ہم آپ کے آئیڈیاز جاننا چاہتے ہیں اور آئیڈیا پورٹل کی بدولت ایسا کرنا پہلے کبھی اتنا آسان نہ تھا۔
آئیڈیا پورٹل کیا ہے؟
ایک ایسی ویب سائٹ جہاں آپ اپنا ایسا کوئی بھی آئیڈیا جمع کروا سکتے ہیں جو ہماری سروسز کی پیشکش کو بہتر بنا سکتا ہو۔ آئیڈیا پورٹل آپ کو دوسروں کے ایسے آئیڈیاز کو اپ ووٹ کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے جو آپ کو پسند آئیں؛ اس سے ہمیں بہترین آئیڈیاز زیادہ تیزی سے فراہم کرنے پر فوکس کرنے کا موقع ملتا ہے۔
آئیڈیا پورٹل ملاحظہ کرنے کا طریقہ
آپ اپنے ذاتی علاقے (PA) یا Exness Trade سے آئیڈیا پورٹل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:
- اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
- صفحے کے اوپر موجود سوالیہ نشان کے آئیکن پر کلک کریں،
- Help کے تحت Suggest a feature پر کلک کریں۔
- اپنے آئیڈیا کی تجویز دینے کے لیے اسے ٹائپ کریں (کسی بھی زبان میں)، زمرہ منتخب کریں اور تفصیل سے اپنے آئیڈیا کی وضاحت کریں۔
- کام مکمل ہو جانے کے بعد Post Idea پر کلک کریں۔
- Exness Trade ایپ میں لاگ ان کریں۔
- Profile پر ٹیپ کریں۔
- Support کے تحت، Suggest a feature پر ٹیپ کریں۔
- آپ کو Exness Ideas کی ویب سائٹ پر بھیج دیا جائے گا۔
- اپنے آئیڈیا کی تجویز دینے کے لیے اسے ٹائپ کریں، زمرہ منتخب کریں اور اپنے آئیڈیا کی وضاحت کریں۔
- کام مکمل ہو جانے کے بعد Post Idea پر ٹیپ کریں۔
آپ آئیڈیا پورٹل کیلئے exnessideas.com بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
آئیڈیا جمع کروانا
- زمرہ منتخب کریں
- اپنے آئیڈیا کی مختصر تفصیل درج کریں۔ پہلے سے موجود ہونے کی صورت میں آپ کو مماثل آئیڈیاز ذیل میں نظر آئیں گے۔
- اگر آپ کو مماثل آئیڈیا نظر آئے تو Vote for an existing idea پر ورنہ Post a new idea پر کلک کریں۔
- ڈراپ ڈاؤن سے ذیلی زمرہ منتخب کریں اور آپشنل طور پر اپنے آئیڈیا سے متعلق مزید تفصیل فراہم کریں۔ معاون تصاویر، دستاویزات، اسکرین شاٹس وغیرہ منسلک کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔
- جمع کروانے کیلئے Post Idea پر کلک کریں۔
عموماً واضح اور جامع ترین آئیڈیاز سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔
جب آپ کا آئیڈیا لائیو ہوگا تو دوسرے اس پر ووٹ دے کر اسے ٹاپ پر لے جا پائیں گے!
ترجمے کا ویجیٹ
ترجمے کا ویجیٹ آپ کی ترجیحی زبان میں کوئی بھی آئیڈیا یا تبصرہ دکھا سکتا ہے۔ آپ اس خصوصت کو باآسانی آن اور آف کر سکتے ہیں۔
اس ویجیٹ پر ایک تفصیلی نظر ڈالنے کیلئے، لنک فالو کریں۔
آئیڈیاز براؤز کریں
آئیڈیا کا زمرہ منتخب کرنے کے بعد، آپ آئیڈیاز کو Hot، Top اور New Ideas کے لحاظ سے ترتیب دے سکتے ہیں۔
- مندرج آئیڈیاز میں سے کسی پر بھی کلک کریں۔
- تبصرہ کریں، پھر تبصرہ پوسٹ کریں پر کلک کریں۔
ہم تجویز دیتے ہیں کہ آپ اپنا تبصرہ جمع کروانے سے پہلے اس کا جائزہ لے لیں نیز پوری کوشش کریں کہ آپ کا تبصرہ واضح، جامع اور تعمیری نوعیت کا ہو۔
- اپنا کوئی بھی فعال آئیڈیا دیکھنے کیلئے آئیڈیا پورٹل ہوم پیج سے اپنے پروفائل نام/اوتار پر کلک کریں۔
- اپنے اوتار پر ڈراپ ڈاؤن سے Settings کھول کر اپنی ذاتی ترجیحات اپ ڈیٹ کریں۔
اپنے آئیڈیا کی جمع آوریاں بہتر بنانا
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے آئیڈیاز منفرد ہوں تو غور کرنے لائق کچھ چیزیں مندرجہ ذیل ہیں:
- عمومی آئیڈیاز جیسے 'نیٹ ورک کی بہتریاں' سے بات واضح نہیں ہوتی تاہم زیادہ مخصوص آئیڈیاز جیسے 'VPN استعمال کرنے والے ٹریڈرز کیلئے نیٹ ورکس کو بہتر بنائیں' سے آئیڈیا کے بارے میں بات چیت شروع کرنے جتنی معلومات مل سکتی ہیں۔
- ماڈریٹرز ایسے آئیڈیاز منظور نہیں کریں گے جن میں آپ کے یا کسی اور کے بارے میں ذاتی معلومات شامل ہوں۔
- سروسز اور پروڈکٹس سے متعلق شکایات جن پر سپورٹ کی جانب سے کارروائی کی ضرورت ہو انہیں آئیڈیا کی جمع آوری نہیں سمجھا جائے گا اور آپ کو مدد کیلئے ہماری سپورٹ ٹیم کی طرف بھیج دیا جائے گا۔
- آپ کا آئیڈیا منفرد ہونا چاہیئے تاکہ اسے ایک موجودہ یا زیادہ ووٹ کردہ آئیڈیا سے ملایا نہ جا سکے۔ تمام مماثل آئیڈیاز کو اس قسم کے سب سے زیادہ ووٹس والے آئیڈیا سے ملا دیا جاتا ہے۔
- اگر آپ کے پاس متعدد آئیڈیاز ہیں تو متعدد جمع آوریاں کریں۔ بہت سارے آئیڈیاز کو ایک میں جمع کرنا ان کے دیکھے جانے یا اپ ووٹ کیے جانے کے امکان کو کم کر دیتا ہے۔
ہم آپ کی رائے جاننا چاہتے ہیں لہذا براہ کرم آج ہی اپنے آئیڈیاز بلاجھجھک جمع کروائیں۔