ہم ٹریڈنگ سرور کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ سرور آپٹیمائزیشن انجام دیتے ہیں۔ سرورز پر کسی بھی اضافی لوڈ کو محدود بنا کر، ہم سرورز کو اہم ایونٹس جیسے کہ خبروں کیلئے تیار کرتے ہیں۔
- ہمارے سرورز پر ویک اینڈ آپٹیمائزیشن بروز ہفتہ 05:00 تا 09:00 بمطابق UTC+0 (موسم سرما) اور اتوار 04:00 تا 08:00 بمطابق UTC+0 (موسم گرما) کے درمیان انجام دی جاتی ہے۔ اتوار کو آپٹمائزیشن 05:00 سے 07:30 بمطابق UTC+0 کے درمیان انجام دی جاتی ہے۔
- عموماً آپٹیمائزیشن کے دوران ٹریڈنگ پلیٹ فارمز متاثر نہیں ہوتے ہیں، سوائے بروز اتوار 06:00 UTC+0 کے قریب ہونے والے سرور ری اسٹارٹ کے دوران؛ ری اسٹارٹس کے دوران فی سرور تقریباً 15 منٹ کا ڈاؤن ٹائم ہوتا ہے۔
- یومیہ آپٹمائزیشن ہر رات رول اوور کے بعد 23:15 UTC+0 کے قریب انجام دی جاتی ہے۔ اس میں عموماً فی سرور زیادہ سے زیادہ 15 منٹ لگتے ہیں۔
نوٹ:
- زیادہ سے زیادہ متوقع ڈاؤن ٹائم تقریباً 15 منٹ ہے جو سرور کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔
- اگر آپ آپٹمائزیشن ونڈوز کے دوران اپنی ٹریڈنگ کی سرگرمیاں پلان کر رہے ہیں تو سروس میں کچھ تعطل متوقع ہے۔