اسٹاک سپلٹ کیا ہے؟
اسٹاک سپلٹ ایک کارپوریٹ کارروائی ہے جس میں کمپنی اپنی لیکویڈیٹی کو بڑھانے اور قیمتیں کم کرنے کیلئے اپنے موجودہ شیئرز کو متعدد شیئرز میں تقسیم کرتی ہے۔ بنیادی مقصد چھوٹے سرمایہ کاران کیلئے شیئرز کو زیادہ سستا بنانا ہے اگرچہ کمپنی کی بنیادی قیمت تبدیل نہیں ہوئی ہے۔
اسٹاک سپلٹس کس طرح آرڈرز کو متاثر کرتے ہیں
اسٹاک سپلٹ کے نتیجے میں، بقایا اسٹاکس کی تعداد ان کی قیمت میں تناسبی کمی کے ساتھ بڑھ جاتی ہے۔ اگر سپلٹ کے بعد سپلٹ 1-4 ہے تو ہر شیئر سپلٹ سے قبل اپنے قدر کا چوتھائی ہوگا جبکہ کمپنی شیئرز کی تعداد چار گنا بڑھ جائے گی۔
ایک شیئر ہولڈر کے کمپنی میں 200 شیئرز ہیں جو فی شیئر USD 800 کے ریٹ پر ٹریڈ ہو رہے ہیں۔ اگر اسٹاک پر 1-4 کا سپلٹ ہوتا ہے تو سپلٹ کے بعد:
شیئرز کی تعداد = 200 x 4 = 800
شیئرز کی قدر = USD (800/4) = 200 USD فی شیئر
سپلٹ کے بعد ٹریڈ کے اوقات
اسٹاک سپلٹس مارکیٹ کھلتے وقت قیمت میں فرق نیز اس اسٹاک انسٹرومنٹ کیلئے اتار چڑھاؤ میں عمومی اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ غیر یقینی مارکیٹ حالات کی وجہ سے ہونے والے اسٹاپ آؤٹ سے ٹریڈرز کو بچانے کیلئے، متاثرہ اسٹاک پر ٹریڈنگ سیشن کھلنے کے 15 منٹ بعد دستیاب بنائی جاتی ہے تاکہ قیمتیں طے ہو سکیں۔
اگر ابتدائی 15 منٹ کے بعد مارکیٹ کے حالات غیر معمولی ہوتے ہیں تو دورانیہ پڑھ سکتا ہے۔
اسٹاک کا استحکام (ریورس اسپلٹ)
اسٹاک کنسولیڈیشن اسٹاک سپلٹ کے الٹ ہوتا ہے جس میں کمپنی اپنے شیئر کے پول کو مختصر بنانے کیلئے شیئرز کا انضمام کرتی ہے۔ اسے 'ریورس سپلٹ' بھی کہا جاتا ہے۔ کمپنی میں اسٹاکس کی مجموعی تعداد کم ہو جاتی ہے نیز ان کی قدر میں متناسب اعتبار سے اضافہ ہوتا ہے۔
ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پر اسٹاک سپلٹس کی عکاسی کس طرح ہوتی ہے
MT4 پر یہ دیکھیں:
مارکیٹ آرڈرز
اسپلٹ کے بعد، MT4 پر مندرجہ ذیل تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں:
- ادا کردہ کمیشن اور مجموعی سویپ اقدار برقرار رکھتے ہوئے فعال مارکیٹ آرڈرز صفر منافع پر بند ہو جائیں گے۔
- حجم اور کھلنے کی قیمت کو اسپلٹ کے تناسب سے ایڈجسٹ کر کے ایک نیا آرڈر کھولا جائے گا۔ آرڈر کا تبصرہ "[split reopen from #N]" ہوگا جہاں N سپلٹ سے پہلے کا بند آرڈر ہے۔
- اگر نئے کھلنے والے آرڈر کا حجم کسی آرڈر کی زیادہ سے زیادہ قدر سے تجاوز کر جاتا ہے تو متعدد آرڈرز کھولے جاتے ہیں۔
- نئے آرڈرز کی کھلنے کی قیمت کو buy آرڈرز کیلئے راؤنڈ ڈاؤن اور sell آرڈرز کیلئے راؤنڈ اپ کیا جاتا ہے (ٹریڈر کے حق میں)۔
- نئے کھولے گئے آرڈر کیلئے ٹیک پرافٹ اور اسٹاپ لاس کو 0 پر سیٹ کیا جاتا ہے۔
زیر التواء آرڈرز
اسٹاک سپلٹ کے بعد تمام زیر التواء آرڈرز کو منسوخ کر دیا جاتا ہے۔
MT5 پر یہ دیکھیں:
مارکیٹ آرڈرز
اسپلٹ کے بعد، MT5 پر مندرجہ ذیل تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں:
- موجودہ پوزیشن پر دو ڈیلز کا اطلاق ہوگا۔
- پہلی ڈیل کھلنے جتنی قیمت رکھ کر مگر مختلف سمت میں، آرڈر کا نتیجہ 'منسوخ' کر دے گی۔
- دوسری ڈیل آرڈر کے حجم اور کھلنے کی قیمت کو سپلٹ کے تناسب کے مطابق ایڈجسٹ کرے گی۔
- نئے کھولے گئے آرڈر کیلئے ٹیک پرافٹ اور اسٹاپ لاس کو 0 پر سیٹ کیا جاتا ہے۔
زیر غور آرڈرز:
اسپلٹ کے بعد تمام زیر التواء آرڈرز کو منسوخ کر دیا جاتا ہے۔