے پر ختم ہوگا (کرپٹو کرنسی انسٹرومنٹس مستثنیٰ ہیں)۔
زیر التواء آرڈرز سیٹ اپ کرتے ہوئے براہ کرم اسٹاپ لیولز فالو کریں (بشمول SL اور TP)۔
کسی آرڈر کو بند کرنا
+آرڈر کو مندرجہ ذیل کسی بھی طریقے سے بند کیا جا سکتا ہے:
- آپ جس آرڈر کو بند کرنا چاہتے ہیں اس پر Trade ٹیب میں (Terminal کے علاقہ میں) ڈبل کلک کریں، پھر Close By Market بٹن پر کلک کریں۔
- Trade ٹیب میں اپنے آرڈر پر دایاں کلک کریں، Close Order منتخب کریں، پھر تصدیق کریں۔ One -Click Trading فعال ہونے پر، جب Close Order منتخب کیا جاتا ہے تو آرڈر بند ہو جاتا ہے۔
- Trade ٹیب میں آرڈر کے دائیں جانب موجود X پر کلک کریں؛ One-Click Trading فعال ہونے پر اس سے آرڈر فوراً بند ہو جاتا ہے۔
بعض صورتوں میں، بلک آرڈرز ایک وقت میں صرف محدود تعداد میں پوزیشنز بند کر سکتے ہیں۔ اس بارے میں مزید معلومات اور دیگر مرحلہ وار ہدایات کے لیے آرڈرز بند کرنے کا طریقہ پڑھیں۔
آرڈر کا نظم کرنا
+آپ Trade ٹیب سے اس طرح کسی موجودہ آرڈر میں ترمیم یا اسے حذف کر سکتے ہیں:
- Trade ٹیب میں آرڈر پر دایاں کلک کریں (Terminal کے علاقے میں)۔
- Modify یا Delete Order پر کلک کریں۔
- ترمیم کرنے کیلئے: ترمیم کرنے کیلئے دستیاب فیلڈز میں ترمیم کریں بشمول Price, Stop Loss, Take Profit اور Expiry date۔ مکمل ہونے پر Modify پر کلک کریں۔
- حذف کرنے کے لیے: Delete کا آپشن منتخب کریں۔