Exness ااکاؤنٹس کے پاس Exness کیلئے اکاؤنٹ کے مالک کی شناخت کی توثیق کیلئے استعمال کیے جانے والے ٹولز ہیں اور یہ جاننا اہم ہے کہ یہ ٹولز کس طرح آپ کی حفاظت کیلئے کام کریں گے۔
ان سیکیورٹی ٹولز میں یہ شامل ہے:
سیکیورٹی کی اقسام
سیکیورٹی کی اقسام Exness کو بتاتی ہیں کہ نے آپ اکاؤنٹ کی توثیق کیلئے کون سا طریقہ استعمال کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ کچھ اکاؤنٹ کی کارروائیوں میں کارروائی کی توثیق کیلئے 6 ہندسوں کا کوڈ درج کرنے کی ضرورت ہوگی اور یہ 6 ہندسوں کا کوڈ آپ کی منتخب کردہ سیکیورٹی کی قسم پر بھیجا جاتا ہے۔ اپنی سیکیورٹی کی قسم تبدیل کرنا ممکن ہے، اگرچہ اس پر شرائط لاگو ہوتی ہیں اور ایک وقت میں صرف ایک سیکیورٹی کی قسم فعال ہو سکتی ہے۔
دسدتیاب سیکیورٹی کی اقسام میں یہ شامل ہیں:
- فون
- ای میل
- TOTP (صرف مخصوص ممالک میں)
ہم سیکیورٹی کی اقسام سے متعلق ایک تفصیلی مضمون کیلئے یہ لنک کی پیروی کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔
سپورٹ پن
سپورٹ پن (سابقہ طور پر 'خفیہ لفظ' یا 'فون پاس ورڈ' کے بطور جانا جاتا تھا) ایک منفرد حرف عددی امتزاج ہے جسے سپورٹ سے رابطہ کرتے ہوئے اکاؤنٹ کے مالک کی توثیق کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ سپورٹ پن کا مقصد کسی Exness اکاؤنٹ کیلئے سیکیورٹی کی اعلی ترین سطح کے بطور کام کرنا ہے۔ صرف اکاؤنٹ کے حقیقی مالک کو سپورٹ پن تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔
چونکہ Exness سپورٹ کو انتہائی حساس معلومات موصول اور فراہم کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے، سپورٹ پن آپ کا نجی ڈیٹا آپ کیلئے یعنی اکاؤنٹ کے مالک کیلئے دستیاب رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
سپورٹ پن سیکیورٹی کی قسم توثیقی کوڈ یا ٹریڈنگ اکاؤنٹ پاس ورڈ نہیں ہے کیونکہ ان کی ضرورت صرف اکاؤںٹ کی مخصوص کارروائیوں کیلئے ہوتی ہے۔ سپورٹ پن زیادہ عمومی طور پر اکاؤنٹ کی حساس معلومات کیلئے سپورٹ سے رابطے کی خاطر درکار ہوتی ہے۔
آپ کی سپورٹ پن خودکار طور پر آپ کی Exness اکاؤنٹ کیلئے جنریٹ کی جاتی ہے اور آپ کے پہلی بار سپورٹ سے رابطہ کرنے پر آپ کو فراہم کی جاتی ہے۔ اسے اکاؤنٹ ہولڈر کے ڈیفالٹ فون نمبر پر بھیجا جائے گا یعنی وہ فون نمبر جس کے ذریعے آپ کا Exness اکاؤنٹ رجسٹر کیا گیا تھا۔ تاہم، ڈیفالٹ فون نمبر کو تبدیل کیا جا سکتا ہے لہذا براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ہر وقت اپنے Exness اکاؤنٹ کیلئے ڈیفالٹ کے بطور سیٹ کردہ نمبر تک رسائی موجود ہو۔
اپنا سپورٹ پن یاد کر لیں اور محفوظ رکھیں، کیونکہ یہ کبھی تبدیل نہیں ہو سکتا۔
اکاؤنٹ کی توثیق اتنی اہم کیوں ہے اس بارے میں مزید معلومات کیلئے لنک کی پیروی کریں۔
Comments
0 comments
Article is closed for comments.