MetaTrader ٹریڈنگ پلیٹ فارمز Greenwich Mean Time (GMT+0) پر سیٹ ہوتے ہیں۔
MetaTrader میں سیٹ کیا گیا ٹائم زون تبدیل نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ یہ Exness ٹریڈنگ سرورز سے مطابقت پذیر ہوتا ہے۔
میں GMT کے وقت کو اپنے مقامی ٹائم زون میں کیسے تبدیل کروں؟
- اپنی ترجیحی تلاش کے انجن (Google, Bing وغیرہ) میں اپنے موجودہ شہر، ٹاؤن یا ملک کا نام درج کریں اور ساتھ میں فقرہ 'ٹائم زون' بھی درج کریں۔ تلاش کا نتیجہ جمع یا منفی کی علامت کے ساتھ ایک نمبر دکھائے گا جیسے کہ GMT+4 , GMT-5 وغیرہ۔
- گھنٹے کو GMT +0 کے موازنے میں نمبر اور علامت کے لحاظ سے ایڈجسٹ کریں۔
تھائی لینڈ میں اس وقت صبح کے 8 (<GMT+7) بج رہے ہیں: لہذا GMT میں 1am کا وقت ہوگا کیونکہ تھائی لینڈ GMT کے وقت (GMT+0) سے 7 گھنٹے (GMT+7) آگے ہے۔
مونٹیویڈیو میں صبح کے 8 (GMT-3) بج رہے ہیں: لہذا GMT میں صبح کے 11 بج رہے ہیں کیونکہ یوروگوئے GMT کے وقت (GMT+0) سے 3 گھنٹے (GMT-3) پیچھے ہے۔
کوئی بھی معتبر آن لائن ٹائم زون کنورٹر استعمال کرنے سے یہ کام آسان ہو سکتا ہے۔