تبادلہ شرح ہمیں پوزیشن کھولنے پر ممکنہ طور پر حاصل ہونے والے منافع/نقصان کا درست حساب لگانے میں مدد دیتی ہے۔ ذیل میں تبادلہ شرح کی بنیاد پر منافع کا حساب لگانے کی دو مثالیں دی گئی ہیں۔
MT5 اکاؤنٹس پر کنورژن
اگر آپ کی اکاؤنٹ کرنسی بیس کرنی سے میچ کرتی ہو
(مثلاً USDCHF ٹریڈ کرنے والا USD اکاؤنٹ):
• منافع بخش آرڈرز کیلئے بولی کی قیمت استعمال کریں کیونکہ آپ منافع کی کرنسی کو اپنے اکاؤنٹ کی کرنسی کیلئے فروخت کریں گے۔
• نقصان میں جاتے آرڈرز کیلئے آسک کی قیمت استعمال کریں کیونکہ آپ اپنے اکاؤنٹ کی کرنسی کے ذریعے منافع کی کرنسی خریدیں گے۔
مثال 1: منافع والا Sell آرڈر
آپ 0.87705/0.87713 پر 50 CHF کے منافع کے ساتھ USDCHF کی 0.3 لاٹس بند کرتے ہیں۔ چونکہ آپ کے اکاؤنٹ کی کرنسی USD ہے، آپ کو 50 CHF کو USD میں کنورٹ کرنا ہوگا۔ منافع بخش فروخت کیلئے، آپ بولی کی قیمت (0.87705) استعمال کریں گے۔
50 ÷ 0.87705 = 57.009 USD
مثال 2: خسارے والا Buy آرڈر
آپ 0.87705/0.87713 پر 50 CHF کے خسارے کے ساتھ USDCHF کی 0.3 لاٹس بند کرتے ہیں۔ چونکہ آپ کے اکاؤنٹ کی کرنسی USD ہے، آپ کو USD کے ذریعے 50 CHF واپس خریدنے ہوں گے۔ نقصان میں جاتی خرید کیلئے، آپ آسک کی قیمت (0.87713) استعمال کریں گے۔
50 ÷ 0.87713 = 57.004 USD
اگر آپ کے اکاؤنٹ کی کرنسی بیس یا نرخ کی کرنسی سے میچ نہ کرتی ہو
(مثلاً GBPCAD کی ٹریڈنگ کرنے والا USD اکاؤنٹ):
• سسٹم کرنسی کا جوڑا استعمال کرتا ہے جس میں کنورژن کیلئے ٹریڈ کی نرخ کی کرنسی اور آپ کے اکاؤنٹ کی کرنسی شامل ہوتی ہے۔
• منافع بخش آرڈرز کیلئے بولی کی قیمت کو استعمال کیا جاتا ہے اور نقصان میں جاتے آرڈرز کیلئے آسک کی قیمت پر۔
مثال 1: منافع والا Sell آرڈر
آپ 1.86066/1.86116 پر 50 CAD کے منافع کے ساتھ GBPCAD کی 1.5 لاٹس بند کرتے ہیں۔ چونکہ آپ کے اکاؤنٹ کی کرنسی USD ہے، آپ کو 50 CAD کو USD میں کنورٹ کرنا ہوگا۔ چونکہ GBPCAD میں USD شامل نہیں، آپ 1.48466/1.48484 پر USDCAD استعمال کریں گے (بند کرتے وقت قیمتیں)۔ منافع بخش فروخت کیلئے، بولی کی قیمت لاگو کریں (1.48466):
50 ÷ 1.48466 = 33.678 USD
مثال 2: خسارے والا Buy آرڈر
آپ 1.86066/1.86116 پر 50 CAD کے خسارے کے ساتھ GBPCAD کی 1.5 لاٹس بند کرتے ہیں۔ چونکہ آپ کے اکاؤنٹ کی کرنسی USD ہے، آپ کو 50 CAD واپس خریدنے ہوں گے۔ چونکہ GBPCAD میں USD شامل نہیں، آپ 1.48466/1.48484 پر USDCAD استعمال کریں گے (بند کرتے وقت قیمتیں)۔ نقصان میں جاتی فروخت کیلئے، آسک کی قیمت استعمال کریں (1.48484):
50 ÷ 1.48484 = 33.674 USD
MT4 اکاؤنٹس پر کنورژن
اگر اکاؤنٹ کی کرنسی بیس کرنسی سے مماثل ہو تو:
بند کرنے کی قیمت کو کیلکولیٹ کردہ منافع/خسارہ اکاؤنٹ کی کرنسی میں کنورٹ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اگر یہ Buy آرڈر ہے تو بند کرتے وقت کی بولی کی قیمت استعمال کی جاتی ہے اور Sell آرڈر کیلئے بند کرتے وقت کی آسک کی قیمت استعمال کی جاتی ہے۔
- ایک GBPUSD Buy آرڈر میں اکاؤنٹ کی کرنسی GBP ہے۔
- GBPUSD کیلئے بند ہوتے وقت قیمتیں 1.29123 / 1.29135 ہیں۔
- منافع 50 USD ہے۔
50 / 1.29123 = 38.72 GBP
اکاؤنٹ کی کرنسی میں منافع = 38.72 GBP
اگر اکاؤنٹ کی کرنسی آپ کی بیس یا نرخ کی کرنسی سے مماثل نہ ہو تو:
ایسی کنورژن کرنے کیلئے سسٹم کرنسی کے اس جوڑے کی قیمت کو استعمال کرتا ہے جس میں آپ کی ٹریڈ کی نرخ کی کرنسی اور آپ کی اکاؤنٹ کی کرنسی شامل ہوں۔
اگر یہ Buy آرڈر ہے تو بولی کی قیمت استعمال کی جاتی ہے اور Sell آرڈر کیلئے آسک کی قیمت استعمال کی جاتی ہے۔
آپ EURUSD میں فروخت کا آرڈر کھولتے ہیں اور آپ کے اکاؤنٹ کی کرنسی CAD ہے۔ USD میں کیلکولیٹ کیے گئے منافع/خسارے کو بند ہوتے وقت USDCAD کی آسک/بولی کی قیمتوں کے ذریعے CAD میں تبدیل کرنا ہوگا۔ قیمت کا انتخاب آرڈر کی قسم پر منحصر ہوگا۔
- USDCAD کی بند ہونے کی قیمت: 1.25443/1.25468
- EURUSD کے Sell آرڈر کا منافع: 50 USD
لہذا، کنورژن ریٹ استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹ کی کرنسی میں منافع ہے:
50 × 1.25468 (آسک کی قیمت) = 62.74 CAD
اکاؤنٹ کی کرنسی میں منافع = 62.74 CAD