سپریڈ کسی مخصوص ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کی موجودہ بولی اور آسک قیمتوں کے درمیان فرق کی پیمائش ہے۔ سپریڈ کی قدر عموماً پیپس میں دکھائی جاتی ہے، یہ انسٹرومنٹ کی قیمت میں تبدیلی بیان کرنے کیلئے استعمال کی جانے والی ایک اصطلاح ہے۔
مثلاً:
- بولی کی قیمت: 1.11113
- آسک کی قیمت: 1.11125
سپریڈ 0.00012 یا 1.2 پیپس کے برابر ہوگا۔
سپریڈ کی قسم
Exness میں، ہم ڈائنامک سپریڈز اور مستحکم سپریڈز والے انسٹرومنٹس پر ٹریڈنگ آفر کرتے ہیں تاہم صرف مخصوص کرنسی کے جوڑوں کیلئے۔
متحرک سپریڈ، جسے فلوٹنگ سپریڈ بھی کہا جاتا ہے، ہمیشہ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ سپریڈ کی قدر مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے ہوتی ہے اور اوسط سے وسیع یا تنگ ہو سکتی ہے، لہذا متحرک سے مراد یہ کثرت سے ہونے والی تبدیلیاں ہیں۔
مستحکم سپریڈ عموماً مقررہ ہوتا ہے جو ٹریڈرز کو قابل پیشنگوئی تجارتی لاگتیں فراہم کرتا ہے۔ اسے مخصوص ٹائم فریم میں سپریڈ اور ٹکس کی بارتی اوسط کے ذریعے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔ وہ انسٹرومنٹس جو مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے دورانیوں کے علاوہ تقریباً %90 اوقات میں مستحکم سپریڈز آفر کرتے ہیں ان میں درج ذیل شامل ہیں:
- EURUSD
- XAUUSD
- GBPUSD
- USDJPY
- GBPJPY
- USDCAD
- AUDUSD
- USDCHF
- EURJPY
- EURGBP
سپریڈ کو متاثر کرنے والے عوامل
کسی انسٹرومنٹ کے سپریڈ کو متاثر کرنے والے اہم ترین عوامل یہ ہیں:
- مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ
- خبروں کی ریلیزز
- غیر متوقع معاشی ایونٹس
- مارکیٹ کھلنا یا بند ہونا
دیگر فیکٹرز میں انسٹرومنٹ خود شامل ہے۔ میجرز کو اکثر بڑے حجم میں ٹریڈ کیا جاتا ہے اور ان کا سپریڈ تنگ ہوتا ہے، ایگزاٹکس کی برعکس جن میں عموماً وسیع سپریڈ ہوتا ہے۔
یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ اہم خبروں کے ایونٹس کیلئے ہمارا معاشی کیلینڈر ملاحظہ کریں تاکہ آپ وسیع سپریڈز کے سیزنز کی توقع کر پائیں۔
سپریڈ کی اقدار چیک کرنا
سپریڈ کی ممکنہ اقدار چیک کرنے کے کچھ طریقے جو ذیل میں درج ہیں۔
ویب سائٹ پر سپریڈ کی اقدار گزشتہ تجارتی دن کیلئے اوسط ہیں۔ یہ ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پر انسٹرومنٹ کے ریئل ٹائم سپریڈ سے مختلف ہو سکتی ہیں۔
دکھایا جانے والا اوسط سپریڈ کسی انسٹرومنٹ کے سپریڈ کا تخمینہ ہے (پیپس میں)۔ یہ خصوصیات گزشتہ ٹریڈنگ کے دن کیلئے اوسط سپریڈ کی نشاندہی کرتی ہیں، زیادہ سے زیادہ سپریڈ کا تعین نہیں کیا جا سکتا کیونکہ سپریڈ مارکیٹ کے حالات سے متاثر ہوتا ہے۔ اسے مخصوص وقت کے دوران کسی انسٹرومنٹ کے سپریڈ کے رجحانات کو اسٹڈی کر کے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔
پڑھیں کہ سپریڈ MT4/MT5 اور Exness ویب سائٹ پر مختلف کیوں نظر آتا ہے۔
- اپنے ذاتی علاقہ (PA) میں لاگ ان کریں۔
- کسی بھی MT5 اکاؤنٹ پر Trade پر کلک کریں، پھر Exness Terminal منتخب کریں۔
- ایک نیا ٹیب کھل جائے گا اور آپ Exness Terminal میں لاگ ان ہو جائیں گے۔
- Instruments کے تحت 3 نقطوں والے آئیکن پر کلک کریں اور سپریڈ دیکھنے کے لیے دکھائے جانے والے آپشنز سے Spread کو ٹوگل کریں۔
- کام مکمل ہو جانے کے بعد سپریڈ کو انسٹرومنٹس کی فہرست میں دکھایا جائے گا۔
میجرز، مائنرز اور ایگزاٹکس کیلئے موجودہ سپریڈ صرف پیپس میں دکھایا جاتا ہے۔ کرپٹو کرنسیز، توانائیوں، انڈیکسز اور اسٹاکس کیلئے موجودہ سپریڈ پیپس اور نرخ کی کرنسی میں دکھایا جاتا ہے۔
- MT4 میں لاگ ان کریں۔
- Market Watch ونڈو تلاش کریں۔
- ونڈو میں کہیں بھی دایاں کلک کریں اور مندرج آپشنز سے Spread کو منتخب کریں۔
- اب، ہر انسٹرومنٹ ایک نئے کالم میں درست سپریڈ ظاہر کرے گا۔
- MT5 میں لاگ ان کریں۔
- Market Watch ونڈو تلاش کریں۔
- اس ونڈو میں کہیں بھی دایاں کلک کریں اور Columns اور پھر Spread کو منتخب کریں۔
- Market Watch ونڈو میں کالم انسٹرومنٹس کیلئے بالکل درست سپریڈ دکھائے گا۔