آپ اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) کی سیٹنگز، جیسے عرفی نام یا حسب منشا لیوریج کا نظم اپنے ذاتی علاقے (PA) کے My accounts ٹیب سے کر سکتے ہیں۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی کچھ سیٹنگز اور ترجیحات یہ ہیں:
زیادہ سے زیادہ لیوریج
آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے دستیاب زیادہ سے زیادہ لیوریج کا انحصار موجودہ لیوریج کے تقاضوں پر ہوتا ہے (جو موجودہ ایکویٹی سے طے ہوتے ہیں)۔ آپ اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے اپنی مطلوبہ زیادہ سے زیادہ لیوریج ہمیشہ منتخب کر سکتے ہیں۔
تاہم، اصل لیوریج تبدیل ہو سکتا ہے؛ یہ آپ کے اکاؤنٹ بیلنس، آپ جن انسٹرومنٹس میں ٹریڈ کرتے ہیں نیز مارجن کے زیادہ تقاضوں والے عرصوں پر منحصر ہوتا ہے۔
اکاؤنٹ کارڈ کو کھولنے کیلئے ڈراپ ڈاؤن آئیکن پر کلک کریں اور اپنے اکاؤنٹ پر سیٹ لیوریج دیکھیں۔
ہماری کینیا کی قانونی تنظیم کے ساتھ رجسٹرڈ صارفین کے لیے دستیاب زیادہ سے زیادہ لیوریج 1:400 ہے۔
لیوریج تبدیل کرنے کیلئے:
- اپنے PA میں لاگ ان کریں۔
- منتخب ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ موجود 3-ڈاٹ آئیکن پر کلک کریں اور Max leverage منتخب کریں۔
- ڈراپ ڈاؤن آپ کو اپنا لیوریج 1:2 سے 1: لا محدود تک سیٹ کرنے کی اجازت دے گا۔ آپ Custom leverage منتخب کر کے حسبِ ضرورت لیوریج بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔
- سیٹ اپ کرنے کے لیے Continue اور Confirm منتخب کریں۔
اگر آپ اس وقت دستیاب لیوریج (اکاؤنٹ ایکوئٹی یا زیادہ مارجن کے تقاضوں کی باعث) سے زیادہ لیوریج سیٹنگ کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کی پوزیشنز پر لاگو کی گئی اصل لیوریج آپ کی جانب سے سیٹ کردہ زیادہ سے زیادہ لیوریج سے کم ہوگی۔ آپ PA میں اپنے اکاؤنٹ پر لاگو کردہ اصل لیوریج چیک کر سکتے ہیں۔
اپنے اکاؤنٹ کا نام تبدیل کریں
اگر آپ اپنے اکاؤنٹ کو کوئی عرفی نام دینا چاہتے ہیں، تو ان مراحل پر عمل کریں:
- اپنے پرسنل ایریا میں My accounts پر جائیں۔
- اپنے کسی بھی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی ترتیبات کو سامنے لانے کے لیے اس پر موجود 3 نقطوں والے آئیکن پر کلک کریں۔
- Nickname منتخب کریں، ایک پاپ اپ ونڈو کھل جائے گی۔
- اپنے اکاؤنٹ کا نام رکھیں اور تصدیق کے لیے Save منتخب کریں۔
اب آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ایک عرفی نام دکھائی دے گا۔
صرف پڑھنے کی رسائی سیٹ کریں (اسے پہلے انویسٹر پاسورڈ کہا جاتا تھا)
'صرف پڑھنے کا پاس ورڈ' سیٹ کرنے سے آپ تیسری پارٹی کے ساتھ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی رسائی شیئر کر سکیں گے اور یہ ٹریڈنگ کو مکمل طور پر ممنوع رکھتے ہوئے انہیں اس اکاؤنٹ کی سرگرمی دیکھنے کی سہولت دے گا۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے صرف پڑھنے کی رسائی سیٹ کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔
اسٹیٹمنٹس کا نظم کرنا
اپنی Exness اسٹیٹمنٹس کا نظم کرنے کیلئے:
- اپنے پرسنل ایریا میں جائیں اور Accounts کھولیں۔
- آپ جس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا نظم کرنا چاہتے ہیں اس پر موجود 3 نقطوں والے آئیکن پر کلک کریں۔
- Statements منتخب کریں۔
- آپ اسٹیٹمنٹ کو دو طریقوں سے منظم کر سکتے ہیں:
- ای میل کے ذریعے روزانہ اور ماہانہ اسٹیٹمنٹس سبسکرائب کریں (صرف MT4 اور MT5 اکاؤنٹس کے لیے)
- اپنے اسٹیٹمنٹ کی تاریخیں منتخب کریں، پھر Apply، پھر Download پر کلک کریں۔
ٹریڈنگ پاس ورڈ تبدیل کرنا
آپ کو اپنے بنائے گئے ہر ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیلئے ٹریڈنگ پاس ورڈ سیٹ اپ کرنا ہوگا اور ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں لاگ ان کرتے وقت اسے استعمال کرنا ہوگا۔
ٹریڈنگ پاس ورڈ تبدیل کرنے کے مراحل کے لیے لنک پر جائیں۔
اکاؤنٹ آرکائیو کریں
اگر آپ اپنے بنائے گئے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو ان کے مخصوص ٹیبز میں Real اور Demo اکاؤنٹس کی فہرست سے چھپانا چاہتے ہیں تو آپ انہیں مینوئل طور پر آرکائیو کر سکتے ہیں۔ آرکائیو ہونے کے بعد یہ اکاؤنٹس My accounts کے علاقے کے Archived ٹیب میں ظاہر ہوں گے۔
اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو مینوئل طور پر آرکائیو کرنے کے بارے میں مزید معلومات کیلئے لنک فالو کریں۔