اپنے Exness اکاؤنٹ کی توثیق کرنا یہ یقینی بناتا ہے کہ صرف آپ ہی اس تک رسائی حاصل کر پائیں اور یہ ڈیپازٹ کی پابندیاں بھی ختم کر دیتا ہے۔
Exness Trade پر اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کرنے کیلئے، Exness Trade: Account verification پر جائیں۔
پہلے اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں اور شروع کرنے کیلئے ٹاپ بینر پر Complete Profile پر کلک کریں۔
توثیقی پراسیس، دستاویزات کے تقاضوں اور اکاؤنٹ کی پابندیوں میں آپ کی رجسٹریشن کے علاقے سے فرق ہو سکتا ہے۔
اپنی ای میل کی توثیق کریں
- اپنا ای میل پتہ درج کریں اور Send me a code پر کلک کریں۔
- اس کے بعد 6 ہندسوں کا ایک کوڈ آپ کے ای میل پتے پر بھیجا جائے گا۔
- کوڈ درج کریں اور Continue پر کلک کریں۔
اپنے فون نمبر کی توثیق کریں
- اپنا فون نمبر درج کریں۔
- منتخب کریں کہ آیا آپ کوڈ SMS کے ذریعے موصول کرنا چاہتے ہیں یا فون کے ذریعے۔ جاری رکھیں پر کلک کریں۔
- 6 ہندسوں کا کوڈ درج کریں اور Continue پر کلک کریں۔
اپنی ذاتی معلومات درج کریں
- آپ کی توثیقی دستاویزات پر دکھائی گئی معلومات سے میچ ہونے والی تفصیلات پُر کریں، بشمول:
- پہلا نام
- آخری نام
- تاریخ پیدائش
- پتہ
- جنس
- جاری رکھیں پر کلک کریں۔
اپنی اکنامک پروفائل مکمل کریں
اس سیکشن میں آپ کی آمدنی کے ذریعہ، آپ کے پیشے کی صنعت اور ٹریڈنگ کے تجربے سے متعلق کچھ بنیادی سوالات کا جواب دینا شامل ہے۔ مکمل ہو جانے کے بعد، Continue پر کلک کریں۔
اس مرحلے پر، پہلی بار کے ڈیپازٹس دستیاب ہو جاتے ہیں تاہم ڈیپازٹ کرنے کی صورت میں 30 دن میں توثیق کی مدت شروع ہو جائے گی۔ مکمل توثیق سے پہلے اجازت یافتہ کُل ڈیپازٹ کی رقم محدود ہوتی ہے اور کچھ علاقے پہلی بار ڈیپازٹ کی اجازت دینے سے پہلے مکمل توثیق کا تقاضا کرتے ہیں۔
اپنی شناخت اور رہائش کی توثیق کریں
- اپنی شناخت کے ثبوت کے اجراء کا ملک منتخب کریں اور متعلقہ دستاویز کی قسم منتخب کریں۔
- توثیق شدہ دستاویزات کے تقاضوں کے مطابق دستاویز اپ لوڈ کریں۔
- Confirm اور Proceed پر کلک کریں۔
- توثیق شدہ دستاویزات کے تقاضوں کے مطابق دستاویز اپ لوڈ کریں۔
- آگے بڑھنے کیلئے Upload Proof of Residence, اور پھر Next پر کلک کریں۔
یہ دستاویزات جمع کروائے جانے کے بعد، توثیق میں 24 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ اگر آپ کی توثیقی دستاویزات مسترد کر دی گئی ہیں تو آپ شناخت کی توثیق سے پراسیس دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے PA میں لاگ ان کر کے اور پھر اپنی Settings میں Profile ٹیب پر جا کر اپنا موجودہ توثیقی اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔
مکمل توثیق ہو جانے کے بعد، ڈیپازٹ کی ابتدائی پابندیاں ختم ہو جاتی ہیں، جن ادائیگی کے طریقوں کیلئے اکاؤنٹ کی توثیق درکار ہو وہ دستیاب ہو جاتے ہیں اور 30 دن میں توثیق کی مدت بھی ہٹا لی جاتی ہے۔
عام سوالات
اگر میں توثیق کے دوران صرف شناخت کا ثبوت (POI) جمع کرواؤں اور ڈیپازٹ کی حد پوری ہو جائے تو کیا ہوگا؟
کچھ ممالک میں، پہلے صرف ایک ہی POI دستاویز جمع کروانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس Exness اکاؤنٹ میں مخصوص رقم ڈیپازٹ کروانے کے بعد، غیر توثیق شدہ اکاؤنٹس پر ڈیپازٹ کی پابندی ختم کرنے کیلئے ایک منفرد رہائش کے ثبوت (POR) کی دستاویز فراہم کرنا لازمی ہو جاتا ہے۔ ڈیپازٹ کی پابندی ہٹانے کی خاطر علیحدہ POR دستاویز جمع کروانے کیلئے Deposit کے علاقے پر جائیں اور Verify profile پر کلک کریں۔