ہمارے عام ترین ذاتی علاقے (PA) کے لاگ ان کے مسائل موضوع کے لحاظ سے ذیل میں درج ہیں:
غلط صارف نام یا پاس ورڈ کا اندراج
- آپ کا صارف نام آپ کا رجسٹرڈ ای میل پتہ ہے، نہ کہ آپ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر یا نام۔
- یقینی بنائیں کہ کوئی اضافی خالی جگہ یا املاء کی غلطی نہ ہو۔
- یقینی بنائیں کہ کیپس لاک آف ہو۔
- یقینی بنائیں کہ آپ کی ٹائپنگ کی زبان انگریزی پر سیٹ ہو۔
بھول جانے کی صورت میں آپ اپنےPA کا پاس ورڈ ری سیٹ کر سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کے دوران ای میل میں املاء کی خرابی
اگر آپ کو اس مسئلے کا شبہ ہو تو درست ای میل کے ساتھ دوبارہ رجسٹر کریں۔ اگر آپ کی درست ای میل کے ساتھ نیا PA بنتا ہے تو امکان یہی ہے کہ اصل رجسٹریشن میں املا کی غلطی تھی۔
منسوخ شدہ ذاتی علاقہ
منسوخ شدہ ذاتی علاقے کو بحال نہیں کیا جا سکتا نہ اس میں لاگ ان کیا جا سکتا ہے۔ منسوخی کی توثیق کیلئے اپنی ای میل چیک کریں۔
نیا PA رجسٹر کرنے کیلئے کوئی اور ای میل استعمال کریں کیونکہ آپ متعدد PAs رجسٹر کرنے کیلئے وہی ای میل استعمال نہیں کر سکتے (بشمول منسوخ شدہ PAs کی ای میل)۔
ٹیکنیکل مسائل
اب بھی لاگ ان کرنے سے قاصر ہیں؟ اپنے ڈیسک ٹاپ براؤزر پر یہ اضافی مراحل فالو کریں:
- اپنے براؤزر کے کیش اور کوکیز کو یہ گائیڈ فالو کرتے ہوئے صاف کریں۔
- کسی اور براؤزر کے ذریعے لاگ ان کرنے کی کوشش کریں یا انکوگنیٹو موڈ استعمال کریں (CTRL+Shift+N دبائیں)۔
اگر مسئلہ برقرار رہے تو ہم Exness Trade ایپ کے ذریعے لاگ ان کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔ Exness Trade ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے لنک فالو کریں۔